Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 27

سورة السجدة

اَوَ لَمۡ یَرَوۡا اَنَّا نَسُوۡقُ الۡمَآءَ اِلَی الۡاَرۡضِ الۡجُرُزِ فَنُخۡرِجُ بِہٖ زَرۡعًا تَاۡکُلُ مِنۡہُ اَنۡعَامُہُمۡ وَ اَنۡفُسُہُمۡ ؕ اَفَلَا یُبۡصِرُوۡنَ ﴿ؓ۲۷﴾

Have they not seen that We drive the water [in clouds] to barren land and bring forth thereby crops from which their livestock eat and [they] themselves? Then do they not see?

کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم پانی کو بنجر غیر آباد زمین کی طرف بہا کر لے جاتے ہیں پھر اس سے ہم کھیتیاں نکالتے ہیں جسے ان کے چوپائے اور یہ خود کھاتے ہیں کیا پھر بھی یہ نہیں دیکھتے ؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا
اَنَّا
بےشک ہم
نَسُوۡقُ
چلاتے ہیں ہم
الۡمَآءَ
پانی کو
اِلَی الۡاَرۡضِ
طرف زمین
الۡجُرُزِ
بنجر کے
فَنُخۡرِجُ
پھر ہم نکالتے ہیں
بِہٖ
ساتھ اس کے
زَرۡعًا
کھیتی کو
تَاۡکُلُ
کھاتے ہیں
مِنۡہُ
اس سے
اَنۡعَامُہُمۡ
ان کے مویشی
وَاَنۡفُسُہُمۡ
اور وہ خود بھی
اَفَلَا
کیا بھلا نہیں
یُبۡصِرُوۡنَ
وہ دیکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَلَمۡ
اور کیا نہیں
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا
اَنَّا
یقیناًہم
نَسُوۡقُ
ہانک کر لاتے ہیں ہم
الۡمَآءَ
پانی کو
اِلَی الۡاَرۡضِ
زمین کی طرف
الۡجُرُزِ
بنجر
فَنُخۡرِجُ
پھر ہم نکالتے ہیں 
بِہٖ
اس کے ذریعے
زَرۡعًا
کھیتی
تَاۡکُلُ
کھاتے ہیں
مِنۡہُ
جس میں سے
اَنۡعَامُہُمۡ
ان کے جانور
وَاَنۡفُسُہُمۡ
اور وہ خود بھی
اَفَلَا
تو کیا نہیں
یُبۡصِرُوۡنَ
وہ دیکھتے
Translated by

Juna Garhi

Have they not seen that We drive the water [in clouds] to barren land and bring forth thereby crops from which their livestock eat and [they] themselves? Then do they not see?

کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم پانی کو بنجر غیر آباد زمین کی طرف بہا کر لے جاتے ہیں پھر اس سے ہم کھیتیاں نکالتے ہیں جسے ان کے چوپائے اور یہ خود کھاتے ہیں کیا پھر بھی یہ نہیں دیکھتے ؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ہم پانی کو بنجر زمین کی طرف بہا لاتے ہیں جس سے ہم کھیتی پیدا کرتے ہیں تو اس سے ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اور وہ خود بھی کھاتے ہیں۔ پھر کیا یہ غور نہیں کرتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ یقیناہم بنجرزمین کی طرف پانی ہانک کر لاتے ہیں پھر ہم اُس کے ذریعے کھیتی نکالتے ہیں جس میں سے اُن کے جانور بھی کھاتے ہیں اور وہ خود بھی، توکیا وہ دیکھتے نہیں ہیں ؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have they not seen that We drive water to the dry land, then We bring forth crops thereby from which their cattle and they themselves have food? So, do they not observe?

کیا دیکھا نہیں انہوں نے کہ ہم ہانک دیتے ہیں پانی کو ایک زمین چٹیل کی طرف پھر ہم نکالتے ہیں اس سے کھیتی کہ کھاتے ہیں ان میں سے ان کے چوپائے اور خود وہ بھی پھر کیا دیکھتے نہیں ؟

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ہم پانی کو ہانک کرلے جاتے ہیں بےآب وگیاہ زمین کی طرف پھر ہم اس سے کھیتی اگاتے ہیں جس میں سے کھاتے ہیں ان کے مویشی بھی اور یہ خود بھی۔ تو کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have they not seen that We drive water to the parched land, thereby bringing forth crops which they and their cattle eat? Are they unable to see?

