Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 35

سورة يس

لِیَاۡکُلُوۡا مِنۡ ثَمَرِہٖ ۙ وَ مَا عَمِلَتۡہُ اَیۡدِیۡہِمۡ ؕ اَفَلَا یَشۡکُرُوۡنَ ﴿۳۵﴾

That they may eat of His fruit. And their hands have not produced it, so will they not be grateful?

تاکہ ( لوگ ) اس کے پھل کھائیں اور اس کو ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا ۔ پھر کیوں شکر گزاری نہیں کرتے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

لِيَأْكُلُوا مِن ثَمَرِهِ ... And We have made therein gardens of date palms and grapes, and We have caused springs of water to gush forth therein. So that they may eat of the fruit thereof -- means, `We have created therein rivers which flow to the places where they are needed, so that they may eat of their fruits.' When Allah reminds them of the blessing that He bestows upon His creat... ion by creating crops and plants, He mentions the different types and kinds of fruits. Allah says: ... وَمَا عَمِلَتْهُ أَيْدِيهِمْ ... and their hands made it not. means, all of that could only come about by the mercy of Allah towards them, not by their own efforts and labor and strength. This was the view of Ibn Abbas and Qatadah. Allah says: ... أَفَلَ يَشْكُرُونَ Will they not then give thanks! meaning, will they not then give thanks for the innumerable blessings that He has bestowed upon them. Ibn Jarir, however, understood the word Ma to mean Alladhi (i.e., a relative pronoun). In this case the meaning of the Ayah would be that they eat from the fruits provided by Allah's bounty and from what their own hands have done, i.e., by planting the seeds and tending the plants. Ibn Jarir mentioned other possible interpretations in his Tafsir, but this is the interpretation that he favored. This interpretation also fits with the recitation of Ibn Mas`ud: لِيَأْكُلُوا مِن ثَمَرِهِ وَمِمَّا عَمِلَتْهُ أَيْدِيهِمْ أَفَلَ يَشْكُرُونَ (So that they may eat of the fruit thereof -- and from what their own hands have done). Then Allah says:   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

35۔ 1 یعنی بعض جگہ چشمے جاری کرتے ہیں، جس کے پانی سے پیدا ہونے والے پھل لوگ کھائیں۔ 35۔ 2 امام ابن جریر کے نزدیک یہاں ما نافیہ ہے یعنی غلول اور پھلوں کی یہ پیداوار، اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت ہے جو وہ اپنے بندوں پر کرتا ہے۔ اس میں ان کی سعی و محنت، کدو کاوش اور تصرف کا دخل نہیں ہے۔ پھر بھی یہ اللہ کی...  ان نعمتوں پر اس کا شکر کیوں نہیں کرتے ؟ اور بعض کے نزدیک ما موصولہ ہے جو الَّذِیْ کے معنی میں ہے یعنی تاکہ وہ اس کا پھل کھائیں اور ان چیزوں کو جن کو ان کے ہاتھوں نے بنایا۔ ہاتھوں کا عمل ہے، زمین کو ہموار کرکے بیج بونا، اسی طرح پھلوں کے کھانے مختلف طریقے ہیں، مثلًا انہیں نچوڑ کر ان کا رس پینا، مختلف فروٹوں کو ملا کر چاٹ بنانا وغیرہ۔   Show more

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[ ٣٣] وما عملتہ ایدیھم کے مختلف مفہوم۔۔ زرعی پیداوار میں انسان کا حصہ :۔ (وَمَا عَمِلَتْہُ أیْدِیْھِمْ ) میں اگر ما کو نافیہ قرار دیا جائے تو اس کا یہ مطلب ہوگا۔ نباتات کو پیدا کرنا انسان کا کام نہیں۔ نباتات اور پھلوں کی پیدائش میں جس قدر عناصر سرگرم عمل ہیں وہ سب کے سب اللہ کے حکم کے تحت اپنے اپنے...  کام میں لگے رہتے ہیں تب جاکر نباتات وجود میں آتی، بڑھتی، پھلتی پھولتی اور انسانوں اور دوسرے جانداروں کا رزق بنتی ہے۔ اور مَا کو موصولہ قرار دیا جائے تو پھر اس کے دو مطلب ہیں ایک یہ کہ اگرچہ نباتات کو وجود میں لانے والے سارے عناصر اللہ تعالیٰ کے پیدا کردہ ہیں۔ تاہم اس میں کچھ نہ کچھ کام انسانوں کا بھی ہوتا ہے۔ مثلاً انسان بیج ڈالتا ہے، ہل چلاتا ہے، زمین کی سیرابی اور فصل کی نگہداشت کرتا ہے، لیکن اگر وہ غور کرے تو انسان کی یہ استعداد بھی اللہ ہی کا عطیہ ہے۔ اور انسان کے اتنا کام کرنے کے بعد بھی نباتات تب ہی اگ سکتی ہے جب پیداوار کے بڑے بڑے وسائل انسان کی اس حقیر سی کوشش کا ساتھ دیتے ہیں۔ لہذا اللہ کا شکر بہرحال واجب ہوا۔ خ تمام خوردنی اشیاء کی اصل زرعی پیداوار ہے :۔ اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ پیدا کیا ہے وہی اصل اشیاء ہیں پھر انسان ان پر محنت کرکے بعض دوسری اشیائے ضرورت تیار کرلیتا ہے۔ مثلاً اللہ تعالیٰ نے گندم، گنا، چنے اور دودھ پیدا کیا ہے۔ اب انسان ان سے کچھ چیزیں انفرادی طور پر حاصل کرتا ہے۔ مثلاً گندم سے روٹی، اور اس کی قسمیں اور گنے سے گڑ، شکر اور چینی اور دودھ سے دہی، مکھن، لسی، بالائی اور گھی وغیرہ پھر انہیں چیزوں کے امتزاج سے ہزاروں چیزیں بناتا چلا جاتا ہے۔ اور کئی طرح کے سالن، اچار، چٹنیاں، مربے، مٹھائیاں وغیرہ تیار کرلیتا ہے۔ کئی چیزوں سے اپنی پوشاک کی ضروریات بناتا ہے یہ استعداد بھی انسان کو اللہ ہی نے بخشی ہے۔ لہذا ہر حال میں اللہ کا شکر واجب ہوا۔   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لِيَاْكُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖ ۙ وَمَا عَمِلَتْهُ اَيْدِيْهِمْ : یعنی یہ غلے، باغات، چشمے اور پھل ان کی کسی کوشش اور محنت سے پیدا نہیں ہوئے بلکہ یہ سب کچھ ہم نے پیدا کیا ہے، تو کیا وہ شکر نہیں کرتے کہ ہماری ہی عبادت کریں، کسی اور کو اس میں شریک نہ کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

