Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 11

سورة السجدة

قُلۡ یَتَوَفّٰىکُمۡ مَّلَکُ الۡمَوۡتِ الَّذِیۡ وُکِّلَ بِکُمۡ ثُمَّ اِلٰی رَبِّکُمۡ تُرۡجَعُوۡنَ ﴿٪۱۱﴾  14

Say, "The angel of death will take you who has been entrusted with you. Then to your Lord you will be returned."

کہہ دیجئے! کہ تمہیں موت کا فرشتہ فوت کرے گا جو تم پر مقرر کیا گیا ہے پھر تم سب اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

قُلْ يَتَوَفَّاكُم مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وُكِّلَ بِكُمْ ... Say: "The angel of death, who is set over you, will take your souls..." The apparent meaning of this Ayah is that the angel of death is a specific personality among the angels, as is also apparent from the Hadith of Al-Bara' which we quoted in (our Tafsir of) Surah Ibrahim. In some reports he (the angel of death) is called `Izra'il, which is well known. This is the view of Qatadah and others. The angel of death has helpers. It was reported in the Hadith that his helpers draw out the soul from the rest of the body until it reaches the throat, then the angel of death takes it. Mujahid said, "The earth is brought together for him and it is like a platter from which he takes whenever he wants." ... ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ Then you shall be brought to your Lord. means, on the Day when you are resurrected and brought forth from your graves to receive your reward or punishment.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

111یعنی اس کی ڈیوٹی ہی یہ ہے کہ جب تمہاری موت کا وقت آجائے تو وہ آکر روح قبض کرلے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[ ١٢] یہ کفار کے اعتراض کا مکمل جواب ہے یعنی کفار جو یہ کہتے ہیں کہ جب && ہم && مٹی میں مل جائیں گے تو یہ && ہم && کا تصور کہاں سے آیا ؟ واضح سی بات ہے کہ گوشت پوست کے مجموعہ پر لفظ && ہم && یا && تم && کا اطلاق نہیں ہوسکتا۔ اور مرنے کے بعد گوشت پوست تو واقعی مٹی میں مل جائے گا۔ مگر یہ && ہم && یا && تم && تو مٹی میں نہیں مل سکتا۔ یہی وہ چیز ہے جو تم میں ہم نے پھونکی تھی۔ جس کی وجہ سے تم لوگ اپنے آپ کو && ہم && یا && تم && کہتے ہو۔ اور یہی چیز یا روح ہماری طرف سے تمہاری موت پر مقرر کردہ فرشتہ اپنے قبضہ میں کرلیتا ہے۔ اب تمہاری روح پھر ہمارے پاس آگئی۔ زمین کے جن عناصر سے تم پہلے بنے تھے۔ انھیں عناصر سے تم پھر بھی بنائے جاسکتے ہو۔ بلکہ زیادہ آسانی سے بنائے جاسکتے ہو۔ اور تمہاری روح جو ہمارے قبضہ میں ہے۔ وہ پھر ہم تمہارے اجسام مٹی سے ہی بنا کر ان میں ڈال دیں گے اور اپنے پاس تمہیں لا حاضر کریں گے۔ اس وقت بھی وہی && ہم && تم میں موجود ہوگا۔ جو آج موجود ہے۔ اور اسی && ہم && سے تمہارے اعمال کی باز پرس ہوگی۔ واضح ہے کہ یہاں روح سے مراد روح حیوانی نہیں ہے جو ہر ذی حیات کو متحرک کرنے کا سبب ہوتا ہے۔ بلکہ یہاں روح سے مراد روح انسانی ہے۔ جس کی بنا پر انسان دوسرے تمام حیوانات سے ممتاز ہوا۔ اسے عقل و شعور بخشا گیا اور ارادہ و اختیار دے کر خلافت ارضی کا حامل بنایا گیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

