Surat Saba

Surah: 34

Verse: 30

سورة سبأ

قُلۡ لَّکُمۡ مِّیۡعَادُ یَوۡمٍ لَّا تَسۡتَاۡخِرُوۡنَ عَنۡہُ سَاعَۃً وَّ لَا تَسۡتَقۡدِمُوۡنَ ﴿۳۰﴾٪  9 النصف

Say, "For you is the appointment of a Day [when] you will not remain thereafter an hour, nor will you precede [it]."

جواب دیجئے کہ وعدے کا دن ٹھیک معین ہے جس سے ایک ساعت نہ تم پیچھے ہٹ سکتے ہو نہ آگے بڑھ سکتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
مِّیۡعَادُ
وعدہ ہے
یَوۡمٍ
ایک دن کا
لَّاتَسۡتَاۡخِرُوۡنَ
نہ تم پیچھے ہو سکتے ہو
عَنۡہُ
اس سے
سَاعَۃً
ایک گھڑی بھی
وَّلَا
اور نہ
تَسۡتَقۡدِمُوۡنَ
تم آگے بڑھ سکتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں 
لَّکُمۡ
تمہارے لیے 
مِّیۡعَادُ
وعدہ ہے
یَوۡمٍ
دن کا
لَّاتَسۡتَاۡخِرُوۡنَ
نہ پیچھے ہٹ سکتے ہوتم
عَنۡہُ
اس سے 
سَاعَۃً
ایک گھڑی 
وَّلَا
اور نہ 
تَسۡتَقۡدِمُوۡنَ
تم آگے بڑھ سکو گے                        
Translated by

Juna Garhi

Say, "For you is the appointment of a Day [when] you will not remain thereafter an hour, nor will you precede [it]."

جواب دیجئے کہ وعدے کا دن ٹھیک معین ہے جس سے ایک ساعت نہ تم پیچھے ہٹ سکتے ہو نہ آگے بڑھ سکتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ انھیں کہئے کہ تمہارے لئے وعدہ کا ایک دن مقرر ہے۔ تم اس سے ایک گھڑی بھی نہ پیچھے رہ سکو گے اور نہ آگے جاسکو گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ تمہارے لیے ایک ایسے دن کا وعدہ ہے جس سے تم ایک گھڑی نہ پیچھے ہٹ سکتے ہواورنہ ہی آگے بڑھ سکو گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say,|" You have the promise of a day from which you can neither be late for a while, nor can you be ahead of it.

تو کہہ تمہارے لئے وعدہ ہے ایک دن کا نہ دیر کرو گے اس سے ایک گھڑی نہ جلدی اور کہنے لگے منکر ہم ہرگز نہ مانیں گے اس قرآن کو اور نہ اس سے اگلے کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ تمہارے لیے ایک خاص دن کی میعاد مقرر ہے جس سے تم نہ تو ایک گھڑی پیچھے ہٹ سکو گے اور نہ آگے بڑھ سکو گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: “Your day is appointed, you can neither hold back its coming by an hour, nor hasten it by an hour.”

کہو تمہارے لیے ایک ایسے دن کی میعاد مقرر ہے جس کے آنے میں نہ ایک گھڑی بھر کی تاخیر تم کر سکتے ہو اور نہ ایک گھڑی بھر پہلے اسے لا سکتے ہو49 ۔ ع 3

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : تمہارے لیے ایک ایسے دن کی میعاد مقرر ہے جس سے تم گھڑی برابر نہ پیچھے ہٹ سکتے ہو نہ آگے جاسکتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر ان لوگوں سے کہہ دے) جس دن کا تم سے وعدہ ہے اس میں نہ ایک گھڑی کی دیر کرسکو گے نہ (گھڑی بھر) آگے بڑھ سکو گے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ فرما دیجئے کہ تمہارے لئے ایک (خاص) دن کا وعدہ (مقرر) ہے کہ تم اس سے نہ ایک ساعت پیچھے ہٹ سکتے ہو اور نہ تم آگے بڑھ سکتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجئے اس وعدہ کا ( ایک) دن مقرر ہے اس سے تم نہ تو ایک گھڑی پیچھے ہٹ سکتے ہو اور نہ تم آگے بڑھ سکتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ تم سے ایک دن کا وعدہ ہے جس سے نہ ایک گھڑی پیچھے رہوگے اور نہ آگے بڑھو گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: the appointment to you is for a Day which ye cannot put back for one hour nor can ye anticipate.

