Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 45

سورة فاطر

وَ لَوۡ یُؤَاخِذُ اللّٰہُ النَّاسَ بِمَا کَسَبُوۡا مَا تَرَکَ عَلٰی ظَہۡرِہَا مِنۡ دَآبَّۃٍ وَّ لٰکِنۡ یُّؤَخِّرُہُمۡ اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُہُمۡ فَاِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِعِبَادِہٖ بَصِیۡرًا ﴿٪۴۵﴾  17

And if Allah were to impose blame on the people for what they have earned, He would not leave upon the earth any creature. But He defers them for a specified term. And when their time comes, then indeed Allah has ever been, of His servants, Seeing.

اور اگر اللہ تعالٰی لوگوں پر ان کے اعمال کے سبب دارو گیر فرمانے لگتا تو روئے زمین پر ایک جاندار کو نہ چھوڑتا لیکن اللہ تعالٰی ان کو ایک میعاد معین تک مہلت دے رہا ہے سو جب ان کی وہ میعاد آپہنچے گی اللہ تعالٰی اپنے بندوں کو آپ دیکھ لے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
یُؤَاخِذُ
پکڑ لیتا
اللّٰہُ
اللہ
النَّاسَ
لوگوں کو
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمائی کی
مَا
نہ
تَرَکَ
وہ چھوڑتا
عَلٰی ظَہۡرِہَا
اس(زمین) کی پشت پر
مِنۡ دَآبَّۃٍ
کوئی جاندار
وَّلٰکِنۡ
اور لیکن
یُّؤَخِّرُہُمۡ
وہ مہلت دیتا ہے انہیں
اِلٰۤی اَجَلٍ
ایک وقت تک
مُّسَمًّی
مقرر
فَاِذَا
پھر جب
جَآءَ
آ جائے گا
اَجَلُہُمۡ
وقت ان کا
فَاِنَّ
تو بےشک
اللّٰہَ
اللہ
کَانَ
ہے
بِعِبَادِہٖ
اپنے بندوں کو
بَصِیۡرًا
خوب دیکھنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
یُؤَاخِذُ
پکڑتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
النَّاسَ
لوگوں کو
بِمَا
اس کی وجہ سے جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمایا
مَا
نہ
تَرَکَ
وہ چھوڑتا
عَلٰی
اوپر
ظَہۡرِہَا
اس کی سطح کے
مِنۡ دَآبَّۃٍ
کوئی جاندار
وَّلٰکِنۡ
اور لیکن
یُّؤَخِّرُہُمۡ
وہ مہلت دیتاہے انہیں
اِلٰۤی
طرف
اَجَلٍ مُّسَمًّی
وقت مقرر کی
فَاِذَا
پھر جب
جَآءَ
آ جائے گا
اَجَلُہُمۡ
ان کا مقررہ وقت
فَاِنَّ
تو یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
کَانَ
۔ (ہمیشہ سے)ہے
بِعِبَادِہٖ
اپنے بندوں کو
بَصِیۡرًا
خوب دیکھنے والا
Translated by

Juna Garhi

And if Allah were to impose blame on the people for what they have earned, He would not leave upon the earth any creature. But He defers them for a specified term. And when their time comes, then indeed Allah has ever been, of His servants, Seeing.

اور اگر اللہ تعالٰی لوگوں پر ان کے اعمال کے سبب دارو گیر فرمانے لگتا تو روئے زمین پر ایک جاندار کو نہ چھوڑتا لیکن اللہ تعالٰی ان کو ایک میعاد معین تک مہلت دے رہا ہے سو جب ان کی وہ میعاد آپہنچے گی اللہ تعالٰی اپنے بندوں کو آپ دیکھ لے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کے اعمال کے مطابق ان کا مواخذہ کرتا تو سطح زمین پر کوئی جاندار (زندہ) نہ چھوڑتا لیکن وہ تو ایک مقررہ وقت تک انہیں ڈھیل دیے جاتا ہے۔ پھر جب ان کا وہ مقررہ وقت آجائے گا تو اللہ یقینا اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے (وہ ان سے نمٹ لے گا)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگر اﷲ تعالیٰ لوگوں کواس کی وجہ سے پکڑتاجوانہوں نے کمایا تو سطح زمین پرکوئی جان داربھی نہ چھوڑتالیکن وہ اُنہیں مقرر مدت تک مہلت دیتا ہے،پھرجب اُن کا مقررہ وقت آجائے گا تویقینااﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کوہمیشہ سے خوب دیکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if Allah were to take mankind to task for what they did, He would have not left a living creature on its back, but He delays them upto an appointed time. So when their time will come, then Allah is the One who will see His slaves.