قُلْ يَتَوَفّٰىكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِيْ وُكِّلَ بِكُمْ : یعنی تم اپنے آپ کو محض بدن اور دھڑ سمجھتے ہو کہ خاک میں رل مل کر برابر ہوگئے۔ ایسا نہیں، بلکہ تم اصل میں ” جان “ (روح) ہو، جسے فرشتہ لے جاتا ہے، بالکل فنا نہیں ہوتے۔ (موضح) ” وُكِّلَ بِكُمْ “ کے لفظ سے معلوم ہوا کہ فرشتہ وہی جان نکالتا ہے جس کا اسے حکم ہو، خود اس کا اختیار کچھ نہیں۔ :” ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ “ پاِلٰى رَبِّكُمْ ہلے لانے کی وجہ سے ترجمہ کیا گیا ہے : ” پھر تم اپنے رب ہی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔ “ 3 ملک الموت کا نام عام طور پر عزرائیل مشہور ہے، مگر کتاب و سنت میں یہ بات کہیں مذکور نہیں، محض اسرائیلی روایت ہے۔ دوسری آیات میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ لوگوں کو ایک فرشتہ نہیں بلکہ کئی فرشتے فوت کرتے ہیں، جیسا کہ فرمایا : (حَتّٰٓي اِذَا جَاۗءَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَهُمْ لَا يُفَرِّطُوْنَ ) [ الأنعام : ٦١ ] ” یہاں تک کہ جب تمہارے کسی ایک کو موت آتی ہے اسے ہمارے بھیجے ہوئے قبض کرلیتے ہیں اور وہ کوتاہی نہیں کرتے۔ “ مزید دیکھیے سورة نساء (٩٧) ، انعام (٩٣) اور سورة محمد (٢٧) اہل علم نے اس کی توجیہ یہ فرمائی ہے کہ روحیں قبض کرنے پر مقرر فرشتہ ایک ہی ہے جس کا یہاں ذکر ہے، لیکن اس کے ساتھ مدد کرنے والے فرشتے بھی ہیں جو مختلف طرح سے اس کی مدد کرتے ہیں، جیسا کہ براء بن عازب (رض) کی طویل حدیث میں مومن اور کافر کی جان نکلنے کا ذکر ہے کہ ملک الموت جب میت کی روح نکالتا ہے تو دوسرے فرشتے اس کے ہاتھ سے تیزی کے ساتھ لے کر آسمان کی طرف چڑھتے ہیں۔ [ دیکھیے مسند أحمد : ٤؍٢٨٧، ح : ١٨٥٦١ ]

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary In verse 11, it was said: قُلْ يَتَوَفَّاكُم مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وُكِّلَ بِكُمْ (Say, |"The angel of death who has been assigned for you will take you in full|" -11). In the verse previous to it, the deniers of the Qiyamah were warned and an answer was given to their wondering as to how would they be brought back to life once again after they had died and become dust. In the verse cited above, such people are being reminded, &Think of your death which is, in itself, a great manifestation of the perfect power of Allah Ta’ ala. Your heedlessness and ignorance make you think that one&s death comes all by itself, just like that. This is not how it is. In fact, fixed for your death there is a time with Allah and for this there is a standing system run through angels. Sayyidna ` Izra&il (علیہ السلام) is the foremost among them, the one who is the master-manager of death throughout the world. Whenever and wherever a person is destined to die, it is precisely at that time that he draws out his soul from his body.& This is what has been stated in the cited verse. It should be noted that مَلَکُ المَوت (malakul maut: angel of death) has been mentioned in the singular form. It means Sayyidna ` Izra&il (علیہ السلام) . Please compare it with another verse where it is said: الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ (the ones to whom the angels brought death - 16:28). Here, the word: مَلَائِكَةُ (mala&ikah: angels) has been used in the plural form. This releases the hint that Sayyidna ` Izra&il ill does not do this alone. Many angels under him take part in accomplishing this duty. Some details about the Exacting of Soul and the Angel of Death Tafsir authority, Mujahid has said, &before the angel of death, the whole world is very much like an open tray before a human being sprinkled in which there are grains and he picks up whichever he wants.& The same subject has also appeared in a mar& hadith, that is, traceable to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . (As mentioned by al-Qurtubi in At-tadhkirah) According to a hadith, once the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) saw the angel of death standing behind the head of an Ansari sahabi on his death bed. He said, &make it easy on my sahabi.& The angel of death said, &Rest assured. I make it easy on every believer,& then, he added, ` just imagine the number of people living in towns or villages and in forests, mountains or waters, I see every one of them five times a day, therefore, I am directly acquainted with everyone of them, young or old.& Then, he concluded by saying, &0 Muhammad t, all this I am telling you about is nothing but what happens with the will and command of Allah. Otherwise, if I wanted to take the life of even a mosquito, I do not have the power to do so - unless there comes the very command of Allah Ta’ ala that I have to do it.& The soul of animals: Does the angel of death exact that too? From the hadith report mentioned above, it seems that it is the angel of death who, subject to Divine permission, exacts the soul of a mosquito too. Imam Malik (رح) has also said this while answering a question. But, some other reports show that this exacting of the soul is particular to human beings - because of their nobility and distinction. As for the animals, they will die under Divine will without the medium of the angel. (Mentioned by Ibn ` Atiyyah from al-Qurtubi) The same subject has been reported by Abu ash-Shaikh, ` Uqaili, Dailami and others on the authority of Sayyidna Anas i narrating it from the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . According to this report, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said, |"All animals and insects keep glorifying Allah (for this is their life). When this glorification stops, Allah Ta’ ala takes their soul. The death of animals has not been entrusted with the angel of death|". Another related hadith has been reported from Sayyidna Ibn ` Umar (رض) . (Mazhari) It appears in yet another hadith, &when Allah Ta’ ala handed over to Sayyidna ` Izra&il (علیہ السلام) the charge of managing the death of everyone in the world, he pleaded, |"0 my Lord, You have put such a service in my charge that the entire race of the children of &Adam living in the world is going to give me a bad name to the extent that every time I am remembered, I shall be dubbed as evil.|" Allah Ta’ ala would say, |"We have taken care of that by placing some obvious diseases and causes of death in the world due to which everyone will attribute death to these diseases and causes and you will remain safe from their adverse comments.|" (Al-Qurtubi in his Tafsir and A1-tadhkirah) And Imam al-Baghawi reports on the authority of Sayyidna Ibn ` Abbas (رض) that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said, |"All diseases, and things like pain and wound, are the universal message-bearers of death. They remind every human being of his or her death. After that, when comes the time of death, the angel of death turns towards the dying person and says, &0 servant of God, how many notices have I served on you and how many message-bearers have I sent to you one after the other! All these diseases and accidents delivered at your doors were simply to warn you that you should get ready for death. Now, here I am after whom no bearer of some message will come to you anymore. Now you have got to say yes to the order of your Lord necessarily, whether willingly or unwillingly.|" (Mazhari) Ruling: The angel of death does not know the time of anyone&s death in advance - until he is ordered to exact the soul of a certain person. (Deduced by Ahmad and Ibn Abi ad-Dunya from Ma&mar, Mazhari)

