Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 39

سورة يس

وَ الۡقَمَرَ قَدَّرۡنٰہُ مَنَازِلَ حَتّٰی عَادَ کَالۡعُرۡجُوۡنِ الۡقَدِیۡمِ ﴿۳۹﴾

And the moon - We have determined for it phases, until it returns [appearing] like the old date stalk.

اور چاند کی ہم نےمنزلیں مقرر کر رکھی ہیں ، یہاں تک کہ وہ لوٹ کر پرانی ٹہنی کی طرح ہو جاتا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

وَالْقَمَرَ قَدَّرْنَاهُ مَنَازِلَ ... And the moon, We have decreed for it stages, meaning, `We have caused it to run in a different orbit, from which passing of the months can be deduced, just as night and day are known from the sun.' This is like the Ayah: يَسْـَلُونَكَ عَنِ الاَهِلَّةِ قُلْ هِىَ مَوَاقِيتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ They ask you about the crescent moons. Say: "These are signs to mark fixed periods of time for mankind and for the pilgrimage (Hajj)." (2:189) هُوَ الَّذِى جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَأءً وَالْقَمَرَ نُوراً وَقَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُواْ عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ It is He Who made the sun a shining thing and the moon as a light and measured out for it stages that you might know the number of years and the reckoning. (10:5) and, وَجَعَلْنَا الَّيْلَ وَالنَّهَارَ ءَايَتَيْنِ فَمَحَوْنَأ ءَايَةَ الَّيْلِ وَجَعَلْنَأ ءَايَةَ النَّهَارِ مُبْصِرَةً لِتَبْتَغُواْ فَضْلً مِّن رَّبِّكُمْ وَلِتَعْلَمُواْ عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ وَكُلَّ شَىْءٍ فَصَّلْنَاهُ تَفْصِيلً And We have appointed the night and the day as two Ayat (signs). Then, We have obliterated the sign of the night while We have made the sign of the day illuminating, that you may seek bounty from your Lord, and that you may know the number of the years and the reckoning. And We have explained everything with full explanation. (17:12) So, He has given the sun its own light, and the moon its (reflection of) light, and has given each its own orbit. So the sun rises each day and sets at the end of the day, giving one kind of light all the time, but it moves, rising and setting at different points in the summer and winter, thus making the days and nights longer or shorter alternatively according to the season. Its authority is in the daytime, for it is the heavenly body that dominates the day. As for the moon, Allah has decreed that it should pass through different phases. At the beginning of the month, the moon appears small when it rises. It gives off little light, then on the second night its light increases and it rises to a higher position, and the higher it rises the more light it gives -- even though it is reflected from the sun -- until it becomes full on the fourteenth night of the month. Then it starts to wane until the end of the month, until it appears like the old dried curved date stalk. Ibn Abbas, may Allah be pleased with him, said, "This is the original stem (which connects the bunch of dates to the tree)." The Arabs have a name for each set of three nights in a month, according to the phases of the moon. - They call the first three nights Ghurar; - the next three nights Nufal; - the next three nights Tusa` (nine) -- because the last of them is the ninth. - The next three nights are called `Ushar (ten) -- because the first of them is the tenth. - The next three nights are called Al-Bid (white) -- because of the light of the moon which shines brightly throughout these three nights. - The next three nights are called Dura`, the plural of Dar`a', because on the first of them the night is dark from the moon rising late. Dar`a' refers to the black sheep, i.e., the one whose head is black; - the next three nights Zulam; - then Hanadis, - then Da'adi; - then Mihaq, because of the absence of moonlight at the beginning of the month. Abu Ubayd did not recognize the names Tusa` and `Ushar, in the book Gharib Al-Musannaf. ... حَتَّى عَادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ till it returns like the old dried curved date stalk.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

