Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 21

سورة السجدة

وَ لَنُذِیۡقَنَّہُمۡ مِّنَ الۡعَذَابِ الۡاَدۡنٰی دُوۡنَ الۡعَذَابِ الۡاَکۡبَرِ لَعَلَّہُمۡ یَرۡجِعُوۡنَ ﴿۲۱﴾

And we will surely let them taste the nearer punishment short of the greater punishment that perhaps they will repent.

بالیقین ہم انہیں قریب کے چھوٹے سے بعض عذاب اس بڑے عذاب کے سوا چکھائیں گے تاکہ وہ لوٹ آئیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَنُذِیۡقَنَّہُمۡ
اور البتہ ہم ضرور چکھائیں گے انہیں
مِّنَ الۡعَذَابِ
عذاب میں سے
الۡاَدۡنٰی
کمتر/ہلکا
دُوۡنَ
علاوہ
الۡعَذَابِ
عذاب
الۡاَکۡبَرِ
بڑے کے
لَعَلَّہُمۡ
شاید کہ وہ
یَرۡجِعُوۡنَ
وہ لوٹ آئیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَنُذِیۡقَنَّہُمۡ
اور یقیناًہم ضرور مزہ چکھائیں گے ان کو
مِّنَ الۡعَذَابِ
عذاب میں سے
الۡاَدۡنٰی
چھوٹے
دُوۡنَ
سوائے
الۡعَذَابِ
عذاب کے
الۡاَکۡبَرِ
بڑے
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَرۡجِعُوۡنَ
پلٹ آئیں
Translated by

Juna Garhi

And we will surely let them taste the nearer punishment short of the greater punishment that perhaps they will repent.

بالیقین ہم انہیں قریب کے چھوٹے سے بعض عذاب اس بڑے عذاب کے سوا چکھائیں گے تاکہ وہ لوٹ آئیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم انھیں (قیامت کے) بڑے عذاب سے پہلے ہلکے عذاب کا مزا بھی ضرور چکھائیں گے شاید وہ (اپنی روش سے) باز آجائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم اُنہیں بڑے عذاب سے پہلے ہی چھوٹے عذاب کامزہ ضرورچکھائیں گے تاکہ وہ پلٹ آئیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We will certainly make them taste the nearer punishment before the greater punishment, so that they may return.

اور البتہ چکھائیں گے ہم ان کو تھوڑا عذاب ورے اس بڑے عذاب کے تاکہ وہ پھر آئیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم لازماً چکھائیں گے انہیں مزہ چھوٹے عذاب کا بڑے عذاب سے پہلے شاید کہ یہ لوگ پلٹ آئیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We shall certainly have them taste some chastisement in this world in addition to the greater chastisement (of the Hereafter); perhaps they will retract (from their transgression).

اس بڑے عذاب سے پہلے ہم اسی دنیا میں ( کسی نہ کسی چھوٹے ) عذاب کا مزا انھیں چکھاتے رہیں گے ، شاید کہ یہ ( اپنی باغیانہ روش سے ) باز آ جائیں 33

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس بڑے عذاب سے پہلے بھی ہم انہیں کم درجے کے عذاب کا مزہ بھی ضرور چکھائیں گے ۔ ( ١٠ ) شاید یہ باز آجائیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہم ان فاسقوں کو بڑے فلاپ آخرت کے (عذاب) سے ادھر ہی ایک چھوٹے عذاب کا مزہ چکھائیں گے تاکہ یہ اپنے گناہوں میں سے پھریں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم ان کو قریب کا (یعنی دنیا کا) عذاب بھی اس بڑے عذاب سے پہلے چکھا دیں گے شاید یہ لوگ باز آجائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

البتہ ہم (آخرت کے) بڑے عذاب سے پہلے (دنیا میں چھوٹے چھوٹے) عذاب چکھاتے رہیں گے۔ شاید کہ وہ باز آجائیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم اُن کو (قیامت کے) بڑے عذاب کے سوا عذاب دنیا کا بھی مزہ چکھائیں گے۔ شاید (ہماری طرف) لوٹ آئیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And surely We shall make them taste of the smaller torment prior to the greater torment, that haply they may yet return.

