TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat Saba - سورة سبأ | Verse 16 Translations

Every available translation of Surat Saba, verse 16, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

فَاَعۡرَضُوۡا فَاَرۡسَلۡنَا عَلَیۡہِمۡ سَیۡلَ الۡعَرِمِ وَ بَدَّلۡنٰہُمۡ بِجَنَّتَیۡہِمۡ جَنَّتَیۡنِ ذَوَاتَیۡ اُکُلٍ خَمۡطٍ وَّ اَثۡلٍ وَّ شَیۡءٍ مِّنۡ سِدۡرٍ قَلِیۡلٍ ﴿۱۶﴾
But they turned away [refusing], so We sent upon them the flood of the dam, and We replaced their two [fields of] gardens with gardens of bitter fruit, tamarisks and something of sparse lote trees.
لیکن انہوں نے روگردانی کی تو ہم نے ان پر زور کے سیلاب ( کا پانی ) بھیج دیا اور ہم نے ان کے ( ہرے بھرے ) باغوں کے بدلے دو ( ایسے ) باغ دیئے جو بدمزہ میووں والے اور ( بکثرت ) جھاؤ اور کچھ بیری کے درختوں والے تھے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
فَاَعۡرَضُوۡا
پھر وہ منہ موڑ گئے
فَاَرۡسَلۡنَا
تو بھیجا ہم نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
سَیۡلَ
سیلاب
الۡعَرِمِ
بند توڑ
وَبَدَّلۡنٰہُمۡ
اور بد ل کر دیئے ہم نے انہیں
بِجَنَّتَیۡہِمۡ
بدلے ان کے دو باغوں کے
جَنَّتَیۡنِ
دو باغ
ذَوَاتَیۡ اُکُلٍ خَمۡطٍ
بد مزہ پھلوں والے
وَّاَثۡلٍ
اور جھاؤ کے درخت
وَّشَیۡءٍ
اور کچھ
مِّنۡ سِدۡرٍ
بیری کے درخت
قَلِیۡلٍ
تھوڑے سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
فَاَعۡرَضُوۡا
پھر وہ منہ موڑگئے 
فَاَرۡسَلۡنَا
چنانچہ بھیجا ہم نے 
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
سَیۡلَ الۡعَرِمِ
بند کا سیلاب 
وَبَدَّلۡنٰہُمۡ
اور بدلے میں دیے ہم نے انہیں 
بِجَنَّتَیۡہِمۡ
ان کے دو باغوں کے 
جَنَّتَیۡنِ
دو باغ 
ذَوَاتَیۡ اُکُلٍ
دو پھلوں والے 
خَمۡطٍ
بد مزہ 
وَّاَثۡلٍ
اور جھاؤ 
وَّشَیۡءٍ
اور کچھ 
مِّنۡ سِدۡرٍ
بیریوں والے 
قَلِیۡلٍ
تھوڑی 
Translated by

Juna Garhi

Info

But they turned away [refusing], so We sent upon them the flood of the dam, and We replaced their two [fields of] gardens with gardens of bitter fruit, tamarisks and something of sparse lote trees.

لیکن انہوں نے روگردانی کی تو ہم نے ان پر زور کے سیلاب ( کا پانی ) بھیج دیا اور ہم نے ان کے ( ہرے بھرے ) باغوں کے بدلے دو ( ایسے ) باغ دیئے جو بدمزہ میووں والے اور ( بکثرت ) جھاؤ اور کچھ بیری کے درختوں والے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

مگر ان لوگوں نے سرتابی کی تو ہم نے ان پر زور کا سیلاب چھوڑ دیا۔ اور ان کے دونوں باغوں کو دو ایسے باغوں میں بدل دیا جن کے میوے بدمزہ تھے اور ان میں کچھ پیلو کے درخت تھے کچھ جھاؤ کے اور تھوڑی سی بیریاں تھیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

پھربھی وہ منہ موڑگئے چنانچہ ہم نے اُن پربند کاسیلاب بھیج دیا اور اُن کے دوباغوں کے بدلے ہم نے انہیں دو ایسے باغ دئیے جوبدمزہ پھلوں اورجھاؤکے درختوں اور تھوڑی سی بیریوں والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

Then they turned away. So We released over them the flood of the dam, and replaced their two gardens with two gardens having fruits of bitter taste, and tamarisk and some of the lot-trees.

