Surat Saba

Surah: 34

Verse: 18

سورة سبأ

وَ جَعَلۡنَا بَیۡنَہُمۡ وَ بَیۡنَ الۡقُرَی الَّتِیۡ بٰرَکۡنَا فِیۡہَا قُرًی ظَاہِرَۃً وَّ قَدَّرۡنَا فِیۡہَا السَّیۡرَ ؕ سِیۡرُوۡا فِیۡہَا لَیَالِیَ وَ اَیَّامًا اٰمِنِیۡنَ ﴿۱۸﴾

And We placed between them and the cities which We had blessed [many] visible cities. And We determined between them the [distances of] journey, [saying], "Travel between them by night or day in safety."

اورہم نے ان کے اور ان بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت دے رکھی تھی چند بستیاں اور ( آباد ) رکھی تھیں جو بر سر راہ ظاہر تھیں اور ان میں چلنے کی منزلیں مقرر کردی تھیں ان میں راتوں اور دنوں کو بہ امن و امان چلتے پھرتے رہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَعَلۡنَا
اور بنائیں تھیں ہم نے
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
وَبَیۡنَ
اور درمیان
الۡقُرَی
ان بستیوں کے
الَّتِیۡ
وہ جو
بٰرَکۡنَا
برکت دی ہم نے
فِیۡہَا
جن میں
قُرًی
بستیاں
ظَاہِرَۃً
ظاہر/نمایاں
وَّقَدَّرۡنَا
اور اندازے پر رکھی ہم نے
فِیۡہَا
ان میں
السَّیۡرَ
مسافت
سِیۡرُوۡا
چلو پھرو
فِیۡہَا
اس میں
لَیَالِیَ
راتوں کو
وَاَیَّامًا
اور دنوں کو
اٰمِنِیۡنَ
امن سے رہنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَعَلۡنَا
اور کر دیا ہم نے 
بَیۡنَہُمۡ
ان کے درمیان 
وَبَیۡنَ
اوردرمیان
الۡقُرَی
بستیوں کے 
الَّتِیۡ
وہ جو 
بٰرَکۡنَا
بر کت عطا کی ہم نے 
فِیۡہَا
ان میں 
قُرًی
بستیاں 
ظَاہِرَۃً
نظر آنے والی 
وَّقَدَّرۡنَا
اور اندازہ مقرر کیا ہم نے 
فِیۡہَا
ان میں
السَّیۡرَ
چلنے کا 
سِیۡرُوۡا
چلتے پھرتے رہو
فِیۡہَا
ان میں 
لَیَالِیَ
رات 
وَاَیَّامًا
اور دن 
اٰمِنِیۡنَ
امن کے ساتھ 
Translated by

Juna Garhi

And We placed between them and the cities which We had blessed [many] visible cities. And We determined between them the [distances of] journey, [saying], "Travel between them by night or day in safety."

اورہم نے ان کے اور ان بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت دے رکھی تھی چند بستیاں اور ( آباد ) رکھی تھیں جو بر سر راہ ظاہر تھیں اور ان میں چلنے کی منزلیں مقرر کردی تھیں ان میں راتوں اور دنوں کو بہ امن و امان چلتے پھرتے رہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے ان کی بستی اور اس بستی کے درمیان جس میں ہم نے برکت رکھی تھی، کھلے راستہ پر کئی بستیاں آباد کردی تھیں اور ان میں چلنے کی منزلیں مقرر کردی تھیں کہ ان میں رات دن بلاخوف و خطر امن سے سفر کرو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم نے ان کےاوراُن کی بستیوں کے درمیان جن کوہم نے برکت عطاکی تھی، نظرآنے والی بستیاں بنادی تھیں اورہم نے اُن میں چلنے کااندازہ مقررکردیا تھا، اُن میں رات دن امن کے ساتھ چلتے پھرتے رہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We had made towns to be seen between them and between the towns in which We had placed Our blessings, and had measured the journey between them: |" Travel along them at nights and days peacefully.|"

اور رکھی تھیں ہم نے ان میں اور ان بستیوں میں جہاں ہم نے برکت رکھی ہے ایسی بستیاں جو راہ پر نظر آتی تھیں اور منزلیں مقرر کردیں ہم نے ان میں آنے جانے کی پھرو ان میں راتوں کو اور دنوں کو امن سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم نے ان کے (علاقے) اور ان بستیوں کے درمیان جنہیں ہم نے برکت عطا کر رکھی تھی واضح نظر آنے والی بستیاں قائم کردی تھیں اور ہم نے اندازہ مقرر کردیا تھا ان میں سفر کرنے کا } (ہم نے انہیں کہہ دیا تھا کہ) تم سفر کرو ان میں راتوں کو بھی اور دن کو بھی امن کے ساتھ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We placed other prominent towns between them, the towns that We had blessed and had set well-measured stages between them. Move back and forth between them, night and day, in perfect security.

