Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 16

سورة حم السجدہ

فَاَرۡسَلۡنَا عَلَیۡہِمۡ رِیۡحًا صَرۡصَرًا فِیۡۤ اَیَّامٍ نَّحِسَاتٍ لِّنُذِیۡقَہُمۡ عَذَابَ الۡخِزۡیِ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ؕ وَ لَعَذَابُ الۡاٰخِرَۃِ اَخۡزٰی وَ ہُمۡ لَا یُنۡصَرُوۡنَ ﴿۱۶﴾

So We sent upon them a screaming wind during days of misfortune to make them taste the punishment of disgrace in the worldly life; but the punishment of the Hereafter is more disgracing, and they will not be helped.

بالآخر ہم نے ان پر ایک تیز تند وآندھی منحوس دنوں میں بھیج دی کہ انہیں دنیاوی زندگی میں ذلت کے عذاب کا مزہ چکھا دیں ، اور ( یقین مانو ) کہ آخرت کا عذاب اس سے بہت زیادہ رسوائی والا ہے اور وہ مدد نہیں کئے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَرۡسَلۡنَا
تو بھیجی ہم نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
رِیۡحًا
ایک ہوا
صَرۡصَرًا
تندو تیز
فِیۡۤ اَیَّامٍ نَّحِسَاتٍ
نحوست کے دنوں میں
لِّنُذِیۡقَہُمۡ
تا کہ ہم چکھائیں انہیں
عَذَابَ
عذاب
الۡخِزۡیِ
رسوائی کا
فِی الۡحَیٰوۃِ
زندگی میں
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَلَعَذَابُ
اور یقیناً عذاب
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
اَخۡزٰی
زیادہ رسوا کن ہے
وَہُمۡ
اور وہ
لَایُنۡصَرُوۡنَ
نہ وہ مدد کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَرۡسَلۡنَا
توبھیج دی ہم نے 
عَلَیۡہِمۡ
ان پر 
رِیۡحًا
ہوا 
صَرۡصَرًا
سخت طوفانی 
فِیۡۤ اَیَّامٍ
چند دنوں میں 
نَّحِسَاتٍ
منحوس 
لِّنُذِیۡقَہُمۡ
تاکہ ہم چکھائیں انہیں 
عَذَابَ
عذاب
الۡخِزۡیِ
 رسوائی کا
فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی میں 
وَلَعَذَابُ
اور یقیناً عذاب 
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا 
اَخۡزٰی
زیادہ رسواکن ہے
وَہُمۡ
اور ان کی 
لَا
نہیں 
یُنۡصَرُوۡنَ
مدد کی جائے گی 
Translated by

Juna Garhi

So We sent upon them a screaming wind during days of misfortune to make them taste the punishment of disgrace in the worldly life; but the punishment of the Hereafter is more disgracing, and they will not be helped.

بالآخر ہم نے ان پر ایک تیز تند وآندھی منحوس دنوں میں بھیج دی کہ انہیں دنیاوی زندگی میں ذلت کے عذاب کا مزہ چکھا دیں ، اور ( یقین مانو ) کہ آخرت کا عذاب اس سے بہت زیادہ رسوائی والا ہے اور وہ مدد نہیں کئے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہم نے ان پر چند منحوس دنوں میں سناٹے کی آندھی چھوڑ دی تاکہ ہم انہیں دنیا میں ہی رسوائی کا عذاب چکھائیں اور جو آخرت کا عذاب ہے وہ تو اور زیادہ رسوا کرنے والا ہے۔ اور انہیں کہیں سے مدد بھی نہ ملے گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توہم نے اُن پرچند منحوس دنوں میں سخت طوفانی ہوابھیج دی تاکہ ہم اُن کودنیاکی زندگی میں رُسوائی کا عذاب چکھا دیں اور یقیناًآخرت کا عذاب اس سے زیادہ رُسواکن ہے اوراُن کی مدد نہیں کی جائے گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, We let loose a wild wind on them in unlucky days to make them taste the humiliating punishment in the present life. And of course, the punishment of the Hereafter will be much more humiliating, and they will not be helped.

پھر بھیجی ہم نے ان پر ہوا بڑے زور کی کئی دن جو مصیبت کے تھے تاکہ چکھائیں ان کو رسوائی کا عذاب دنیا کی زندگانی میں اور آخرت کے عذاب میں تو پوری رسوائی ہے اور ان کو کہیں مدد نہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ہم نے ان پر چھوڑ دی بہت زور کی ہوا نحوست کے دنوں میں تاکہ ہم انہیں مزہ چکھائیں رسوا کن عذاب کا اس دنیا کی زندگی میں۔ اور آخرت کا عذاب تو کہیں زیادہ رسوا کن ہوگا اور وہاں کوئی ان کی مدد کرنے والا نہیں ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

whereupon We sent upon them a fierce wind on inauspicious days that We might make them taste a degrading chastisement in the life of this world. And surely the chastisement of the Hereafter is even more degrading. There will be none to help them there.

