Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 22

سورة يس

وَ مَا لِیَ لَاۤ اَعۡبُدُ الَّذِیۡ فَطَرَنِیۡ وَ اِلَیۡہِ تُرۡجَعُوۡنَ ﴿۲۲﴾

And why should I not worship He who created me and to whom you will be returned?

اور مجھے کیا ہو گیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور کیا ہے
لِیَ
مجھے
لَاۤاَعۡبُدُ
کہ نہ میں عبادت کروں
الَّذِیۡ
اس کی جس نے
فَطَرَنِیۡ
پیدا کیا مجھے
وَاِلَیۡہِ
اور طرف اسی کے
تُرۡجَعُوۡنَ
تم لوٹائے جاؤ گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اورکیا ہے
لِیَ
مجھے
لَاۤاَعۡبُدُ
نہ میں عبادت کروں
الَّذِیۡ
جس نے
فَطَرَنِیۡ
پیدا کیا مجهے
وَاِلَیۡہِ
اور اس کی طرف
تُرۡجَعُوۡنَ
تم لوٹائے جاؤگے
Translated by

Juna Garhi

And why should I not worship He who created me and to whom you will be returned?

اور مجھے کیا ہو گیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور میں اس ہستی کی کیوں نہ عبادت کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور تم (سب) کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورمجھے کیاہے کہ میں اُس ہستی کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیداکیااوراُسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤگے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And what excuse do I have if I do not worship the One who has created me and to whom you will be returned?

اور مجھ کو کیا ہوا کہ میں بندگی نہ کروں اس کی جس نے مجھ کو بنایا اور اسی کی طرف سب پھر جاؤ گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مجھے کیا ہے کہ میں عبادت نہ کروں اس ہستی کی جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور اسی کی طرف تم سب لوٹا دیے جائو گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Why should I not serve the One Who created me and to Whom all of you shall be sent back?

آخر کیوں نہ میں اس ہستی کی بندگی کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا 18 ہے ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور بھلا میں اس ذات کی عبادت کیوں نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے ؟ اور اسی کی طرف تم سب کو واپس بھیجا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور مجھے کیا کچھ جنونض ہوا ہے اس خدا) کو نہ پوجوں جس نے مجھ کو پیدا کیا 1 اور اسی کے پاس تم سب کو لوٹ کر جانا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور مجھے کیا ہوا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا فرمایا اور تم سب کو (بھی) اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور مجھے کیا ہوا کہ میں اس ( اللہ کی) عبادت و بندگی نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور تم سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور مجھے کیا ہے میں اس کی پرستش نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And what aileth me that I should not worship Him who hath created me, and Unto whom ye shall be returned.

اور میرے پاس عذر ہی کیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور تم (سب) کو اسی کی طرف لوٹنا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور میں کیوں نہ بندگی کروں اس ذات کی ، جس نے مجھ کو پیدا کیا اور اسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور مجھے کیا ( عذر ) ہے کہ میں اس ( ذات ) کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے وجود بخشا اور اسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور مجھے کیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں کہ جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور میرے لئے کیا عذر ہوسکتا ہے کہ میں بندگی نہ کروں اس (معبود برحق) کی جس نے مجھے پیدا فرمایا ہے اور تم سب کو بہرحال اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور میں اس ذات کی کیوں نہ عبادت کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور تمہیں اس کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

۔ ( ۲۲ ) ( ف۲٦ ) اور مجھے کیا ہے کہ اس کی بندگی نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تمہیں پلٹنا ہے ، ( ف۲۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور مجھے کیا ہے کہ میں اس ذات کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا فرمایا ہے اور تم ( سب ) اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

مجھے کیا ہوگیا ہے کہ میں اس ہستی کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے حالانکہ تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"It would not be reasonable in me if I did not serve Him Who created me, and to Whom ye shall (all) be brought back.

Translated by

Muhammad Sarwar

"Why should I not worship God who has created me? To him you will all return.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And why should I not worship Him Who has created me and to Whom you shall be returned."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And what reason have I that I should not serve Him Who brought me into existence? And to Him you shall be brought back;

Translated by

William Pickthall

For what cause should I not serve Him Who hath created me, and unto Whom ye will be brought back?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"और मुझे क्या हुआ है कि मैं उस की बन्दगी न करूँ, जिस ने मुझे पैदा किया और उसी की ओर तुम्हें लौटकर जाना है?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور میرے پاس کونسا عذر ہے کہ میں اس (معبود) کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور تم سب کو اسی کے پاس لوٹ کرجانا ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آخر میں کیوں نہ اس ہستی کی بندگی کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کیوں نہ میں اس ہستی کی بندگی کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور میرے پاس کون سا عذر ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا فرمایا اور تم سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مجھ کو کیا ہوا کہ میں بندگی نہ کروں اس کی جس نے مجھ کو بنایا اور اسی کی طرف سب پھر جاؤ گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور میرے لئے کیا عذر ہے جس نے مجھ کو پیدا کیا ہے میں اس کی عبادت نہ کروں اور تم سب اسی کی طرف واپس کئے جائو گے۔