39۔ 1 چاند کی 28 منزلیں ہیں، روزانہ ایک منزل طے کرتا ہے، پھر غائب رہ کر تیسری رات کو نکل آتا ہے 39۔ 2 یعنی جب آخری منزل پر پہنچتا ہے تو بالکل باریک اور چھوٹا ہوجاتا ہے جیسے کھجور کی پرانی ٹہنی ہو، جو سوکھ کر ٹیڑھی ہوجاتی ہے۔ چاند کی انہی گردشوں سے اپنے دنوں مہینوں اور سالوں کا حساب اور اپنے اوقات عبادات کا تعین کرتے ہیں۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[ ٣٧] اشکال قمر اور منازل قمر :۔ سورج ہمیشہ مشرق سے طلوع ہو کر شام کو مغرب میں غروب ہوجاتا ہے۔ اور اس کی شکل بھی ایک ہی جیسی رہتی ہے لہذا اس کے معمول میں کبھی فرق نہیں آتا۔ جبکہ چاند کا مسئلہ اس سے یکسر مختلف ہے۔ وہ کسی بھی قمری مہینے کی ابتدا میں مغرب کی سمت نمودار ہوتا ہے اور بالکل ایک پھانک سی نظر آتا ہے جسے قرآن نے کھجور کی پرانی اور خشک ٹہنی سے تشبیہ دی ہے اور اسے ہلال کہتے ہیں۔ دوسرے دن یہ ذرا موٹا بھی ہوجاتا ہے اور مشرق کی طرف ہٹ کر نمودار ہوتا ہے۔ اسی طرح یہ روز موٹا ہوتا جاتا ہے اور شکلیں بدلتا رہتا ہے۔ اور چاند بنتا جاتا ہے حتیٰ کہ سات دن بعد عین سر پر طلوع ہوتا ہے اور نصف دائرہ کی شکل اختیار کرلیتا ہے پھر چودھویں دن مشرق سے طلوع ہوتا ہے اور پورا گول ہوتا ہے۔ گویا ہر روز وہ نئی شکل بدلتا ہے اور ہر روز اس کی منزل جداگانہ ہوتی ہے پھر یہ گھٹنا شروع ہوجاتا ہے پھر پہلے کی طرح پھانک کی شکل اختیار کرلیتا ہے یہی اللہ تعالیٰ کی طرف سے چاند کے لئے مقرر کردہ منزلیں ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَالْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِيْمِ : ” اَلْعُرْجُوْنَ “ بروزن ” فُعْلُوْنَ “ جمع ” عَرَاجِیْنُ “ یہ ” اَلْعِرَاجُ “ سے مشتق ہے، جس کا معنی ٹیڑھا ہونا ہے۔ کھجور کے گچھے کی وہ ٹیڑھی میڑھی ڈنڈیاں جن کے ساتھ کھجوریں لگی ہوتی ہیں۔ یہ تیسری دلیل ہے، سورج کی طرح چاند ہمیشہ ایک شکل کا نہیں رہتا، بلکہ روزانہ گھٹتا بڑھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی اٹھائیس منزلیں مقرر فرمائیں جن میں وہ نظر آتا ہے۔ پھر ایک دن یا دو دن غائب رہ کر دوبارہ طلوع ہوجاتا ہے۔ پہلی رات وہ پتلی ٹیڑھی سی لکیر کی طرح ہوتا ہے جس کی روشنی بھی مدھم ہوتی ہے، پھر وہ بڑھتا ہوا چودھویں رات کو پورا روشن ہوجاتا ہے، پھر گھٹتا ہوا اٹھائیسویں رات کو دوبارہ اس حالت میں پلٹ جاتا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے کھجور کی پرانی ٹیڑھی بےرونق ڈنڈی کے ساتھ تشبیہ دی ہے۔ لاکھوں برس سے چاند کا گھٹنا بڑھنا اور طلوع و غروب اسی طرح جاری ہے۔ اتنے زبردست غلبے اور کامل علم والے کے لیے انسان کو دوبارہ زندہ کرنا کیا مشکل ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The text now turns to: وَالْقَمَرَ‌ قَدَّرْ‌نَاهُ مَنَازِلَ حَتَّىٰ عَادَ كَالْعُرْ‌جُونِ الْقَدِيمِ (And for the moon, We have appointed measured phases, until it turned [ pale, curved and fine ] like an old branch of date-palm.- 36:39). The dried bough of a date tree that gets bent like a bow is called: عُرْ‌جُونِ (` urjun). The stages of the moon The word: مَنَازِلَ (manazil) is the plural of: مَنزِل (manzil) and denotes the place one arrives at. Allah Ta` la has bound the movement of the sun and the moon both with particular points, each of which is known as a Manzil or stage. Since the moon completes its orbit in one month, therefore, it has thirty or twenty-nine stages. But, as the moon disappears at least for a day during every month, therefore, its stages are generally taken to be twenty-eight. Astronomers have given these stages particular names in congruence with the stars that are found in the frontal proximity of these stages. Even during the days of Arabs of Jahiliyyah, stages were determined by these very names. The Holy Qur&an is far above these technical names. What it means to communicate are only the distances the moon traverses during particular days. Relevant details have appeared in the commentary on Surah Yunus. It can be seen in Ma’ ariful-Qur&an, English, Volume IV, pages: 515-520. In this verse of Surah Yunus 10:5, the stages of the sun and the moon both have been mentioned: جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاءً وَالْقَمَرَ‌ نُورً‌ا وَقَدَّرَ‌هُ مَنَازِلَ |"[ He is the One who ] has made the sun a glow and the moon a light, and determined for it the stages - 10:5|". The only difference is that the stages of the moon are identified through observation, while the stages of the sun are calculated mathematically. By saying: حَتَّىٰ عَادَ كَالْعُرْ‌جُونِ الْقَدِيمِ - (until it turned [ pale, curved and fine ] like an old branch of date-palm.- 36:39), described there is the state of the moon towards the end of the month when it recedes from the stage of the full moon to the extent that it transforms into the shape of a dried old bough bent like a bow. It is in consonance with the Arab surrounding that it has been likened to a dried bough of the date tree that assumes the shape of a crescent.

