Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 33

سورة فاطر

جَنّٰتُ عَدۡنٍ یَّدۡخُلُوۡنَہَا یُحَلَّوۡنَ فِیۡہَا مِنۡ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَہَبٍ وَّ لُؤۡلُؤًا ۚ وَ لِبَاسُہُمۡ فِیۡہَا حَرِیۡرٌ ﴿۳۳﴾

[For them are] gardens of perpetual residence which they will enter. They will be adorned therein with bracelets of gold and pearls, and their garments therein will be silk.

وہ باغات ہیں ہمیشہ رہنے کے جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جاویں گے ۔ اور پوشاک وہاں ان کی ریشم کی ہوگی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

جَنّٰتُ
باغات ہیں
عَدۡنٍ
ہمیشگی کے
یَّدۡخُلُوۡنَہَا
وہ داخل ہوں گے ان میں
یُحَلَّوۡنَ
وہ پہنائے جائیں گے
فِیۡہَا
ان میں
مِنۡ اَسَاوِرَ
کنگنوں میں سے
مِنۡ ذَہَبٍ
سونے کے
وَّلُؤۡلُؤًا
اور موتی
وَلِبَاسُہُمۡ
اور لباس ان کا
فِیۡہَا
ان میں
حَرِیۡرٌ
ریشم ہو گا
Word by Word by

Nighat Hashmi

جَنّٰتُ
جنتیں
عَدۡنٍ
ہمیشہ کی
یَّدۡخُلُوۡنَہَا
وہ داخل ہوں گے جن میں
یُحَلَّوۡنَ
وہ پہنائے جائیں گے
فِیۡہَا
ان میں
مِنۡ اَسَاوِرَ
کنگن
مِنۡ ذَہَبٍ
سونے کے
وَّلُؤۡلُؤًا
اور موتی
وَلِبَاسُہُمۡ
اور لباس ان کا
فِیۡہَا
اس میں
حَرِیۡرٌ
ریشم کا ہوگا
Translated by

Juna Garhi

[For them are] gardens of perpetual residence which they will enter. They will be adorned therein with bracelets of gold and pearls, and their garments therein will be silk.

وہ باغات ہیں ہمیشہ رہنے کے جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جاویں گے ۔ اور پوشاک وہاں ان کی ریشم کی ہوگی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ ہمیشہ رہنے والے باغات میں داخل ہوں گے۔ وہاں انہیں سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیا جائے گا اور وہاں ان کا لباس ریشم کا ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہمیشہ کی جنتیں جن میں وہ داخل ہوں گے،ان میں انہیں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور ان میں اُن کا لباس ریشم ہو گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

gardens of eternity they enter. They will be ornamented with bracelets of gold and with pearls, and their dress therein will be (of) silk.

باغ ہیں بسنے کے جن میں وہ جائیں گے وہاں ان کو گہنا پہنایا جائے گا کنگن سونے کے اور موتی کے اور ان کی پوشاک وہاں ریشمی ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(ان کے لیے ) باغات ہوں گے رہنے کے جن میں وہ داخل ہوں گے ان میں انہیں پہنائے جائیں گے سونے کے کنگن اور موتی اور ان میں ان کا لباس ریشم ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They shall enter the everlasting Gardens, shall be adorned with bracelets of gold and with pearls, and their apparel therein shall be silk.

ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن میں یہ لوگ داخل ہوں 57 گے ۔ وہاں انہیں سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیا جائے گا ، وہاں ان کا لباس ریشم ہوگا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہمیشہ بسنے کے باغات ہیں جن میں وہ لوگ داخل ہوں گے وہاں ان کو سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کی جائے گا اور ان کا لباس وہاں پر ریشم ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(ان لوگوں کے لئے) ہمیشہ رہین کے باغ ہیں ان میں داخل ہو 7 ہوں گے وہاں ان کو سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور موتی اور ان کی پوشاک ریشمی ہوگی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہمیشہ رہنے والے باغ ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے اور وہاں ان کو سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور وہاں ان کی پوشاک ریشم کی ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ لوگ ان جنتوں میں داخل ہوں گے جو ہمیشہ کی جنتیں ہیں ۔ وہاں انہیں سونے کے اور موتیوں کے کنگن پہنائے جائیں گے اور اس میں ان کا ریشمی لباس ہوگا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(ان لوگوں کے لئے) بہشتِ جاودانی (ہیں) جن میں وہ داخل ہوں گے۔ وہاں ان کو سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے۔ اور ان کی پوشاک ریشمی ہوگی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Gardens Everlasting! these they Shall enter, wearing therein bracelets of gold and pearls, and their raiment therein shall be of silk.