اور اگر پکڑ کرے اللہ لوگوں کی ان کی کمائی پر نہ چھوڑے زمین کی پیٹھ پر ایک بھی ہلنے چلنے والا پر ان کو ڈھیل دیتا ہے ایک مقرر وعدہ تک پھر جب آئے گا ان کا وعدہ تو اللہ کی نگاہ میں ہیں اس کے سب بندے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر اللہ (فوری) گرفت کرتا لوگوں کی ان کے اعمال کے سبب تو اس (زمین) کی پشت پر کوئی جاندار بھی باقی نہ چھوڑتا لیکن وہ موخر کرتا رہتا ہے ان کو ایک وقت مقرر تک پھر جب ان کا وقت ِمعین ّآ جائے گا تو اللہ یقینا اپنے بندوں کے حالات کو خود دیکھنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If Allah were to take people to task for their deeds, He would not leave any living creature on earth, but He grants them respite to an appointed time. When their appointed time comes to an end, surely Allah fully observes His servants.

اگر کہیں وہ لوگوں کو ان کے کیے کرتوتوں پر پکڑتا تو زمین پر کسی متنفس کو جیتا نہ چھوڑتا ۔ مگر وہ انہیں ایک مقرر وقت تک کے لیے مہلت دے رہا ہے ۔ پھر جب ان کا وقت آن پورا ہوگا تو اللہ اپنے بندوں کو دیکھ لے گا ۔ ع5

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر اللہ لوگوں کے ہر کرتوت پر ان کی پکڑ کرنے لگتا تو اس زمین کی پشت پر کسی چلنے والے کو نہ چھوڑتا ، لیکن وہ ایک معین مدت تک کے لیے ان کو مہلت دے رہا ہے ۔ پھر جب ان کا مقررہ وقت آجائے گا تو اللہ اپنے بندوں کو خود دیکھ لے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر لوگوں کو ان کے کاموں پر فوراً پکڑ لیا کرے (سزا دے) تو زمین پر ایک جاندار بھی باقی نہ چھوڑے 2 مگر اللہ تعالیٰ ایک مقررہ وقت قیامت تک ان کو ڈھیل دیتا ہے جب ان کا وقت موت کا یا قیامت آن پہنچے گا تو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر اللہ لوگوں پر ان کے اعمال کے سبب (فوراً ) گرفت کرنے لگتے تو روئے زمین پر کسی چلنے پھرنے والے کو نہ چھوڑتے و لیکن وہ ان کو ایک مقررہ وقت تک مہلت دیئے جا رہے ہیں سو جب ان کا وقت مقررہ آپہنچے گا تو بیشک اللہ اپنے بندوں کو خود دیکھ رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر وہ لوگوں کے اعمال پر ( ان کو فوراً ) ہی پکڑ لیا کرتا تو زمین پر ایک جان دار کو بھی نہ چھوڑتا ۔ وہ ان کو ایک مقرر مدت تک ( سنبھلنے اور سمجھنے کی) مہلت دے رہا ہے۔ پھر جب وہ مدت آجائے گی تو اللہ اپنے بندوں کو خود ہی دیکھ لے گا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر خدا لوگوں کو ان کے اعمال کے سبب پکڑنے لگتا۔ تو روئے زمین پر ایک چلنے پھرنے والے کو نہ چھوڑتا۔ لیکن وہ ان کو ایک وقت مقرر تک مہلت دیئے جاتا ہے۔ سو جب ان کا وقت آجائے گا تو (ان کے اعمال کا بدلہ دے گا) خدا تو اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Were Allah to take mankind to task for that which they earn, He would not leave a moving creature on the back thereof; but He putteth them off until a term appointed; then when their term cometh, - then, verily Allah is ever of His bondmen a Beholder.

