Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 22

سورة فاطر

وَ مَا یَسۡتَوِی الۡاَحۡیَآءُ وَ لَا الۡاَمۡوَاتُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یُسۡمِعُ مَنۡ یَّشَآءُ ۚ وَ مَاۤ اَنۡتَ بِمُسۡمِعٍ مَّنۡ فِی الۡقُبُوۡرِ ﴿۲۲﴾

And not equal are the living and the dead. Indeed, Allah causes to hear whom He wills, but you cannot make hear those in the graves.

اور زندے اور مردے برابر نہیں ہو سکتے اللہ تعالٰی جس کو چاہتا ہے سنا دیتا ہے اور آپ ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
یَسۡتَوِی
برابر ہو سکتے
الۡاَحۡیَآءُ
زندہ
وَلَا
اور نہ
الۡاَمۡوَاتُ
مردے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یُسۡمِعُ
وہ سناتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنۡتَ
آپ
بِمُسۡمِعٍ
سنانے والے
مَّنۡ
انہیں جو
فِی الۡقُبُوۡرِ
قبروں میں ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہ
یَسۡتَوِی
برابر ہو سکتے ہیں
الۡاَحۡیَآءُ
زندہ
وَلَا الۡاَمۡوَاتُ
اور نہ مردہ
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یُسۡمِعُ
سناتاہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتاہے
وَمَاۤ
اور ہرگز نہیں
اَنۡتَ
آپ 
بِمُسۡمِعٍ
سنا سکتے
مَّنۡ
جو
فِی الۡقُبُوۡرِ
قبروں میں ہیں
Translated by

Juna Garhi

And not equal are the living and the dead. Indeed, Allah causes to hear whom He wills, but you cannot make hear those in the graves.

اور زندے اور مردے برابر نہیں ہو سکتے اللہ تعالٰی جس کو چاہتا ہے سنا دیتا ہے اور آپ ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور نہ ہی زندے اور مردے یکساں ہوتے ہیں۔ اللہ تو جسے چاہے سنا سکتا ہے لیکن آپ ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں پڑے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور نہ زندہ اور نہ مردہ برابر ہو سکتے ہیں،یقینا اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے سناتا ہے اور آپ ان کو ہر گز نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the living and the dead are not alike. Allah makes hear whomsoever He wills. And you cannot make hear those who are in the graves.

اور برابر نہیں جیتے اور نہ مردے۔ اللہ سناتا ہے جس کو چاہے اور تو نہیں سنانے والا قبر میں پڑے ہوؤں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہ برابر ہوسکتے ہیں زندہ اور مردہ لوگ } یقینا اللہ سناتا ہے جس کو چاہتا ہے اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ نہیں سنا سکتے انہیں جو قبروں کے اندر ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

nor are the living and the dead alike. Allah makes to hear whomsoever He wishes, but you, (O Prophet), cannot cause to hear those who are in their graves.

اور نہ زندے اور مردے مساوی42 ہیں ۔ اللہ جسے چاہتا ہے سنوارنا ہے ، مگر ( اے نبی ) تم ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں مدفون 43 ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور زندہ لوگ اور مردے برابر نہیں ہوسکتے ، اور اللہ تو جس کو چاہتا ہے بات سنا دیتا ہے ، اور تم ان کو بات نہیں سنا سکتے جو قبروں میں پڑے ہیں ۔ ( ٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور زندے اور مردے برابر نہیں ہیں (یعنے 8 مومن اور کافر) بیشک اللہ جس کو چاہتا ہے اس کو حق بات سن لینے کی توفیق دیتا ہے اے پیغمبر تو ان لوگوں کو نہیں سنا سکتا جو قبروں میں ہیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور نہ زندے اور نہ مردے برابر ہوسکتے ہیں۔ بیشک اللہ جس کو چاہتے ہیں سنا دیتے ہیں اور آپ ان کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں (مدفون) ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

زندہ اور مردہ بیشک وہ اللہ جس کو سنوانا چاہتا ہے سنوا دیتا ہے۔ اور تم ان کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور نہ زندے اور مردے برابر ہوسکتے ہیں۔ خدا جس کو چاہتا ہے سنا دیتا ہے۔ اور تم ان کو جو قبروں میں مدفون ہیں نہیں سنا سکتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Nor alike are the living and the dead. Verily Allah maketh whomsoever He listeth to hear and thou canst not make them hear who are in the graves.

