Surat us Saaffaat

Surah: 37

Verse: 177

سورة الصافات

فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِہِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ الۡمُنۡذَرِیۡنَ ﴿۱۷۷﴾

But when it descends in their territory, then evil is the morning of those who were warned.

سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا بڑی بری صبح ہوگی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِذَا
پھر جب
نَزَلَ
وہ اترے گا
بِسَاحَتِہِمۡ
ان کے صحن میں
فَسَآءَ
تو بہت بری ہوگی
صَبَاحُ
صبح
الۡمُنۡذَرِیۡنَ
ڈرائے جانے والوں کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِذَا
پھر جب
نَزَلَ
وہ اترے گا
بِسَاحَتِہِمۡ
ان کے صحن میں
فَسَآءَ
تو بری ہو گی
صَبَاحُ
صبح
الۡمُنۡذَرِیۡنَ
جن کو ڈرایا گیا تھا
Translated by

Juna Garhi

But when it descends in their territory, then evil is the morning of those who were warned.

سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا بڑی بری صبح ہوگی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب وہ عذاب ان کے آنگنوں میں اترے گا تو وہ صبح ان کے لئے بہت بری ہوگی جنہیں ڈرایا گیا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب وہ اُن کے صحن میں اُترے گاتواُن کی صبح بہت بُری ہوگی جن کو ڈرایا گیا تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, when it descends in their courtyard, then, evil will be the dawn of those warned.

سو جب اترے گی ان کے میدان میں تو بری صبح ہوگی ڈرائے ہوؤں کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو جب وہ نازل ہوگا ان کے میدان میں تو وہ بہت بری صبح ہوگی ان لوگوں کی جنہیں خبردار کردیا گیا تھا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When that chastisement will descend upon their courtyard, evil shall that Day be for those who had been warned.

جب وہ ان کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن ان لوگوں کے لیے بہت برا ہوگا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

سو جب وہ ان کے صحن میں آ اترے گا تو جن لوگوں کو خبردار کیا جاچکا تھا ، ان کی وہ صبح بہت بری صبح ہوگی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب ان کے آنگن (انگنائی صحن میں عذاب اتر یگا تو جن لوگوں کو (خدا کے عذاب سے) ڈرایا گیا تھا اور انہوں نے نہ مانا ان کی صبح بری منحوس ٹھیریگی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب وہ ان کے روبرو آ نازل ہوگا تو جن کو ڈرایا جاچکا ان کے لئے بہت برا دن ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تو جب وہ ان کی آنگن میں نازل ہوگا تو جن لوگوں کو آگاہ کیا جا چکا ہے ان کی صبح تو بہت بری ہو گی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مگر جب وہ ان کے میدان میں آ اُترے گا تو جن کو ڈر سنا دیا گیا تھا ان کے لئے برا دن ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when it descendeth Unto them face to, face, a hapless morn that shall be for those who were Warned.

تو وہ جب ان کے روبرو آنازل ہوگا سو وہ دن ان لوگوں کا جنہیں ڈرایا جاچکا ہے بہت برا ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ( یاد رکھیں کہ ) وہ جب ان کے صحنوں میں اترے گا تو بڑی ہی بری ہوگی ان لوگوں کی صبح جن کو اس سے آگاہ کیا جاچکا ہے

Translated by

Mufti Naeem

پس جب وہ ( عذاب ) ان کے صحن میں اُترے گا تو ڈرائے جانے والوں کی صبح بہت بُری ہوگی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر جب وہ ان کے آنگنوں میں اتریگا تو جن کو ڈر سنایا گیا تھا ان کے لیے یہ صبح بڑی بری ہوگی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو جب اتر آئے گا وہ عذاب ان کے صحن میں تو اس وقت بڑا ہی برا وقت ہوگا ان لوگوں کیلئے جن کو پہلے خبردار کیا جا چکا تھا

Translated by

Noor ul Amin

جب وہ ان کے صحن میں اترے گاتو وہ صبح ڈرائے جانے والوں کے لئے بہت بری ہوگی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب اترے گا ان کے آنگن میں تو ڈرائے گیوں کی کیا ہی بری صبح ہوگی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب وہ ( عذاب ) ان کے سامنے اترے گا تو اِن کی صبح کیا ہی بُری ہوگی جنہیں ڈرایا گیا تھا

Translated by

Hussain Najfi

تو جب وہ ان کے ہاں نازل ہو جائے گا تو وہ بڑی بری صبح ہوگی ڈرائے ہوؤں کیلئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But when it descends into the open space before them, evil will be the morning for those who were warned (and heeded not)!

Translated by

Muhammad Sarwar

When it descends into their courtyard, it will be terrible for those who have already been warned.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then, when it descends in their courtyard, evil will be the morning for those who had warned!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But when it shall descend in their court, evil shall then be the morning of the warned ones.

Translated by

William Pickthall

But when it cometh home to them, then it will be a hapless morn for those who have been warned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तो जब वह उन के आँगन में उतरेगी तो बड़ी ही बुरी सुबह होगी उन लोगों की, जिन्हें सचेत किया जा चुका है!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو وہ (عذاب) جب ان کے رو دررو آ نازل ہوگا سو وہ دن ان لوگوں کا جن کو ڈرایا جا چکا تھا بہت ہی برا ہوگا (ٹل نہ سکے گا) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب وہ ان کے سامنے اترے گا تو وہ دن ان لوگوں کے لیے بہت برا ہوگا جنہیں خبردار کیا جا چکا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب وہ ان کے صحن میں اترے گا تو وہ دن ان لوگوں کے لیے بہت برا ہوگا جنہیں متنبہ کیا جاچکا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب وہ ان کے میدان میں نازل ہوجائے گا تو ان لوگوں کی صبح بری ہوگی جن کو ڈرایا جاچکا تھا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب اترے گی ان کے میدان میں تو بری صبح ہوگی ڈرائے ہوؤں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب وہ عذاب ان کے گھروں کی انگنائی میں آ نازل ہوگا تو جن کو ڈرایا جاچکا تھا ان کے لئے وہ وقت بہت برا وقت ہوگا