(آیت) والقمر قدرناہ منازل حتی عاد کالعرجون القدیم، عرجون، کھجور کے درخت کی خشک شاخ کو کہا جاتا ہے جو مڑ کر کمان جیسی ہوجاتی ہے۔ منازل قمر : منازل، منزل کی جمع ہے، جائے نزول کو منزل کہا جاتا ہے۔ حق تعالیٰ نے چاند اور سورج دونوں کی رفتار کے لئے خاص حدود مقرر فرمائی ہیں جن میں سے ہر ایک کو منزل کہا جاتا ہے۔ چاند چونکہ اپنا دورہ ایک مہینہ میں پورا کرلیتا ہے اس لئے اس کی منزلیں تیس یا انتیس ہوتی ہیں، مگر چونکہ ہر مہینہ میں چاند کم از کم ایک دن غائب رہتا ہے، اس لئے عموماً اس کی منزلیں اٹھائیس کہی جاتی ہیں۔ اہل ہیئت ویرضاء نے ان منزلوں کے خاص خاص نام ان ستاروں کی مناسبت سے رکھ دیئے ہیں جو ان منازل کی محاذات میں پائے جاتے ہیں۔ جاہلیت عرب میں بھی انہی ناموں سے منزلوں کی تعیین کی جاتی تھی۔ قرآن کریم ان اصطلاحی ناموں سے بالاتر ہے، اس کی مراد صرف وہ فاصلے ہیں جن کو چاند خاص خاص دنوں میں طے کرتا ہے۔ سورة یونس میں اس کی تفصیل گزر چکی ہے، جو معارف القرآن جلد چہارم کے صفحہ ٥٠٥ و 506 میں بیان ہوئی ہے، اس کو دیکھ لیا جائے۔ سورة یونس کی آیت میں شمس وقمر دونوں کی منزلوں کا ذکر ہے۔ جعل الشمس ضیاء و القمر نوراً وقدرہ منزل الآیة، فرق اتنا ہے کہ چاند کی منزلیں مشاہدہ سے پہچانی جاتی ہیں اور آفتاب کی منزلیں ریاضی کے حسابات سے۔ (آیت) حتی عاد کالعرجون القدیم میں چاند کی کیفیت آخر مہینہ کی بتلائی ہے جب وہ مکمل بدر ہونے کے بعد گھٹتا گھٹتا ایک قوس کی صورت اختیار کرلیتا ہے، عربوں کے ماحول کے مناسب اس کی مثال کھجور کی خشک شاخ سے دی گئی ہے، جو ہلالی شکل اختیار کرلیتی ہے۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَالْقَمَرَ قَدَّرْنٰہُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِيْمِ۝ ٣٩ قمر القَمَرُ : قَمَرُ السّماء . يقال عند الامتلاء وذلک بعد الثالثة، قيل : وسمّي بذلک لأنه يَقْمُرُ ضوء الکواکب ويفوز به . قال : هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِياءً وَالْقَمَرَ نُوراً [يونس/ 5] ( ق م ر ) القمر ۔ چاند جب پورا ہورہا ہو تو اسے قمر کہا جاتا ہے اور یہ حالت تیسری رات کے بعد ہوتی ہے ۔ بعض نے کہا ہے کہ چاندکو قمر اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ ستاروں کی روشنی کو خیاہ کردیتا ہے اور ان پر غالب آجا تا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِياءً وَالْقَمَرَ نُوراً [يونس/ 5] وہی تو ہے جس نے سورج کو روشن اور چاند کو منور بنایا ۔ قَدَرُ ( معین وقت) وقت الشیء المقدّر له، والمکان المقدّر له، قال : إِلى قَدَرٍ مَعْلُومٍ [ المرسلات/ 22] ، وقال : فَسالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِها [ الرعد/ 17] ، أي : بقدر المکان المقدّر لأن يسعها، وقرئ :( بِقَدْرِهَا) «2» أي : تقدیرها . وقوله : وَغَدَوْا عَلى حَرْدٍ قادِرِينَ [ القلم/ 25] ، قاصدین، أي : معيّنين لوقت قَدَّرُوهُ ، وکذلک قوله فَالْتَقَى الْماءُ عَلى أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ [ القمر/ 12] ، وقَدَرْتُ عليه الشیء : ضيّقته، كأنما جعلته بقدر بخلاف ما وصف بغیر حساب . قال تعالی: وَمَنْ قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ [ الطلاق/ 7] ، أي : ضيّق عليه، وقال : يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشاءُ وَيَقْدِرُ [ الروم/ 37] ، وقال : فَظَنَّ أَنْ لَنْ نَقْدِرَ عَلَيْهِ [ الأنبیاء/ 87] ، أي : لن نضيّق عليه، وقرئ : ( لن نُقَدِّرَ عليه) «3» ، ومن هذا قدر کے معنی اس معین وقت یا مقام کے بھی ہوتے ہیں جو کسی کام کے لئے مقرر ہوچکا ہو چناچہ فرمایا : إِلى قَدَرٍ مَعْلُومٍ [ المرسلات/ 22] ایک معین وقت تک ۔ نیز فرمایا : فَسالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِها [ الرعد/ 17] پھر اس سے اپنے اپنے اندازے کے مطابق نالے بہ نکلے ۔ یعنی نالے اپنے ( ظرف کے مطابق بہ نکلتے ہیں ایک قرات میں بقدر ھا ہے جو بمعنی تقدیر یعنی اندازہ ۔۔۔ کے ہے اور آیت کریمہ : وَغَدَوْا عَلى حَرْدٍ قادِرِينَ [ القلم/ 25]( اور کوشش کے ساتھ سویرے ہی جاپہنچے ( گویا کھیتی پر ) قادر ہیں ۔ میں قادرین کے معنی قاصدین کے ہیں یعنی جو وقت انہوں نے مقرر کر رکھا تھا ۔ اندازہ کرتے ہوئے اس وقت پر وہاں جا پہنچے اور یہی معنی آیت کریمہ : فَالْتَقَى الْماءُ عَلى أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ [ القمر/ 12] تو پانی ایک کام کے لئے جو مقدر ہوچکا تھا جمع ہوگیا میں مراد ہیں ۔ اور قدرت علیہ الشئی کے معنی کسی پر تنگی کردینے کے ہیں گویا وہ چیز اسے معین مقدار کے ساتھ دی گئی ہے اس کے بالمقابل بغیر حساب ( یعنی بےاندازہ ) آتا ہے ۔ قرآن میں ہے : وَمَنْ قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ [ الطلاق/ 7] اور جس کے رزق میں تنگی ہو ۔ یعنی جس پر اس کی روزی تنگ کردی گئی ہو ۔ نیز فرمایا : يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشاءُ وَيَقْدِرُ [ الروم/ 37] خدا جس پر جاہتا ہے رزق فراخ کردیتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے ۔ فَظَنَّ أَنْ لَنْ نَقْدِرَ عَلَيْهِ [ الأنبیاء/ 87] اور خیال کیا کہ ہم ان پر تنگی نہیں کریں گے اور ایک قرآت میں لن نقدر علیہ ہے۔ عود الْعَوْدُ : الرّجوع إلى الشیء بعد الانصراف عنه إمّا انصرافا بالذات، أو بالقول والعزیمة . قال تعالی: رَبَّنا أَخْرِجْنا مِنْها فَإِنْ عُدْنا فَإِنَّا ظالِمُونَ [ المؤمنون/ 107] ( ع و د ) العود ( ن) کسی کام کو ابتداء کرنے کے بعد دوبارہ اس کی طرف پلٹنے کو عود کہاجاتا ہی خواہ وہ پلٹا ھذایۃ ہو ۔ یا قول وعزم سے ہو ۔ قرآن میں ہے : رَبَّنا أَخْرِجْنا مِنْها فَإِنْ عُدْنا فَإِنَّا ظالِمُونَ [ المؤمنون/ 107] اے پروردگار ہم کو اس میں سے نکال دے اگر ہم پھر ( ایسے کام ) کریں تو ظالم ہوں گے ۔ عرجن قال تعالی: حَتَّى عادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ [يس/ 39] ، أي : ألفافه من أغصانه . ( ع ر ج ن ) العرجون کھجور کے خوشے کی ڈنڈی جو خشک ہو کر خمیدہ ہوجاتی ہے ۔ قرآن پاک میں ہے : حَتَّى عادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ [يس/ 39] والعَوْدُ : الطریق القدیم الذي يَعُودُ إليه السّفر القَدِيمُ في وصف اللہ تعالی، والمتکلّمون يستعملونه، ويصفونه به وأكثر ما يستعمل القدیم باعتبار الزمان نحو : كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ [يس/ 39] ،