دھوپ ہی اور نہ زندے اور مردے برابر ہوسکتے ہیں ۔ بیشک اللہ جس کو چاہتا ہے سنوا دیتا ہے اور آپ ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور نہ زندہ اور مردے یکساں ہوں گے ۔ اللہ ہی جن کو چاہتا ہے سناتا ہے اور تم ان کو سنانے والے نہیں بن سکتے جو قبروں کے اندر ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور نہ زندہ لوگ اور ( نہ ) مردے برابر ہوسکتے ہیں ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) جس کو چاہیں سنادیتے ہیں اور ( اے محبوب ﷺ ) آپ انہیں جو قبروں میں ہیں سناسکنے والے نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

نہ زندہ اور مردے برابر ہوسکتے ہیں۔ اللہ جس کو چاہتا ہے سنا دیتا ہے اور تم ان کو جو قبروں میں دفن ہیں نہیں سنا سکتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور نہ ہی برابر ہوسکتے ہیں زندے اور مردے بلاشبہ اللہ سناتا ہے جسے چاہتا ہے اور آپ (اے پیغمبر ! ) ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں (پڑے) ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور نہ ہی زندہ اور مردہ لوگ برابرہیں اللہ توجسے چاہےسناسکتا ہے لیکن آپ ان لوگوں کو نہیں سناسکتےجو قبروں میں پڑے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور برابر نہیں زندے اور مردے ( ف٦۰ ) بیشک اللہ سناتا ہے جسے چاہے ( ف٦۱ ) اور تم نہیں سنانے والے انہیں جو قبروں میں پڑے ہیں ( ف٦۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور نہ زندہ لوگ اور نہ مُردے برابر ہو سکتے ہیں ، بیشک اﷲ جسے چاہتا ہے سنا دیتا ہے ، اور آپ کے ذِمّے اُن کو سنانا نہیں جو قبروں میں ( مدفون مُردوں کی مانند ) ہیں ( یعنی آپ کافروں سے اپنی بات قبول کروانے کے ذمّہ دار نہیں ہیں ) ٭

Translated by

Hussain Najfi

اور نہ ہی زندے ( مؤمنین ) اور مردے ( کافرین ) برابر ہیں ۔ بے شک اللہ جسے چاہتا ہے سنوارتا ہے ( اے رسول ) جو ( کفار مردوں کی طرح ) قبروں میں دفن ہیں آپ انہیں نہیں سنا سکتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor are alike those that are living and those that are dead. Allah can make any that He wills to hear; but thou canst not make those to hear who are (buried) in graves.

Translated by

Muhammad Sarwar

nor are the living and the dead. God makes to listen whomever He wants. (Muhammad), you cannot make people in the graves to listen.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nor are the living and the dead. Verily, Allah makes whom He wills to hear, but you cannot make hear those who are in graves.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Neither are the living and the dead alike. Surely Allah makes whom He pleases hear, and you cannot make those hear who are in the graves.

Translated by

William Pickthall

Nor are the living equal with the dead. Lo! Allah maketh whom He will to hear. Thou canst not reach those who are in the graves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और न जीवित और मृत बराबर हैं। निश्चय ही अल्लाह जिसे चाहता है सुनाता है। तुम उन लोगों को नहीं सुना सकते, जो क़ब्रों में हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور زندے اور مردے برابر نہیں ہو سکتے (4) اللہ جس کو چاہتا ہے سنوا دیتا ہے اور آپ ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں (مدفون) ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور نہ زندہ اور مردے برابر ہیں اللہ جسے چاہتا ہے سنا دیتا ہے، اے نبی جو قبروں میں مدفون ہیں۔ آپ ان کو نہیں سنا سکتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور نہ زندے اور مردے مساوی ہیں ۔ اللہ جسے چاہتا ہے ، سنواتا ہے ، مگر (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں مدفون ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور نہ زندہ اور مردہ برابر ہیں۔ بلاشبہ اللہ جسے چاہتا ہے سنوا دیتا ہے، اور آپ ان لوگوں کو سنانے والے نہیں جو قبروں میں ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور برابر نہیں جیتے اور نہ مردے اللہ سناتا ہے جس کو چاہے اور تو نہیں سنانے والا قبر میں پڑے ہوؤں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نہ زندے اور مردے برابر ہوسکتے ہیں اللہ جس کو چاہتا ہے سنوا دیتا ہے اور اے پیغمبر آپ ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں مدفون ہیں