In the first verse (33), the land on which we live has been cited as an example. It is there, all the time, before everyone., It is physically seen, when rain come down from the sky and pour water over the dry land, that it is revived by the rain which makes it, so to say, live again. The outcome starts showing up in the form of vegetation, trees and their fruits. Mentioned thereafter were streams...  that were made to run below the land and on its surface in order to help the trees grow and survive. It was said: لِيَأْكُلُوا مِن ثَمَرِ‌هِ (so that they may eat fruits thereof). In other words, the purpose of harnessing the entire range of the natural forces of winds, clouds and the land is that people get to eat their fruits. All these things can be observed by seeing with one&s own eyes. And everyone knows how to do that. Onwards from here, human beings were alerted to something for which this whole universal system was put into place. Growth of vegetation is not an act of man It was said: وَمَا عَمِلَتْهُ أَيْدِيهِمْ (wa ma &amilathu aiydihim: while it was not made by their hands). The majority of commentators have taken the letter: مَا (ma) in this verse for negation which means that &it was not made by their hands. According to this interpretation, this sentence has a ring of warning given to heedless man: Just think about your job and the labor you put in it. What is your true share in the great blossoming of fruits? Of course, you put the seed in the land, water it, let the earth be soft so that delicate buds sprout without being obstructed by something. But, making a whole tree grow from that tiny seed, having leaves and branches shoot out from it and then commission it to produce all sorts of fruits is something totally different. What is your contribution in all these things? This is the unshared domain of the one who is absolutely powerful, wise and knowing, and this can only be an act of God. Therefore, human beings are duty-bound to derive benefit out of these things, yet they should never forget the Creator and master of whatever there is. Parallel to this, there is a verse of Surah Waqi&ah where it was said: أَفَرَ‌أَيْتُم مَّا تَحْرُ‌ثُونَ أَأَنتُمْ تَزْرَ‌عُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِ‌عُونَ (Well, tell Me about that (seed) which you sow: Is it you who grow it, or are We the One who grows? - 56:63-64). The outcome is: &Even though human beings do not share in the making of these fruits in any way, yet it was Our grace that We created them, made them the owners of the whole range, as well as taught them the ways of eating and deriving other benefits out of these.& The particular difference between human and animal food Ibn Jarir and some other commentators have not taken the letter (مَا) ma in: وَمَا عَمِلَتہُ (wa ma &amilath) for negation, rather have read it as a relative pronoun in the sense of: الَّذِي (al-ladhi: that which). In that case, this part of verse 35 would come to mean that all these things have been created, so that they eat fruits there from, and also eat that which human hands make, produce or process out of these vegetations and fruits. For example, desserts made from fruit, chutneys and pickles, and the extracts of oil from some fruits are the outcome of human effort and processing. This would come to mean that these fruits created by nature are firstly made edible without any functional human input, then Allah Ta’ ala has given man the ingenuity to prepare all sorts of delicious and useful things from each single kind of fruit. Thus, creating fruit and giving man the expertise to compound fruit with other ingredients and turn it into a variety of tasteful and useful edibles is yet another blessing from Allah. After having reported this Tafsir of Ibn Jarir, Ibn Kathir has said that this Tafsir is supported by the phonetic rendering (Qira&ah) of Sayyidna ` Abdullah Ibn Masud (رض) as well because, the word: مِمَّا (mimma) takes the place of: (ma) in his qira&ah, that is: مِمَّا عَمِلَتْهُ أَيْدِيهِمْ (mimma amilathu aidthim: from that which their hands have processed). Going into a little detail, it can be said that animals too eat vegetation and fruits. Some eat meat. Some others eat soil. But, they all feed on simples. The grass eater eats grass only. The meat eater eats meat only. Preparing different kinds of food by combining a variety of ingredients whereby the addition of salt, chilies, sugar and the sour makes food turn into tens of kinds happens to be the singularity of human beings alone. They alone have been given the ability to put different edibles together and come out with a meal tasting different from the other. This is ingenious. The preparation of meat with salt and seasonings and fruits with sweeteners is a culinary art Allah Ta’ ala has taught human beings to use to their advantage. The text, after recounting the substance and design of these great Divine blessings in these verses, concludes by saying: أَفَلَا يَشْكُرُ‌ونَ afala yashkurun: Would they not then offer gratitude?) which means that even after having seen all these things how is it possible from a reasonable person that he does not be grateful to Allah? Onwards from here, after having mentioned land produce and climate, human beings and animals have been included in the spectrum whereby there appears yet another sign of the absolute Power:  Show more

