Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلْعَرَامَۃُ کے معنی مزاج کی تندی اور درشتی کے ہیں۔ جس کا اثر انسان کے عمل پر ظاہر ہو، کہا جاتا ہے: عَرَمَ فُلَانٌ فلاں سخت مزاج ہوگیا چنانچہ ایسے شخص کو عَارِمٌ کہا جاتا ہے۔ اسی سے عُرَامُ الْجَیْشِ ہے جس کے معنی لشکر کی تندی و تیزی اور کثرت کے ہیں اور آیت کریمہ: (فَاَرۡسَلۡنَا عَلَیۡہِمۡ سَیۡلَ الۡعَرِمِ) (۳۴:۱۶) کے بعض نے یہ معنی کیے ہیں کہ ہم نے ان پر سخت سیلاب بھیجا اور بعض نے اَلْعَرِمِ کے معنی بند کیے ہیں اور بعض نے اَلْعَرِم سے جنگلی چوہا مراد لیا ہے اور اس سیلاب کو اس کی طرف اس لیے منسوب کیا ہے کہ چوہوں نے اس بند میں نقاب ڈالے تھے اور وہ بند ٹوٹ گیا تھا۔
Surah:34Verse:16 |
بند تور (سیلاب۔ تیز رو سیلاب)
(of) the dam
|