سو دھیان میں نہ لائے پھر چھوڑ دیا ہم نے ان پر ایک نالا زور کا اور دیئے ہم نے ان کو بدلے ان دو باغوں کے دو اور باغ جن میں کچھ میوہ کیلا تھا اور جھاؤ اور کچھ بیر تھوڑے سے یہ بدلہ دیا ہم نے ان کو اس پر کہ ناشکری کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

تو انہوں نے اعراض کیا چناچہ ہم نے بھیج دیا ان پر سیلاب بہت زور کا اور ہم نے بدل دیے ان کے دو باغوں کی جگہ دو اور باغ جن میں کڑوے کسیلے پھل جھائو کے درخت اور کچھ تھوڑی سی بیریاں تھیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

But they turned away and so We let loose upon them a devastating flood that swept away the dams and replaced their gardens by two others bearing bitter fruits, tamarisks, and a few lote trees.

مگر وہ منہ موڑ گئے 28 ۔ آخرکار ہم نے ان پر بند توڑ سیلاب بھیج دیا 29 اور ان کے پچھلے دو باغوں کی جگہ دو اور باغ انہیں دیے جن میں کڑوے کسیلے پھل اور جھاؤ کے درخت تھے اور کچھ تھوڑی سی بیریاں30 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

پھر بھی انہوں نے ( ہدایت سے ) منہ موڑ لیا ، اس لیے ہم نے ان پر بندو الا سیلاب چھوڑ دیا ، اور ان کے دونوں طرف کے باغوں کو ایسے دو باغوں میں تبدیل کردیا جو بدمزہ پھلوں ، جھاؤ کے درختوں اور تھوڑی سی بیریوں پر مشتمل تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

انہوں نے ہمارا نہ سنا ہم نے (باندھ اور کٹاتوڑ کر، زور کا نالہ ان پر چھوڑ دیا اور ان دو (عمدہ) باغوں کو بدل کردو باغ ایسے کر درجنوں بدمزہ میوے (یا کسیلے میوے) اور جھائو کا درخت اور تھوڑے سے بیری کے درخت رہ گئے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

سو انہوں نے سرتابی کی تو ہم نے ان پر بند کا سیلاب چھوڑ دیا اور ہم نے ان کے ان دو رویہ باغات کو ان دو باغوں میں بدل دیا جن میں (یہ چیزیں رہ گئی تھیں) بدمزہ پھل اور جھاؤ اور قدرے قلیل بیری

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

پھر انہوں نے نافرمانی کی تو ہم نے ان پر (بند توڑ کر ) ایک زبردست سیلاب بھیج دیا۔ اور ان کے باغوں کے دو ایسے باغوں سے بدل ڈالاجس میں بد مزہ اور کڑوے کسیلے پھل اور کچھ جھاڑ جھنکار اور تھوڑے سے بیریوں کے درخت تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

تو انہوں نے (شکرگزاری سے) منہ پھیر لیا پس ہم نے ان پر زور کا سیلاب چھوڑ دیا اور انہیں ان کے باغوں کے بدلے دو ایسے باغ دیئے جن کے میوے بدمزہ تھے اور جن میں کچھ تو جھاؤ تھا اور تھوڑی سی بیریاں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

But they turned away. Wherefore We sent upon them the inundation of the dam and We exchanged their two gardens for two gardens bearing bitter fruit, and tamarisk. And some few lote-trees.

سو انہوں نے سرتابی کی ۔ سو ہم نے ان پر بند کا سیلاب چھوڑ دیا ۔ اور ہم نے ان کے دو رویہ باغوں کے عوض دو باغ اور دیئے جو بد مزہ پھل اور جھاؤ اور قدرے قلیل بیری والے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

تو انہوں نے سرتابی کی تو ہم نے ان پر بند کا سیلاب بھیج دیا اور ان کے باغوں کو دو ایسے باغوں سے بدل دیا ، جن میں بدمزا پھل والے درخت اور جھاؤ اور بیری کی کچھ جھاڑیاں رہ گئیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

پھر ان لوگوں نے اعراض کیا ( منہ پھیرا ) پس ہم نے ان لوگوں کے اوپر ( بند توڑ کر ) تندوتیز سیلاب بھیج دیا اور ہم نے ان لوگوں کے دو ( رویہ ) باغات کو دو ایسے دو باغات سے بدل ڈالا جو ترش پھلوں والے اور جھاڑ جھنکاڑ والے اور تھوڑی سی بیری ( کے درختوں ) والے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

