Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 30

سورة فاطر

لِیُوَفِّیَہُمۡ اُجُوۡرَہُمۡ وَ یَزِیۡدَہُمۡ مِّنۡ فَضۡلِہٖ ؕ اِنَّہٗ غَفُوۡرٌ شَکُوۡرٌ ﴿۳۰﴾

That He may give them in full their rewards and increase for them of His bounty. Indeed, He is Forgiving and Appreciative.

تاکہ ان کو ان کی اجرتیں پوری دے اور ان کو اپنے فضل سے اور زیادہ دے بیشک وہ بڑا بخشنے والا قدر دان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِیُوَفِّیَہُمۡ
تا کہ وہ پورے پورے دے انہیں
اُجُوۡرَہُمۡ
اجر ان کے
وَیَزِیۡدَہُمۡ
اور ‌زیادہ ‌دے ‌انہیں
مِّنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے ‌فضل ‌سے
اِنَّہٗ
بے ‌شك ‌وہ
غَفُوۡرٌ
بہت ‌بخشنے ‌والا ‌ہے
شَکُوۡرٌ
نہایت ‌قدردان ‌ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِیُوَفِّیَہُمۡ
تاکہ وہ پورا دے ان کو
اُجُوۡرَہُمۡ
اجر ان کا
وَیَزِیۡدَہُمۡ
اور زیادہ دے ان کو
مِّنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
اِنَّہٗ
یقیناًوہ
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا
شَکُوۡرٌ
نہایت قدردان ہے
Translated by

Juna Garhi

That He may give them in full their rewards and increase for them of His bounty. Indeed, He is Forgiving and Appreciative.

تاکہ ان کو ان کی اجرتیں پوری دے اور ان کو اپنے فضل سے اور زیادہ دے بیشک وہ بڑا بخشنے والا قدر دان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تاکہ ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ ان کا پورا پورا اجر دے اور اپنی مہربانی سے کچھ زیادہ بھی دے۔ بلاشبہ وہ معاف کرنے والا ہے اور قدردان ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ اﷲ تعالیٰ اُن کے اجراُن کوپورے کے پورے دے اوراپنے فضل سے اُن کو اور زیادہ دے۔ یقیناوہ بے حدبخشنے والا،نہایت قدردان ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

so that He pays them their rewards in full, and gives them more out of His grace. Surely He is Most-Forgiving, Very- Appreciative.

تاکہ پورا دے ان کو ثواب ان کا اور زیادہ دے اپنے فضل سے تحقیق وہ ہے بخشنے والا قدر دان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تا کہ اللہ ان کو ان (کے اعمال) کے بھرپور اجر دے اور اپنے فضل سے انہیں مزید عطا کرے۔ یقینا وہ بہت بخشنے والا بہت قدر دان ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(a trade in which they have invested their all) so that Allah may pay them their wages in full and may add to them out of His Bounty. He is Most Forgiving, Most Appreciative.

۔ ( اس تجارت میں انہوں نے اپنا سب کچھ اس لیے کھپایا ہے ) تاکہ اللہ ان کے اجر پورے کے پورے ان کو دے اور مزید اپنے فضل سے ان کو عطا 51 فرمائے ۔ بے شک اللہ بخشنے والا اور قدردان 52 ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تاکہ اللہ ان کے پورے اجر ان کو دیدے ، اور اپنے فضل سے اور زیادہ بھی دے ۔ یقینا وہ بہت بخشنے والا ، بڑا قدر دان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہرگز نہیں ہوسکتا اس لئے کہ اللہ تو ان کے ثواب ان کو پورے بھر دیگا اور اپنے فضل سے کچھ اور زیادہ (کھانے میں) لائیگا بیشک وہ بخشنے والا قدر کرنیوالا ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ ان کو ان کا پورا پورا صلہ عطا فرمائیں اور ان کو اپنے فضل سے زیادہ (بھی) دیں بیشک وہ (تو) بخشنے والے قدردان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ اس لئے ہے کہ اللہ انہیں ان کا بدلہ بہتر بلکہ اس سے بڑھ کر اجر عطاء فرمادے۔ بیشک وہ قدر کرنے والا اور معاف کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیونکہ خدا ان کو پورا پورا بدلہ دے گا اور اپنے فضل سے کچھ زیادہ بھی دے گا۔ وہ تو بخشنے والا (اور) قدردان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That He may pay them their hires in full and increase Unto them of His grace; verily, He is Forgiving, Appreciative.

