Surat Saba

Surah: 34

Verse: 37

سورة سبأ

وَ مَاۤ اَمۡوَالُکُمۡ وَ لَاۤ اَوۡلَادُکُمۡ بِالَّتِیۡ تُقَرِّبُکُمۡ عِنۡدَنَا زُلۡفٰۤی اِلَّا مَنۡ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا ۫ فَاُولٰٓئِکَ لَہُمۡ جَزَآءُ الضِّعۡفِ بِمَا عَمِلُوۡا وَ ہُمۡ فِی الۡغُرُفٰتِ اٰمِنُوۡنَ ﴿۳۷﴾

And it is not your wealth or your children that bring you nearer to Us in position, but it is [by being] one who has believed and done righteousness. For them there will be the double reward for what they did, and they will be in the upper chambers [of Paradise], safe [and secure].

اور تمہارا مال اور اولاد ایسے نہیں کہ تمہیں ہمارے پاس ( مرتبوں ) سے قریب کر دیں ہاں جو ایمان لائیں اور نیک عمل کریں ان کے لئے ان کے اعمال کا دوہرا اجر ہے اور وہ نڈر و بے خوف ہو کر بالا خانوں میں رہیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَمۡوَالُکُمۡ
مال تمہارے
وَلَاۤ
اور نہ
اَوۡلَادُکُمۡ
اولاد تمہاری
بِالَّتِیۡ
سبب اس چیز کی جو
تُقَرِّبُکُمۡ
قریب کرے تمہیں
عِنۡدَنَا
ہم سے
زُلۡفٰۤی
درجے میں
اِلَّا
مگر
مَنۡ
جو کوئی
اٰمَنَ
ایمان لایا
وَعَمِلَ
اور اس نے عمل کیے
صَالِحًا
نیک
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
جَزَآءُ
بدلہ ہے
الضِّعۡفِ
دوگنا
بِمَا
بوجہ اس کے جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
وَہُمۡ
اور وہ
فِی الۡغُرُفٰتِ
بالاخانوں میں
اٰمِنُوۡنَ
امین میں ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں 
اَمۡوَالُکُمۡ
مال تمہارے 
وَلَاۤ اَوۡلَادُکُمۡ
اور نہ اولادیں تمہاری 
بِالَّتِیۡ
جو
تُقَرِّبُکُمۡ
نزدیک کر دیں تمہیں 
عِنۡدَنَا
ہمارے 
زُلۡفٰۤی
قرب میں
اِلَّا
مگر 
مَنۡ
جو
اٰمَنَ
 ایمان لایا
وَعَمِلَ
اور عمل کیے
صَالِحًا
نیک 
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں 
لَہُمۡ
ان کے لیے 
جَزَآءُ
جزا ہے
الضِّعۡفِ
دوگنی 
بِمَا
اس وجہ سے جو 
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
وَہُمۡ
اور وہ 
فِی الۡغُرُفٰتِ
بلند و بالا عمارتوں میں ہوں گے 
اٰمِنُوۡنَ
پرامن ہو ں گے 
Translated by

Juna Garhi

And it is not your wealth or your children that bring you nearer to Us in position, but it is [by being] one who has believed and done righteousness. For them there will be the double reward for what they did, and they will be in the upper chambers [of Paradise], safe [and secure].