اور ہم نے ان کے اور ان بستیوں کے درمیان ، جن کو ہم نے برکت عطا کی تھی ، نمایاں بستیاں بسا دی تھیں اور ان میں سفر کی مسافتیں ایک اندازے پر رکھ دی تھیں31 ۔ چلو پھرو ان راستوں میں رات دن پورے امن کے ساتھ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے ان کے اور ان بستیوں کے درمیان جن پر ہم نے برکتیں نازل کی ہیں ، ( ١١ ) ایسی بستیاں بسا رکھی تھیں جو دور سے نظر آتی تھیں ، اور ان میں سفر کونپے تلے مرحلوں میں بانٹ دیا تھا ( ١٢ ) ( اور کہا تھا کہ ) ان ( بستیوں ) کے درمیان راتیں ہوں یا دن ، امن و امان کے ساتھ سفر کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کے تباہ ہونے سے پہلے ہم نے ان میں اور ان بستیوں کے بیچ میں جہاں ہم نے برکت رکھی تھی (یعنی شام کی بستیوں میں) کی کھلے نمایاں یعنی قریب قریب گائوں آباد کر رکھے تھے 5 اور ان میں منزلیں مقرر کردی تھیں سفر کرنے کو اور ان گائوں میں بےکھٹکے بات دن چلتے رہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ان کے اور ان بستیوں کے درمیان جہاں ہم نے برکت کر رکھی ہے گاؤں آباد کر رکھے تھے جو نظر آتے تھے اور ہم نے ان کے درمیان سفر کا (ایک خاص) انداز رکھا تھا کہ ان میں رات اور دن بےخوف وخطر چلتے رہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم ان کے اور ان بستیوں کے درمیان برکتیں رکھ دی تھیں ۔ اور ان میں سفر کی مسافتوں کو ایک اندازے پر رکھ دیا تھا اور ان سے کہہ دیا تھا کہ تم دن رات بےخوف و خطر ان میں چلو پھرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ان کے اور (شام کی) ان بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت دی تھی (ایک دوسرے کے متصل) دیہات بنائے تھے جو سامنے نظر آتے تھے اور ان میں آمد ورفت کا اندازہ مقرر کردیا تھا کہ رات دن بےخوف وخطر چلتے رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We had placed between them and the cities" which We had blest cities easy to be seen, and We had made the stages of journey between them easy:" travel in them nights and days secure.

اور ہم نے ان کے اور ان کی بسیتوں کے درمیان جہاں ہم نے برکت رکھی تھی بستیاں آباد کر رکھی تھیں (دور سے) نظر آنے والی اور ہم نے اس میں سفر ٹھہرا دیا تھا سفر کرو ان میں رات اور دن بےکھٹکے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ان کے درمیان اور ان بستیوں کے درمیان ، جن میں ہم نے برکتیں رکھی تھیں ، سر راہ بستیاں بھی آباد کیں اور ان کے سرمیان سفر کی منزلیں ٹھہرادیں ، ان میں رات دن بے خوف وخطر سفر کرو!

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان لوگوں کے اور ان بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت رکھی نمایاں بستیاں بنائیں اور ہم نے ان میں سفر کی منزلیں مقرر کردیں ( کہ ) تم لوگ ان میں دن اور رات ( کے اوقات میں ) میں اطمینان سے سفر کرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ان کے اور شام میں ان کی بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت دی تھی ایک دوسرے سے متصل دیہات بنائے تھے جو سامنے نظر آتے تھے اور ان میں آمدورفت کا اندازہ مقرر کردیا تھا کہ رات دن بےخوف و خطر چلتے رہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے ان کے اور ان بستیوں کے درمیان جن کو ہم نے برکت عطا کر رکھی تھی ایسی بستیاں بسا دی تھیں جو (اس طویل شاہراہ پر) کھلی نظر آتی تھیں اور ان کے درمیان کی مسافتیں بھی ہم نے ایک مناسب اندازے پر رکھی تھیں چلو تم لوگ ان میں راتوں اور دنوں میں پورے امن (و سکون) کے ساتھ