تاکہ ان کو ان کے (اعمال کے) صلے (اللہ) پورے دے اور اپنے فضل سے ان میں (کچھ) بڑھا بھی دے بیشک وہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا قدرت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تاکہ اللہ ان کو ان کے اعمال کا اجر بھی دے اور ان کیلئے اپنے فضل میں سے زیادہ بھی کرے ۔ بیشک وہ بخشنے والا اور قبول فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ ( انجامِ کار ) وہ ( اللہ تعالیٰ ) ان لوگوں کو ان کے بدلے پورے پورے عطا فرمائے اور ان کے لیے اپنے فضل سے اور زیادہ دے ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) خوب مغفرت کرنے والے اور قدر دان ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیونکہ اللہ ان کو پورا پورا بدلہ دے گا اور اپنے فضل سے کچھ زیادہ بھی دے گا وہ تو بخشنے والا اور قدر دان بھی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تاکہ اللہ پورے پورے دے ان کو ان کے اجر اور ان کو نوازے اپنے مذید فضل (و کرم) سے بیشک وہ بڑا ہی بخشنے والا انتہائی قدر دان ہے

Translated by

Noor ul Amin

تاکہ انہیں اللہ ان کاپوراپورااجردے اور اپنی مہربانی سے کچھ زیادہ بھی دے بلاشبہ وہ معاف کرنے والا ہے اور اچھا بدلہ دینے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تاکہ ان کے ثواب انہیں بھرپور دے اور اپنے فضل سے اور زیادہ عطا کرے ، بیشک وہ بخشنے والا قدر فرمانے والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تاکہ اﷲ ان کا اجر انہیں پورا پورا عطا فرمائے اور اپنے فضل سے انہیں مزید نوازے ، بیشک اﷲ بڑا بخشنے والا ، بڑا ہی شکر قبول فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تاکہ وہ ( اللہ ) انہیں پورا پورا اجر عطا فرمائے اور اپنے فضل و کرم سے اور زیادہ دے ۔ بیشک وہ بڑا بخشنے والا ، بڑا قدر دان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For He will pay them their meed, nay, He will give them (even) more out of His Bounty: for He is Oft-Forgiving, Most Ready to appreciate (service).

Translated by

Muhammad Sarwar

and in receiving their reward from God and in further favors. He is All-forgiving and All-appreciating.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That He may pay them their wages in full, and give them (even) more, out of His grace. Verily, He is Oft-Forgiving, Most Ready to appreciate.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That He may pay them back fully their rewards and give them more out of His grace: surely He is Forgiving, Multiplier of rewards.

Translated by

William Pickthall

That He will pay them their wages and increase them of His grace. Lo! He is Forgiving, Responsive.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

परिणामस्वरूप वह उन्हें उन के प्रतिदान पूरे-पूरे दे और अपने उदार अनुग्रह से उन्हें और अधिक भी प्रदान करे। निस्संदेह वह बहुत क्षमाशील, अत्यन्त गुणग्राहक है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تاکہ ان کو ان کی اجرتیں بھی پوری (پوری) دیں اور ان کو اپنے فضل سے اور زیادہ (بھی) دیں بیشک وہ بڑے بخشنے والے قدردان ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تاکہ اللہ ان کو پورے کا پورا اجر دے اور مزید اپنے فضل سے بھی ان کو عطا فرمائے بیشک اللہ بخشنے والا اور قدردان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تاکہ اللہ ان کے اجر پورے کے پورے ان کو دے اور مزید اپنے فضل سے ان کو عطا فرمائے۔ بیشک اللہ بخشنے والا اور قدر دان ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ ان کا رب انہیں پورے اجر عطا فرما دے اور اپنے فضل سے اور زیادہ دے، بلاشبہ وہ خوب بخشنے والا ہے بہت قدر دان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ پورا دے ان کو ثواب ان کا اور زیادہ دے اپنے فضل سے تحقیق وہ ہے بخشنے والا قدر دان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ اس لئے تاکہ خدا تعالیٰ ان کو ان کے صلے پورے پورے عطا فرمائے اور اپنے فضل سے ان کو اور بڑھتی بھی دے۔ بیشک وہ بڑا بخشنے والا بڑا قدردان ہے۔