Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 31

سورة فاطر

وَ الَّذِیۡۤ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ مِنَ الۡکِتٰبِ ہُوَ الۡحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیۡنَ یَدَیۡہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِعِبَادِہٖ لَخَبِیۡرٌۢ بَصِیۡرٌ ﴿۳۱﴾

And that which We have revealed to you, [O Muhammad], of the Book is the truth, confirming what was before it. Indeed, Allah , of His servants, is Acquainted and Seeing.

اور یہ کتاب جو ہم نے آپ کے پاس وحی کے طور پر بھیجی ہے یہ بالکل ٹھیک ہے جو کہ اپنے سے پہلی کتابوں کی بھی تصدیق کرتی ہےاللہ تعالٰی اپنے بندوں کی پوری خبر رکھنے والا خوب دیکھنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡۤ
اور جو
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کی ہم نے
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
مِنَ الۡکِتٰبِ
کتاب میں سے
ہُوَ
وہی
الۡحَقُّ
حق ہے
مُصَدِّقًا
تصدیق کرنے والی
لِّمَا
اس کی جو
بَیۡنَ یَدَیۡہِ
اس سے پہلے ہے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
بِعِبَادِہٖ
اپنے بندوں کے بارے میں
لَخَبِیۡرٌۢ
البتہ پوری طرح باخبر ہے
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡۤ
اور جو
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کی ہم نے
اِلَیۡکَ
آپ کو
مِنَ الۡکِتٰبِ
کتاب میں سے
ہُوَ
وہ
الۡحَقُّ
حق ہے
مُصَدِّقًا
تصدیق کرنے والی ہے
لِّمَا
واسطے اس کے جو
بَیۡنَ یَدَیۡہِ
آگے ہے اس کے
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
بِعِبَادِہٖ
اپنے بندوں کی
لَخَبِیۡرٌۢ
یقیناًپوری طرح خبر رکھنے والاہے
بَصِیۡرٌ
سب کچھ دیکھنے والاہے
Translated by

Juna Garhi

And that which We have revealed to you, [O Muhammad], of the Book is the truth, confirming what was before it. Indeed, Allah , of His servants, is Acquainted and Seeing.

اور یہ کتاب جو ہم نے آپ کے پاس وحی کے طور پر بھیجی ہے یہ بالکل ٹھیک ہے جو کہ اپنے سے پہلی کتابوں کی بھی تصدیق کرتی ہےاللہ تعالٰی اپنے بندوں کی پوری خبر رکھنے والا خوب دیکھنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی ! ) جو کتاب ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے وہی حق ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے باخبر اور انہیں دیکھنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے آپ کو کتاب میں سے جووحی کی ہے وہ حق ہے اور اپنے سے پہلے کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے،بلاشبہ اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کی یقیناپوری خبررکھنے والا،سب کچھ دیکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the Book We have revealed to you is the Truth, confirming what was (revealed) before it. Surely Allah, in respect of His slaves, is All-Aware, All-Seeing.

اور جو ہم نے تجھ پر اتاری کتاب وہی ٹھیک ہے تصدیق کرنے والی اپنے سے اگلی کتابوں کی بیشک اللہ اپنے بندوں سے خبردار ہے دیکھنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم نے جو وحی بھیجی ہے آپ کی طرف کتاب میں سے وہی حق ہے تصدیق کرتے ہوئے آئی ہے اس (کتاب) کی جو اس سے پہلے موجود ہے یقینا اللہ اپنے بندوں سے خوب باخبر انہیں دیکھنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), the Book We have revealed to you is the Truth, confirming the Books that came before it. Verily Allah is well aware of His servants and sees everything.

۔ ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) جو کتاب ہم نے تمہاری طرف وحی کے ذریعہ سے بھیجی ہے وہی حق ہے ، تصدیق کرتی ہوئی آئی ہے ان کتابوں کی جو اس سے پہلے آئی53 تھیں ۔ بے شک اللہ اپنے بندوں کے حال سے باخبر ہے اور ہر چیز پر نگاہ رکھنے والا 54 ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تمہارے پاس وحی کے ذریعے جو کتاب بھیجی ہے وہ سچی ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہوئی آئی ہے ۔ یقینا اللہ اپنے بندوں سے پوری طرح باخبر ، ہر چیز کو دیکھنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور صاے پیغمبر) یہ کتاب جو ہم نے تیری طرف بھیجی ہے (بالکل) سچی ہے اور اگلی کتابوں کو سچ بتاتی ہے 4 بیشک اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی خبر رکھتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ کتاب جو ہم نے آپ کے پاس وحی کے طور پر بھیجی ہے یہ حق ہے (اور) ان (کتابوں) کی تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے کی ہیں بیشک اللہ اپنے بندوں کو پوری خبر رکھنے والے ، دیکھنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے آپ کی طرف جو کتاب بھیجی ہے وہی بر حق ہے یہ ان کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے جو ان کے پاس ہیں ۔ بیشک اللہ اپنے بندوں کی خبر رکھنے والا اور دیکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ کتاب جو ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے برحق ہے۔ اور ان (کتابوں) کی تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے کی ہیں۔ بےشک خدا اپنے بندوں سے خبردار (اور ان کو) دیکھنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And that which We have revealed Unto thee of the Book - it is the very truth confirming that which hath been before it; verily, Allah is Unto His servants Aware, Beholding.

