Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 12

سورة السجدة

وَ لَوۡ تَرٰۤی اِذِ الۡمُجۡرِمُوۡنَ نَاکِسُوۡا رُءُوۡسِہِمۡ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ؕ رَبَّنَاۤ اَبۡصَرۡنَا وَ سَمِعۡنَا فَارۡجِعۡنَا نَعۡمَلۡ صَالِحًا اِنَّا مُوۡقِنُوۡنَ ﴿۱۲﴾

If you could but see when the criminals are hanging their heads before their Lord, [saying], "Our Lord, we have seen and heard, so return us [to the world]; we will work righteousness. Indeed, we are [now] certain."

کاش کہ آپ دیکھتے جب کہ گناہگار لوگ اپنے رب تعالٰی کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہوں گے ، کہیں گے اے ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا اب تو ہمیں واپس لوٹا دے ہم نیک اعمال کریں گے ہم یقین کرنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور کاش
تَرٰۤی
آپ دیکھیں
اِذِ
جب
الۡمُجۡرِمُوۡنَ
مجرم
نَاکِسُوۡا
جھکائے ہوئے ہوں گے
رُءُوۡسِہِمۡ
اپنے سروں کو
عِنۡدَرَبِّہِمۡ
اپنے رب کے پاس (کہیں گے)
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اَبۡصَرۡنَا
دیکھ لیا ہم نے
وَسَمِعۡنَا
اور سن لیا ہم نے
فَارۡجِعۡنَا
پس لوٹا دے ہم کو
نَعۡمَلۡ
ہم عمل کریں گے
صَالِحًا
نیک
اِنَّا
بےشک ہم
مُوۡقِنُوۡنَ
یقین کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور کاش
تَرٰۤی
آپ دیکھیں
اِذِ
جب 
الۡمُجۡرِمُوۡنَ
مجرم
نَاکِسُوۡا
جھکائے ہوں گے
رُءُوۡسِہِمۡ
سراپنے
عِنۡدَ
نزدیک
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کے
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اَبۡصَرۡنَا
ہم نے دیکھ لیا
وَسَمِعۡنَا
اور ہم نے سن لیا
فَارۡجِعۡنَا
چنانچہ ہمیں واپس بھیج دے
نَعۡمَلۡ
ہم عمل کریں گے
صَالِحًا
نیک
اِنَّا
بلاشبہ ہم
مُوۡقِنُوۡنَ
یقین کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

If you could but see when the criminals are hanging their heads before their Lord, [saying], "Our Lord, we have seen and heard, so return us [to the world]; we will work righteousness. Indeed, we are [now] certain."

کاش کہ آپ دیکھتے جب کہ گناہگار لوگ اپنے رب تعالٰی کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہوں گے ، کہیں گے اے ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا اب تو ہمیں واپس لوٹا دے ہم نیک اعمال کریں گے ہم یقین کرنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کاش آپ دیکھیں جب مجرم اپنے پروردگار کے حضور سرجھکائے کھڑے ہوں گے (اور کہیں گے) اے ہمارے رب ! ہم نے (سب کچھ) دیکھ لیا اور سن لیا لہذا ہمیں واپس بھیج دے کہ ہم اچھے عمل کریں ۔ اب ہمیں یقین آگیا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ورکاش آپ دیکھیں جب مجرم اپنے رب کے پاس سر جھکائے ہوں گے،اے ہمارے رب!ہم نے دیکھ لیااورہم نے سن لیاچنانچہ ہمیں واپس بھیج دے ہم نیک عمل کریں گے بلاشبہ ہم یقین کرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (you will wonder) if you see the sinners hanging their heads before their Lord (and saying,) |"Our Lord, we have now seen and heard, so send us back, and we will do righteous deeds. Surely, (now) we are believers.|"

اور کبھی تو دیکھے جس وقت کو منکر سر ڈالے ہوئے ہوں گے اپنے رب کے سامنے اے رب ہمارے ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا اب ہم کو بھیج دے کہ ہم کریں بھلے کام ہم کو یقین آ گیا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کاش تم وہ منظر دیکھ سکو جب یہ مجرم کھڑے ہوں گے سر جھکائے ہوئے اپنے پروردگار کے سامنے (اور کہہ رہے ہوں گے : ) اے ہمارے پروردگار ! اب ہم نے خوب دیکھ لیا اور سن لیا تو (ایک بار) ہمیں واپس لوٹا دے ہم نیک عمل کریں گے اب ہمیں یقین آگیا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Would that you could see the guilty standing before their Lord with their heads downcast, (saying to Him): “Our Lord, we have now seen and heard, so send us back (to the world) that we might act righteously. For now we have come to have firm faith.”

