Noun

مُّقْمَحُونَ

(are with) heads aloft

سر اٹھائے ہوئے ہیں

Verb Form 4
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
أَقْمَحَ
يُقْمِحُ
أَقْمِحْ
مُقْمِح
مُقْمَح
إِقْمَاح
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْقُمْحُ : خلیل نے کہا ہے کہ قَمْحٌ اس گیہوں کو کہتے ہیں جو پکنے کے وقت سے لے کر ذخیرہ اندوزی تک بالی کے اندر ہی رکھا جائے اور اس گیہوں سے جو ستو بنایا جاتا ہے اسے قَمِیْحَۃ کہا جاتا ہے۔ (اور ستو کی مناسبت سے) کوئی چیز پھانکنے کے لئے سر اوپر اٹھانے کو اَلْقَمْحُ (ف) کہتے ہیں۔پھر محض سر اٹھانے پر خواہ کسی وجہ سے ہو قَمْحَ کہا جانے لگا ہے۔چنانچہ کہا جاتا ہے قَمَحَ الْبَعِیْرُ : اونٹ نے (سیری کے بعد حوض سے) سر اوپر اٹھالیا اَقْمَحْتُ الْبَعِیْرَ : میں نے اونٹ کا سراونچا کرکے پچھلی جانب باندھ دیا اور آیت کریمہ : (فَھُمْ مُّقْمَحُوْنَ (۳۶۔۸) تو انکے سر الٹ رہے ہیں میں تشبیہ اور تمثیل کے طور پر ان کو مُقْمَحُوْنَ کہا گیا ہے اور اس سے مقصود قبول حق سے ان کی سرتابی اور سرکشی اور راہ خدا میں خرچ کرنے سے ان کے انکار کو بیان کرنا ہے۔بعض نے کہا ہے کہ قیامت کے دن ان کی اس حالت کی طرف اشارہ ہے جس کا تذکرہ آیت۔ (اِذِ الۡاَغۡلٰلُ فِیۡۤ اَعۡنَاقِہِمۡ وَ السَّلٰسِلُ) (۴۰۔۷۱) جبکہ ان کی گردنوں میں طوق اور زنجیریں ہوں گی۔میں پایا جاتا ہے۔

Lemma/Derivative

1 Results
مُقْمَح
Surah:36
Verse:8
سر اٹھائے ہوئے ہیں
(are with) heads aloft