اور تمہارا مال اور اولاد ایسے نہیں کہ تمہیں ہمارے پاس ( مرتبوں ) سے قریب کر دیں ہاں جو ایمان لائیں اور نیک عمل کریں ان کے لئے ان کے اعمال کا دوہرا اجر ہے اور وہ نڈر و بے خوف ہو کر بالا خانوں میں رہیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تمہارے اموال اور اولاد ایسی چیزیں نہیں ہیں جن سے تم ہمارے ہاں مقرب بن سکو ۔ ہاں جو شخص ایمان لائے اور نیک عمل کرے (وہ مقرب بن سکتا ہے) یہی لوگ ہیں جنہیں ان کے اعمال کا دگنا صلہ ملے گا اور وہ بالاخانوں میں امن و چین سے رہیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور تمہارے مال اورتمہاری اولاد ایسے نہیں ہیں جوتمہیں ہمارے قُرب میں نزدیک کردیں مگر جوایمان لایا اور نیک عمل کیے تویہی لوگ ہیں جن کے عمل کی بناء پر ان کی دوگنی جزا ہے اوروہ بلندوبالا عمارتوں میں پُرامن ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And neither your riches nor your children are the things that bring you near Us closely; however, the one who believes and acts righteously (is close to Us). Therefore, such people will have the double reward for what they did, and they will be at peace in the upper chambers (of Paradise).

اور تمہارے مال اور تمہاری اولاد وہ نہیں کہ نزدیک کردیں ہمارے پاس تمہارا درجہ پر جو کوئی یقین لایا اور بھلا کام کیا سو ان کے لئے ہے بدلہ دونا ان کے کئے کام کا اور وہ جھروکوں میں بیٹھے ہیں دل جمعی سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (دیکھو ! ) تمہارے اموال اور تمہاری اولاد ایسی چیزیں نہیں کہ وہ تمہیں مرتبے میں ہمارا مقرب بنا دیں سوائے اس شخص کے جو ایمان لایا اور اس نے نیک اعمال کیے } تو ایسے لوگوں کے لیے ان کے اعمال کا دو گنا اجر ہے اور وہ بالا خانوں میں امن سے رہیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is not your riches nor your children that make you near-stationed to Us, except for him who has faith and acts righteously; it is they who will receive double the recompense for their deeds. They shall live in lofty mansions in perfect peace.

یہ تمہاری دولت اور تمہاری اولاد نہیں ہے جو تمہیں ہم سے قریب کرتی ہو ۔ ہاں مگر جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے 57 ۔ یہی لوگ ہیں جن کے لیے ان کے عمل کی دہری جزا ہے ، اور وہ بلند و بالا عمارتوں میں اطمینان سے رہیں گے 58 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور نہ تمہارے مال تمہیں اللہ کا قرب عطا کرتے ہیں اور نہ تمہاری اولاد ۔ ہاں مگر جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے تو ایسے لوگوں کو ان کے عمل کا دوہرا ثواب ملے گا ، اور وہ ( جنت کے ) بالاخانوں میں چین کریں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور لوگوں) تمہارے مال اور اولاد کے (زیادہ ہونے) سے تم کو ہماری نزدیکی کا درجہ نہیں مل سکتا البتہ جو کوئی ایمان لائے اور اچھے کام کرے 1 تو ایسے لوگوں کو ان کے کاموں کا دوہرا ثواب ملے گا 2 اور وہ (دہشت کے) جھروکوں میں امن سے رہیں گے (کوئی فکر نہ ہوگی) 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تمہارے مال اور اولاد ایسی چیز نہیں جو درجے میں تمہیں ہمارا مقرب بنادے مگر ہاں جو ایمان لائے اور نیک کام کرے سو ان کے لئے ان کے (نیک) کام کا دوگنا صلہ ہے اور وہ اطمینان سے بالاخانوں میں (بیٹھے) ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمہارے مال اور تمہاری اولادیں ایسی چیزیں نہیں ہیں جو تمہیں ہم سے قریب کر دے گی ۔ البتہ جو ایمان لائے اور اور وہ (جنت کی) بلند عمارتوں میں اطمینان و سکون سے رہیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمہارا مال اور اولاد ایسی چیز نہیں کہ تم کو ہمارا مقرب بنا دیں۔ ہاں (ہمارا مقرب وہ ہے) جو ایمان لایا اور عمل نیک کرتا رہا۔ ایسے ہی لوگوں کو ان کے اعمال کے سبب دگنا بدلہ ملے گا اور وہ خاطر جمع سے بالاخانوں میں بیٹھے ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it is not your riches nor your children that shall draw you nigh Unto us with a near approach, but whoso ever believeth and worketh righteously- then those! theirs shall be a twofold meed for that which they will have worked, and they will be in upper apartments secure.