معارف ومسائل (آیت) قل یتو فکم ملک الموت الذی وکل بکم، اس سے پہلی آیت میں منکرین قیامت کو تنبیہ اور ان کے اس استعجاب کا جواب تھا کہ مرنے اور مٹی ہوجانے کے بعد دوبارہ کیسے زندہ ہوں گے، اس آیت میں اس کا بیان ہے کہ اپنی موت پر دھیان دو اور غور کرو تو وہ خود حق تعالیٰ کی قدرت کاملہ کا ایک بڑا مظہر ہے، تم اپنی غفلت و جہل سے سمجھتے ہو کہ انسان کی موت خود بخود آجاتی ہے، بات یہ نہیں بلکہ اللہ کے نزدیک تمہاری موت کا ایک وقت مقرر ہے۔ اور اس کے لئے فرشتوں کا ایک خاص نظام ہے۔ جن میں بڑے عزرائیل (علیہ السلام) ہیں کہ ساری دنیا کی موت ان کے انتظام میں دی گئی ہے۔ جس شخص کی جس وقت، جس جگہ موت مقدر ہے ٹھیک اسی وقت وہ اس کی روح قبض کرتے ہیں۔ آیت مذکورہ میں اسی کا بیان ہے اور اس میں ملک الموت بلفظ مفرد ذکر کیا گیا ہے، اس سے مراد عزرائیل (علیہ السلام) ہیں۔ اور ایک دوسری آیت میں فرمایا ہے (آیت) الذین تتو فھم الملاکة۔ اس میں ملائکہ بلفظ جمع لایا گیا ہے، اس میں اشارہ ہے کہ عزرائیل (علیہ السلام) تنہا یہ کام انجام نہیں دیتے، ان کے ماتحت بہت سے فرشتے اس میں شریک ہوتے ہیں۔ قبض روح اور ملک الموت کے متعلق بعض تفصیلات : امام تفسیر مجاہد نے فرمایا کہ ساری دنیا ملک الموت کے سامنے ایسی ہے جیسے کسی انسان کے سامنے ایک کھلے طشت میں دانے پڑے ہوں، وہ جس کو چاہے اٹھا لے۔ یہ مضمون ایک مرفوع حدیث میں بھی آیا ہے (ذکرہ القرطبی فی التذکرہ) اور ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مرتبہ ایک انصاری صحابی کے سرہانے ملک الموت کو دیکھا تو فرمایا کہ میرے صحابی کے ساتھ نرمی کا معاملہ کرو۔ ملک الموت نے جواب دیا کہ آپ مطمئن رہیں، میں ہر مومن کے ساتھ نرمی کا معاملہ کرتا ہوں اور فرمایا کہ جتنے آدمی شہروں میں یا دیہات اور جنگلوں پہاڑوں میں یا دریا میں آباد ہیں) میں ان میں سے ہر ایک کو دن میں پانچ مرتبہ دیکھتا ہوں۔ اس لئے میں ان کے ہر چھوٹے بڑے سے بلاواسطہ واقف ہوں۔ پھر فرمایا کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ جو کچھ ہے اللہ کے حکم سے ہے ورنہ میں اگر ایک مچھر کی روح بھی قبض کرنا چاہوں تو مجھے اس پر قدرت نہیں، جب تک اللہ تعالیٰ ہی کا امر اس کے لئے نہ آجائے۔ کیا جانوروں کی روح ملک الموت قبض کرتے ہیں : مذکورہ روایت حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ مچھر کی روح بھی باذن خداوندی ملک الموت ہی قبض کرتے ہیں۔ حضرت امام مالک نے ایک سوال کے جواب میں یہی فرمایا ہے، مگر بعض دوسری روایات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ فرشتے کے ذریعہ قبض روح انسان کے لئے مخصوص ہے، اس کی شرافت و کرامت کے لئے باقی جانور باذن خداوندی بغیر واسطہ فرشتے کے مر جائیں گے (ذکرہ ابن عطیہ از قرطبی) یہی مضمون ابوالشیخ، عقیلی، دیلمی وغیرہ نے حضرت انس کی روایت سے مرفوعاً نقل کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بہائم اور حشرات الارض سب کے سب اللہ کی تسبیح میں مشغول رہتے ہیں (یہی ان کی زندگی ہے) جب ان کی تسبیح ختم ہوجاتی ہے تو اللہ تعالیٰ ان کی روح قبض فرما لیتا ہے، جانوروں کی موت ملک الموت کے سپرد نہیں۔ اسی مضمون کی ایک حدیث حضرت ابن عمر سے بھی روایت کی گئی ہے۔ (مظہری) اور ایک روایت میں ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے عزرائیل (علیہ السلام) کے سپرد ساری دنیا کی موت کا معاملہ کیا تو انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار ! آپ نے مجھے ایسی خدمت سپرد کی کہ ساری دنیا اور سب بنی آدم مجھے برا کہیں گے اور جب میرا ذکر آئے گا برائی سے کریں گے۔ حق تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے اس کا تدارک اس طرح کردیا ہے کہ دنیا میں موت کے کچھ ظاہری اسباب اور امراض رکھ دیئے ہیں جن کے سبب سب لوگ موت کو ان اسباب وامراض کی طرف منسوب کریں گے آپ ان کی بدگوئی سے محفوظ رہیں گے۔ (قرطبی فی التفیر والتذکرہ) اور امام بغوی نے حضرت ابن عباس سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جتنے امراض اور درد اور زخم وغیرہ ہیں وہ سب موت کے قاصد ہیں، انسان کو اس کی موت یاد دلاتے ہیں، پھر جب موت کا وقت آجاتا ہے تو ملک الموت مرنے والے کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ اے بندہ خدا میں نے اپنے آنے سے پہلے کتنی خبریں، کتنے قاصد یکے بعد دیگرے تجھے خبردار کرنے اور موت کی تیاری کرنے کے لئے بصورت امراض و حوادث بھیجے ہیں۔ اب میں آپہنچا۔ جس کے بعد کوئی اور خبر دینے والا یا کوئی قاصد نہیں آئے گا اب تم اپنے رب کے حکم کو لامحالہ مانو گے خواہ خوشی سے یا مجبوری سے۔ (مظہری) مسئلہ : ملک الموت کسی کی موت کا وقت پہلے سے نہیں جانتا، جب تک کہ اس کو حکم نہ دیا جائے کہ فلاں کی روح قبض کرلو۔ (اخرجہ احمد وابن ابی الدنیا عن معمر، مظہری)