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

اور سورج کی طرح ہم نے چاند کے لیے منازل مقرر کیں کہ وہ گھٹتا اور بڑھتا رہتا ہے حتی کہ سال کے آخر میں کھجور کی پرانی ٹہنی کی طرح خمد اور پتلا رہ جاتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٣٩ { وَالْقَمَرَ قَدَّرْنٰـہُ مَنَازِلَ حَتّٰی عَادَ کَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ } ” اور چاند کی ہم نے منزلیں مقرر کردی ہیں ‘ یہاں تک کہ وہ پھر کھجور کی پرانی سوکھی ٹہنی کی طرح ہوجاتا ہے۔ “ ستائیسویں شب کی صبح کو دیکھیں تو چاند واقعی ایک سوکھی ہوئی ٹہنی کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

34 That is, the phases of the moon go on changing throughout the month. 1t begins as a crescent, then goes on waxing every. day till it becomes the full moon on the 14th of the month. Then it starts waning every day till at last it returns to its original shape of the crescent. The same has been happening for millions of years with perfect regularity, and no change has ever occurred in the phases of the moon. That is why one can always calculate and find out exactly in what phase the moon will be on a particular day. If the movement of the moon had not been bound in a system, estimation of its phases would not have been possible.

سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :34 یعنی مہینے کے دوران میں چاند کی گردش ہر روز بدلتی رہتی ہے ۔ ایک دن وہ ہلال بن کر طلوع ہوتا ہے ۔ پھر روز بروز بڑھتا چلا جاتا ہے ، یہاں تک کہ چودھویں رات کو بدر کامل بن جاتا ہے ۔ اس کے بعد روز گھٹتا چلا جاتا ہے ۔ حتی کہ آخر کار پھر اپنی ابتدائی ہلالی شکل پر واپس پہنچ جاتا ہے ۔ یہ چکر لاکھوں برس سے پوری باقاعدگی کے ساتھ چل رہا ہے اور چاند کی ان مقررہ منزلوں میں بھی فرق نہیں آتا ۔ اسی وجہ سے انسان حساب لگا کر ہمیشہ یہ معلوم کر سکتا ہے کہ کس روز چاند کس منزل میں ہو گا ۔ اگر اس کی حرکت کسی ضابطہ کی پابند نہ ہوتی تو یہ حساب لگانا ممکن نہ ہوتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

15: یعنی پورے مہینے کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آخر میں ایک یا دو راتوں میں تو وہ غائب رہتا ہے، پھر جب دُوسرا دورہ شروع کرتا ہے تو وہ اتنا پتلا، خم دار اور پیلا ہوجاتا ہے جیسے کھجور کے درخت کی وہ شاخ جو پُرانی ہو کر پتلی، ختم دار اور پیلی ہو جاتی ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