تو انہوں نے شکر گزاری سے منہ پھیرلیا پس ہم نے ان پر زور کا سیلاب چھوڑدیا اور ان کے باغوں کے بدلے دو باغ ایسے دیے جن کے میوے بد مزہ تھے اور جن میں کچھ تو جھاؤ تھا اور تھوڑی سی بیریاں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

پھر بھی انہوں نے سرتابی سے ہی کام لیا جس کے نتیجے میں (آخرکار) ہم نے چھوڑ دیا ان پر سیلاب اس بند کا اور ہم نے ان کو ان دو رویہ باغوں کے بدلے ایسے اور دو رویہ باغ دے دئیے جن میں بدمزہ پھل جھاؤ کے درخت اور کچھ تھوڑی سی بیریاں تھی

Translated by

Noor ul Amin

Info

پھرانہوں نے ( اپنے رب کے حکم سے ) منہ موڑلیاتوہم نے ان پر زور کاسیلاب چھوڑااوران کے دونوں باغ کو دوایسے باغوں میں بدل دیاجن کے میوے بدمزہ تھے ، اوران میں کچھ پہلوکے درخت جھائوکے اور تھوڑی سی بیریاں تھیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

تو انہوں نے منہ پھیرا ( ف٤۸ ) تو ہم نے ان پر زور کا اہلا ( سیلاب ) بھیجا ( ف٤۹ ) اور ان کے باغوں کے عوض دو باغ انھیں بدل دیے جن میں بکٹا ( بدمزہ ) میوہ ( ف۵۰ ) اور جھاؤ اور کچھ تھوڑی سی بیریاں ( ف۵۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

پھر انہوں نے ( طاعت سے ) مُنہ پھیر لیا تو ہم نے ان پر زور دار سیلاب بھیج دیا اور ہم نے اُن کے دونوں باغوں کو دو ( ایسے ) باغوں سے بدل دیا جن میں بدمزہ پھل اور کچھ جھاؤ اور کچھ تھوڑے سے بیری کے درخت رہ گئے تھے

Translated by

Hussain Najfi

Info

پس انہوں نے روگردانی کی تو ہم نے ان پر بند توڑ سیلاب چھوڑ دیا اور ان کے ان دو باغوں کو ایسے دو باغوں سے بدل دیا جن کے پھل بدمزہ تھے اور جھاؤ کے کچھ درخت اور کچھ تھوڑی سی بیریاں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

But they turned away (from Allah), and We sent against them the Flood (released) from the dams, and We converted their two garden (rows) into "gardens" producing bitter fruit, and tamarisks, and some few (stunted) Lote-trees.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

They ignored (the evidence) and We sent to them a flood, arising from a broken dam. Nothing was left in their gardens but bitter fruits, some tamarisk and a few lotus trees.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

But they turned away, so We sent against them flood released from the dam, and We converted their two gardens into gardens producing bitter bad fruit, and Athl, and some few lote trees.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

But they turned aside, so We sent upon them a torrent of which the rush could not be withstood, and in place of their two gardens We gave to them two gardens yielding bitter fruit and (growing) tamarisk and a few lote-trees.

Translated by

William Pickthall

Info

But they were froward, so We sent on them the flood of 'Iram, and in exchange for their two gardens gave them two gardens bearing bitter fruit, the tamarisk and here and there a lote-tree.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

किन्तु वे ध्यान में न लाए तो हम ने उन पर बँध-तोड़ बाढ़ भेज दी और उन के दोनों बाग़ों के बदले में उन्हें दो दूसरे बाग़ दिए, जिनमें कड़वे-कसैले फल और झाड़ थे, और कुछ थोड़ी-सी झड़-बेरियाँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

سو انہوں نے سرتابی کی تو ہم نے ان پر بند کا سیلاب چھوڑ دیا (1) اور ہم نے ان کے دو رویہ باغوں کے بدلے اور دو باغ دے دیے جن میں دو چیزیں رہ گئیں بد مزہ پھل اور جھاؤ اور قدرے قلیل بیری۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