اور جو کتاب ہم نے آپ کے پاس بطور وحی بھیجی ہے وہ بالکل ٹھیک ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی بھی تصدیق کردیتی ہے بیشک اللہ اپنے بندوں کی پوری خبر رکھنے والا خوب دیکھنے والا خوب دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تمہاری طرف جو کتاب وحی کی ہے ، یہی حق ہے ، ان ( پیشین گوئیوں ) کی مصداق ، جو اس کے پہلے سے موجود ہیں ۔ بیشک اللہ اپنے بندوں کی خبر رکھنے والا ، دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) ہم نے آپ کی طرف وحی کے ذریعے جو کتاب بھیجی ہے وہی حق ہے جو ( کتابیں ، صحیفے ) اس سے پہلے ہیں ان کی تصدیق کرنے والی ہے ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) اپنے بندوں سے مکمل باخبر ، خوب دیکھنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ کتاب جو ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے برحق ہے اور ان کتابوں کی تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے کی ہیں۔ بیشک اللہ اپنے بندوں سے خبردار اور ان کو دیکھنے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو کتاب ہم نے آپ کی طرف وحی کے ذریعے بھیجی ہے (اے پیغمبر ! ) وہی حق ہے جو تصدیق کرنے والی ہے ان تمام کتابوں کی جو کہ آچکی ہیں اس سے پہلے بلاشبہ اللہ اپنے بندوں سے پوری طرح باخبر سب کچھ دیکھتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

( ا ے نبی ) جو کتاب ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے وہی حق ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے بلاشبہ اللہ اپنے بندوں سے باخبراورانہیں دیکھنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہو کتاب جو ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ( ف۷۸ ) وہی حق ہے اپنے سے اگلی کتابوں کی تصدیق فرماتی ہوئی ، بیشک اللہ اپنے بندوں سے خبردار دیکھنے والا ہے ( ف۷۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو کتاب ( قرآن ) ہم نے آپ کی طرف وحی فرمائی ہے ، وہی حق ہے اور اپنے سے پہلے کی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے ، بیشک اﷲ اپنے بندوں سے پوری طرح باخبر ہے خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کتاب ہم نے بذریعۂ وحی آپ ( ص ) کی طرف بھیجی ہے وہ برحق ہے اور اپنے سے پہلے والی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے بیشک اللہ اپنے بندوں ( کے حالات ) سے باخبر ( اور ) بڑا دیکھنے والا نگران ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That which We have revealed to thee of the Book is the Truth,- confirming what was (revealed) before it: for Allah is assuredly- with respect to His Servants - well acquainted and Fully Observant.

Translated by

Muhammad Sarwar

Whatever We have revealed to you from the Book is all truth. It confirms what was revealed before. God sees His servants and is All-aware of them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And what We have revealed to you of the Book, it is the (very) truth confirming that which was (revealed) before it. Verily, Allah is indeed All-Aware and All-Seer of His servants.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And that which We have revealed to you of the Book, that is the truth verifying that which is before it; most surely with respect to His servants Allah is Aware, Seeing.

Translated by

William Pickthall

As for that which We inspire in thee of the Scripture, it is the Truth confirming that which was (revealed) before it. Lo! Allah is indeed Observer, Seer of His slaves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो किताब हम ने तुम्हारी ओर प्रकाशना द्वारा भेजी है, वही सत्य है। अपने से पहले (की किताबों) की पुष्टि में है। निश्चय ही अल्लाह अपने बन्दों की ख़बर पूरी रखने वाला, देखने वाला है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ کتاب جو ہم نے آپ کے پاس وحی کے طور پر بھیجی ہے یہ بالکل ٹھیک ہے جو کہ اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی (حالت کی) پوری خبر رکھنے والا خوب دیکھنے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو کتاب ہم نے آپ کی طرف وحی کے ذریعہ سے بھیجی ہے وہی حق ہے، ان کتابوں کی تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے تھیں، یقیناً اللہ اپنے بندوں کے حال سے باخبر ہے اور ہر چیز پر نگاہ رکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو کتاب ہم نے تمہاری طرف وحی کے ذریعہ سے بھیجی ہے وہی حق ہے ، تصدیق کرتی ہوئی آئی ہے ان کتابوں کی جو اس سے پہلے آئی تھی۔ بیشک اللہ اپنے بندوں کے حال سے باخبر ہے اور ہر چیز پر نگاہ رکھنے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ کتاب جو ہم نے آپ کی طرف وحی بھیجی ہے بالکل حق ہے جو ان کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے جو اس سے پہلے تھیں۔ بلاشبہ اللہ اپنے بندوں کی پوری خبر رکھنے والا ہے خوب دیکھنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو ہم نے تجھ پر اتاری کتاب وہی ٹھیک ہے تصدیق کرنے والی اپنے سے اگلی کتابوں کی بیشک اللہ اپنے بندوں سے خبردار ہے دیکھنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر جو کتاب ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے وہ سراسر حق ہے اس کی حالت یہ ہے کہ وہ اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق بھی کرنے والی ہے۔ بیشک اللہ اپنے بندوں کی پوری خبر رکھنے والا ان کو دیکھنے والا ہے۔