پہلی آیت میں زمین کی ایک مثال پیش فرمائی ہے جو ہر وقت ہر انسان کے سامنے ہے کہ خشک زمین پر آسمان سے پانی برستا ہے تو زمین میں ایک قسم کی زندگی پیدا ہوتی ہے جس کے آثار اس میں پیدا ہونے والی نباتات اور اشجار اور ان کے ثمرات سے ظاہر ہوتے ہیں۔ اور ان درختوں کے بڑھانے اور باقی رکھنے کے لئے زیر زمین اور س... طح زمین پر چشموں کا جاری کرنا ذکر فرمایا : لیاکلوا من ثمرہ، یعنی ہواؤں بادلوں اور زمین کی ساری قوتوں کو کام میں لگانے کا منشاء یہ ہے کہ لوگ ان کے پھل کھائیں۔ یہ سب چیزیں تو آنکھوں سے مشاہدہ کی ہیں، جو ہر انسان دیکھنا جانتا ہے آگے انسان کو اس چیز پر متنبہ کیا گیا جس کے لئے یہ سارا کارخانہ قائم کیا گیا۔ فرمایا : نباتات کی پیداوار میں انسان کے عمل کا دخل نہیں : وما عملتہ ایدیہم، جمہور مفسرین نے اس میں حرف ما کو نفی کے لئے قرار دے کر یہ ترجمہ کیا ہے کہ نہیں بنایا ان پھلوں کو ان لوگوں کے ہاتھوں نے۔ اس جملے نے غافل انسان کو اس پر متنبہ کیا ہے کہ ذرا اپنے کام اور محنت میں غور کر کہ تیرا کام اس باغ و بہار میں اس کے سوا کیا ہے کہ تو نے زمین میں بیج ڈال دیا۔ اس پر پانی ڈال دیا، زمین کو نرم کردیا کہ نازک کونپل نکلنے میں رکاوٹ پیدا نہ ہو، مگر اس بیج میں سے درخت اگانا، درخت پر پتے اور شاخیں نکالنا پھر اس پر طرح طرح کے پھل پیدا کرنا ان سب چیزوں میں تیرا کیا دخل ہے۔ یہ تو خالص قادر مطلق حکیم ودانا ہی کا فعل ہوسکتا ہے۔ اس لئے تیرا فرض ہے کہ ان چیزوں سے فائدہ اٹھاتے وقت اس کے خالق ومالک کو فراموش نہ کرے۔ اسی کی نظیر سورة واقعہ کی آیت ہے : (آیت) افرءیتم ما تحرثون ءانتم تزرعونہ ام نحن الزارعون، یعنی دیکھو تو جو چیز تم بوتے ہو اس کو نشو و نما دے کر درخت تم نے بنایا ہے یا ہم نے ؟ خلاصہ یہ ہوا کہ اگرچہ ان پھلوں کے بنانے میں انسان کا کوئی دخل نہیں، مگر ہم نے اپنے فضل سے ان کو پیدا بھی کیا اور انسان کو ان کا مالک بھی بنادیا اور اس کو اس کے کھانے اور فائدہ اٹھانے کا سلیقہ بھی سکھا دیا۔ انسانی غذا اور حیوانات کی غذا میں خاص فرق : اور ابن جریر وغیرہ بعض مفسرین نے وما عملتہ میں لفظ ما کو نفی کے لئے نہیں بلکہ اسم موصول بمعنے الذی قرار دے کر یہ ترجمہ کیا ہے کہ یہ سب چیزیں اس لئے پیدا کی ہیں کہ لوگ ان کے پھل کھاویں، اور ان چیزوں کو بھی کھاویں جو ان نباتات اور پھلوں سے خود انسان اپنے ہاتھوں کے کسب و عمل سے تیار کرتا ہے، مثلاً پھلوں سے طرح طرح کے حلوے، اچار، چٹنی تیار کرنا اور بعض پھلوں سے تیل وغیرہ نکالنا جو انسانی کسب و عمل کا نتیجہ ہے۔ اس کا حاصل یہ ہوگا کہ یہ پھل جو قدرت نے بنائے ہیں بغیر کسی کسب و عمل اور انسانی تصرف کے بھی کھانے کے قابل بنائے گئے ہیں، اور انسان کو اللہ تعالیٰ نے یہ سلیقہ بھی دیا ہے کہ ایک ایک پھل سے طرح طرح کی خوش ذائقہ اور مفید چیزیں تیار کرلے۔ اس صورت میں پھلوں کا پیدا کرنا اور انسان کو اس کا سلیقہ دینا کہ ایک پھل کو دوسری چیزوں سے مرکب کر کے طرح طرح کی اشیاء خوردنی خوش ذائقہ اور مفید تیار کرلے، یہ دوسری نعمت ہے۔ ابن کثیر نے ابن جریر کی اس تفسیر کو نقل کر کے فرمایا ہے کہ اس تفسیر کی تائید حضرت عبداللہ ابن مسعود کی قرات سے بھی ہوتی ہے، کیونکہ ان کی قرات میں لفظ ما کے بجائے مما آیا ہے یعنی (آیت) مما عملتہ ایدیہم۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ دنیا کے تمام حیوانات بھی نباتات اور پھل کھاتے ہیں، کچھ جانور گوشت کھاتے ہیں کچھ مٹی کھاتے ہیں، لیکن ان سب جانوروں کی خوراک مفردات ہی سے ہے۔ گھاس کھانے والا خالص گھاس، گوشت کھانے والا خالص گوشت کھاتا ہے، ان چیزوں کو دوسری چیزوں سے مرکب کر کے طرح طرح کے کھانے تیار کرنا، نمک، مرچ، شکر، ترشی وغیرہ سے مرکب ہو کر ایک کھانے کی دس قسمیں بن جاتی ہیں۔ یہ مرکب خوراک صرف انسان ہی کی ہے اسی کو مختلف چیزوں سے ایک مرکب غذا تیار کرنے کا سلیقہ دیا گیا ہے۔ یہ گوشت کے ساتھ نمک، مرچ، مصالحے اور پھلوں کے ساتھ شکر وغیرہ کا امتزاج انسان کی صنعت کاری ہے، جو اللہ تعالیٰ نے اس کو سکھا دی ہے۔ قدرت کی ان عظیم الشان نعمتوں اور ان میں قدرت کی صنعت کاری کی بےمثال آیتوں کو ذکر فرمانے کے بعد آخر میں فرمایا : افلا یشکرون، کیا یہ عاقل لوگ ان سب چیزوں کو دیکھنے کے بعد شکر گزار نہیں ہوتے ؟ آگے اس زمینی پیداوار اور آب وہوا کے ذکر کے بعد انسان اور حیوانات کو بھی شامل کر کے قدرت مطلقہ کی ایک اور نشانی سے آگاہ کیا جاتا ہے،   Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

