Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلسِّدْرُ: (بیری کا) درخت جس کا پھل بہت کم غذائیب کا کام دیتا یہ۔ اسی بنا پر قرآن پاک میں اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: (وَّ اَثۡلٍ وَّ شَیۡءٍ مِّنۡ سِدۡرٍ قَلِیۡلٍ) (۳۴:۱۶) اور جن میں کچھ تو جھاؤ تھا اور تھوڑی سی بیریاں۔ اور کبھی (گابھا دے کر) اسے بے کانٹا کرکے اس سے سایہ حاصل کیا جاتا ہے اس لئے اسے جنت کے آرام اور اس کی نعمتوں کے لئے بطور مثال کے ذکر کیا گیا ہے۔ چنانچہ فرمایا: (فِیۡ سِدۡرٍ مَّخۡضُوۡدٍ ) (۵۶:۲۸) بے خار کی بیریوں میں (مزے کررہے) ہوں گے۔ کیونکہ ایسا درخت بہت زیادہ سایہ دار ہوتا ہے اور آیت: (اِذۡ یَغۡشَی السِّدۡرَۃَ مَا یَغۡشٰی ) (۳:۱۶) جب کہ اس بیری پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا۔ میں السِدْرَۃَ سے اس مقام کی طرف اشارہ ہے جہاں کہ آنحضرت ﷺ کو فیوضات الٰہیہ اور بھاری انعامات سے خاص طور پر نوازا گیا تھا۔ بعض نے کہا ہے کہ اس سے مراد وہ درخت ہے جس کے نیچے آنحضرت ﷺ نے بیعت رضوان لی تھی اور وہاں اﷲ تعالیٰ نے مومنین پر سکنیت الٰہیہ نازل فرمائی تھی۔ اَلسَّدْرُ کے معنیٰ خیرہ چشم ہونے کے ہیں اور خیرہ چشم کو سَادِرٌ کہا جاتا ہے اور سَدَرَ شَعْرَہٗ کے معنیٰ بال لٹکانے کے ہیں۔ بعض کے نزدیک یہ (دَسَرَ) سے مقلوب ہے۔
Surah:34Verse:16 |
بیری (میں سے)
lote trees
|
|
Surah:56Verse:28 |
بیریوں
lote trees
|