آخرکار ہم نے چند منحوس دنوں میں سخت طوفانی ہوا ان پر بھیج دی 20 ۔ تاکہ انہیں دنیا ہی کی زندگی میں ذلت و رسوائی کے عذاب کا مزا چکھا دیں 21 ، اور آخرت کا عذاب تو اس بھی زیادہ رسوا کن ہے ، وہاں کوئی ان کی مدد کرنے والا نہ ہوگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ہم نے کچھ منحوس دنوں میں ( 9 ) ان پر آندھی کی شکل میں ہوا بھیجی تاکہ انہیں دنیوی زندگی میں رسوائی کے عذاب کا مزہ چکھائیں اور آخرت کا عذاب اس سے بھی زیادہ رسوا کرنے والا ہے ۔ اور ان کو کوئی مدد میسر نہیں آئے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آخر ہم نے ان پر کئی منحوس دنوں میں زور کی آندھی چلائی 5 اس لئے کہ ہم دنیا کی زندگی میں ان کو ذلت کا عذاب چکھائیں اور بیشک آخرت کا عذاب تو اس سے بھی زیادہ ذلت کا ہے اور وہاں ان کو مدد بھی نہیں ملنے کی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو ہم نے ان پر نحوست کے دنوں میں بہت زور کی ہوا چلائی تاکہ ہم ان کو دنیا کی زندگی میں ذلت کے عذاب کا مزہ چکھا دیں۔ اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی ذلیل کرنے والا ہے اور ان کی مدد بھی نہ کی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے ان پر ایسی زبردست ہوا ( کا طوفان) بھیجا ( جو عذاب کی وجہ سے ان کے حق میں) منحوس دن تھا تا کہ ہم انہیں دنیا کی زندگی میں رسوائی کا عذاب چکھا دیں ۔ اور آخرت کا عذاب تو اور بھی زیادہ ذلیل و رسوا کرنے والا ہوگا جس میں ( انہیں کسی طرف سے بھی) مدد نہ پہنچے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ہم نے بھی ان پر نحوست کے دنوں میں زور کی ہوا چلائی تاکہ ان کو دنیا کی زندگی میں ذلت کے عذاب کا مزہ چکھا دیں۔ اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی ذلیل کرنے والا ہے اور (اس روز) ان کو مدد بھی نہ ملے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore We sent upon them a raging wind in days inauspicious, that We might make them taste the torment of humiliation in the life of the world; and surely the torment of the Hereafter will be more humiliating, nor will they be succoured.

ہم نے ان پر تیز آندھی بھیجی ایسے دنوں میں جو (ان کے حق میں) منحوس تھے کہ ہم انہیں (اسی) دنیوی زندگی میں عذاب رسوائی کا مزہ چکھا دیں اور عذاب آخرت تو رسوا تر ہوگا اور انہیں (کوئی) مدد نہ پہنچ سکے گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ہم نے ان پر چند منحوس دنوں میں ایک بادِ تند بھیجی تاکہ ان کو دنیا کی زندگی میں رسوائی کا عذاب چکھائیں اور آخرت کا عذاب تو اس سے کہیں زیادہ رسوا کن ہوگا اور ( وہاں ) ان کی کوئی مدد نہیں ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ہم نے ان کے اوپر کچھ منحوس دنوں میں سخت ترین آندھی بھیج دی تاکہ ہم انہیں دنیا کی زندگی میں ذلت والا عذاب چکھادیں اور آخرت کا عذاب تو ( اس سے ) زیادہ ذلیل کرنے والا ہے اور ان کی مدد ( بھی ) نہیں کی جائے گی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ہم نے بھی ان پر نحوست کے دنوں میں زور کی ہوا چلائی تاکہ ان کو دنیا کی زندگی میں ذلت کے عذاب کا مزہ چکھائیں اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی ذلیل کرنے والا ہے اور اس روز ان کو مدد بھی نہ ملے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو آخرکار ہم نے بھیج دی ان پر ایک سخت زور کی (ہولناک) ہوا چند منحوس دنوں میں تاکہ ہم ان کو مزہ چکھا دیں (ذلت و) رسوائی کے عذاب کا اسی دنیاوی زندگی میں اور آخرت کا عذاب تو یقینی طور پر اس سے بھی کہیں بڑھ کر رسوا کن ہے اور وہاں ان کی (کہیں سے) کوئی مدد بھی نہ کی جائے گی