لِيَاْكُلُوْا مِنْ ثَمَرِہٖ۝ ٠ ۙ وَمَا عَمِلَتْہُ اَيْدِيْہِمْ۝ ٠ ۭ اَفَلَا يَشْكُرُوْنَ۝ ٣٥ أكل الأَكْل : تناول المطعم، وعلی طریق التشبيه قيل : أكلت النار الحطب، والأُكْل لما يؤكل، بضم الکاف وسکونه، قال تعالی: أُكُلُها دائِمٌ [ الرعد/ 35] ( ا ک ل ) الاکل کے معنی کھانا تناول کرنے کے ہیں اور مجازا...  اکلت النار الحطب کا محاورہ بھی استعمال ہوتا ہے یعنی آگ نے ایندھن کو جلا ڈالا۔ اور جو چیز بھی کھائی جائے اسے اکل بضم کاف و سکونا ) کہا جاتا ہے ارشاد ہے { أُكُلُهَا دَائِمٌ } ( سورة الرعد 35) اسکے پھل ہمیشہ قائم رہنے والے ہیں ۔ ثمر الثَّمَرُ اسم لكلّ ما يتطعم من أحمال الشجر، الواحدة ثَمَرَة، والجمع : ثِمَار وثَمَرَات، کقوله تعالی: أَنْزَلَ مِنَ السَّماءِ ماءً فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَراتِ رِزْقاً لَكُمْ [ البقرة/ 22] ( ث م ر ) الثمر اصل میں درخت کے ان اجزاء کو کہتے ہیں جن کو کھایا جاسکے اس کا واحد ثمرۃ اور جمع ثمار وثمرات آتی ہے قرآن میں ہے :۔ أَنْزَلَ مِنَ السَّماءِ ماءً فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَراتِ رِزْقاً لَكُمْ [ البقرة/ 22] اور آسمان سے مبینہ پرسا کر تمہارے کھانے کے لئے انواع و اقسام کے میوے پیدا کیے ۔ عمل العَمَلُ : كلّ فعل يكون من الحیوان بقصد، فهو أخصّ من الفعل «6» ، لأنّ الفعل قد ينسب إلى الحیوانات التي يقع منها فعل بغیر قصد، وقد ينسب إلى الجمادات، والعَمَلُ قلّما ينسب إلى ذلك، ولم يستعمل العَمَلُ في الحیوانات إلّا في قولهم : البقر العَوَامِلُ ، والعَمَلُ يستعمل في الأَعْمَالِ الصالحة والسّيّئة، قال : إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ [ البقرة/ 277] ( ع م ل ) العمل ہر اس فعل کو کہتے ہیں جو کسی جاندار سے ارادۃ صادر ہو یہ فعل سے اخص ہے کیونکہ فعل کا لفظ کبھی حیوانات کی طرف بھی منسوب کردیتے ہیں جن سے بلا قصد افعال سر زد ہوتے ہیں بلکہ جمادات کی طرف بھی منسوب ہوجاتا ہے ۔ مگر عمل کا لفظ ان کی طرف بہت ہی کم منسوب ہوتا ہے صرف البقر العوامل ایک ایسی مثال ہے جہاں کہ عمل کا لفظ حیوانات کے لئے استعمال ہوا ہے نیز عمل کا لفظ اچھے اور بری دونوں قسم کے اعمال پر بولا جاتا ہے ، قرآن میں : ۔ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ [ البقرة/ 277] جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے يد الْيَدُ : الجارحة، أصله : وقوله : فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْواهِهِمْ [إبراهيم/ 9] ، ( ی د ی ) الید کے اصل معنی تو ہاتھ کے ہیں یہ اصل میں یدی ( ناقص یائی ) ہے کیونکہ اس کی جمع اید ویدی اور تثنیہ یدیان اور آیت کریمہ : ۔ فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْواهِهِمْ [إبراهيم/ 9] تو انہوں نے اپنے ہاتھ ان کے مونہوں پر رکھ دئے ۔ شكر الشُّكْرُ : تصوّر النّعمة وإظهارها، قيل : وهو مقلوب عن الکشر، أي : الکشف، ويضادّه الکفر، وهو : نسیان النّعمة وسترها، ودابّة شکور : مظهرة بسمنها إسداء صاحبها إليها، وقیل : أصله من عين شكرى، أي : ممتلئة، فَالشُّكْرُ علی هذا هو الامتلاء من ذکر المنعم عليه . والشُّكْرُ ثلاثة أضرب : شُكْرُ القلب، وهو تصوّر النّعمة . وشُكْرُ اللّسان، وهو الثّناء علی المنعم . وشُكْرُ سائر الجوارح، وهو مکافأة النّعمة بقدر استحقاقه . وقوله تعالی: اعْمَلُوا آلَ داوُدَ شُكْراً [ سبأ/ 13] ، ( ش ک ر ) الشکر کے معنی کسی نعمت کا تصور اور اس کے اظہار کے ہیں ۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ کشر سے مقلوب ہے جس کے معنی کشف یعنی کھولنا کے ہیں ۔ شکر کی ضد کفر ہے ۔ جس کے معنی نعمت کو بھلا دینے اور اسے چھپا رکھنے کے ہیں اور دابۃ شکور اس چوپائے کو کہتے ہیں جو اپنی فربہی سے یہ ظاہر کر رہا ہو کہ اس کے مالک نے اس کی خوب پرورش اور حفاظت کی ہے ۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ عین شکریٰ سے ماخوذ ہے جس کے معنی آنسووں سے بھرپور آنکھ کے ہیں اس لحاظ سے شکر کے معنی ہوں گے منعم کے ذکر سے بھرجانا ۔ شکر تین قسم پر ہے شکر قلبی یعنی نعمت کا تصور کرنا شکر لسانی یعنی زبان سے منعم کی تعریف کرنا شکر بالجوارح یعنی بقدر استحقاق نعمت کی مکانات کرنا ۔ اور آیت کریمہ : اعْمَلُوا آلَ داوُدَ شُكْراً [ سبأ/ 13] اسے داود کی آل میرا شکر کرو ۔  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