٣٩‘ ٤٠۔ خطیب نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ١ ؎ کی ہے (١ ؎ مشکوۃ باب اعلامات میں یدی الساعۃ فصل اول) کہ اٹھائیس منزلیں ہیں جن کے اندر چاند ہر مہینے پر آتا ہے جب ان سب منزلوں کو چاند طے کر چکتا ہے تو پھر پرانی ٹہنی کی صورت میں اس طرح ہوجاتا ہے جس طرح اول مہینے میں تھا چاند کی اس چال سے مہینوں کا حساب سمجھا جاتا ہے اور پھر برسوں کا جس طرح کہ سورج سے رات اور دن کی پہچان ہوتی ہے۔ یہ خطیب بغدادی ابوبکر احمد بن علی ملک شام کے معتبر اور مشہور علماء میں ہیں ان کے وقت کے علماء ان کو دار قطنی ثانی کہا کرتے تھے ان کی وفات کے بعد اس وقت کے بعضے علماء نے خواب میں دیکھا کہ ان کی تصنیف کی بعض کتابیں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پڑ ھوا کر ان سے سنیں۔ پھر فرمایا کہ سورج کو نہیں لائق ہے کہ پکڑے چاند کو مطلب یہ ہے کہ چاند کی چال سے سورج کی چال کم ہے اس لیے سورج چاند کو پکڑ نہیں سکتا اور رات بھی دن سے آگے بڑھنے والی نہیں ہے یہ نہیں ہوسکتا کہ دن تو آوے نہیں اور دوسری رات شروع ہوجاوے ان کے لیے یہی ایک حد اللہ نے ٹھہرا دی ہے کہ اس سے تجاوز نہیں کرسکتے اور رات دن تیزی کے ساتھ ایک دوسرے کی طلب میں مشغول ہے اور پیچھے لگا آتا ہے غرض کہ رات اور دن اور سورج اور چاند سب کے سب الگ گھیرے میں آسمان اور زمین کے بیچ میں دوڑتے ہوئے پھرتے ہیں معلوم ہوا کہ ستارے خود چلتے ہیں یہ بات نہیں ہے کہ وہ آسمان میں گڑے ہوئے ہیں اور فقط آسمان چلتا ہے جیسا کہ لفظ یسبحون سے جس کے معنے پھرنے کے ہیں سمجھا جاتا ہے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) اور عکرمہ وغیرہ بھی یہی کہتے ہیں کہ سب دور کرتے رہتے ہیں ایک گھیرے میں۔ صحیح مسلم میں نواس (رض) بن سمعان سے روایت ١ ؎ ہے (١ ؎ مشکوۃ باب العلامات میں یدی الساعۃ فصل اول۔ ) جس میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا دجال زمین پر چالیس دن رہے گا جب میں ایک دن ایک برس کا ہوگا اور دوسرا ایک مہینہ کا اور تیسیرا ایک ہفتہ کا اور باقی کے دن معمولی ہوں گے یہ بات سن کر صحابہ (رض) نے پوچھا کہ ایک برس کے دن کی نمازیں اسی قدر کافی ہوں گی جو ایک دن میں کافی ہوسکتی ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہیں حساب کر کے برس روز کی نماز اس دن پڑھنی چاہیں ‘ اس سے معلوم ہوا کہ ان بڑے دن میں راتیں بھی شامل ہیں اس لیے رات دن کے اندازہ سے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برس دن کی نمازوں کا حکم اس ایک دن کے لیے فرمایا یہ نو اس بن سمعان شامی صحابہ میں ہیں اس حدیث کو ان آیتوں کی تفسیر میں بڑا دخل ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ سورج اور چاند اور رات دن کے جس انتظام کا ان آیتوں میں ذکر ہے وہ انتظام دجال کے زمانہ میں تین دن کے لیے اللہ کے حکم سے پلٹ جاویگا کل فی فلک یسجون سے اہل ہیت کے اس قول کا ضعیف ہونا نکلتا ہے کہ سورج آسمان میں چڑھا ہوا ہے آسمان کے پھرنے سے وہ بھی پھرتا ہے خود نہیں پھرتا ‘ عرجون کھجور کی اس ٹہنی کو کہتے ہیں جس میں چھوٹی چھوٹی بھل دار شاخیں لگی ہوتی ہیں یہ ٹہنی پرانی ہو کر زرد اور خمدار ہوجاتا ہے اور چاند بھی آخر مہینہ پر ایسا ہی ہوجاتا ہے اس لیے آخر مہینہ کے چاند کو کھجور کی پرانی ٹہنی کے مشابہ فرمایا۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(36:39) والقمر قدرنہ منازل۔ واو عاطفہ ہے القمر منصوب بوجہ فعل مضمر کے ہے۔ ای قدرنا القمر اور قدرنا فعل ماضی جمع متکلم ہ ضمیر واحد مذکر غائب کا مرجع القمر ہے یہ ہ مضاف الیہ جس کا مضاف محذوف ہے ای قدرنا مسیرہ منازل۔ مضاف محذوف (مسیر) قدرنا کا مفعول اول ہے اور منازل مفعول چانی۔ قدرنا بمعنی صیرنا (ایک حالت یا شکل سے دوسری حالت یا شکل میں بدل دینا) ہے مطلب یہ کہ ہم نے چاند کا بھی ایک ضابطہ مقرر کیا ہے اور اس کی مسافت کو منزلوں یا حالتوں میں بانٹ دیا ہے کہ وہ ان منزلوں سے گذرتا ہوا ہلال سے بدر اور بدر سے پھر اپنی پہلی ہلالی شکل میں آجاتا ہے۔ عاد۔ ماضی واحد مذکر غائب عود مصدر ( باب نصر) سے جس کے معنی کسی سے ہٹ جانے کے بعد پھر اس کی طرف لوٹنے کے ہیں۔ عاد اصل میں عود تھا۔ وائو متحرک ما قبل مفتوح، فتحہ وائو پر ثقیل تھا اس لئے واو کو الف سے بدلا۔ عاد ہوگیا۔ وہ پھرا اس نے عود کیا۔ علامہ ناصر بن عبد الصمد المغرب میں لکھتے ہیں عود کے معنی ہیں صیرورت (ایک حال سے دوسری حالت کی طرف پلٹنے کے ) خواہ ابتداء ہو یا ثانیا۔ پہلی صورت کی مثال ہے حتی عاد کالعرجون القدیم ۔ (36:39) یہاں تک کہ پھر آرہے ہے جیسے کہ ٹہنی پرانی۔ اور دوسری صورت کی مثال ہے کما بداکم تعودون۔ (7:29) اس نے جس طرح تم کو ابتدا میں پیدا کیا اسی طرح تم پھر پیدا ہو گے “۔ کالعرجون القدیم۔ کاف تشبیہ کا ہے العرجون القدیم موصوف وصفت العرجون کھجور کے خوشے کی ڈنڈی جو خشک ہو کر خمیدہ ہوجاتی ہے (مادہ عرجن) القدیم پرانی جس کو خشک رہتے ہوئے زمانہ گذر گیا ہو اور بدیں وجہ اس میں ٹیڑھا پن اور زردی کا شائبہ ظاہر ہو۔ ترجمہ ہوگا :۔ کھجور کے خوشے کی سوکھی ٹیڑھی ڈنڈی کی طرح۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 5 اٹھائیں منزلیں ہیں اور ہر منزل میں ایک رات ٹھہرتا ہے اور پھر ایک دو رات مخفی رہنے کے بعد پھر ہلال بن کر نظر آتا ہے اور اس گردش کے حساب سے چل رہا ہے۔ ( شوکانی)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