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

قُلْ يَتَوَفّٰىكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِيْ وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ۝ ١١ۧ وفی ( موت) وتَوْفِيَةُ الشیءِ : بذله وَافِياً ، واسْتِيفَاؤُهُ : تناوله وَافِياً. قال تعالی: وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ ما كَسَبَتْ [ آل عمران/ 25] ، وقال : وَإِنَّما تُوَفَّوْنَ أُجُورَكُمْ [ آل عمران/ 185] ، ثُمَّ تُوَفَّى كُلُّ نَفْسٍ [ البقرة/ 281] ، إِنَّما يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسابٍ [ الزمر/ 10] ، مَنْ كانَ يُرِيدُ الْحَياةَ الدُّنْيا وَزِينَتَها نُوَفِّ إِلَيْهِمْ أَعْمالَهُمْ فِيها[هود/ 15] ، وَما تُنْفِقُوا مِنْ شَيْءٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ [ الأنفال/ 60] ، فَوَفَّاهُ حِسابَهُ [ النور/ 39] ، وقد عبّر عن الموت والنوم بالتَّوَفِّي، قال تعالی: اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِها[ الزمر/ 42] ، وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُمْ بِاللَّيْلِ [ الأنعام/ 60] ، قُلْ يَتَوَفَّاكُمْ مَلَكُ الْمَوْتِ [ السجدة/ 11] ، اللَّهُ خَلَقَكُمْ ثُمَّ يَتَوَفَّاكُمْ [ النحل/ 70] ، الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلائِكَةُ [ النحل/ 28] ، تَوَفَّتْهُ رُسُلُنا[ الأنعام/ 61] ، أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ [يونس/ 46] ، وَتَوَفَّنا مَعَ الْأَبْرارِ [ آل عمران/ 193] ، وَتَوَفَّنا مُسْلِمِينَ [ الأعراف/ 126] ، تَوَفَّنِي مُسْلِماً [يوسف/ 101] ، يا عِيسى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرافِعُكَ إِلَيَ [ آل عمران/ 55] ، وقدقیل : تَوَفِّيَ رفعةٍ واختصاص لا تَوَفِّيَ موتٍ. قال ابن عباس : تَوَفِّي موتٍ ، لأنّه أماته ثمّ أحياه اور توفیتہ الشیئ کے معنی بلا کسی قسم کی کمی پورا پورادینے کے ہیں اور استیفاء کے معنی اپنا حق پورا لے لینے کے ۔ قرآن پاک میں ہے : ۔ وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ ما كَسَبَتْ [ آل عمران/ 25] اور ہر شخص اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ پائے گا ۔ وَإِنَّما تُوَفَّوْنَ أُجُورَكُمْ [ آل عمران/ 185] اور تم کو تہمارے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا ۔ اور ہر شخص اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ پائے گا ۔ إِنَّما يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسابٍ [ الزمر/ 10] جو صبر کرنے والے ہیں ان کو بیشمار ثواب ملے گا ۔ مَنْ كانَ يُرِيدُ الْحَياةَ الدُّنْيا وَزِينَتَها نُوَفِّ إِلَيْهِمْ أَعْمالَهُمْ فِيها[هود/ 15] جو لوگ دنیا کی زندگی اور اس کی زیب وزینت کے طالب ہوں ہم ان کے اعمال کا بدلہ انہیں دنیا ہی میں پورا پورا دے دتیے ہیں ۔ وَما تُنْفِقُوا مِنْ شَيْءٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ [ الأنفال/ 60] اور تم جو کچھ راہ خدا میں خرچ کرو گے اس کا ثواب تم کو پورا پورا دیاجائے گا : ۔ فَوَفَّاهُ حِسابَهُ [ النور/ 39] تو اس سے اس کا حساب پورا پورا چکا دے ۔ اور کبھی توفی کے معنی موت اور نیند کے بھی آتے ہیں ۔ چناچہ قرآن پاک میں ہے : ۔ اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِها[ الزمر/ 42] خدا لوگوں کی مرنے کے وقت ان کی روحیں قبض کرلیتا ہے ۔ وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُمْ بِاللَّيْلِ [ الأنعام/ 60] اور وہی تو ہے جو رات کو ( سونے کی حالت میں ) تمہاری روح قبض کرلیتا ہے ۔ قُلْ يَتَوَفَّاكُمْ مَلَكُ الْمَوْتِ [ السجدة/ 11] کہدو کہ موت کا فرشتہ تمہاری روحیں قبض کرلیتا ہے ۔ اللَّهُ خَلَقَكُمْ ثُمَّ يَتَوَفَّاكُمْ [ النحل/ 70] اور خدا ہی نے تم کو پیدا کیا پھر وہی تم کو موت دیتا ہے ۔ الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلائِكَةُ [ النحل/ 28] ( ان کا حال یہ ہے کہ جب فرشتے ان کی روحیں قبض کرنے لگتے ہیں ۔ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنا[ الأنعام/ 61]( تو ) ہمارے فرشتے ان کی روحیں قبض کرلیتے ہیں ۔ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ [يونس/ 46] یا تمہاری مدت حیات پوری کردیں ۔ وَتَوَفَّنا مَعَ الْأَبْرارِ [ آل عمران/ 193] اور ہم کو دنیا سے نیک بندوں کے ساتھ اٹھا ۔ وَتَوَفَّنا مُسْلِمِينَ [ الأعراف/ 126] اور ہمیں ماریو تو مسلمان ہی ماریو ۔ مجھے اپنی اطاعت کی حالت میں اٹھائیو ۔ اور آیت : ۔ يا عِيسى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرافِعُكَ إِلَيَ [ آل عمران/ 55] عیسٰی (علیہ السلام) میں تمہاری دنیا میں رہنے کی مدت پوری کرکے تم کو اپنی طرف اٹھا لوں گا ۔ میں بعض نے کہا ہے کہ توفی بمعنی موت نہیں ہے ۔ بلکہ اس سے مدراج کو بلند کرنا مراد ہے ۔ مگر حضرت ابن عباس رضہ نے توفی کے معنی موت کئے ہیں چناچہ ان کا قول ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسٰی (علیہ السلام) کو فوت کر کے پھر زندہ کردیا تھا ۔ ملك ( فرشته) وأما المَلَكُ فالنحویون جعلوه من لفظ الملائكة، وجعل المیم فيه زائدة . وقال بعض المحقّقين : هو من المِلك، قال : والمتولّي من الملائكة شيئا من السّياسات يقال له : ملک بالفتح، ومن البشر يقال له : ملک بالکسر، فكلّ مَلَكٍ ملائكة ولیس کلّ ملائكة ملکاقال : وَالْمَلَكُ عَلى أَرْجائِها [ الحاقة/ 17] ، عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبابِلَ [ البقرة/ 102] ( م ل ک ) الملک الملک علمائے نحو اس لفظ کو ملا ئکۃ سے ماخوذ مانتے ہیں اور اس کی میم کو زائد بناتے ہیں لیکن بعض محقیقن نے اسے ملک سے مشتق مانا ہے اور کہا ہے کہ جو فرشتہ کائنات کا انتظام کرتا ہے اسے فتحہ لام کے ساتھ ملک کہا جاتا ہے اور انسان کو ملک ہیں معلوم ہوا کہ ملک تو ملا ئکۃ میں ہے لیکن کل ملا ئکۃ ملک نہیں ہو بلکہ ملک کا لفظ فرشتوں پر بولا جاتا ہے کی طرف کہ آیات ۔ وَالْمَلَكُ عَلى أَرْجائِها [ الحاقة/ 17] اور فرشتے اس کے کناروں پر اتر آئیں گے ۔ عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبابِلَ [ البقرة/ 102] اور ان باتوں کے بھی پیچھے لگ گئے جو دو فرشتوں پر اتری تھیں ۔ وكل والتَّوَكُّلُ يقال علی وجهين، يقال : تَوَكَّلْتُ لفلان بمعنی: تولّيت له، ويقال : وَكَّلْتُهُ فَتَوَكَّلَ لي، وتَوَكَّلْتُ عليه بمعنی: اعتمدته قال عزّ وجلّ : فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ [ التوبة/ 51] ( و ک ل) التوکل ( تفعل ) اس کا استعمال دو طرح ہوتا ہے ۔ اول ( صلہ لام کے ساتھ ) توکلت لفلان یعنی میں فلاں کی ذمہ داری لیتا ہوں چناچہ وکلتہ فتوکل لی کے معنی ہیں میں نے اسے وکیل مقرر کیا تو اس نے میری طرف سے ذمہ داری قبول کرلی ۔ ( علیٰ کے ساتھ ) توکلت علیہ کے معنی کسی پر بھروسہ کرنے کے ہیں ۔ چناچہ قرآن میں ہے ۔ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ [ التوبة/ 51] اور خدا ہی پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہئے ۔ رجع الرُّجُوعُ : العود إلى ما کان منه البدء، أو تقدیر البدء مکانا کان أو فعلا، أو قولا، وبذاته کان رجوعه، أو بجزء من أجزائه، أو بفعل من أفعاله . فَالرُّجُوعُ : العود، ( ر ج ع ) الرجوع اس کے اصل معنی کسی چیز کے اپنے میدا حقیقی یا تقدیر ی کی طرف لوٹنے کے ہیں خواہ وہ کوئی مکان ہو یا فعل ہو یا قول اور خواہ وہ رجوع بذاتہ ہو یا باعتبار جز کے اور یا باعتبار فعل کے ہو الغرض رجوع کے معنی عود کرنے اور لوٹنے کے ہیں اور رجع کے معنی لوٹا نے کے