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے ان کی بستی اور اس بستی کے درمیان جس میں ہم نے برکت رکھی تھی ، کئی بستیں آبادکی تھیں اور ان میں چلنے کی منزلیں ( یعنی سفرکرنے کے بعدٹھہرنے کی جگہیں ) مقررتھیں ( اوران سے کہاتھا ) کہ ان بستیوں کے درمیان رات دن بلاخوف وخطراـمن سے سفرکرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے کیے تھے ان میں ( ف۵۳ ) اور ان شہروں میں ہم نے برکت رکھی ( ف۵٤ ) سر راہ کتنے شہر ( ف۵۵ ) اور انھیں منزل کے اندازے پر رکھا ( ف۵٦ ) ان میں چلو راتوں اور دنوں امن و امان سے ( ف۵۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے ان باشندوں کے اور ان بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت دے رکھی تھی ، ( یمن سے شام تک ) نمایاں ( اور ) متصل بستیاں آباد کر دی تھیں ، اور ہم نے ان میں آمد و رفت ( کے دوران آرام کرنے ) کی منزلیں مقرر کر رکھی تھیں کہ تم لوگ ان میں راتوں کو ( بھی ) اور دنوں کو ( بھی ) بے خوف ہو کر چلتے پھرتے رہو

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ان کے اور ان کی بستیوں کے درمیان جن کو ہم نے برکت دی تھی ( سرِ راہ ) کئی اور نمایاں بستیاں بسا دیں اور ہم نے ان میں سفر کی منزلیں ایک اندازے پر مقرر کر دیں کہ ( جب چاہو ) راتوں میں ، دنوں میں امن و عافیت سے چلو پھرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Between them and the Cities on which We had poured our blessings, We had placed Cities in prominent positions, and between them We had appointed stages of journey in due proportion: "Travel therein, secure, by night and by day."

Translated by

Muhammad Sarwar

We established between them and the town that We had blessed, other towns nearby, and thus made it easier to travel. We told them, "Travel there safely day and night".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We placed, between them and the towns which We had blessed, towns easy to be seen, and We made the stages (of journey) between them easy (saying): "Travel in them safely both by night and day."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We made between them and the towns which We had blessed (other) towns to be easily seen, and We apportioned the journey therein: Travel through them nights and days, secure.

Translated by

William Pickthall

And We set, between them and the towns which We had blessed, towns easy to be seen, and We made the stage between them easy, (saying): Travel in them safely both by night and day.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम ने उन के और उन बस्तियों के बीच जिनमें हम ने बरकत रखी थी प्रत्यक्ष बस्तियाँ बसाई और उन में सफ़र की मंज़िलें ख़ास अंदाज़े पर रखीं, "उन में रात-दिन निश्चिन्त होकर चलो फिरो!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ان کے اور ان کی بستیوں کے درمیان میں جہاں ہم نے برکت کر رکھی ہے بہت سے گاؤں آباد کر رکھے تھے جو نظر آتے تھے اور ہم نے ان دیہات کے درمیان کے چلنے کا ایک خاص انداز رکھا تھا کہ بےخوف و خطر ان میں راتوں کو اور دنوں کو چلو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم نے ان کے اور ان بستیوں کے درمیان جن کو ہم نے برکت عطا کی تھی، نمایاں اور بستیاں بسا دیں اور ان میں سفر کی مسافتیں ایک اندازے پر رکھ دی تھیں، رات دن پورے امن کے ساتھ ان راستوں پر چلو پھرو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم نے ان کے اور ان بستیوں کے درمیان ، جن کو ہم نے برکت عطا کی تھی ، نمایاں بستیاں بسا دی تھی اور ان میں سفر کی مسافتیں ایک اندازے پر رکھ دی تھیں۔ چلو پھرو ان راستوں میں رات دن پورے امن کے ساتھ

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ان کے درمیان اور ان بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت رکھی تھی بہت سے گاؤں آباد کر رکھے تھے جو نظر آتے تھے اور ہم نے ان کے درمیان ان کے چلنے کا ایک خاص انداز رکھا تھا، ان میں راتوں کو چلو اور دن میں چلو امن وامان کے ساتھ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور رکھی تھیں ہم نے ان میں اور ان بستیوں میں جہاں ہم نے برکت رکھی ہے ایسی بستیاں جو راہ پر نظر آتی تھیں اور منزلیں مقرر کردیں ہم نے ان میں آنے جانے کی پھرو ان میں راتوں کو اور دنوں کو امن سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے اہل سبا کے اور ان بستیوں کے مابین جن میں ہم نے برکت رکھی تھی یعنی شام کا علاقہ بہت سی ایسی بستیاں آباد کر رکھی تھیں جو راہ میں نظر آتی تھیں اور ہم نے سفر کی رعایت سے ان بستیوں کے درمیان خاص اندازہ اور مناسب فاصلہ رکھا تھا کہ تم لوگ ان میں راتوں کو اور دنوں کو امن وامان سے سفر کرو۔