Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 16

سورة الأحزاب

قُلۡ لَّنۡ یَّنۡفَعَکُمُ الۡفِرَارُ اِنۡ فَرَرۡتُمۡ مِّنَ الۡمَوۡتِ اَوِ الۡقَتۡلِ وَ اِذًا لَّا تُمَتَّعُوۡنَ اِلَّا قَلِیۡلًا ﴿۱۶﴾

Say, [O Muhammad], "Never will fleeing benefit you if you should flee from death or killing; and then [if you did], you would not be given enjoyment [of life] except for a little."

کہہ دیجئے کہ گو تم موت سے یا خوف قتل سے بھاگو تو یہ بھاگنا تمہیں کچھ بھی کام نہ آئے گا اور اسوقت تم بہت ہی کم فائدہ اٹھاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
لَّنۡ
ہر گز نہیں
یَّنۡفَعَکُمُ
فائدہ دے گا تمہیں
الۡفِرَارُ
بھاگنا
اِنۡ
اگر
فَرَرۡتُمۡ
بھاگے تم
مِّنَ الۡمَوۡتِ
موت سے
اَوِ
یا
الۡقَتۡلِ
قتل سے
وَاِذًا
اور تب
لَّاتُمَتَّعُوۡنَ
نہ تم فائدہ دیئے جاؤ گے
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
بہت تھوڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
لَّنۡ
ہرگز نہیں
یَّنۡفَعَکُمُ
فائدہ دے گا تمہیں
الۡفِرَارُ
فرار
اِنۡ
اگر
فَرَرۡتُمۡ
تم بھاگو
مِّنَ الۡمَوۡتِ
موت سے
اَوِالۡقَتۡلِ
یا قتل سے
وَاِذًا
اور تب
لَّا
نہیں
تُمَتَّعُوۡنَ
تمہیں فائدہ پہنچایا جائے گا
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
بہت ہی تھوڑا
Translated by

Juna Garhi

Say, [O Muhammad], "Never will fleeing benefit you if you should flee from death or killing; and then [if you did], you would not be given enjoyment [of life] except for a little."

کہہ دیجئے کہ گو تم موت سے یا خوف قتل سے بھاگو تو یہ بھاگنا تمہیں کچھ بھی کام نہ آئے گا اور اسوقت تم بہت ہی کم فائدہ اٹھاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ اگر تم موت اور قتل ہونے سے بھاگتے ہو تو تمہارا بھاگنا تمہیں کچھ فائدہ نہ دے گا، اس صورت میں بھی تم تھوڑا (عرصہ) ہی فائدہ اٹھا سکو گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ اگرتم موت یاقتل سے بھاگوتویہ فرارتمہیں ہرگزفائدہ نہیں دے گااور تب تمہیں بہت ہی تھوڑافائدہ پہنچایاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(3) Say, |"Flight will never be of any use to you, if you flee from death or killing, and even then you will not be let to enjoy (life) but for a little while.|"-r-n(3). That is, everyone who enters into a covenant with Allah, has to answer how he has fulfilled it.

تو کہہ کچھ کام نہ آئے گا تمہارے یہ بھاگنا اگر بھاگو گے مرنے سے یا مارے جانے سے اور پھر بھی پھل نہ پاؤ گے مگر تھوڑے دنوں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے) کہہ دیجیے کہ تمہارا یہ بھاگنا تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گا اگر تم لوگ موت یا قتل سے بھاگ رہے ہو } اور (اگر بھاگو گے) تب بھی تم (زندگی کے سازوسامان سے) فائدہ نہیں اٹھا سکو گے مگر تھوڑا سا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), tell them: “If you run away from death or slaying, this flight will not avail you. You will have little time after that to enjoy (the pleasures of life).”

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! ان سے کہو ، اگر تم موت یا قتل سے بھاگو تو یہ بھاگنا تمہارے لیے کچھ بھی نفع بخش نہ ہوگا ۔ اس کے بعد زندگی کے مزے لوٹنے کا تھوڑا ہی موقع تمہیں مل سکے گا 28

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان سے ) کہہ دو کہ : اگر تم موت سے یا قتل سے بھاگ بھی جاؤ تو یہ بھاگنا تمہیں کوئی فائدہ نہیں دے گا ، اور اس صورت میں تمہیں ( زندگی کا ) لطف اٹھانے کا جو موقع دیا جائے گا وہ تھوڑا ہی سا ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر ان لوگوں سے کہہدے تم اگر مرنے یا مارے جانے سے بھاگو تو یہ بھاگنا کچھ تم کو فائدہ نہ دے گا اور (بالفرض بچ گئے تو) کچھ نہیں تھوڑا سا (دنیا کا) مزہ اور اٹھا لو گے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ فرما دیجئے تم کو بھگنا کوئی فائدہ نہ دے گا اگر تم موت سے یا قتل سے بھاگتے ہو اور اس وقت تم بہت کم فائدہ اٹھاؤ گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم موت سے یا قتل کئے جانے سے بھاگو گے تو یہ بھاگنا تمہارے لئے فائدہ مند نہیں ہوگا اور اس سے تم چند دنوں کے سوا کوئی فائدہ حاصل نہ کرسکو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ اگر تم مرنے یا مارے سے بھاگتے ہو تو بھاگنا تم کو فائدہ نہیں دے گا اور اس وقت تم بہت ہی کم فائدہ اٹھاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: flight shall not profit you if ye flee from death or slaughter, and lo! ye will not enjoy life except for a little.