تاکہ لوگ کھجوروں کے پھل کھائیں اور ان پھلوں کو ان کے ہاتھوں نے نہیں اگایا یا یہ کہ ان درختوں کو ان کے ہاتھوں نے نہیں لگایا پھر یہ لوگ اس ذات پر جس نے ان کے ساتھ احسانات کیے ایمان نہیں لاتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٣٥ { لِیَاْکُلُوْا مِنْ ثَمَرِہٖ لا وَمَا عَمِلَتْہُ اَیْدِیْہِمْط اَفَلَا یَشْکُرُوْنَ } ” تاکہ یہ ان کے پھلوں میں سے کھائیں ‘ اور یہ سب ان کے ہاتھوں نے تو نہیں بنایا ‘ تو کیا تم لوگ شکر نہیں کرتے ؟ “ یہ کھجوریں ‘ انگور اور طرح طرح کے دوسرے پھل جو یہ لوگ کھاتے ہیں ‘ یہ ان کے ہاتھوں کے بنائے ہ... وئے تو نہیں ہیں۔ یہ مضمون سورة الواقعہ کے دوسرے رکوع میں زیادہ زور دار اور موثر انداز میں بیان ہوا ہے۔ وہاں تکرار کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مختلف تخلیقات کا ذکر کر کے ہر بار یہ سوال کیا گیا ہے کہ ذرا بتائو ! یہ چیز تم نے بنائی ہے یا اس کو بنانے والے ہم ہیں ؟ علامہ اقبالؔ نے اس مضمون کی ترجمانی یوں کی ہے : ؎ پالتا ہے بیج کو مٹی کی تاریکی میں کون ؟ کون دریائوں کی موجوں سے اٹھاتا ہے سحاب ؟ کون لایا کھینچ کر پچھم سے باد سازگار ؟ خاک یہ کس کی ہے ؟ کس کا ہے یہ نور آفتاب ؟   Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