آپ کہہ دیجیے کہ تمہارے واسطے ایک خاص دن کا وعدہ ہے کہ اس سے نہ ایک ساعت پیچھے ہٹ سکتے ہو اور نہ آگے بڑھ سکتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کو بتادو کہ تمہارے لئے ایک خاص دن کی میعاد مقرر ہے ، جس سے نہ ذرا پیچھے ہٹو گے اور نہ آگے بڑھو گے!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ تم لوگوں کے لیے ایک ایسے دن کا وقت مقررہے کہ جس سے تم لوگ ایک گھڑی پیچھے ( بھی ) نہیں ہوسکتے اور ( اس سے ) آگے ( بھی ) نہیں بڑھ سکتے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ تم سے ایک دن کا وعدہ ہے جس سے نہ ایک گھڑی پیچھے رہو گے نہ آگے بڑھو گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو (ان سے) کہو کہ تمہارے لئے ایک ایسے دن کا وعدہ بہرحال مقرر ہے جس سے تم پل بھر کے لئے نہ پیچھے ہوسکتے ہو اور نہ آگے بڑھ سکتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ تمہارے لئے وعدہ کا ایک دن مقررہے تم اس سے ایک گھڑی نہ پیچھے رہ سکوگے اور نہ آگے جاسکو گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ تمہارے لیے ایک ایسے دن کا وعدہ جس سے تم نہ ایک گھڑی پیچھے ہٹ سکو اور نہ آگے بڑھ سکو ( ف۸۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: تمہارے لئے وعدہ کا دن مقرر ہے نہ تم اس سے ایک گھڑی پیچھے رہو گے اور نہ آگے بڑھ سکو گے

Translated by

Hussain Najfi

آپ کہیے! تمہارے لئے وعدہ کا ایک دن مقرر ہے جس سے نہ تم ایک گھڑی پیچھے ہٹ سکتے ہو اور نہ آگے بڑھ سکتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "The appointment to you is for a Day, which ye cannot put back for an hour nor put forward."

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "That day has already been decreed for you and you cannot change the time of its coming even by a single hour."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "The appointment to you is for a Day, which you cannot put back for an hour nor put forward."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: You have the appointment of a day from which you cannot hold back any while, nor can you bring it on.

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad): Yours is the promise of a Day which ye cannot postpone nor hasten by an hour.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "तुम्हारे लिए एक विशेष दिन की अवधि नियत है, जिस से न एक घड़ी भर पीछे हटोगे और न आगे बढ़ोगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجیئے کہ تمہارے واسطے ایک دن کا وعدہ (مقرر) ہے کہ اس سے نہ ایک ساعت پیچھے ہٹ سکتے ہو اور نہ آگے بڑھ سکتے ہو۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرما دیں کہ تمہارے لیے ایک ایسا دن مقرر ہے جس کے آنے میں نہ تم گھڑی بھر کی تاخیر کرسکتے ہو اور نہ اسے ایک گھڑی پہلے لاسکتے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہو ، تمہارے لیے ایک ایسے دن کی میعاد مقرر ہے جس کے آنے میں نہ ایک گھڑی بھر کی تاخیر تم کرسکتے ہو اور نہ ایک گھڑی بھر پہلے اسے لاسکتے ہو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ تمہارے لیے ایک خاص دن کا وعدہ ہے اس سے نہ ایک ساعت پیچھے ہٹ سکتے ہو اور نہ آگے بڑھ سکتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ تمہارے لیے وعدہ ہے ایک دن کا نہ دیر کرو گے اس سے ایک گھڑی نہ جلدی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ فرما دیجئے تمہارے لئے ایک دن کا وعدہ مقرر ہے تم اس دن سے نہ گھڑی بھر پیچھے ہٹ سکتے ہو اور نہ گھڑی بھر آگے بڑھ سکتے ہو