والقمر قدرنہ۔۔۔۔۔ القدیم (36: 39) ” چاند ، اس کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کردی ہیں یہاں تک کہ ان سے گزرتا ہوا وہ پھر کھجور کی سوکھی شاخ کی مانند رہ جاتا ہے “۔ لوگ چاند کو تو اپنی ان منزلوں میں دیکھ سکتے ہیں ۔ وہ ہلال کی طرح نمودار ہوتا ہے اور اس کے بعد وہ بڑھتا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ گول ہو کر بدر ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد گھٹنا شروع ہوتا ہے اور پھر وہ ہلال کی طرح ہوجاتا ہے اور یوں نظر آتا ہے جس طرح کھجور کی پرانی خشک شاخ۔ العرجون اس شاخ کو کہتے ہیں جس میں کھجور کی قسم ” بلح “ ہوتی ہے۔ جو لوگ چاند کو ہر رات دیکھتے ہیں وہ قرآن کریم کی اس انداز تعبیر کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ عاد کالعرجون القدیم (36: 39) ” یہاں تک کہ ان سے گزرتا ہوا وہ پھر کھجور کی سوکھی شاخ کے مانند رہ جاتا ہے “۔ خصوصاً اس تعبیر میں لفظ قدیم معنی خیز ہے۔ چاند پہلی راتوں میں ہلال ہوتا ہے اور آخری راتوں میں بھی ہلال ہوتا ہے لیکن پہلی راتوں میں وہ شگفتہ اور نشوونما والا نظر آتا ہے۔ اور آخری راتوں میں پژ مردہ ، زوال پذیر اور خشکی اور سکڑنے کا منظر پیش کرتا ہے۔ یہ سکڑ کر اس قدر خشک ہوجاتا ہے جس طرح خشک شاخ ۔ یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ قرآن نے یہ انداز تعبیر اختیار کیا ہے بلکہ یہ بامقصد اور اصل صورت کا حقیقی اظہار ہے اور عجیب ہے۔ چاندنی راتوں میں مسلسل غور و فکر کرنے سے انسانی احساس کے پردوں پر شعور اور تخیلات کی عجیب و غریب اور تروتازہ کیفیات آتی ہیں اور انسان پر اس سوچ کے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اور وہ انسان جو اس چاند کا پورے ایک ماہ تک مشاہدہ کرتا ہے اور غور کرتا ہے وہ تاثرات لیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اور وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکتا کہ بدیع المسوات اور خالق جلال و جمال کی قدرت کی شان کیا ہے جس نے اس قدر عظیم اجرام سماوی کی یہ خوبصورتی اور یہ تنظیم عطا کی ہے۔ ہر شخص اس منظر سے بقدر ہمت ہدایت لے سکتا ہے۔ چاہے وہ اس عظیم کائنات کے ان رازوں کو جانتا ہے یا نہیں ۔ میں کہتا ہوں صرف رات کے وقت چاند کا مشاہدہ ہی انسانی دل کو ہلا دینے کے لیے کافی ہے۔ اس سے شعور بیدار ہوتا ہے اور انسان کے اندر غوروفکر کی عادت پڑتی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