Translated by

Noor ul Amin

پھر ہم نے ان پر چندمنحوس دنوں میں آندھی چھوڑدی تاکہ ہم انہیں دنیامیں ہی رسوائی کاعذاب چکھائیں اورجو آخرت کاعذاب ہے وہ تواور زیادہ رسواکرنیوالا ہے اور انہیں کہیں سے مدد بھی نہ ملے گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہم نے ان پر ایک آندھی بھیجی سخت گرج کی ( ف۳۸ ) ان کی شامت کے دنوں میں کہ ہم انہیں رسوائی کا عذاب چکھائیں دنیا کی زندگی میں اور بیشک آخرت کے عذاب میں سب سے بڑی رسوائی ہے اور ان کی مدد نہ ہوگی ، (

Translated by

Tahir ul Qadri

سو ہم نے اُن پر منحوس دنوں میں خوفناک تیز و تُند آندھی بھیجی تاکہ ہم انہیں دنیوی زندگی میں ذِلت کے عذاب کا مزہ چکھائیں ، اور آخرت کا عذاب تو سب سے زیادہ ذِلت انگیز ہوگا اور اُن کی کوئی مدد نہ کی جائے گی

Translated by

Hussain Najfi

سو ہم نے ان پر خاص منحوس دنوں میں تیز و تند ( طوفانی ) ہوا بھیجی تاکہ ہم انہیں زندگانئِ دنیا میں ذلت آمیز عذاب کا مزہ چکھائیں اور آخرت کا عذاب تو زیادہ رسوا کن ہوگا اور ان کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So We sent against them a furious Wind through days of disaster, that We might give them a taste of a Penalty of humiliation in this life; but the Penalty of a Hereafter will be more humiliating still: and they will find no help.

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent upon them a violent wind during a few ill-fated days to make them suffer a disgraceful torment in this life. Their torment in the life to come will be even more disgraceful and they will not receive any help.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, We sent upon them a Sarsar wind in days of calamity that We might give them a taste of disgracing torment in this present worldly life. But surely the torment of the Hereafter will be more disgracing, and they will never be helped.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So We sent on them a furious wind in unlucky days, that We may make them taste the chastisement of abasement in this world's life; and certainly the chastisement of the hereafter is much more abasing, and they shall not be helped.

Translated by

William Pickthall

Therefor We let loose on them a raging wind in evil days, that We might make them taste the torment of disgrace in the life of the world. And verily the doom of the Hereafter will be more shameful, and they will not be helped.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अन्ततः हम ने कुछ अशुभ दिनों में उन पर एक शीत-झंझावात चलाई, ताकि हम उन्हें सांसारिक जीवन में अपमान और रुसवाई की यातना का मज़ा चखा दें। और आख़िरत की यातना तो इस से कहीं बढ़कर रुसवा करने वाली है। और उन को कोई सहायता भी न मिल सकेगी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو ہم نے ان پر ایک ہوائے تند ایسے دنوں میں پہنچائی جو منحوس تھے تاکہ ہم ان کو اس دنیوی حیات میں رسوائی کے عذاب کا مزہ چکھا دیں اور آخرت کا عذاب اور زیادہ رسوائی کا سبب ہے اور ان کو مدد نہ پہنچے گی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آخر کار ہم نے چند منحوس دنوں میں ان پر شدید آندھی بھیجی تاکہ انہیں دنیا کی زندگی میں ذلّت و رسوائی کے عذاب کا مزا چکھائیں، اور آخرت کا عذاب تو اس سے زیادہ رسوا کن ہے وہاں ان کی کوئی مدد کرنے والا نہ ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ ، آخر کار ہم نے چند منحوس دنوں میں سخت طوفانی ہوا ان پر بھیج دی تاکہ انہیں دنیا ہی کی زندگی میں ذلت ورسوائی کے عذاب مزہ چکھادیں ، اور آخرت کا عذاب تو اس سے بھی زیادہ رسواکن ہے ، وہاں کوئی ان کی مدد کرنے والا نہ ہوگا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ہم نے ان کے اوپر منحوس دنوں میں تیز ہوا بھیج دی تاکہ ہم انہیں دنیا والی زندگی میں ذلت کا عذاب چکھا دیں، اور یہ بات واقعی ہے کہ آخرت کا عذاب اس سے بڑھ کر رسوائی والا ہے اور ان کی مدد نہ کی جائے گی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر بھیجی ہم نے ان پر ہوا بڑے زور کی کئی دن جو مصیبت کے تھے تاکہ چکھائیں ان کو رسوائی کا عذاب دنیا کی زندگانی میں اور آخرت کے عذاب میں تو پوری رسوائی ہے اور ان کو کہیں مدد نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ہمنے ان پر ان دنوں میں جو ان کے حق میں منحوس تھے سخت تیزوتند ہوا بھیجی۔ تاکہ ہم ان کو اسی دنیوی زندگی میں رسوائی کے عذاب کا مزہ چکھا دیں اور یقین رکھو کہ آخرت کا عذاب باعتبار ذات و رسوائی کے کہیں زیادہ ہے اور ان کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی۔