مگر وہ منہ موڑ گئے آخر کار ہم نے ان پر بند توڑ سیلاب بھیج دیا، اور ان کے پچھلے دو باغوں کی جگہ دو اور باغ انہیں دیے جن میں کڑوے کسیلے پھل اور جھاؤ کے درخت تھے اور کچھ تھوڑی سی بیریاں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

مگر وہ منہ موڑ گئے۔ آخر کار ہم نے ان پر بند توڑ سیلاب بھیج دیا اور ان کے پچھلے دو باغوں کی جگہ دو اور باغ انہیں دئیے جن میں کڑوے کسیلے پھل اور جھاؤ کے درخت تھے اور کچھ تھوڑی سی بیریاں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

سو انہوں نے رو گردانی کی لہٰذا ہم نے ان پر بند کا سیلاب بھیج دیا اور ہم نے ان کے باغوں کے بدلہ میں دو ایسے باغ دے دئیے جن میں بد مزہ پھل اور جھاؤ کے درخت تھے اور کچھ تھوڑے سے بیری کے درخت تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

سو دھیان میں نہ لائے پھر چھوڑ دیا ہم نے ان پر ایک نالہ زور کا اور دیئے ہم نے ان کو بدلے میں ان دو باغوں کے دو اور باغ جن میں کچھ میوہ کسیلا تھا اور جھاؤ اور کچھ بیر تھوڑے سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

پھر انہوں نے بےپروائی کا شیوہ اختیار کیا تو ہم نے ان پر زور کا سیلاب بھیج دیا اور ہم نے ان کے دورویہ باغوں کے بدلے میں ایک دو باغ ان کو دے دیئے جن میں بدمزہ پھل اور جائو اور کچھ قدرے قلیل بیری کے درخت رہ گئے

