33 "The greater torment" is the torment of the Hereafter, which will be imposed on the guilty ones in consequence of disbelief and disobedience. "The lesser torment", in contrast, implies those calamities which afflict man even in this world, e.g., diseases in the life of individuals, deaths of the near and dear ones, serious accidents, losses, failures, etc. and storms, earthquakes, floods, epidemics, famines, riots, wars and many other disasters, in collective life, which affect hundreds of thousands of the people simultaneously. The reason given for sending these calamities is that the people should take heed even before they are involved in the "greater torment" and give up the attitude and way of life in consequence of which they will have to suffer the greater torment ultimately. In other words, it means this: Allah has not kept man in perfect security in the world so that he may live in full peace, and become involved in the misunderstanding that there is no power above him, which can cause him harm. But Allah has so arranged things that He sends disasters and calamities on individuals as well as en nations acrd t countries from time to time, which give man the feeling that he is helpless and that there is about him an All-Powerful Sovereign Who is ruling His universal Kingdom. These calamities remind each individual and group and nation that there is another Power above him Who is controlling their destinies. Everything has not been placed at man's disposal. The real Power is in the hand of the Sovereign. When a calamity from Him descends on man, you can neither evert it by any artifice, nor can escape from it by invoking a jinn, or a spirit, or a god or goddess, or a prophet or saint. Considered in this light, these calamities are not mere calamities but warnings of God, which are sent to make man conscious of the reality and to remove his misunderstandings. If man learns a lesson from these and corrects his belief and conduct here in the world, he will not have to face the greater torment of God in the Hereafter."
سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :33
عذاب اکبر سے مراد آخرت کا عذاب ہے جو کفر و فسق کی پاداش میں دیا جائے گا ۔ اس کے مقابلہ میں عذاب ادنیٰ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جس سے مراد وہ تکلیفیں ہیں جو اسی دنیا میں انسان کو پہنچتی ہیں ۔ مثلاً افراد کی زندگی میں سخت بیماریاں ، اپنے عزیز ترین لوگوں کی موت ، المناک حادثے ، نقصانات ، ناکامیاں وغیرہ ۔ اور اجتماعی زندگی میں طوفان ، زلزلے ، سیلاب ، وبائیں ، قحط ، فسادات ، لڑائیاں اور دوسری بہت سی بلائیں جو ہزاروں ، لاکھوں ، کروڑوں انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لیتی ہیں ۔ ان آفات کے نازل کرنے کی مصلحت یہ بیان کی گئی ہے کہ عذاب اکبر میں مبتلا ہونے سے پہلے ہی لوگ ہوش میں آجائیں اور اس طرز فکر و عمل کو چھوڑ دیں جس کی پاداش میں آخر کار انہیں وہ بڑا عذاب بھگتنا پڑے گا ۔ دوسرے الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں اللہ تعالیٰ نے انسان کو بالکل بخیریت ہی نہیں رکھا ہے کہ پورے آرام و سکون سے زندگی کی گاڑی چلتی رہے اور آدمی اس غلط فہمی میں مبتلا ہو جائے کہ اس سے بالا کوئی طاقت نہیں ہے جو اس کا کچھ بگاڑ سکتی ہو ۔ بلکہ اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کر رکھا ہے کہ وقتاً فوقتاً افراد پر بھی اور قوموں اور ملکوں پر بھی ایسی آفات بھیجتا رہتا ہے جو اسے اپنی بے بسی کا اور اپنے سے بالا تر ایک ہمہ گیر سلطنت کی فرمانروائی کا احساس دلاتی ہیں ۔ یہ آفات ایک ایک شخص کو ، ایک ایک گروہ کو اور ایک ایک قوم کو یہ یاد دلاتی ہیں کہ اوپر تمہاری قسمتوں کو کوئی اور کنٹرول کر رہا ہے ۔ سب کچھ تمہارے ہاتھ میں نہیں دے دیا گیا ہے ۔ اصل طاقت اسی کارفرما اقتدار کے ہاتھ میں ہے ۔ اس کی طرف سے جب کوئی آفت تمہارے اوپر آئے تو نہ تمہاری کوئی تدبیر اسے دفع کر سکتی ہے ، اور نہ کسی جن ، یا روح ، یا دیوی اور دیوتا ، یا نبی اور ولی سے مدد مانگ کر تم اس کو روک سکتے ہو ۔ اس لحاظ سے یہ آفات محض آفات نہیں ہیں بلکہ خدا کی تنبیہات ہیں جو انسان کو حقیقت سے آگاہ کرنے اور اس کی غلط فہمیاں رفع کرنے کے لیے بھیجی جاتی ہیں ۔ ان سے سبق لے کر دنیا ہی میں آدمی اپنا عقیدہ اور عمل ٹھیک کر لے تو آخرت میں خدا کا بڑا عذاب دیکھنے کی نوبت ہی کیوں آئے ۔