اور ہم انہیں قریب کا عذاب بھی علاوہ اس بڑے عذاب کے چکھا کر رہیں گے شاید کہ یہ لوگ باز آجائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم ان کو – بڑے عذاب کے سوا – قریب کا عذاب بھی چکھائیں گے ، تاکہ یہ رجوع کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم البتہ ان لوگوں کو ضرور ضرور کم درجے کا ( دنیوی ) عذاب ( بھی ) بڑے ( اُخروی ) عذاب سے پہلے چکھائیں گے تاکہ وہ لوگ باز آجائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم ان کو قیامت کے بڑے عذاب کے علاوہ عذاب دنیا کا بھی مزہ چکھاتے رہیں گے شاید کہ لوٹ آئیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم چکھاتے رہیں گے ان کو چھوٹے چھوٹے عذاب اس بڑے عذاب سے پہلے تاکہ یہ لوگ باز آجائیں (اپنی سرکشی سے)

Translated by

Noor ul Amin

ہم انہیں ( قیامت کے ) برے عذاب سے پہلے ہلکے عذاب کاذائقہ بھی ضرور چکھائیں گے شاید وہ بازآجائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ضرور ہم انھیں چکھائیں گے کچھ نزدیک کا عذاب ( ف۱۳۹ ) اس بڑے عذاب سے پہلے ( ف٤۰ ) جسے دیکھنے والا امید کرے کہ ابھی باز آئیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم ان کو یقیناً ( آخرت کے ) بڑے عذاب سے پہلے قریب تر ( دنیوی ) عذاب ( کا مزہ ) چکھائیں گے تاکہ وہ ( کفر سے ) باز آجائیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم انہیں ( قیامت والے ) بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے عذاب کا مزہ چکھائیں گے تاکہ یہ باز آجائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And indeed We will make them taste of the Penalty of this (life) prior to the supreme Penalty, in order that they may (repent and) return.

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall certainly make them suffer worldly torment before suffering the great torment so that perhaps they may return to Us.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And verily, We will make them taste of the near lighter torment prior to the greater torment, in order that they may return.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And most certainly We will make them taste of the nearer chastisement before the greater chastisement that haply they may turn.

Translated by

William Pickthall

And verily We make them taste the lower punishment before the greater, that haply they may return.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम बड़ी यातना से इतर उन्हें छोटी यातना का मज़ा चखाएँगे, कदाचित वे पलट आएँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم ان کو قریب کا (یعنی دنیا میں آنے والے کا) عذاب بھی اس بڑے عذاب سے پہلے چکھا دیں گے (1) تاکہ یہ لوگ باز آویں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس بڑے عذاب سے پہلے ہم اسی دنیا میں کسی نہ کسی چھوٹے عذاب کا مزا انہیں چکھاتے رہیں گے، شاید وہ اپنی باغیانہ روش سے باز آجائیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس بڑے عذاب سے پہلے ہم اسی دنیا میں (کسی نہ کسی چھوٹے) عذاب کا مزا انہیں چکھاتے رہیں گے ، شاید کہ یہ (اپنی باغیانہ روشن سے ) باز آجائیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ضرور ضرور ہم انہیں بڑے عذاب سے پہلے قریب والا عذاب چکھا دیں گے تاکہ وہ باز آجائیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور البتہ چکھائیں گے ہم ان کو تھوڑا عذاب ورے اس بڑے عذاب سے تاکہ وہ پھر آئیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم ان کفارم کہ کو اس بڑے عذاب سے پہلے دنیا کے قریبی عذاب کا بھی ضرور مزہ چکھائیں گے تا کہ شاید یہ باز آجائیں