تمہارے مال اور تمہاری اولاد (کوئی بھی) ایسی چیز نہیں جو تم کو کسی درجہ میں ہمارا مقرب بنادے مگر ہاں جو کوئی ایمان لائے اور نیک عمل کرے سو ایسے لوگوں کے لئے ان کے عمل کا کہیں بڑھا ہوا صلہ ہے اور وہ بالاخانوں میں چین سے بیٹھے ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تمہارے مال اور تمہاری اولاد وہ چیز نہیں ہے جو تم کو ہمارا مقرب بنادینے والی ہو ۔ البتہ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ، وہ لوگ ہیں کہ ان کیلئے ان کے اعمال کا مضاعف صلہ ہوگا اور وہ بالا خانوں میں چین سے براجمان ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور نہ تمہارے مال اور نہ تمہاری اولاد تم لوگوں کو ہمارے نزدیک کرسکتی ہے مگر جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے پس یہی ہیں وہ لوگ جن کے لیے ان کے اعمال کا دگنا بدلہ ہے اور وہ ( جنت کے ) بالاخانوں میں اطمینان سے ( قیام پذیر ) ہوں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تمہارا مال اور اولاد ایسی چیز نہیں کہ تم کو ہمارا پسندیدہ بنا دے، ہاں ہمارا پسندیدہ وہ ہے جو ایمان لایا اور نیک عمل کیے۔ ایسے ہی لوگوں کو ان کے اعمال کی وجہ سے دگنا بدلہ دیا جائے گا اور وہ آرام سے بالا خانوں میں بیٹھے ہوں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ (بھی سن لو کہ) تمہارے یہ مال اور تمہاری یہ اولادیں (جن پر تم لوگوں کو اتنا ناز ہے) کوئی ایسی چیزیں نہیں ہیں جو تمہیں ہمارے قریب کرسکیں ہاں مگر جو (سچے دل سے) ایمان لائے اور وہ کام بھی نیک کرے سو ایسے لوگوں کے لئے کئی گنا بدلہ ہے ان کے ان کاموں کا جو یہ کرتے رہے ہیں اور یہ (جنت کی) ان عالی شان عمارتوں میں امن و سکون کے ساتھ رہیں گے

Translated by

Noor ul Amin

تمہارے مال اور اولاد ایسی چیزیں نہیں ہیں جن سے تم ہمارے قریب آسکوبلکہ جو شخص ایمان لائے اور نیک عمل کرے ( وہ قریب آسکتا ہے ) یہی لوگ ہیں جنہیں ان کے اعمال کا دُگنا صلہ ملے گا اور وہ جنت کے بالاخانوں میں امن وچین سے رہینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہارے مال اور تمہاری اولاد اس قابل نہیں کہ تمہیں ہمارے قریب تک پہنچائیں مگر وہ جو ایمان لائے اور نیکی کی ( ف۹٦ ) ان کے لیے دُونا دُوں ( کئی گنا ) صلہ ( ف۹۷ ) ان کے عمل کا بدلہ اور وہ بالاخانوں میں امن و امان سے ہیں ( ف۹۸ ) (

Translated by

Tahir ul Qadri

اور نہ تمہارے مال اس قابل ہیں اور نہ تمہاری اولاد کہ تمہیں ہمارے حضور قرب اور نزدیکی دلا سکیں مگر جو ایمان لایا اور اس نے نیک عمل کئے ، پس ایسے ہی لوگوں کے لئے دوگنا اجر ہے ان کے عمل کے بدلے میں اور وہ ( جنت کے ) بالاخانوں میں امن و امان سے ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور تمہارے مال اور تمہاری اولاد ( کوئی ایسی چیز نہیں ہیں ) جو تمہیں ہمارا مقرب بارگاہ بنائیں مگر وہ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے ( اسے ہمارا قرب حاصل ہوگا ) ایسے لوگوں کیلئے ان کے عمل کی دوگنی جزا ہے اور وہ بہشت کے اونچے اونچے درجوں میں امن و اطمینان سے رہیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is not your wealth nor your sons, that will bring you nearer to Us in degree: but only those who believe and work righteousness - these are the ones for whom there is a multiplied Reward for their deeds, while secure they (reside) in the dwellings on high!