وہ باغات ہیں ہمیشہ رہنے کے جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے ان میں انہیں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور ان کی پوشاک ریشم کی ہوگی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کیلئے ہمیشگی کے باغ ہوں گے جن میں وہ داخل ہوں گے ، ان میں ان کو سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور اس میں ان کا لباس ریشم ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہمیشہ رہنے کی جنتیں ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے ان ( جنتوں ) میں ان لوگوں کو سونے کے گنگنوں اور موتیوں کے زیور پہنائے جائیں گے اور ان ( جنتوں ) میں ان لوگوں کا لباس ریشم کا ہوگا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان لوگوں کے لیے رہنے کے باغ ہیں جن میں وہ جائیں گے۔ وہاں ان کو سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور ان کے لباس ریشمی ہوں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یعنی ہمیشہ رہنے کی وہ جنتیں جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے وہاں ان کو آراستہ کیا جائے گا سونے کے کنگنوں سے اور عظیم الشان موتیوں سے اور لباس ان کا وہاں پر ریشم ہوگا

Translated by

Noor ul Amin

وہ ہمیشہ رہنے والے باغات میں داخل ہوں گے وہاں انہیں سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیا جائے گا اور وہاں ان کا لباس ریشم کا ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بسنے کے باغوں میں داخل ہوں گے وہ ( ف۸۲ ) ان میں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور وہاں ان کی پوشاک ریشمی ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( دائمی اِقامت کے لئے ) عدن کی جنّتیں ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے ، ان میں انہیں سونے اور موتیوں کے کنگنوں سے آراستہ کیا جائے گا اور وہاں ان کی پوشاک ریشمی ہوگی

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( ان کا صلہ ) سدا بہار بہشت ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے وہاں ان کو سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور وہاں ان کا لباس ریشمی ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Gardens of Eternity will they enter: therein will they be adorned with bracelets of gold and pearls; and their garments there will be of silk.

Translated by

Muhammad Sarwar

They will enter the gardens of Eden wherein they will be decked with bracelets of gold, pearls, and silk garments.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

`Adn (Gardens) will they enter, therein will they be adorned with bracelets of gold and pearls, and their garments therein will be of silk.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Gardens of perpetuity, they shall enter therein; they shad be made to wear therein bracelets of gold and pearls, and their dress therein shall be silk.

Translated by

William Pickthall

Gardens of Eden! They enter them wearing armlets of gold and pearl and their raiment therein is silk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सदैव रहने के बाग हैं, जिनमें वे प्रवेश करेंगे। वहाँ उन्हें सोने के कंगनों और मोती से आभूषित किया जाएगा। और वहाँ उन का वस्त्र रेशम होगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ باغات ہیں ہمیشہ رہنے کے جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے (اور) ان کو سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور پوشاک ان کی وہاں ریشم ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے، وہاں انہیں سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیا جائے گا، جنت میں ان کا لباس ریشم کا ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے ، وہاں انہیں سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیا جائے گا ، وہاں ان کا لباس ریشم ہوگا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے اس میں انہیں سونے کے کنگن اور موتی زیور کے طور پر پہنائے جائیں گے اور اس میں ان کا لباس ریشم کا ہوگا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

باغ ہیں بسنے کے جن میں وہ جائیں گے وہاں ان کو گہنا پہنایا جائے گا کنگن سونے کے اور موتی کے اور ان کی پوشاک وہاں ریشمی ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ صلہ اور اجر مذکور دائمی باغ ہیں جن میں یہ لوگ اس شان سے داخل ہوں گے ان کو ان دائمی باغوں میں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور ان کی پوشاک ریشمی ہوگی