Surat Saba

Surah: 34

Verse: 6

سورة سبأ

وَ یَرَی الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ مِنۡ رَّبِّکَ ہُوَ الۡحَقَّ ۙ وَ یَہۡدِیۡۤ اِلٰی صِرَاطِ الۡعَزِیۡزِ الۡحَمِیۡدِ ﴿۶﴾

And those who have been given knowledge see that what is revealed to you from your Lord is the truth, and it guides to the path of the Exalted in Might, the Praiseworthy.

اور جنہیں علم ہے وہ دیکھ لیں گے کہ جو کچھ آپ کی جانب آپ کے رب کی طرف سے نازل ہوا ہے وہ ( سراسر ) حق ہے اور اللہ غالب خوبیوں والے کی راہ کی ر ہبری کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَرَی
اور دیکھتے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اُوۡتُوا
دیئے گئے
الۡعِلۡمَ
علم
الَّذِیۡۤ
کہ جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
ہُوَ
وہی
الۡحَقَّ
حق ہے
وَیَہۡدِیۡۤ
اور وہ رہنمائی کرتی ہے
اِلٰی صِرَاطِ
طرف راستے کے
الۡعَزِیۡزِ
بہت زبردست
الۡحَمِیۡدِ
خوب تعریف والے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَرَی
اور دیکھتے ہیں 
الَّذِیۡنَ
وہ لو گ
اُوۡتُوا
جنہیں دیا گیا 
الۡعِلۡمَ
علم 
الَّذِیۡۤ
جو 
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا 
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف 
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی جناب سے 
ہُوَ
وہ
الۡحَقَّ
حق ہے
وَیَہۡدِیۡۤ
اور وہ راہ نمائی کر تا ہے 
اِلٰی
طرف 
صِرَاطِ
راستے کی 
الۡعَزِیۡزِ
سب پر غالب 
الۡحَمِیۡدِ
تمام خو بیوں والا ہے 
Translated by

Juna Garhi

And those who have been given knowledge see that what is revealed to you from your Lord is the truth, and it guides to the path of the Exalted in Might, the Praiseworthy.

اور جنہیں علم ہے وہ دیکھ لیں گے کہ جو کچھ آپ کی جانب آپ کے رب کی طرف سے نازل ہوا ہے وہ ( سراسر ) حق ہے اور اللہ غالب خوبیوں والے کی راہ کی ر ہبری کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے وہ خوب سمجھتے ہیں کہ جو کچھ آپ کی طرف آپ کے پروردگار سے نازل ہوا وہ حق ہے اور اس اللہ کی راہ دکھاتا ہے جو غالب اور حمدو ثنا کے لائق ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جن کوعلم دیاگیاہے وہ دیکھتے ہیں کہ جو آپ کے رب کی جناب سے آپ کی طرف نازل کیاگیاہے وہ حق ہے اور وہ اس کے راستے کی طرف راہ نمائی کرتا ہے جو سب پر غالب، تمام خوبیوں والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those blessed with knowledge see that what is sent to you from your Lord is the truth and it guides (people) to the path of the All-Mighty, the All-Praised.

اور دیکھ لیں جن کو ملی ہے سمجھ کہ جو تجھ پر اترا تیرے رب سے وہی ٹھیک ہے اور سجھاتا ہے راہ اس زبردست خوبیوں والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (تا کہ) دیکھ لیں وہ لوگ جنہیں علم دیا گیا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جو چیز نازل کی گئی ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کی طرف سے وہ حق ہے اور وہ راہنمائی کرتی ہے نہایت غالب لائق ِحمد و ثنا ہستی کے راستے کی طرف۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), those who have knowledge see clearly that what has been revealed to you from your Lord is the Truth and directs to the Way of the Most Mighty, the Immensely Praiseworthy Lord.

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، علم رکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے وہ سراسر حق ہے اور خدائے عزیز و حمید کا راستہ دکھاتا ہے 9 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے وہ خوب سمجھتے ہیں کہ تم پر تمہارے رب کی طرف سے جو کچھ نازل کیا گیا ہے وہ حق ہے اور اس ( اللہ ) کا راستہ دکھاتا ہے جو اقتدار کا مالک بھی ہے ، ہر تعریف کا مستحق بھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر جن لوگوں کو اگلی کتابوں کا علم دیا گیا ہے وہ تو 3 تجھ پر تیرے مالک کی طرف سے جا اترا ہے۔ (یعنی قرآن) اس کو برحق اور زبردست خوبیوں والے خدا کا رستہ دکھانے والا سمجھتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن لوگوں کو (آسمانی کتابوں کا) علم دیا گیا وہ اس (قرآن) کو جو آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ کے پاس بھیجا گیا ہے سمجھتے ہیں کہ وہ حق ہے اور وہ (قرآن) غالب سزاوار تعریف (اللہ) کا راستہ بتاتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے وہ اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ آپ کے رب کی طرف سے جو کچھ نازل کیا گیا ہے وہ برحق ہے اور اللہ جو تمام تعریفوں کا مستحق اور زبر دست طاقت و قوت والا ہے وہی سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جو (قرآن) تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے وہ حق ہے۔ اور (خدائے) غالب اور سزاوار تعریف کا رستہ بتاتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And who have been vouchsafed knowledge beholding that the Book which hath been sent down Unto thee from thy Lord, - it is the truth and it guideth Unto the path of the Mighty, the Praiseworthy,

