Noun

نَّحِسَاتٍ

(of) misfortune

منحوس

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلنُّحَاسُ:دھواں، بغیر شعلہ کے آگ کی لپٹ۔قرآن پاک میں ہے:۔ (یُرۡسَلُ عَلَیۡکُمَا شُوَاظٌ مِّنۡ نَّارٍ وَّ نُحَاسٌ) (۵۵۔۳۵) تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑدیا جائے گا۔تو یہاں نُحَاسِ کے معنی آگ کی لپیٹ کے ہیں اور لپٹ کارنگ چونکہ تانبے جیسا ہوتا ہے لہذا تشبیہا نُحَاس کے معنی تانبے بھی آجاتے ہیں۔ اَلنَّحْسُ: (منحوس) یہ سعد کی ضد ہے۔قرآن پاک میں ہے: (فِیۡ یَوۡمِ نَحۡسٍ مُّسۡتَمِرٍّ) (۵۴۔۱۹) سخت منحوس دن میں ۔ (فَاَرۡسَلۡنَا عَلَیۡہِمۡ رِیۡحًا صَرۡصَرًا فِیۡۤ اَیَّامٍ نَّحِسَاتٍ ) (۴۱۔۱۶) ہم نے ان پر نحوست کے دنوں میں زور کی ہوا چلائی۔اور ایک قرآت میں نَحَاسَتِ بِفَتْحَ الْخَائَ ہے۔ جس کے معنی بعض نے منحوس اور بعض نے سخت سردی والے دنوں کے کیے ہیں اصل میں نَحَسَ کے معنی افق آسمان کے سرخ ہوکر نحاس کی طرح ہوجانے کے ہیں اور یہ نحوست کے لئے ضرب المثل ہے۔

Lemma/Derivative

1 Results
نَحِسَة