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

آپ ان سے فرما دیجیے کہ تمہاری روحیں موت کا فرشتہ قبض کرتا ہے جو تمہاری جانیں قبض کرنے پر مقرر ہے اور پھر آخرت میں تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹا کر لائے جاؤ گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

21 That is, "Your `ego' will not mix in the dust,`but as soon as its term of action comes to an end, God's angel of death will come and will take it out of the body and seize it completely. No part of it will be allowed to become dust with the body. It will be taken intact into custody and produced before its Lord." Let us consider in some detail the facts which have been presented in this brief verse: (1) It says that death does not occur as a matter of course, like the stopping of a watch suddenly when it needs re-winding, but for this purpose Allah has appointed a special angel, who comes to receive the soul precisely in the manner as an official receiver takes something into his custody. From the details which have been mentioned at other places in the Qur'an, it becomes apparent that the chief angel of death has a whole staff of the angels under him, who perform a variety of duties in connection with causing the death, seizing the soul and taking it into custody. Moreover, their treatment of a guilty soul is different from their treatment of a believing, righteous soul. (For details, see An-Nisa': 97, AI-An`am: 93, An-Nahl: 28, AI-Waqi'ah: 83-94). (2) It also shows that man dces not cease to exist after death, but his soul survives the body. The words of the Qur'an: "The angel of death shall seize you completely," point out the same reality. For something which does not exist cannot be seized. Seizing something and taking it into custody implies that the seized thing should be in possession of the seizer. (3) It also shows that at the time of death that which is seized is not the biological life of man but his self, his ego, which is connoted by the words like "I" and "we" and "you". Whatever personality this ego may have developed during its life-activity in the world, the same is taken out intact as a whole, without effecting any increase or decrease in its characteristics, and the same is made to return to its Lord after death. The same personality will be given a new birth and a new body in the Hereafter; the same will be subjected to trial; the same will be called to account; and the same will have to experience rewards or punishments.

سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :21 یعنی تمہارا ہم مٹی میں رَل مِل نہ جائے گا ، بلکہ اس کی مہلت عمل ہوتے ہی خدا کا فرشتہ موت آئے گا اور اسے جسم سے نکال کر سَمُوچا اپنے قبضے میں لے لے گا ۔ اس کا کوئی ادنیٰ جز بھی جسم کے ساتھ مٹی میں نہ جا سکے گا ۔ اور وہ پورا کا پورا حراست ( Custody ) میں لے لیا جائے گا اور اپنے رب کے حضور پیش کر دیا جائے گا ۔ اس مختصر سی آیت میں بہت سے حقائق پر روشنی ڈالی گئی ہے جن پر سے سرسری طور پر نہ گزر جائیے : ۱ ) ۔ اس میں تصریح ہے کہ موت کچھ یوں ہی نہیں آجاتی کہ ایک گھڑی چل رہی تھی ، کو ک ختم ہوئی اور وہ چلتے چلتے یکایک بند ہو گئی ۔ بلکہ دراصل اس کام کے لیے اللہ تعالیٰ نے ایک خاص فرشتہ مقرر کر رکھا ہے جو آ کر باقاعدہ روح کو ٹھیک اسی طرح وصول کرتا ہے جس طرح ایک سرکاری امین ( Official Receiver ) کسی چیز کو اپنے قبضے میں لے لیتا ہے ۔ قرآن کے دوسرے مقامات پر اس کی مزید تفصیلات جو بیان کی گئی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ اس افسر موت کے ماتحت فرشتوں کا ایک پورا عملہ ہے جو موت وارد کرنے اور روح کو جسم سے نکالنے اور اس کو قبضے میں لینے کی بہت سی مختلف النوع خدمات انجام دیتا ہے ۔ نیز یہ کہ اس عملے کا برتاؤ مجرم روح کے ساتھ کچھ اور ہوتا ہے اور مومن صالح روح کے ساتھ کچھ اور ۔ ( ان تفصیلات کے لیے ملاحظہ ہو سورۂ نساء ، آیت ۹۷ ۔ الانعام ، ۹۳ ۔ النحل ، ۲۸ ۔ الواقعہ ، ۸۳ ۔ ۹٤ ۔ ۲ ) ۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ موت سے انسان معدوم نہیں ہو جاتا بلکہ اس کی روح جسم سے نکل کر باقی رہتی ہے ۔ قرآن کے الفاظ موت کا فرشتہ تم کو پورا کا پورا اپنے قبضے میں لے لیگا ۔ اسی حقیقت پر دلالت کرتے ہیں کیونکہ کوئی معدوم چیز قبضے میں لینے کا تو مطلب ہی یہ ہے کہ مقبوضہ چیز قابض کے پاس رہے ۔ ۳ ) اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ موت کے وقت جو چیز قبضے میں لی جاتی ہے وہ آدمی کی حیوانی زندگی ( Biological life ) نہیں بلکہ اس کی وہ خودی ‘ اس کی وہ اَنا ( Ego ) ہے جو میں اور ہم اور تم کے الفاظ سے تعبیر کی جاتی ہے ۔ یہ انا دنیا میں کام کر کے جیسی کچھ شخصیت بھی بنتی ہے وہ پوری جوں کی توں ( Intact ) نکال لی جاتی ہے بغیر اس کے کہ اس کے اوصاف میں کو ئی کمی بیشی ہو ۔ اور ہی چیز موت کے بعد اپنے رب کی طرف پلٹائی جاتی ہے ۔ اسی کو آخرت میں نیا جنم اور نیا جسم دیا جائے گا اسی پر مقدمہ قائم کیا جائے گا ‘ اسی سے حساب لیا جائے گا اور اسی کو جزا و سزا دیکھنی ہو گی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(32:11) یتوفکم۔ مضارع واحد مذکر غائب توفی (تفعل) مصدر سے کم ضمیر مفعول جمع مذکر حاضر۔ تمہاری جانوں کو لے لیگا۔ تمہاری جان قبض کرے گا۔ وکل۔ ماضی مجہول واحد مذکر غائب توکیل (تفعیل) مصدر۔ مقرر کردیا گیا ہے۔ ذمہ دار بنادیا گیا ہے۔ وکیل نگران ۔ نگہبان، ضامن ۔ ذمہ دار۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 5 یعنی تم اپنے آپ کو محض بدن اور دھڑ سمجھتے ہو کہ خاک میں رل مل کر برابر ہوگئے، ایسا نہیں بلکہ تم جان ہو جسے فرشتے لے جاتا ہے بالکل فنا نہیں ہوجاتے۔ (موضح) ۔ موت کے فرشتہ کا نام بعض آثار میں ” عزرائیل “ آیا ہے اور یہی مشہور ہے۔ حدیث میں ہے کہ ” ملک الموت “ کے بہت سے نائب اور مددگار ہیں جو تمام جسموں سے روحیڈ نکالتے ہیں اور جب وہ گلے تک پہنچتی ہیں تو موت کا فرشتہ انہیں لے لیتا ہے۔ ( ابن کثیر)6 تاکہ تمہارے اعمال کا جائزہ لیا جائے پھر اگر وہ اچھے ہوں تو تمہیں جزا دی جائے اور اگر برے ہوں تو سزا دی جائے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

