Surat us Saaffaat

Surah: 37

Verse: 113

سورة الصافات

وَ بٰرَکۡنَا عَلَیۡہِ وَ عَلٰۤی اِسۡحٰقَ ؕ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِہِمَا مُحۡسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفۡسِہٖ مُبِیۡنٌ ﴿۱۱۳﴾٪  7

And We blessed him and Isaac. But among their descendants is the doer of good and the clearly unjust to himself.

اور ہم نے ابراہیم و اسحاق ( علیہما السلام ) پر برکتیں نازل فرمائیں اور ان دونوں کی اولاد میں بعضے تو نیک بخت ہیں اور بعض اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَبٰرَکۡنَا
اور برکت نازل کی ہم نے
عَلَیۡہِ
اس پر
وَعَلٰۤی اِسۡحٰقَ
اور اسحاق پر
وَمِنۡ ذُرِّیَّتِہِمَا
اور ان دونوں کی اولاد میں سے
مُحۡسِنٌ
کوئی محسن ہے
وَّظَالِمٌ
اور کوئی ظالم ہے
لِّنَفۡسِہٖ
اپنے نفس کے لیے
مُبِیۡنٌ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَبٰرَکۡنَا
اور برکت دی ہم نے
عَلَیۡہِ
اس پر
وَعَلٰۤی اِسۡحٰقَ
اور اسحٰق پر
وَمِنۡ ذُرِّیَّتِہِمَا
اور ان دونوں کی نسل میں سے
مُحۡسِنٌ
نیکیاں کرنے والے ہیں
وَّظَالِمٌ
اور ظلم کرنے والے
لِّنَفۡسِہٖ
خود پر
مُبِیۡنٌ
صریح
Translated by

Juna Garhi

And We blessed him and Isaac. But among their descendants is the doer of good and the clearly unjust to himself.

اور ہم نے ابراہیم و اسحاق ( علیہما السلام ) پر برکتیں نازل فرمائیں اور ان دونوں کی اولاد میں بعضے تو نیک بخت ہیں اور بعض اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے ابراہیم اور اسحاق دونوں پر برکت نازل کی۔ اور ان دونوں کی نسل میں کچھ تو نیک لوگ ہوئے اور کچھ اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے اُس پراوراسحق پر برکت نازل کی اوراُن دونوں کی نسل میں سے نیکیاں کرنے والے بھی ہیں اورخود پر صریح ظلم کرنے والے بھی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did bless him, and Ishaq - and among the progeny of both of them, some are good and some are utterly unjust to their own selves.

اور برکت دی ہم نے اس پر اور اسحاق پر اور دونوں کی اولاد میں نیکی والے ہیں اور بدکار بھی اپنی حق میں صریح۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ور ہم نے برکت نازل کی اس پر بھی اور اسحاق ( علیہ السلام) پر بھی۔ اور ان دونوں کی اولاد میں سے نیکوکار بھی تھے اور اپنی جانوں پر صریح ظلم کرنے والے بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We blessed him and Isaac. Among the offspring of the two some did good and some plainly wronged themselves.

اور اسحاق کو برکت دی 67 ۔ اب ان دونوں کی ذریت میں سے کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا ہے 68 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے ان پر بھی برکتیں نازل کیں ۔ اور اسحاق پر بھی ، اور ان کی اولاد میں سے کچھ لوگ نیک عمل کرنے والے ہیں ، اور کچھ اپنی جان پر کھلا ظلم کرنے والے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے ابراہیم اور اس کے فرزند اسحاق پر برکت اتاری 2 اور ان دونوں کی اولاد میں کوئی تو نیک ہے کوئی اپنی جان پر کھلا ستم کرنے والا بدکار ہے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ان پر اور اسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں اور ان کی نسل میں سے کچھ اچھے ہیں اور کچھ اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے اس پر برکت نازل کی اور اسحاق پر بھی اور ان دونوں کی صالح اولاد پر بھی جن میں سے نیکو کار بھی ہوں گے اور بعض اپنی جانوں پر کھل ظلم کرنے والے بھی ہوں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ان پر اور اسحاق پر برکتیں نازل کی تھیں۔ اور ان دونوں اولاد کی میں سے نیکوکار بھی ہیں اور اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والے (یعنی گنہگار) بھی ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We blessed him and Is-haq; and of their offspring are some well-doers and some who wrong themselves manifestly.

اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) پر اور اسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل کیں ۔ اور ان دونوں کی نسل میں بعض بعض اچھے بھی ہیں اور بعض صریحا اپنے اوپر ظلم کررہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اس پر بھی اور اسحاق پر بھی برکتیں نازل کیں اور ان کی ذریت میں سے خوب کار بھی ہیں اور اپنی جانوں پر کھلے ہوئے ظلم ڈھانے والے بھی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان پر اور ( حضرت ) اسحاق ( علیہ السلام ) پر برکت نازل فرمائی اور ان دونوں کی اولاد میں نیکی کرنے والے ( بھی ) ہیں اور اپنے نفس پر کھلا ظلم کرنے والے ( بھی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ان پر اور اسحاق پر برکتیں نازل کی تھیں اور ان دونوں کی اولاد میں سے نیکو کار بھی ہیں اور اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والے (گنہگار) بھی ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے برکتیں نازل کیں ان (ابراہیم) پر بھی اور اسحاق پر بھی اور ان دونوں کی نسل میں سے کچھ نیکوکار بھی ہیں اور کچھ ایسے بھی جو اپنی جانوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں کھلم کھلا

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے ابراہیم اور اسحق دونوں پر برکت نازل کی اور ان دونوں کی اولادسے کچھ نیک لوگ ہوئے اور کچھ اپنے آپ پر کھلاظلم کرنیوالے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے برکت اتاری اس پر اور اسحاق پر ( ف۱۰۵ ) اور ان کی اولاد میں کوئی اچھا کام کرنے والا ( ف۱۰٦ ) اور کوئی اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والا ( ف۱۰۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے اُن پر اور اسحاق ( علیہ السلام ) پر برکتیں نازل فرمائیں ، اور ان دونوں کی نسل میں نیکو کار بھی ہیں اور اپنی جان پر کھلے ظلم شِعار بھی

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے انہیں اور اسحاق ( ع ) کو برکت عطا کی اور ان دونوں کی اولاد میں سے نیوکار بھی ہوں گے اور اپنے نفس پر کھلا ظلم کرنے والے بھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We blessed him and Isaac: but of their progeny are (some) that do right, and (some) that obviously do wrong, to their own souls.

Translated by

Muhammad Sarwar

We had blessed him and Isaac. Some of their offspring were righteous and others were openly unjust to themselves.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We blessed him and Ishaq. And of their progeny are (some) that do right, and some that plainly wrong themselves.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We showered Our blessings on him and on Ishaq; and of their offspring are the doers of good, and (also) those who are clearly unjust to their own souls.

Translated by

William Pickthall

And We blessed him and Isaac. And of their seed are some who do good, and some who plainly wrong themselves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम ने उसे और इसहाक़ को बरकत दी। और उन दोनों की संतति में कोई तो उत्तमकार है और कोई अपने आप पर खुला ज़ुल्म करने वाला

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل کیں اور (پھر آگے) ان دونوں کی نسل میں بعضے اچھے بھی ہیں اور بعضے ایسے بھی ہیں جو (بدیاں کر کے) صریح اپنا نقصان کر رہے ہیں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اسے اور اسحاق کو برکت دی اب ان دونوں کی اولاد میں کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے نفس پر واضح طور پر ظلم کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اسے اور اسحاق کو برکت دی۔ اب ان دونوں کی ذریت میں سے کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ابراہیم پر اور اسحاق پر برکت دی، اور ان کی نسل میں سے اچھے لوگ ہیں اور ایسے لوگ بھی ہیں جو صریحاً اپنی جان پر ظلم کرنے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور برکت دی ہم نے اس پر اور اسحاق پر اور دونوں کی اولاد میں نیکی والے ہیں اور بدکار بھی ہیں اپنے حق میں صریح

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ابراہیم پر اور اسحق پر اپنی برکتیں نازل فرمائیں اور ان دونوں کی نسل میں سے کچھ نکوکار ہیں اور بعض اپنے حق میں صریح ظلم کرنے والے بھی ہیں۔