22 کاش تم دیکھو وہ وقت جب یہ مجرم سر جھکائے اپنے رب کے حضور کھڑے ہوں گے ( اس وقت یہ کہہ رہے ہوں گے ) اے ہمارے رب ، ہم نے خوب دیکھ لیا اور سن لیا اب ہمیں واپس بھیج دے تا کہ ہم نیک عمل کریں ، ہمیں اب یقین آگیا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کاش تم وہ منظر دیکھو جب یہ مجرم لوگ اپنے رب کے سامنے سرجھکائے ہوئے ( کھڑے ) ہوں گے ( کہہ رہے ہوں گے کہ ) ہمارے پروردگار ! ہماری آنکھیں اور ہمارے کان کھل گئے ، اس لیے ہمیں ( دنیا میں ) دوبارہ بھیج دیجیے ، تاکہ ہم نیک عمل کریں ۔ ہمیں اچھی طرح یقین آچکا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اپنے پیغمبر کاش تو وہ سماں دیکھے تو وہ سماں دیکھے جب یہ گناہ گار اپنے مالک کے سامنے سر جھکائے (کھڑے ہوض ہوں گے اور کہہ رہے ہونگے بلکہ ہمارے اب ہم نے دیکھا اور سنا دی ہماری آنکھیں کھلیں تو ایک ابر اور ہم کو دنیا میں ثواب سے ہم اب کے اچھے کام کرینگے اور اب ہم کو آخرت کا پورا یقین ہوا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر آپ دیکھیں کہ جب یہ گنہگار لوگ اپنے پروردگار کے سامنے اپنے سر جھکائے ہوئے ہوں گے کہ اے ہمارے پروردگار ! بس ہماری آنکھیں اور ہمارے کان کھل گئے (ہم نے دیکھ سن لیا) تو ہم کو (دنیا میں) واپس بھیج دیجئے کہ ہم نیک عمل کریں بیشک ہم یقین لانے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر آپ وہ وقت دیکھیں جب یہ مجرم اپنے رب کے سامنے (شرمندگی سے) اپنے سر جھکائے کھڑے ہوں گے۔ (اور کہیں گے کہ اے) ہمارے پروردگار ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا۔ ہمیں آپ (دنیا میں) لوٹ جانے دیجئے تاکہ ہم عمل صالح کریں۔ بیشک ہمیں (پوری طرح) یقین آگیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم (تعجب کرو) جب دیکھو کہ گنہگار اپنے پروردگار کے سامنے سرجھکائے ہوں گے (اور کہیں گے کہ) اے ہمارے پروردگار ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا تو ہم کو (دنیا میں) واپس بھیج دے کہ نیک عمل کریں بیشک ہم یقین کرنے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Couldst thou but see when the culprits shall hang their heads before their Lord, saying: our Lord! we have now seen and heard; so send us back; we shall work righteously, verily we are convinced.

اور اگر آپ دیکھیں تو عجب حال دیکھیں کہ جب کہ مجرم لوگ آپنے پروردگار کے سامنے سرجھکائے ہوئے ہوں گے اے ہمارے پروردگار (بس اب) ہمارے آنکھ کان ہوگئے ۔ تو تو ہم کو پھر بھیج دے ہم نیک کام کیا کریں گے ہم کو پورا یقین آگیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم دیکھ پاتے اس وقت کو جبکہ یہ مجرمین – اپنے رب کے حضور اپنے سر جھکائے ہوئے – ( اعتراف کریں گے کہ ) اے ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا تو ہمیں لوٹا کہ ہم نیک کام کریں ، ہم یقین کرنے والے بن گئے!

Translated by

Mufti Naeem

اور کاش آپ ( وہ منظر ) دیکھتے جب مجرم لوگ اپنے سر جھکائے ہوئے اپنے رب کے پاس ( کھڑے ) ہوں گے ( کہیں گے ) ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا ہمیں واپس ( دنیا میں ) بھیج دیجیے ہم نیک عمل کریں گے بلاشبہ ہم کامل یقین کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تم تعجب کرو جب دیکھو کہ گنہگار اپنے رب کے سامنے سر جھکائے ہوں گے اور کہیں گے کہ ” اے ہمارے پروردگار ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا تو ہم کو دنیا میں واپس بھیج دے کہ نیک عمل کریں بیشک ہم یقین کرنے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تم (اس وقت کا حال) دیکھ سکو کہ جب مجرم لوگ اپنے رب کے حضور اپنے سروں کو جھکائے (کھڑے) ہوں گے (اور نہایت ہی حسرت و لجاجت کے ساتھ عرض کر رہے ہوں گے کہ) اے ہمارے رب اب ہم نے خود دیکھ اور سن لیا پس تو ہمیں واپس بھیج دے (دنیا میں) تاکہ ہم نیک کام کریں کہ اب ہمیں پورا یقین آگیا ہے