اور جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے وہ اس قرآن کو جو آپ پر آپ کے پروردگار کی طرف سے اتارا گیا ہے سمجھتے ہیں کہ وہ حق ہے اور وہ راستہ بتاتا ہے غلبہ والے قابل حمد (خدا) کا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن کو علم عطا ہوا ہے ، وہ اس چیز کو جو تمہاری طرف تمہارے رب کی جانب سے اتاری گئی ہے ، سمجھتے ہیں کہ یہی حق ہے اور وہ خدائے عزیز وحمید کے راستہ کی طرف رہنمائی کرتی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں کو علم دیا گیا وہ سمجھتے ( یقین رکھتے ) ہیں کہ جو آپ کے رب کی طرف سے آپ کی طرف نازل کیا گیا ہے وہی حق ہے اور اس ذات کی راہ دکھاتا ہے جو غالب اور قابلِ تعریف ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جو قرآن تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے وہ حق ہے اور اللہ جو غالب ہے اور تعریف کے قابل ہے اس کا رستہ بتاتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ لوگ جن کو علم (کی دولت) سے نوازا گیا ہے وہ خوب جانتے ہیں کہ جو کچھ اتارا گیا آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے وہی حق ہے جو راہنمائی کرتا ہے اس زبردست اور سب خوبیوں کے مالک کے راستے کی طرف

Translated by

Noor ul Amin

اور جن لوگوں کو علم دیاگیا ہے وہ خوب سمجھتے ہیں کہ جو کچھ آپ کی جانب آپ کے رب کی طرف سے نازل ہواوہ حق ہے اور اس اللہ کی راہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے جو غالب اور لائقِ حمدوثناء ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جنہیں علم والا ( ف۱۳ ) وہ جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اترا ( ف۱٤ ) وہی حق ہے اور عزت والے سب خوبیوں سراہے کی راہ بتاتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ایسے لوگ جنہیں علم دیا گیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جو ( کتاب ) آپ کے رب کی طرف سے آپ کی جانب اتاری گئی ہے وہی حق ہے اور وہ ( کتاب ) عزت والے ، سب خوبیوں والے ( رب ) کی راہ کی طرف ہدایت کرتی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جنہیں علم دیا گیا ہے وہ جانتے ہیں جو کچھ ( قرآن ) آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر نازل کیا گیا ہے وہ حق ہے اور وہ غالب اور لائقِ ستائش ( خدا ) کے راستہ کی طرف راہنمائی کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And those to whom knowledge has come see that the (Revelation) sent down to thee from thy Lord - that is the Truth, and that it guides to the Path of the Exalted (in might), Worthy of all praise.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who have been given knowledge will see that whatever has been revealed to you from your Lord is the truth and that it guides to the straight path of the Majestic and Praiseworthy One.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who have been given knowledge see that what is revealed to you from your Lord is the truth, and that it guides to the path of the Exalted in might, Owner of all praise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those to whom the knowledge has been given see that which has been revealed to you from your Lord, that is the truth, and it guides into the path of the Mighty, the Praised.

Translated by

William Pickthall

Those who have been given knowledge see that what is revealed unto thee from thy Lord is the truth and leadeth unto the path of the Mighty, the Owner of Praise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों को ज्ञान प्राप्त हुआ है वे स्वयं देखते हैं कि जो कुछ तुम्हारे रब की ओर से तुम्हारी ओर अवतरित हुआ है वही सत्य है, और वह उस का मार्ग दिखाता है जो प्रभुत्वशाली, प्रशंसा का अधिकारी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جن لوگوں کو (آسمانی کتابوں کا) علم دیا گیا ہے وہ اس قرآن کو جو آپ کے رب کی طرف سے آپ کے پاس بھیجا گیا ہے ایسا سمجھتے ہیں کہ وہ حق ہے اور وہ خدائے غالب محمود (کی رضا) کا راستہ بتلاتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی صاحب علم جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے آپ پر نازل کیا گیا ہے وہ بالکل حق ہے اور قرآن غالب اور تعریف والے رب کا راستہ دکھاتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، علم رکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے وہ سراسر حق ہے اور خدائے عزیز وحمید کا راستہ دکھاتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن کو علم دیا گیا وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے رب کی طرف سے جو کچھ نازل کیا گیا ہے وہ حق ہے اور عزیز حمید کے راستہ کی طرف ہدایت دیتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور دیکھ لیں جن کو ملی ہے سمجھ کہ جو تجھ پر اترا تیرے رب سے وہی ٹھیک ہے اور سجھاتا ہے راہ اس زبردست خوبیوں والے کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ لوگ جن کو صحیح علم دیا گیا ہے وہ تو اس کتاب کو جو آپ کے رب کی جانب سے آپ پر نازل کی گئی ہے یہی جانتے ہیں کہ وہ برحق ہے اور وہ اس خدا کا راستہ بتاتی ہے جو بڑا زبردست اور جملہ صفات سے متصف ہے