منازل قمر کا تذکرہ یہ بتانے کے بعد کہ آفتاب کا اپنے مستقر تک جانا اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانی ہے چاند کے بارے میں فرمایا (وَالْقَمَرَ قَدَّرْنٰہُ مَنَازِلَ حَتّٰی عَادَ کَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمْ ) (اور ہم نے چاند کی منزلیں مقرر کیں یہاں تک کہ وہ کھجور کی پرانی ٹہنی کی طرح رہ جاتا ہے) یعنی جس طرح کھجور کی پرانی ٹہنی ٹیڑھی ہوجاتی ہے اسی طرح مہینے کے اول میں اور آخر میں نظر کے سامنے بظاہر خمدار نظر آتا ہے، چاند کی جو منزلیں اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمائی ہیں ترتیب کے ساتھ انہیں میں چلتا رہتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

27:۔ والقمر الخ : اور چاند کی ہم نے منزلیں مقرر کی ہیں جن سے گذرتا ہوا وہ ایک ماہ میں اپنا دورہ پورا کرلیتا ہے اور جب وہ اپنی آخری منزل میں پہنچتا ہے تو خشک اور خمیدہ ٹہنی کی مانند باریک اور منحنی نظر آتا ہے۔ چاند کی اٹھائیس منزلیں ہیں اور وہ کم و بیش ایک دن رات میں ایک منزل میں سفر کرتا ہے لا الشمس ینبغی لہ الخ، سورج اور چاند کی حکوت رات کو ہوتی ہے یہ دونوں اپنی حدود کے پابند ہیں کہ ایک دوسرے کے دائرہ حکومت میں دخل نہیں دے سکتے اور دونوں اپنی اپنی راہ پر گامزن ہیں یہ سارا نظام اللہ کی تدبیر و تقدیر سے رواں دواں ہے۔ اگر مشرکین کے مزعومہ معبود واقعی کارساز اور شفیع غالب ہیں تو وہ اس نظام میں معمولی سی ترمیم کر کے دکھا دیں۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(39) اور چاند بھی اس کے لئے قدرت خداوندی کی ایک نشانی ہے جس کے لئے ہم نے منزلیں مقرر کردی ہیں یہاں تک کہ وہ آخر میں ایسا رہ جاتا ہے جیسے کھجور کی پرانی ٹہنی۔ یعنی چاند کی چال کے لئے منزلیں مقرر ہیں ہر دن میں ایک مقررہ مسافت کو قطع کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ آخر میں ایسا رہ جاتا ہے جیسے خشک ٹہنی کھجور کی یعنی پتلا اور مڑا ہوا جیسے خم دار ٹہنی کھجور کی۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں چاند اور سورج ملتے ہیں مہینے کے آخر تو چاند چھپ گیا جب آگے بڑھا تو نظر آیا پھر منزل منزل بڑھتا چلا جب تک پھر اسی جگہ جا پہنچا ٹہنی سا نظر آیا پھر ٹہنی سا ہو کر چھپا بیچ میں بڑھ کر پورا ہوا اور گھٹا اور منزلیں ہیں اٹھائیس۔