28 Another translation of this sentence can be: "......so that they may eat fruits thereof and what their own hands make." That is, the artificial kinds of food, which the people prepare from the natural products, e.g. bread, curry, jam, pickles, sauces and countless other things. 29 In these brief sentences the vegetable and plant life of the earth has been presented as an argument. Man is eatin... g the products of the earth day and night and regards this as very ordinary. But if he considers it seriously, he will see drat the growth of rich crops and lush green gardens from the dry earth and the flowing in it of the springs and rivers is not a simple thing, which might be happening of itself, but there is a great wisdom and power and providence which is working behind it. Consider the reality of the earth. The substances of which it is composed do not possess any power of their own for growth. All these substances individually as well as after every sort of combination, remain inorganic, and thus do not possess any sign of life. The question is: How did it become possible for plant life to emerge from the lifeless earth? If one looks into it, one will see that there are some important factors without whose provision leforehand life here could not have coma into existence. First, in particular regions of the earth, on its outer surface, a layer was arranged of many such substances, which could serve as food for vegetation. This layer was kept soft so that the roots of the vegetation could spread in it and suck food. Secondly, a system of irrigation was arranged on the earth in different ways so that the food elements could get dissolved in water and absorbed by the roots . Thirdly, the atmosphere was arranged around the earth which protects it against the calamities of the sky, becomes a means of the rainfall, and possesses gases which are necessary for the life and growth of the vegetation. Fourthly, a relationship was established between the sun and the earth so as to provide proper temperature and suitable seasons for the vegetation. With the provision of these main factors (which in themselves are combinations of countless other factors), the coming to life of the vegetation becomes possible. After arranging the suitable conditions the seed of each species of the vegetation was so constituted that as soon as it received favourable soil, water, air and season, vegetable life should begin stirring within it. Besides, inside the same seed a system was so arranged that from the seed of every species a plant precisely of the same species should grow with all the characteristics of its own species and heredity. Then, in addition to this, another wonderful thing was done. Vegetation was not created in twenty, or fifty, or a hundred kinds but in countless species, and they were so made that they should fulfil the requirements of food, medicine and clothing and innumerable other needs of the countless kinds of animals and man, who were to be brought into being after the vegetation on the earth. Anyone who ponders over this wonderful arrangement, if he is not stubborn and prejudiced, will himself testify that all this could not have come about by itself. There is certainly a wise plan underlying it, according to which harmonies and relationships of the soil, water, air and season with respect to the vegetation, and harmonics and relationships of the vegetation with respect to the needs and requirements of animals and human beings have been determined, keeping in view the finest detail. No sensible person can imagine that these universal, all-embracing relationships could be a mere accident. This same subtle arrangement points to the fact that this cannot be the work of many gods. This is, and can only be, the work of One God, Who is the Creator and Lord of the earth, water, air, sun, vegetation, animals and mankind. If each of these had a separate god, it cannot be imagined that such a comprehensive and universal plan with such deep and wise relationship and harmony could be produced, and should have continued to work with such regularity for millions upon millions of years. After giving these arguments for Tauhid, Allah says: "Do they not then give thanks?" That is: "Are these people so thankless and ungrateful that they do not render thanks to that God Who has provided all this for their survival, but thank others for the blessings and favours done by Him ? Are they so wretched that instead of bowing before Him they bow before the false gods, who have not created even a blade of grass for them ?"  Show more

سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :28 اس فقرے کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہو سکتا ہے : تاکہ یہ کھائیں اس کے پھل اور وہ چیزیں جو ان کے اپنے ہاتھ بناتے ہیں ۔ یعنی مصنوعی غذائیں جو قدرتی پیداوار سے یہ لوگ خود تیار کرتے ہیں ، مثلاً روٹی ، سالن ، مُربّے ، اچار ، چٹنیاں اور بے شمار دوسری چیزیں ۔ سورة یٰس... ٓ حاشیہ نمبر :29 ان مختصر فقروں میں زمین کی روئیدگی کو دلیل کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔ آدمی شب و روز اس زمین کی پیداوار کھا رہا ہے اور اپنے نزدیک اسے ایک معمولی بات سمجھتا ہے ۔ لیکن اگر وہ غفلت کا پردہ چاک کر کے نگاہ غور سے دیکھے تو اسے معلوم ہو کہ اس فرش خاک سے لہلہاتی کھیتیوں اس سرسبز باغوں کا اگنا اور اس کے اندر چشموں اور نہروں کا رواں ہونا کوئی کھیل نہیں ہے جو آپ سے آپ ہوئے جا رہا ہو بلکہ اس کے پیچھے ایک عظیم حکمت و قدرت اور ربوبیت کار فرما ہے ۔ زمین کی حقیقت پر غور کیجیے ، جب مادوں سے یہ مرکب ہے ان کے اندر بجائے خود کسی نشو و نما کی طاقت نہیں ہے ۔ یہ سب مادے فرداً فرداً بھی اور ہر ترکیب و آمیزش کے بعد بھی بالکل غیر نامی ہیں اور اس بنا پر ان کے اندر زندگی کا شائبہ تک نہیں پایا جاتا ۔ اب سوال یہ ہے کہ اس بے جان زمیں کے اندر سے بناتی زندگی کا ظہور آخر کیسے ممکن ہوا ؟ اس کی تحقیق آپ کریں گے تو معلوم ہو گا کہ چند بڑے بڑے اسباب ہیں جو اگر پہلے فراہم نہ کر دیے گئے ہوتے تو یہ زندگی سرے سے وجود میں نہ آ سکتی تھی: اولاً: زمین کے مخصوص خطوں میں اس کی اوپری سطح پر بہت سے ایسے مادوں کی تہ چڑھائی گئی جو نباتات کی غذا بننے کے لیے موزوں ہو سکتے تھے اور اس تہ کو نرم رکھا گیا تاکہ نباتات کی جڑیں اس میں پھیل کر اپنی غذا چوس سکیں ۔ ثانیاً: زمین پر مختلف طریقوں سے پانی کی بہم رسانی کا انتظام کیا گیا تاکہ غذائی مادے اس میں تحلیل ہو کر اس قابل ہوجائیں کہ نباتات کی جڑیں ان کو جذب کرسکیں ۔ ثالثاً: اوپر کی فضا میں ہوا پیدا کی گئی جو آفات سماوی سے زمین کی حفاظت کرتی ہے ، جو بارش لانے کا ذریعہ بنتی ہے ، اور اپنے اندر وہ گیسیں بھی رکھتی ہے جو نباتات کی زندگی اور ان کے نشو و نما کے لیے درکار ہیں ۔ رابعاً: سورج اور زمین کا تعلق اس طرح قائم کیا گیا کہ نباتات کو مناسب درجۂ حرارت اور موزوں موسم مل سکیں ۔ یہ چار بڑے بڑے اسباب ( جو بجائے خود بے شمار ضمنی اسباب کا مجموعہ ہیں ) جب پیدا کر دیے گئے تب نباتات کا وجود میں آنا ممکن ہوا ۔ پھر یہ ساز گار حالات فراہم کرنے کے بعد نباتات پیدا کیے گئے اور ان میں سے ہر ایک کا تخم ایسا بنایا گیا کہ جب اسے مناسب زمین ، پانی ، ہوا اور موسم میسر آئے تو اس کے اندر نباتی زندگی کی حرکت شروع ہو جائے ۔ مزید برآں اسی تخم میں یہ انتظام بھی کر دیا گیا کہ ہر نوع کے تخم سے لازماً اسی نوع کا بوٹا اپنی تمام نوعی اور موروثی خصوصیات کے ساتھ پیدا ہو ۔ اور اس سے بھی آگے بڑھ کر کاریگری یہ کی گئی کہ نباتات کی دس بیس یا سو پچاس نہیں بلکہ بے حد و حساب قسمیں پیدا کی گئیں اور ان کو اس طرح بنایا گیا کہ وہ ان بے شمار اقسام کے حیوانات اور بنی آدم کی غذا ، دوا ، لباس اور ان گنت دوسری ضرورتوں کو پورا کر سکیں جنہیں نباتات کے بعد زمین پر وجود میں لایا جا نے والا تھا ۔ اس حیرت انگیز انتظام پر جو شخص بھی غور کرے گا وہ اگر ہٹ دھرمی اور تعصب میں مبتلا نہیں ہے تو اس کا دل گواہی دے گا کہ سب کچھ آپ سے آپ نہیں ہو سکتا ۔ اس میں صریح طور پر ایک حکیمانہ منصوبہ کام کر رہا ہے جس کے تحت زمین ، پانی ، ہوا اور موسم کی مناسبتیں نباتات کے ساتھ ، اور نباتات کی مناسبتیں حیوانات اور انسانوں کی حاجات کے ساتھ انتہائی نزاکتوں اور باریکیوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے قائم کی گئی ہیں ۔ کوئی ہوشمند انسان یہ تصور نہیں کر سکتا کہ ایسی ہمہ گیر مناسبتیں محض اتفاقی حادثہ کے طور پر قائم ہو سکتی ہیں ۔ پھر یہی انتظام اس بات پر بھی دلالت کرتا ہے کہ یہ بہت سے خداؤں کا کارنامہ نہیں ہو سکتا یہ تو ایک ہی ایسے خدا کا انتظام ہے اور ہو سکتا ہے جو زمین ، ہوا ، پانی ، سورج ، نباتات ، حیوانات اور نوع انسانی ، سب کا خالق و رب ہے ۔ ان میں سے ہر ایک کے خدا الگ الگ ہوتے تو آخر کیسے تصور کیا جا سکتا ہے کہ ایک ایسا جامع ، ہمہ گیر اور گہری حکیمانہ مناسبتیں رکھنے والا منصوبہ بن جاتا اور لاکھوں کروڑوں برس تک اتنی باقاعدگی کے ساتھ چلتا رہتا ۔ توحید کے حق میں یہ استدلال پیش کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَفَلَا یَشْکُرُوْنَ ؟ یعنی کیا یہ لوگ ایسے احسان فراموش اور نمک حرام ہیں کہ جس خدا نے یہ سب کچھ سر و سامان ان کی زندگی کے لیے فراہم کیا ہے ، اس کے شکر گزار نہیں ہوتے اور اس کی نعمتیں کھا کھا کر دوسروں کے شکریے ادا کرتے ہیں ؟ اس کے آگے نہیں جھکتے اور ان جھوٹے معبودوں کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہیں جنہوں نے ایک تنکا بھی ان کے لیے پیدا نہیں کیا ہے ؟   Show more