اور کیا ان لوگوں نے یہ منظر کبھی نہیں دیکھا کہ ہم ایک بے آب گیاہ زمین کی طرف پانی بہا لاتے ہیں ، پھر اسی زمین سے وہ فصل اگاتے ہیں جس سے ان کے جانوروں کو بھی چارہ ملتا ہے اور یہ خود بھی کھاتے ہیں ؟ تو کیا انہیں کچھ نہیں سوجھتا ؟ 40

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم پانی کو کھینچ کر خشک زمین کی طرف لے جاتے ہیں ، پھر اس سے وہ کھیتی نکالتے ہیں جس سے ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں ، اور وہ خود بھی ۔ تو کیا انہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان لوگوں نی اس پر بھی نظر نہیں کہ ہم پانی کے ابر) کو اجاڑ چٹیل زمین کی طرف ہانک لے جاتے ہیں پھر اس میں سے کھیتی نکالتے ہیں جس میں سے ان کے جانور اور وہ خود بھی کھاتے ہیں کیا ان لوگوں کو آنکھ نہیں اللہ کی قدرت نہیں دیکھتے )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم خشک افتادہ زمین کی طرف پانی پہنچاتے ہیں پھر اس کے ذریعے سے کھیتی پیدا فرماتے ہیں جس سے ان کے مویشی اور وہ خود بھی کھاتے ہیں۔ تو وہ دیکھتے کیوں نہیں ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ ہم ایک خشک (مردہ) زمین کی طرف پانی بہا کرلے جاتے ہیں۔ پھر اسی سے ہم وہ فصل اگاتے ہیں جس سے ان کے جانور اور یہ خود اس سے کھاتے ہیں۔ کیا وہ (اس میں) غور و فکر نہیں کرتے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم بنجر زمین کی طرف پانی رواں کرتے ہیں پھر اس سے کھیتی پیدا کرتے ہیں جس میں سے ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اور وہ خود بھی (کھاتے ہیں) تو یہ دیکھتے کیوں نہیں۔

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Observe they not that We drive water unto a land bare, and bring forth therewith crops whereof their cattle and they themselves eat? Will they not therefore be enlightened?

کیا انہوں نے اس پر نظر نہیں کی کہ ہم خشک افتادہ زمین کی طرف پانی پہنچاتے رہتے ہیں پھر اس کے ذریعہ سے کھیتی پیدا کردیتے ہیں جس سے ان کے مواشی کھاتے ہیں اور وہ خود بھی تو کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے دھیان نہیں کیا کہ ہم پانی کے بادلوں کو چٹیل زمین کی طرف ہانک کر لے جاتے ہیں ، پس اس سے کھیتی اگاتے ہیں جس سے ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اور وہ خود بھی؟ تو کیا انہیں سجھائی نہیں دے رہا ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ بے شک ہم پانی کو خشک زمین کی طرف کھینچ کرلے جاتے ہیں پس ہم اس کے ذریعے کھیتی نکالتے ہیں جس سے ان لوگوں کے مویشی اور وہ خود ( بھی ) کھاتے ہیں ، تو کیا پھر یہ لوگ دیکھتے ( سمجھتے ) نہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم بنجر زمین کی طرف پانی رواں کرتے ہیں، پھر اس سے کھیتی پیدا کرتے ہیں، جس میں سے ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اور وہ خود بھی کھاتے ہیں تو یہ دیکھتے کیوں نہیں ؟۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا یہ لوگ اس میں غور نہیں کرتے کہ ہم (کس پُر حکمت طریقے سے) چلاتے ہیں پانی کو خشک پڑی (اور بےآب و گیا ہ) زمین کی طرف پھر اس کے ذریعے ہم (طرح طرح کی) ایسی پیداواریں نکالتے ہیں جن سے ان کے جانور بھی کھاتے ہیں اور یہ خود بھی تو کیا ان کو کچھ سوجھتا نہیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ہم پا نی کو بنجرزمین کی طرف بہالاتے ہیں جس سے ہم کھیتی پیدا کرتے ہیں تو اس سے ان کے چوپائے بھی کھا تے ہیں اور وہ خودبھی کھا تے ہیں ، پھر کیا یہ غور نہیں کر تے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیا نہیں دیکھتے کہ ہم پانی بھیجتے ہیں خشک زمین کی طرف ( ف۵٤ ) پھر اس سے کھیتی نکالتے ہیں کہ اس میں سے ان کے چوپائے اور وہ خود کھاتے ہیں ( ف۵۵ ) تو کیا انھیں سوجھتانہیں ( ف۵٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم پانی کو بنجَر زمین کی طرف بہا لے جاتے ہیں ، پھر ہم اس سے کھیت نکالتے ہیں جس سے ان کے چوپائے ( بھی ) کھاتے ہیں اور وہ خود بھی کھاتے ہیں ، تو کیا وہ دیکھتے نہیں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم بنجر زمین کی طرف پانی کو بہا لے جاتے ہیں پھر اس سے ایسی کھیتی اگاتے ہیں جس میں ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اور خود بھی تو کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And do they not see that We do drive rain to parched soil (bare of herbage), and produce therewith crops, providing food for their cattle and themselves? Have they not the vision?