Translated by

Muhammad Sarwar

Your property and children cannot bring you closer to Us. Only those who believe and act righteously will have double reward for their deeds and will live in secure mansions.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And it is not your wealth, nor your children that bring you nearer to Us, but only he who believes, and does righteous deeds; as for such, there will be multiple rewards for what they did, and they will reside in the high dwellings (Paradise) in peace and security.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And not your wealth nor your children, are the things which bring you near Us in station, but whoever believes and does good, these it is for whom is a double reward for what they do, and they shall be secure in the highest places.

Translated by

William Pickthall

And it is not your wealth nor your children that will bring you near unto Us, but he who believeth and doeth good (he draweth near). As for such, theirs will be twofold reward for what they did and they will dwell secure in lofty halls.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह चीज़ न तुम्हारे धन है और न तुम्हारी सन्तान, जो तुम्हें हम से निकट कर दे। अलबता, जो कोई ईमान लाया और उस ने अच्छा कर्म किया, तो ऐसे ही लोग हैं जिन के लिए उस का कई गुना बदला है, जो उन्होंने किया। और वे ऊपरी मंजिल के कक्षों में निश्चिन्तता-पूर्वक रहेंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تمہارے اموال اور اولاد ایسی چیز نہیں جو درجے میں تم کو ہمارا مقرب بنا دے (یعنی مؤثر و علت قرب کی بھی نہیں) مگر ہاں جو ایمان لاوے اور اچھے کام کرے (یہ دونوں چیزیں البتہ سبب قرب ہیں) سو ایسے لوگوں کے لیے ان کے (نیک) عمل کا دونا صلہ ہے اور وہ (بہشت کے) بالا خانوں میں چین سے بیٹھے ہوں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

نہیں ہے تمہاری دولت اور تمہاری اولاد جو تمہیں ہم سے قریب کرتی ہو، ہاں جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے یہی لوگ ہیں جن کے لیے ان کے عمل کا ڈبل صلہ ہے اور وہ بلند وبالا محلات میں سکون سے رہیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ تمہاری دولت اور تمہاری اولاد نہیں ہے جو تمہیں ہم سے قریب کرتی ہو۔ ہاں مگر جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے۔ یہی لوگ ہیں جن کے لئے ان کے عمل دہری جزا ہے۔ اور وہ بلند وبالا عمارتوں میں اطمینان سے رہیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمہارے اموال اور اولاد ایسے نہیں ہیں جو تمہیں ہمارا مقرب بنا دیں مگر ہاں جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے، سو ان لوگوں کے لیے ان کے اعمال کی وجہ سے ایسا صلہ ہے جو بڑھا چڑھا کردیا جائے گا اور وہ بالا خانوں میں امن و چین سے ہوں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تمہارے مال اور تمہاری اولاد وہ نہیں کہ نزدیک کردیں ہمارے پاس تمہارا درجہ پر جو کوئی یقین لایا اور بھلا کام کیا سو ان کے لیے ہے بدلہ دونا کیے کام کا اور وہ جھروکوں میں بیٹھے ہیں دل جمعی سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تمہارے مال اور تمہاری اولاد وہ چیزیں نہیں ہیں جو تم کو درجے میں ہمارا مقرب بنادیں مگر ہاں جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتا رہے سو ایسے لوگوں کو ان کے اعمال کا دوگنا صلہ ملے گا اور وہ بلاخانوں میں بےخوف ہوں گے