Related Verses

8
Surat un Nissa
4:16
وَ الَّذٰنِ یَاۡتِیٰنِہَا مِنۡکُمۡ فَاٰذُوۡہُمَا ۚ فَاِنۡ تَابَا وَ اَصۡلَحَا فَاَعۡرِضُوۡا عَنۡہُمَا ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ تَوَّابًا رَّحِیۡمًا ﴿۱۶﴾
And the two who commit it among you, dishonor them both. But if they repent and correct themselves, leave them alone. Indeed, Allah is ever Accepting of repentance and Merciful.
تم میں سے جو دو افراد ایسا کام کرلیں انہیں ایذا دو اگر وہ توبہ اور اصلاح کرلیں تو ان سے مُنہ پھیر لو ، بیشک اللہ تعالٰی توبہ قبول کرنے والا ہے اور رحم کرنے والا ہے ۔
Surat ul Aeyraaf
7:133
فَاَرۡسَلۡنَا عَلَیۡہِمُ الطُّوۡفَانَ وَ الۡجَرَادَ وَ الۡقُمَّلَ وَ الضَّفَادِعَ وَ الدَّمَ اٰیٰتٍ مُّفَصَّلٰتٍ ۟ فَاسۡتَکۡبَرُوۡا وَ کَانُوۡا قَوۡمًا مُّجۡرِمِیۡنَ ﴿۱۳۳﴾
So We sent upon them the flood and locusts and lice and frogs and blood as distinct signs, but they were arrogant and were a criminal people.
پھر ہم نے ان پر طوفان بھیجا اور ٹِڈیاں اورگھن کا کیڑا اور مینڈک اور خون ، کہ یہ سب کھلے کھلے معجزے تھے سو وہ تکبر کرتے رہے اور وہ لوگ کچھ تھے ہی جرائم پیشہ ۔
Surat ul Aeyraaf
7:162
فَبَدَّلَ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا مِنۡہُمۡ قَوۡلًا غَیۡرَ الَّذِیۡ قِیۡلَ لَہُمۡ فَاَرۡسَلۡنَا عَلَیۡہِمۡ رِجۡزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا کَانُوۡا یَظۡلِمُوۡنَ ﴿۱۶۲﴾٪  10
But those who wronged among them changed [the words] to a statement other than that which had been said to them. So We sent upon them a punishment from the sky for the wrong that they were doing.
سو بدل ڈالا ان ظالموں نے ایک اور کلمہ جو خلاف تھا اس کلمہ کے جس کی ان سے فرمائش کی گئی تھی ۔ اس پر ہم نے ان پر ایک آفت سماوی بھیجی اس وجہ سے کہ وہ حکم کو ضائع کرتے تھے ۔
Surat ut Tauba
9:95
سَیَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰہِ لَکُمۡ اِذَا انۡقَلَبۡتُمۡ اِلَیۡہِمۡ لِتُعۡرِضُوۡا عَنۡہُمۡ ؕ فَاَعۡرِضُوۡا عَنۡہُمۡ ؕ اِنَّہُمۡ رِجۡسٌ ۫ وَّ مَاۡوٰىہُمۡ جَہَنَّمُ ۚ جَزَآءًۢ بِمَا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ ﴿۹۵﴾
They will swear by Allah to you when you return to them that you would leave them alone. So leave them alone; indeed they are evil; and their refuge is Hell as recompense for what they had been earning.
ہاں وہ اب تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے تاکہ تم ان کو ان کی حالت پر چھوڑ دو ۔ سو تم ان کو ان کی حالت پر چھوڑ دو ۔ وہ لوگ بالکل گندے ہیں اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے ان کاموں کے بدلے جنہیں وہ کیا کرتے تھے ۔
Surat Marium
19:17
فَاتَّخَذَتۡ مِنۡ دُوۡنِہِمۡ حِجَابًا ۪۟ فَاَرۡسَلۡنَاۤ اِلَیۡہَا رُوۡحَنَا فَتَمَثَّلَ لَہَا بَشَرًا سَوِیًّا ﴿۱۷﴾
And she took, in seclusion from them, a screen. Then We sent to her Our Angel, and he represented himself to her as a well-proportioned man.
اور ان لوگوں کی طرف سے پردہ کر لیا پھر ہم نے اس کے پاس اپنی روح ( جبرائیل علیہ السلام ) کو بھیجا پس وہ اس کے سامنے پورا آدمی بن کر ظاہر ہوا ۔
Surat ul Mominoon
23:32
فَاَرۡسَلۡنَا فِیۡہِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡہُمۡ اَنِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ اِلٰہٍ غَیۡرُہٗ ؕ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿٪۳۲﴾  2
And We sent among them a messenger from themselves, [saying], "Worship Allah ; you have no deity other than Him; then will you not fear Him?"
پھر ان میں خود ان میں سے ( ہی ) رسول بھی بھیجا کہ تم سب اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، تم کیوں نہیں ڈرتے؟
Surat ul Ahzaab
33:9
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اذۡکُرُوۡا نِعۡمَۃَ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ اِذۡ جَآءَتۡکُمۡ جُنُوۡدٌ فَاَرۡسَلۡنَا عَلَیۡہِمۡ رِیۡحًا وَّ جُنُوۡدًا لَّمۡ تَرَوۡہَا ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرًا ۚ﴿۹﴾
O you who have believed, remember the favor of Allah upon you when armies came to [attack] you and We sent upon them a wind and armies [of angels] you did not see. And ever is Allah , of what you do, Seeing.
اے ایمان والوں! اللہ تعالٰی نے جو احسان تم پر کیا اسے یاد کرو جبکہ تمہارے مقابلے کو فوجوں پر فوجیں آئیں پھر ہم نے ان پر تیز تند آندھی اور ایسے لشکر بھیجے جنہیں تم نے دیکھا ہی نہیں اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ تعالٰی سب کچھ دیکھتا ہے ۔
Surat Ha meem Assajdah
41:16
فَاَرۡسَلۡنَا عَلَیۡہِمۡ رِیۡحًا صَرۡصَرًا فِیۡۤ اَیَّامٍ نَّحِسَاتٍ لِّنُذِیۡقَہُمۡ عَذَابَ الۡخِزۡیِ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ؕ وَ لَعَذَابُ الۡاٰخِرَۃِ اَخۡزٰی وَ ہُمۡ لَا یُنۡصَرُوۡنَ ﴿۱۶﴾
So We sent upon them a screaming wind during days of misfortune to make them taste the punishment of disgrace in the worldly life; but the punishment of the Hereafter is more disgracing, and they will not be helped.
بالآخر ہم نے ان پر ایک تیز تند وآندھی منحوس دنوں میں بھیج دی کہ انہیں دنیاوی زندگی میں ذلت کے عذاب کا مزہ چکھا دیں ، اور ( یقین مانو ) کہ آخرت کا عذاب اس سے بہت زیادہ رسوائی والا ہے اور وہ مدد نہیں کئے جائیں گے ۔