Surat Saba

Surah: 34

Verse: 25

سورة سبأ

قُلۡ لَّا تُسۡئَلُوۡنَ عَمَّاۤ اَجۡرَمۡنَا وَ لَا نُسۡئَلُ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۲۵﴾

Say, "You will not be asked about what we committed, and we will not be asked about what you do."

کہہ دیجئے کہ! ہمارے کئے ہوئے گناہوں کی بابت تم سے کوئی سوال نہ کیا جائے گا نہ تمہارے اعمال کی باز پرس ہم سے کی جائے گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
لَّاتُسۡئَلُوۡنَ
نہیں تم پوچھے جاؤ گے
عَمَّاۤ
اس کے بارے میں جو
اَجۡرَمۡنَا
جرم کیے ہم نے
وَلَا
اور نہ
نُسۡئَلُ
ہم پوچھے جائیں گے
عَمَّا
اس کے بارے میں جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں 
لَّاتُسۡئَلُوۡنَ
نہیں تم سے پوچھا جائے گا
عَمَّاۤ
اس چیز کے بارے میں 
اَجۡرَمۡنَا
جو جرم کیا ہم نے 
وَلَا نُسۡئَلُ
اور نہ ہم سے پوچھا جائے گا
عَمَّا
اس چیز کے بارے میں 
تَعۡمَلُوۡنَ
جو تم کام کر تے ہو
Translated by

Juna Garhi

Say, "You will not be asked about what we committed, and we will not be asked about what you do."

کہہ دیجئے کہ! ہمارے کئے ہوئے گناہوں کی بابت تم سے کوئی سوال نہ کیا جائے گا نہ تمہارے اعمال کی باز پرس ہم سے کی جائے گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ ہم اگر جرم کریں تو اس کی باز پرس تم سے نہیں ہوگی اور جو کچھ تم کر رہے ہو اس کی ہم سے بازپرس نہیں ہوگی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ جو جرم ہم نے کیا اُن کے بارے میں تم سے نہیں پوچھا جائے گااورجوکام تم کرتے ہواُس کے بارے میں ہم سے نہیں پوچھا جائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"You will not be asked about the sins we committed, and we will not be asked about what you do.

تو کہہ تم سے پوچھ نہ ہوگی اس کی جو ہم نے گناہ کیا اور ہم سے پوچھ نہ ہوگی اس کی جو تم کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے کہ تم سے نہیں پوچھا جائے گا ہمارے جرائم کے بارے میں } اور نہ ہی ہم سے پوچھا جائے گا تمہارے اعمال کے بارے میں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them: “You will not be called to account about the guilt we committed, nor will we be called to account for what you did.”

ان سے کہو ، جو قصور ہم نے کیا ہو اس کی کوئی بازپرس تم سے نہ ہوگی اور جو کچھ تم کر رہے ہو اس کی کوئی جواب طلبی ہم سے نہیں کی جائے گی 44 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : ہم نے جو جرم کیا ہو ، اس کے بارے میں تم سے نہیں پوچھا جائے گا ، اور تم جو عمل کرتے ہو ، اس کے بارے میں ہم سے سوال نہیں ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہہ دے ہمارے قصور تم سے نہ پوچھیں گے اور تمہارے کاموں کہ ہم سے پوچھیں گے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ ہمارے گناہوں کی تم سے پرسش نہ ہوگی اور نہ تمہارے اعمال کی پرسش ہم سے ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(آپ ان لوگوں) سے کہہ دیجئے کہ ( اگر ہم مجرم ہیں ) تو تم کرتے رہے ہو ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ نہ ہمارے گناہوں کی تم سے پرسش ہوگی اور نہ تمہارے اعمال کی ہم سے پرسش ہوگی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: ye will not be questioned about that which we have committed, nor shall we be questioned about that which ye work.

آپ کہہ دیجیے کہ نہ تم سے ہمارے جرائم کی بابت سوال ہوگا اور نہ ہم سے تمہارے اعمال کا سوال ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: نہ ہم نے جو جرم کیے ان کی بابت تم سے پرسش ہونی ہے اور نہ تمہارے اعمال سے متعلق ہم سے سوال ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے تم لوگوں سے ہمارے جُرموں کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا ارو ہم سے تمہارے اعمال کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ جو گناہ ہم کریں گے اس کا سوال تم سے نہیں ہوگا اور جو تم کروگے اس کا اس کا ہم سے نہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ نہ تم سے کوئی باز پرس ہوگی ان جرائم کے بارے میں (جو بقول تمہارے) ہم کر رہے ہیں اور نہ ہم سے کوئی باز پرس ہوگی تمہارے ان کاموں کے بارے میں جو تم لوگ کر رہے ہو

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ جو ہم جرم کریں گے تواس کاسوال تم سے نہیں ہوگا اورجو تم کروگے اس کاہم سے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ ہم نے تمہارے گمان میں اگر کوئی جرم کیا تو اس کی تم سے پوچھ نہیں ، نہ تمہارے کوتکوں کا ہم سے سوال ( ف۷٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: تم سے اس جرم کی باز پرس نہ ہوگی جو ( تمہارے گمان میں ) ہم سے سرزد ہوا اور نہ ہم سے اس کا پوچھا جائے گا جو تم کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

آپ کہہ دیجئے! کہ تم سے ہمارے جرائم کی بابت بازپرس نہیں ہوگی اور نہ ہم سے تمہارے اعمال کے بارے میں سوال ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Ye shall not be questioned as to our sins, nor shall we be questioned as to what ye do."

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "You will not be questioned about our sins nor shall we about your deeds".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "You will not be asked about our sins, nor shall we be asked of what you do."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: You will not be questioned as to what we are guilty of, nor shall we be questioned as to what you do.

Translated by

William Pickthall

Say: Ye will not be asked of what we committed, nor shall we be asked of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "जो अपराध हम ने किए, उस की पूछ तुम से न होगी और न उस की पूछ हम से होगी जो तुम कर रहे हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ یہ بھی فرما دیجیے کہ (اگر ہم مجرم ہیں تو) تم سے ہمارے جرائم کی باز پرس نہ ہوگی اور ہم سے تمہارے اعمال کی باز پرس نہ ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے کہو جو گناہ ہم نے کیے اس کی جواب طلبی تم سے نہ ہوگی اور جو کچھ تم کر رہے ہو اس کی جواب طلبی ہم سے نہیں کی جائے گی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو ، جو قصود ہم نے کیا ہو اس کی کوئی باز پرس تم سے نہ ہوگی اور جو کچھ تم کر رہے ہو ، اس کی کوئی جواب طلبی ہم سے نہیں کی جائے گی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے ہم نے جو جرم کیے تم سے اس کی باز پرس نہ ہوگی اور ہم سے ان کاموں کے بارے میں سوال نہ ہوگا جو تم کرتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ تم سے پوچھ نہ ہوگی اس کی جو ہم نے گناہ کیا اور ہم سے پوچھ نہ ہوگی اس کی جو تم کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ فرما دیجئے تم سے ہمارے جرائم کی پرستش نہیں کی جائے گی اور تمہارے اعمال کی ہم سے بازپرس نہ کی جائے گی۔