قل یتوفکم ۔۔۔۔۔ ربکم ترجعون (11) یہ ایک یقینی اطلاع کی صورت میں بتا دیا جاتا ہے۔ ملک الموت کون ہے اور وہ انسانوں کو پورا پورا اپنے قبضے میں کسی طرح لے لیتا ہے یہ اللہ کے غیبی نوشتوں میں سے ایک ہے۔ اس کے بارے میں اللہ نے ہمیں یہ اطلاع دے دی ہے کہ وہ لوگوں کو پورے کا پورا قبضے میں لے لیتا ہے اور پھر قیامت میں پیش کر دے گا۔ ہمیں اس پر یقین کرنا چاہئے اور زیادہ تفصیلات میں نہیں جانا چاہئے۔ یقین اسلئے کہ یہ اللہ کے سچے ذریعے سے اطلاع مل گئی ہے۔ موت کے بعد جی اٹھنے کے مسئلے کی مناسبت سے جس میں وہ شک کرتے تھے یا شک کرنا چاہتے تھے اللہ تعالیٰ ان کو قیامت کے مناظر میں سے ایک منظر کے سامنے کھڑا کردیتے ہیں۔ یہ ایک زندہ و تابندہ منظر ہے۔ حرکات اور مکالمات سے بھرپور۔ یوں کہ گویا ابھی یہ واقعہ ہو رہا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

(قُلْ یَتَوَفّٰکُمْ مَّلَکُ الْمَوْتِ الَّذِیْ وُکِّلَ بِکُمْ ثُمَّ اِلٰی رَبِّکُمْ تُرْجَعُوْنَ ) (آپ فرما دیجیے ملک الموت تمہاری جانوں کو قبض کرتا ہے جو تم پر مقرر ہے پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے) اس میں یہ بتایا کہ تمہیں مرنا بھی ضروری ہے اور زندہ ہو کر اپنے رب کی طرف لوٹنا بھی ضروری ہے اور موت واقع کرنے کا یہ طریقہ مقرر کیا گیا ہے کہ تم پر ملک الموت کو مسلط فرمایا ہے وہ تمہیں مقررہ وقت پر موت دے گا، جان کو رگ رگ سے نکالے گا، کافر کا عذاب اسی وقت سے شروع ہوجائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

9:۔ قل یتوفکم الخ، یہ جواب شکوی ہے۔ تمہارا یہ خیال ہے کہ تم محض اجساد ہو جو مٹی میں مل جاتے ہیں لیکن یہ خیال غلط ہے تم حقیقت میں روح اور جان ہو جسے ملک الموت تمہارے بدنوں سے نکال لیتا ہے اور روح فنا نہیں ہوتی۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ تمہارے بدنوں کے اجزائے منتشرہ کو یکجا کر کے تمہاری جانیں ان میں لوٹا دے گا تو تم دوبارہ زندہ ہوجاؤ گے شاہ عبدالقادر فرماتے ہیں تم آپ کو محض دھڑا اور بدن سمجھتے ہو کہ خاک میں رل مل کر برابر ہوگئے ایسا نہیں تم حقیقت میں جان ہو جسے فرشتہ لے جاتا ہے بالکل فنا نہیں ہوجاتے۔ (موضح القرآن) ۔ یا مطلب یہ ہے کہ جس نے تمہیں پہلے پیدا کرلیا وہ موت کے بعد دوبارہ پیدا کرنے پر بھی قادر ہے۔ اہل بدعت اس آیت سے استدلال کرتے ہیں کہ جب ملک الموت ایک ہے اور وہ بیک وقت دنیا کے مختلف حصوں میں ہزاروں کی جانیں قبض کرسکتا ہے تو حضرت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اولیاء اللہ بھی اسی طرح بیک وقت مختلف جگہوں میں حاضر ہوسکتے ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ جان قبض کرنے والے فرشتے ہزاروں ہیں جو عزرائیل کے ماتحت ہیں اور اس کے حکم سے دنیا کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی جانیں قبض کرتے ہیں۔ لفظ ملک الموت اسم جنس ہے جو ان سب کو شامل ہے قرآن مجید کی دوسری آیتوں میں بھی اس کی تائید ہوتی ہے حتی اذا جاء کم الموت توفتہ رسلنا (الانعام رکوع 19) اور ولو تری اذ یتوفی الذین کفروا الملئکۃ (انفال رکوع 7) ۔ اس لیے یہاں لفظ ملک الموت سے مخصوص فرشتہ عزرائیل مراد نہیں بلکہ جنس ملک الموت مراد ہے لہذا اہل بدعت کا استدلال ساقط ہے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

11۔ اے پیغمبر آپ فرما دیجئے کہ تمہاری جانوں کو موت کا وہ فرشتہ جو تم پر متعین ہے قبض کرلیتا ہے پھر تم سب کی بازگشت اور تم سب کو لوٹنا اپنے پروردگار ہی کی طرف ہوگا ۔ یعنی کیا تم جسم کے خاک میں مل جانے سے سمجھتے ہو کہ تم ختم ہوگئے تم کو فرشتہ لے جاتا ہے اور تم سب کی باز گشت اللہ ہی کی طرف ہوگی ۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں اور خوب فرماتے ہیں یعنی تم آپ کو دھڑ سمجھتے ہو کہ زمین میں رل گئے تو جان ہو وہ فرتہ لے جاتا ہے فنا نہیں ہوجاتے۔ 12 سبحان اللہ کیا خوب فرمایا ہے جسم اگر خاک میں مل گیا تو جان تو فنا نہیں ہوگئی جان تو جان آفریں کے پاس موجود ہے جسم کا کیا ہے جب چاہے سمیٹ کر بنا لو۔