Translated by

Noor ul Amin

کاش آپ دیکھیں جب مجرم اپنے رب کے حضور سر جھکائے کھڑے ہوں گے ( اور کہیں گے ) ’’اے ہمارے رب ــہم نے دیکھ اور سُن لیا لہٰذا ہمیں واپس بھیج دے کہ ہم اچھے عمل کریں ، اب ہمیں یقین آگیا ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کہیں تم دیکھو جب مجرم ( ف۲۲ ) اپنے رب کے پاس سر نیچے ڈالے ہوں گے ( ف۲۳ ) اے ہمارے رب اب ہم نے دیکھا ( ف۲٤ ) اور سنا ( ف۲۵ ) ہمیں پھر بھیج کہ نیک کام کریں ہم کو یقین آگیا ( ف۲٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر آپ دیکھیں ( تو ان پر تعجب کریں ) کہ جب مُجرِم لوگ اپنے رب کے حضور سر جھکائے ہوں گے اور ( کہیں گے: ) اے ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا اور ہم نے سُن لیا ، پس ( اب ) ہمیں ( دنیا میں ) واپس لوٹا دے کہ ہم نیک عمل کر لیں بیشک ہم یقین کرنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور کاش! تم دیکھتے جب مجرم اپنے سر جھکائے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں ( کھڑے ) ہوں گے اور ( عرض کریں گے ) اے ہمارے پروردگار! ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا تو ( ایک بار دنیا میں ) ہمیں واپس بھیج دے ۔ ( اب ) ہم نیک کام کریں گے اب ہمیں یقین آگیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If only thou couldst see when the guilty ones will bend low their heads before their Lord, (saying:) "Our Lord! We have seen and we have heard: Now then send us back (to the world): we will work righteousness: for we do indeed (now) believe."

Translated by

Muhammad Sarwar

Would that you could see (on the Day of Judgment) that criminals, with their heads hanging down before their Lord, saying, "Our Lord, we have seen and heard. Send us back to act righteously. Now we have strong faith".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you only could see when the criminals shall hang their heads before their Lord (saying): "Our Lord! We have now seen and heard, so send us back that we will do righteous good deeds. Verily, we now believe with certainty."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And could you but see when the guilty shall hang down their heads before their Lord: Our Lord! we have seen and we have heard, therefore send us back, we will do good; surely (now) we are certain.

Translated by

William Pickthall

Couldst thou but see when the guilty hang their heads before their Lord, (and say): Our Lord! We have now seen and heard, so send us back; we will do right, now we are sure.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यदि कहीं तुम देखते जब वे अपराधी अपने रब के सामने अपने सिर झुकाए होंगे कि "हमारे रब! हम ने देख लिया और सुन लिया। अब हमें वापस भेज दे, ताकि हम अच्छे कर्म करें। निस्संदेह अब हमें विश्वास हो गया।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر آپ دیکھیں تو عجب حال دیکھیں جبکہ یہ مجرم لوگ اپنے رب کے سامنے سر جھکائے کھڑے ہوں گے کہ اے ہمارے پروردگار بس ہماری آنکھیں اور کان کھل گئے (2) سو ہم کو پھر بھیج دیجیئے ہم نیک کام کیا کریں گے ہم کو پورا یقین آ گیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کاش تم اس وقت دیکھو جب مجرم سر جھکائے اپنے رب کے حضور کھڑے ہوں گے کہیں گے اے ہمارے رب ہم نے اچھی طرح دیکھ لیا اور سن لیا، اب ہمیں واپس بھیج دے تاکہ ہم نیک عمل کریں، کیونکہ ہمیں یقین ہوگیا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کاش تم دیکھو وہ وقت جب یہ مجرم سر جھکائے اپنے رب کے حضور کھڑے ہوں گے (اس وقت یہ کہہ رہے ہوں گے) اے ہمارے رب ، ہم نے خوب دیکھ لیا اور سن لیا ، اب ہمیں عاپس بھیج دے تاکہ ہم نیک عمل کریں ، ہمیں اب یقین آگیا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اے مخاطب ! اگر تو اس موقعہ کو دیکھے جبکہ مجرم لوگ اپنے رب کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہوں گے تو عجیب منظر دیکھے گا۔ یہ لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ اے ہمارے رب ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا سو ہم کو واپس بھیج ہم نیک عمل کریں گے بلاشبہ ہمیں یقین آگیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کبھی تو دیکھے جس وقت کہ منکر سر ڈالے ہوئے ہوں گے اپنے رب کے سامنے اے رب ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا اب ہم کو پھر بھیج دے کہ ہم کریں بھلے کام ہم کو یقین آگیا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر اگر آپ گناہ گاروں کو اس وقت ملاحظہ کریں تو عجب حاصل دیکھیں جس وقت پہ اپنے رب کے روبرو سرجھکائے کہتے ہوں گے اے ہمارے پروردگار بس اب ہماری آنکھیں اور ہمارے کان کھل گئے سو آپ ہم کو پھر واپس بھیج دیئے آئندہ ہم نیک کام کریں گے ہم کو اب پورایقین آگیا