Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 31

سورة يس

اَلَمۡ یَرَوۡا کَمۡ اَہۡلَکۡنَا قَبۡلَہُمۡ مِّنَ الۡقُرُوۡنِ اَنَّہُمۡ اِلَیۡہِمۡ لَا یَرۡجِعُوۡنَ ﴿ؕ۳۱﴾

Have they not considered how many generations We destroyed before them - that they to them will not return?

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ان کے پہلے بہت سی قوموں کو ہم نے غارت کر دیا کہ وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا
کَمۡ
کتنے ہی
اَہۡلَکۡنَا
ہلاک کر دیئے ہم نے
قَبۡلَہُمۡ
ان سے پہلے
مِّنَ الۡقُرُوۡنِ
امتوں میں سے(لوگ)
اَنَّہُمۡ
بےشک وہ
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
لَایَرۡجِعُوۡنَ
نہیں وہ لوٹیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا 
کَمۡ
کتنی ہی
اَہۡلَکۡنَا
ہم نے ہلاک کردیں
قَبۡلَہُمۡ
ان سے پہلے
مِّنَ الۡقُرُوۡنِ
قومیں
اَنَّہُمۡ
یقیناً وہ 
اِلَیۡہِمۡ
طرف  ان کی 
لَایَرۡجِعُوۡنَ
نہیں پلٹ کر آتے
Translated by

Juna Garhi

Have they not considered how many generations We destroyed before them - that they to them will not return?

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ان کے پہلے بہت سی قوموں کو ہم نے غارت کر دیا کہ وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ کتنی ہی قومیں ہم ان سے پہلے ہلاک کرچکے ہیں جو ان کے پاس لوٹ کر نہیں آئیں گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا انہوں نے نہیں دیکھاکہ کتنی ہی قومیں ہم نے اُن سے پہلے ہلاک کر دیں؟یقیناًوہ اُن کی طرف پلٹ کرنہیں آئے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Did they not see how many generations We have destroyed before them who will not come back to them?

کیا نہیں دیکھتے کتنی غارت کرچکے ہم ان سے پہلے جماعتیں کہ وہ ان کے پاس پھر کر نہیں آئیں گی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ان سے پہلے ہم نے کتنی نسلوں کو ہلاک کردیا کہ وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آتے !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have they not seen how many nations before them did We destroy? Thereafter they never came back to them.

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں اور اس کے بعد وہ پھر کبھی ان کی طرف پلٹ کر نہ آئے ؟ 25

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ان سے پہلے ہم کتنی قوموں کو اس طرح ہلاک کرچکے ہیں کہ وہ ان کے پاس لوٹ کر نہیں آتے ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان لوگوں نے اس پر نظر نہیں الی کہ ہم نے ان سے آگے کتنی قوموں کو تباہ کردیا وہ اب ان کے پاس لوٹ کر آنے والے نہیں 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم ان سے پہلے کتنی امتوں کو تباہ کرچکے کہ وہ (پھر) ان کے پاس لوٹ کر نہیں آتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی ہی بستیوں کو ( نافرمانی کی وجہ سے) تباہ و برباد کردیا کہ وہ پھر کبھی ( ان بستیوں کی طرف) لوٹ کر نہ آئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سے لوگوں کو ہلاک کردیا تھا اب وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Behold they not how many We have destroyed before them of the generations! verily Unto them they shall not return.

کیا ان لوگوں نے اس پر نظر نہیں کی کہ ہم ان کے قبل (بہت سی) امتیں ہلاک کرچکے ہیں کہ یہ لوگ ان کی طرف لوٹ کر نہ آئیں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ کتنی قومیں ان سے پہلی ہوئی ہیں جن کو ہم نے ہلاک کردیا ، اب وہ ان کے پاس واپس آنے والی نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان لوگوں سے پہلے کتنی ہی بستیوں /امتوں کو ہلاک کردیا ہے بلاشبہ وہ لوگ ان کی طرف پلٹنے والے نہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سے لوگوں کو ہلاک کردیا تھا اب وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ان لوگوں نے کبھی) اس بات پر (غور نہیں کیا کہ ان سے پہلے ہم (اسی جرم میں) کتنی ہی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں کہ اب وہ ان کی طرف کبھی بھی لوٹ کر نہیں آئیں گے

Translated by

Noor ul Amin

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ کتنی قومیں ہم ان سے پہلے ہلاک کرچکے ہیںجو ان کے پاس لوٹ کرنہیں آئیں گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا انہوں نے نہ دیکھا ( ف۳٦ ) ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں ہلاک فرمائیں کہ وہ اب ان کی طرف پلٹنے والے نہیں ( ف۳۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا اِنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے اِن سے پہلے کتنی ہی قومیں ہلاک کر ڈالیں ، کہ اب وہ لوگ ان کی طرف پلٹ کر نہیں آئیں گے

Translated by

Hussain Najfi

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں ( اور ) وہ کبھی ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

See they not how many generations before them we destroyed? Not to them will they return:

Translated by

Muhammad Sarwar

Have they not seen how many generations, living before them, had We destroyed and they cannot ever come back to them?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do they not see how many of the generations We have destroyed before them Verily, they will not return to them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they not consider how many of the generations have We destroyed before them, because they do not turn to them?

Translated by

William Pickthall

Have they not seen how many generations We destroyed before them, which indeed returned not unto them;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उन्होंने नहीं देखा कि उन से पहले कितनी ही नस्लों को हम ने विनष्ट किया कि वे उन की ओर पलटकर नहीं आएँगे?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان لوگوں نے اس پر نظر نہیں کی کہ ہم ان سے پہلے بہت سی امتیں غارت کرچکے کہ وہ (پھر) ان کی طرف (دنیا میں) لوٹ کر نہیں آتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہم ہلاک کرچکے ہیں اور اس کے بعد وہ پھر کبھی ان کی طرف پلٹ کر نہ آئے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہم ہلاک کرچکے ہیں اور اس کے بعد وہ پھر کبھی ان کی طرف پلٹ کر نہ آئے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم ان سے پہلے بہت سی امتیں ہلاک کرچکے ہیں بیشک وہ ان کی طرف واپس نہیں ہوں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا نہیں دیکھتے کتنی غارت کرچکے ہم ان سے پہلے جماعتیں کہ وہ ان کے پاس پھر کر نہیں آئیں گی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ان لوگوں نے اس بات پر نظر نہیں کی کہ ہم ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کرچکے ہیں جن کو ان کے پاس لوٹ کر آنا نصیب نہیں ہوا