آپ کہہ دیجیے تمہیں بھاگنا کچھ بھی نفع نہیں دے سکتا اگر تم موت یا قتل سے بھاگتے ہو اور اس سے تمتع بھی نہیں حاصل کرسکتے بجز چند روز کے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اگر تم موت یا قتل سے بھاگو گے تو یہ بھاگنا تمہارے لئے کچھ نافع نہیں ہوگا ، تم کو کھانے بلسنے کا تھوڑا ہی موقع ملے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) ان سے فرمادیجیے اگر تم موت یا قتل سے بھاگ بھی گئے تو ہرگز تمہیں یہ بھاگنا کوئی فائدہ نہ دے گا اور اس وقت تم لوگوں کو دنیا سے نفع اُٹھانے کا بہت ہی کم موقع دیا جائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کہ اگر تم مرنے یا مارنے سے بھاگتے ہو تو بھاگنا تم کو فائدہ نہیں دے گا اور اس وقت تم بہت ہی کم فائدہ اٹھاؤ گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ (یاد رکھو کہ) اگر تم بھاگو گے موت یا قتل سے تو تم کو یہ بھاگنا کچھ نفع نہ دے سکے گا اور اس صورت میں بھی تم لوگ زندگی کے مزے لوٹنے کا موقع نہ پا سکو گے مگر تھوڑا ہی عرصہ (یعنی موت تک)

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ ’’اگرتم موت اور قتل ہونے سے بھاگتے ہو تو تمہارابھاگناتمہیں کچھ فائدہ نہ دے گا ، اس صورت میں بھی تم تھوڑاہی فائدہ اٹھا سکو گے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ ہرگز تمہیں بھاگنا نفع نہ دے گا اگر موت یا قتل سے بھاگو ( ف٤۱ ) اور جب بھی دنیا نہ برتنے دیے جاؤ گے مگر تھوڑی ( ف٤۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: تمہیں فرار ہرگز کوئی نفع نہ دے گا ، اگر تم موت یا قتل سے ( ڈر کر ) بھاگے ہو تو تم تھوڑی سی مدت کے سوا ( زندگانی کا ) کوئی فائدہ نہ اٹھا سکو گے

Translated by

Hussain Najfi

آپ کہہ دیجئے! کہ اگر تم موت یا قتل سے بھاگو تو یہ بھاگنا تمہیں کوئی فائدہ نہ دے گا اگر ایسا کیا بھی تو پھر بھی ( زندگانی دنیا سے ) تمہیں لطف اندوز ہونے کا بہت تھوڑا موقع دیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Running away will not profit you if ye are running away from death or slaughter; and even if (ye do escape), no more than a brief (respite) will ye be allowed to enjoy!"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "Running away will never be of any benefit to you even if you run away from death or being killed. Still you would not be able to enjoy yourselves except for a short while."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Flight will not avail you if you flee from death or killing and then you will enjoy no more than a little while!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Flight shall not do you any good if you fly from death or slaughter, and in that case you will not be allowed to enjoy yourselves but a little.

Translated by

William Pickthall

Say: Flight will not avail you if ye flee from death or killing, and then ye dwell in comfort but a little while.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "यदि तुम मृत्यु और मारे जाने से भागो भी तो यह भागना तुम्हारे लिए कदापि लाभप्रद न होगा। और इस हालत में भी तुम सुख थोड़े ही प्राप्त कर सकोगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرما دیجیئے کہ تم کو بھاگنا کچھ نافع نہیں ہوسکتا اگر تم موت سے یا قتل سے بھاگتے ہو اور اس حالت میں بجز تھوڑے دنوں کے اور زیادہ متمتع نہیں ہو سکتے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ان سے فرماؤ اگر تم موت یا قتل سے بھاگنا چاہو تو تمہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا اس کے بعد زندگی کا فائدہ اٹھانے کا تھوڑا ہی موقع تمہیں مل سکے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو اگر تم موت یا قتل سے بھاگو تو یہ بھاگنا تمہارے لیے کچھ نفع بخش نہ ہوگا۔ اس کے بعد زندگی کے مزے لوٹنے کا تھوڑا ہی موقعہ تمہیں مل سکے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے اگر تم موت سے یا قتل سے بھاگو گے تو یہ بھاگنا تمہیں نفع نہ دے گا اور اس وقت بس تھوڑے ہی دن جیو گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ کچھ کام نہ آئے گا تمہارے یہ بھاگنا اگر بھاگو گے مرنے سے یا مارے جانے سے اور پھر بھی پھل نہ پاؤ گے مگر تھوڑے دنوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ فرما دیجئے اگر تم موت یا قتل کے خوف سے بھاگتے ہو تو یہ بھاگنا تم کو ہرگز کچھ نفع نہیں دے سکتا اور ایسی حالت میں تم بجزچند دنوں کے کوئی خاص پھل نہیں پاسکتے یعنی بچ بھی گئے تو کتنے دن