بڑا قدرت والا ہے اور اگر اللہ ان لوگوں پر داروگیر کرنے لگتا ان کے اعمال کے سبب تو پشت زمین پر ایک بھی چلنے پھرنے والے کو بھی نہ چھوڑتا اللہ تو انہیں مہلت دے رہا ہے ایک میعاد متعین تک سو جب ان کی وہ میعاد آپہنچے گی اللہ اپنے بندوں کو آپ ہی خوب دیکھ لے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر اللہ لوگوں کو ، ان کے اعمال کی پاداش میں ، فورًا پکڑتا تو زمین کی پشت پر ایک جاندار کو بھی نہ چھوڑتا لیکن وہ ان کو ایک معین مدت کی مہلت دیتا ہے ۔ پس جب ان کی مدت پوری ہوجائے گی تو اللہ اپنے بندوں کو خود دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر اللہ ( تعالیٰ ) لوگوں کی ان کے ہر کام پر پکڑ کرتے تو زمین کی پشت پر کسی جاندار کو ( زندہ ) نہ چھوڑتے اور لیکن اس نے ان لوگوں کو ایک مقررہ وقت تک مہلت دے رکھی ہے ، پھر جب ان کا مقررہ وقت آجائے گا ( تو ) پس بے شک اللہ ( تعالیٰ ) اپنے بندوں کو خوب دیکھنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر اللہ لوگوں کو ان کے اعمال کے سبب پکڑنے لگتا تو روئے زمین پر ایک بھی چلنے پھرنے والے کو نہ چھوڑتا، لیکن وہ ان کو ایک مقررہ وقت تک مہلت دیے جاتا ہے، سو جب ان کا وقت آجائے گا تو ان کے اعمال کا بدلہ دے گا۔ اللہ تو اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر کہیں اللہ پکڑنے لگتا لوگوں کو ان کے کئے کرائے پر تو وہ کسی متنفس کو بھی روئے زمین پر (زندہ) نہ چھوڑتا لیکن وہ ان کو ڈھیل دئیے جا رہا ہے ایک وقت مقرر تک پھر جب آپہنچے گا ان کا وہ وقت مقرر تو ان کا حساب پوری طرح چکا دیا جائے گا بیشک اللہ پوری طرح نگاہ رکھے ہوئے ہے اپنے بندوں پر

Translated by

Noor ul Amin

اور اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کے اعمال کے مطابق انکاعذاب دیتاتوسطح زمین میں کوئی جاندار ( زندہ ) نہ چھوڑتا لیکن وہ توایک مقرر وقت تک انہیں ڈھیل دئیے جاتا ہے پھرجب ان کاوہ مقرر وقت آجائے گاتواللہ یقینااپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے ( وہ ان سے خودہی نبٹ لے گا )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر اللہ لوگوں کو ان کے کیے پر پکڑتا ( ف۱۱۱ ) تو زمین کی پیٹھ پر کوئی چلنے والا نہ چھوڑتا لیکن ایک مقرر میعاد ( ف۱۱۲ ) تک انہیں ڈھیل دیتا ہے پھر جب ان کا وعدہ آئے گا تو بیشک اللہ کے سب بندے اس کی نگاہ میں ہیں ( ف۱۱۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر اﷲ لوگوں کو اُن اعمالِ ( بد ) کے بدلے جو انہوں نے کما رکھے ہیں ( عذاب کی ) گرفت میں لینے لگے تو وہ اس زمین کی پشت پر کسی چلنے والے کو نہ چھوڑے لیکن وہ انہیں مقررہ مدّت تک مہلت دے رہا ہے ۔ پھر جب ان کا مقررہ وقت آجائے گا تو بیشک اﷲ اپنے بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر خدا لوگوں کا ان کے ( برے ) اعمال کی پاداش میں جلدی مواخذہ کرتا ( پکڑتا ) تو روئے زمین پر کوئی جاندار نہ چھوڑتا لیکن ان کو ایک مقررہ مدت تک مہلت دیتا ہے تو جب ان کی مدت پوری ہو جائے گی تو اللہ اپنے بندوں کو خوب دیکھنے والا ( نگران ) ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If Allah were to punish men according to what they deserve. He would not leave on the back of the (earth) a single living creature: but He gives them respite for a stated Term: when their Term expires, verily Allah has in His sight all His Servants.