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

12: توجہ اس طرف دلائی جا رہی ہے کہ انسان جب کھیت یا باغ لگاتا ہے تو اس کی ساری دوڑ دھوپ کا خلاصہ صرف یہ ہے کہ وہ زمین کو ہموار کر کے اس میں بیج ڈال دے۔ لیکن اس بیج کی پرورش کرکے اسے زمین کا پیٹ پھاڑ کر کونپل کی شکل میں نکالنا اور پھر اسے پروان چڑھا کر درخت بنان اور اس میں پھل پیدا کرنا انسان کا کام ... نہیں ہے۔ یہ صرف اللہ تعالیٰ ہی کی شان ربوبیت ہے جو اس ساری پیداوار کی تخلیق کرتی ہے۔  Show more

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(36:35) لیاکلوا۔ لام تعلیل کا ہے یاکلوا مضارع مجزوم جمع مذکر غائب تاکہ وہ کھائیں۔ من ثمرہ۔ اس کی مندرجہ ذیل صورتیں ہیں۔ (1) ہ ضمیر واحد مذکر غائب کا مرجع وہ اشیا مجعولہ ہیں جن کا ذکر اوپر آیا ہے۔ مثلاً احیا الارض المیتہ۔ اخراج الحب من الارض۔ وجعل الجنت من نخیل واعناب وتفجیر العیون فی الارض۔ یعنی ا... ن سب کے نتیجے میں جو پھل پیدا ہوتے ہیں وہ کھائیں ۔ (2) ضمیر اللہ کی طرف راجع ہے۔ یعنی اللہ کے پیدا کئے ہوئے پھل کھائیں۔ وما علمتہ ایدیہم۔ وائو عاطفہ ہے ما کی دو صورتیں ہیں۔ (1) ما موصولہ ہے اس کا عطف ثمرہ پر ہے اور (وہ بھی کھائیں) جو انہوں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا۔ مثلاً عرق۔ شربت۔ شیرہ۔ اچار ۔ چٹنی وغیرہ (کھانے پکانے کی اور بھی بہت سی صورتیں اس میں شامل ہیں۔ (2) ما نافیہ ہے یعنی یہ سرسبز و شاداب کھیت۔ یہ اناج لہلہاتے ہوئے کھیت، پھلوں سے لدے ہوئے باغات، جاری و ساری نہریں۔ ان میں سے کوئی بھی چیز تو ان کے ہاتھوں نے نہیں بنائی ۔ سب اللہ تعالیٰ کی عطا ہے ! افلا یشکرون۔ ہمزہ استفہامیہ ہے۔ اور فا عاطفہ ہے جس کا عطف محذوف پر ہے ای ایرون ھذہ النعم ویتنعمون بھا فلا یشکرون المنعم بھا۔ کیا یہ لوگ ان نعمتوں کو دیکھتے ہیں اور ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور (پھر بھی) ان نعمتوں کے بخشنے والے کا شکر ادا نہیں کرتے۔ (یہ ان کو زجرو تنبیہ ہے مطلب یہ ہے کہ ان کو منعم کا شکر ادا کرنا چاہیے) ۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے ” اس لئے یہ لوگ اس کا میوہ اور وہ چیز کھائیں جسے یہ اپنے ہاتھوں سے بناتے “۔ یعنی مصنوعی غذا جسے قدرتی پیداوار تے تیار کرتے ہیں، مثلاً گنے سے شکر، انگور سے شیرہ، گندم سے روٹی اور سبزیوں سے سالن وغیرہ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

1۔ گو تخم ریزی بظاہر انہیں کے ہاتھوں ہوتی ہو، مگر پھل اور غلہ کی صورت نعویہ کا فائض کرنا خاص خدا ہی کا کام ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(35) تاکہ لوگ باغ کے پھلوں میں سے یا اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ پھلوں میں سے کھائیں اور ان پھلوں کو اور اناج کو ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا ہے پھر یہ کیوں اللہ تعالیٰ کا احسان نہیں مانتے۔ ثمرہ کی ضمیر میں بھی دو قول ہیں ہم نے دونوں کی طرف تیسیر میں اشارہ کردیا ہے۔ یہ پھل اس لئے پیدا کئے گئے تاکہ لوگ ان ... پھلوں کو کھائیں حالانکہ پھل کے پیدا کرنے میں ان کے ہاتھوں کا کوئی دخل نہیں۔ پانی دینا اور ہل چلانا یہ کام لوگ کرتے ہیں لیکن غلے اور پھلوں کی صورت نوعیہ اور مزہ وغیرہ عنایت کرنا اس میں کسی کو دخل نہیں سوائے اللہ تعالیٰ کے پھر وہلوگ اس کا احسان مان کر شکرکیوں نہیں بجا لاتے۔  Show more