Translated by

Muhammad Sarwar

Have they not seen that We drive the water to the barren land and cause crops to grow which they and their cattle consume? Why, then, they will not see?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have they not seen how We drive water to the dry land that has no vegetation, and therewith bring forth crops providing food for their cattle and themselves Will they not then see

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they not see that We drive the water to a land having no herbage, then We bring forth thereby seed-produce of which their cattle and they themselves eat; will they not then see?

Translated by

William Pickthall

Have they not seen how We lead the water to the barren land and therewith bring forth crops whereof their cattle eat, and they themselves? Will they not then see?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उन्होंने देखा नहीं कि हम सूखी पड़ी भूमि की ओर पानी ले जाते हैं। फिर उस से खेती उगाते हैं, जिस में से उन के चौपाए भी खाते हैं और वे स्वयं भी? तो क्या उन्हें सूझता नहीं?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا انہوں نے اس بات پر نظر نہیں کی کہ ہم خشک افتادہ زمین کی طرف پانی پہنچاتے ہیں پھر اسی کے ذریعہ سے کھیتی پیدا کرتے ہیں جس سے ان کے مواشی اور وہ خود بھی کھاتے ہیں تو کیا دیکھتے نہیں ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ور کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم ایک بےآب وگیاہ زمین کی طرف پانی بہا لے جاتے ہیں اور پھر اسی زمین سے فصل اگاتے ہیں۔ جس سے ان کی جانوروں کو بھی چارہ ملتا ہے اور یہ خود بھی کھاتے ہیں کیا انہیں کچھ نہیں سمجھ آتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کیا ان لوگوں نے یہ منظر کبھی نہیں دیکھا کہ ہم ایک بےآب وگیاہ زمین کی طرف پانی بہا لاتے ہیں اور پھر اسی زمین سے وہ فصل اگاتے ہیں جس سے ان کے جانوروں کو بھی چارہ ملتا ہے اور یہ خود بھی کھاتے ہیں ؟ تو کیا انہیں کچھ نہیں سوجھتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم سوکھی زمین کی طرف پانی کو روانہ کرتے ہیں پھر اس کے ذریعہ کھیتی نکالتے ہیں جس میں سے ان کے مویشی اور خود یہ لوگ کھاتے ہیں۔ کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا دیکھا نہیں انہوں نے کہ ہم ہانک دیتے ہیں پانی کو ایک زمین چٹیل کی طرف پھر ہم نکالتے ہیں اس سے کھیتی کہ کھاتے ہیں اس میں سے انکے چوپائے اور خود وہ بھی پھر کیا دیکھتے نہیں 

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا انہوں نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ ہم ایک خشک زمین تک پانی کو پہنچاتے ہیں پھر ہم اس پانی کے ذریعہ سے کھیتی پیدا کرتے ہیں کہ جس سے ان کے مویشی بھی چرتے ہیں اور وہ خود بھی اس سے کھاتے ہیں تو کیا یہ لوگ اس کو دیکھتے نہیں