Translated by

Muhammad Sarwar

Were God to punish people for their deeds immediately, not one creature would have survived on earth. However, He has given them a respite for an appointed time and when their term comes to an end, let it be known that God watches over His servants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if Allah were to punish men for that which they earned, He would not leave a moving creature on the surface of the earth; but He gives them respite to an appointed term, and when their term comes, then verily, Allah is Ever All-Seer of His servants.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And were Allah to punish men for what they earn, He would not leave on the back of it any creature, but He respites them till an appointed term; so when their doom shall come, then surely Allah is Seeing with respect to His servants.

Translated by

William Pickthall

If Allah took mankind to task by that which they deserve, He would not leave a living creature on the surface of the earth; but He reprieveth them unto an appointed term, and when their term cometh - then verily (they will know that) Allah is ever Seer of His slaves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि अल्लाह लोगों को उन की कमाई के कारण पकड़ने पर आ जाए तो इस धरती की पीठ पर किसी जीवधारी को भी न छोड़े। किन्तु वह उन्हें एक नियत समय तक ढील देता है, फिर जब उन का नियत समय आ जाता है तो निश्चय ही अल्लाह तो अपने बन्दों को देख ही रहा है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر اللہ تعالیٰ (ان) لوگوں پر ان کے اعمال کے سبب (فوراً ) داروگیر فرمانے لگتا تو روئے زمین پر ایک متنفس کو نہ چھوڑتا لیکن اللہ تعالیٰ ان کو ایک میعاد معین (یعنی قیامت) تک مہلت دے رہا ہے سو جب ان کی میعاد آپہنچے گی (اس وقت) اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو آپ دیکھ لے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر ” اللہ “ لوگوں کو ان کے برے اعمال کی وجہ سے پکڑتا تو زمین پر کسی جاندار کو نہ چھوڑتا مگر وہ لوگوں کو ایک مقرر وقت تک مہلت دیتا ہے، جب ان کا وقت پورا ہوگا تو یقیناً اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر کہیں وہ لوگوں کو ان کے لیے کرتوتوں پر پکڑتا تو زمین ہر کسی منٹسی کو جیتا نہ چھوڑتا۔ مگر وہ انہیں ایک مقرر وقت تک کے لیے مہلت دے رہا ہے۔ پھر جب ان کا وقت آن پورا ہوگا تو اللہ اپنے بندوں کو دیکھ لے گا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر اللہ لوگوں کے اعمال کی وجہ سے ان کا مواخذہ فرمائے تو زمین کی پشت پر کسی ایک چلنے پھرنے والے کو بھی نہ چھوڑے، اور لیکن وہ ایک میعاد مقررہ تک مہلت دے رہا ہے، سو جب ان کی مقررہ میعاد آجائے گی تو اللہ اپنے بندوں کو دیکھنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر پکڑ کرے اللہ لوگوں کی ان کی کمائی پر نہ چھوڑے زمین کی پیٹھ پر ایک ہلنے چلنے والا  پر ان کو ڈھیل دیتا ہے ایک مقرر وعدہ تک پھر جب آئے ان کا وعدہ تو اللہ کی نگاہ میں ہیں اس کے سب بندے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر خدا تعالیٰ لوگوں کے اعمال کی وجہ سے ان کی گرفت کرنے لگے تو روئے زمین پر کسی حرکت کرنے والے کو بھی باقی نہ چھوڑے۔ لیکن وہ ایک وقت مقررہ تک لوگوں کو مہلت دیتا رہتا ہے پھر جب ان کا وہ مقررہ وقت آپہنچے گا تو یقین جانو کہ خدا کے سب بندے اس کی نگاہ میں ہیں۔