Surat us Saaffaat

Surah: 37

Verse: 67

سورة الصافات

ثُمَّ اِنَّ لَہُمۡ عَلَیۡہَا لَشَوۡبًا مِّنۡ حَمِیۡمٍ ﴿ۚ۶۷﴾

Then indeed, they will have after it a mixture of scalding water.

پھر اس پر گرم جلتے جلتے پانی کی ملونی ہوگی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
اِنَّ
بےشک
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَلَیۡہَا
اس پر
لَشَوۡبًا
البتہ آمیزش ہے
مِّنۡ حَمِیۡمٍ
کھولتے پانی کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
اِنَّ
یقیناً
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَلَیۡہَا
اس پر
لَشَوۡبًا
آمیزش ہے
مِّنۡ حَمِیۡمٍ
کھولتے ہوئے پانی کی
Translated by

Juna Garhi

Then indeed, they will have after it a mixture of scalding water.

پھر اس پر گرم جلتے جلتے پانی کی ملونی ہوگی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اس پر انہیں پینے کو پیپ ملا کھولتا ہوا پانی ملے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر یقینااس پر اُن کے لیے کھولتے ہوئے پانی کی آمیزش ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then they will have, on top of it, a mixture made of boiling water.

پھر ان کے واسطے اس کے اوپر ملونی ہے جلتے پانی کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اس کے اوپر ان کے لیے گرم پانی کا آمیزہ ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then on top of it they will have a brew of boiling water.

پھر اس پر پینے کے لیے کھولتا ہوا پانی ملے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر انہیں اس کے اوپر سے کھولتے ہوئے پانی کا آمیزہ ملے گا ۔ ( ١٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(کھانا تو ایسا خراب) پھر اوپر سے کھولتا ہوا پانی ملا کر انکو پینے کے لئے ملے گا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر یقینا اس کے ساتھ ان کو گرم پانی (پیپ) ملا کردیا جائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر بیشک ان کو کھولتا ہوا گرم پانی ملے گا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر اس (کھانے) کے ساتھ ان کو گرم پانی ملا کر دیا جائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thereafter verily they shall have thereon a draught of balling water.

پھر انہیں کھولتا ہوا پانی ملا کردیا جائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر ان کیلئے اس کے اوپر گرم پانی کی ملونی ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر بے شک ان لوگوں کے لیے اس ( زقوم ) کے اوپر البتہ کھولتا ہوا غبر خالص پانی ( پینے کے لیے موجود ) ہوگا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر اس کھانے کے ساتھ ان کو گرم پانی ملا کردیا جائے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر (مزید یہ کہ) ان کے لئے اس پر ملونی ہوگی ایک کھولتے ہوئے (ہولناک) پانی سے

Translated by

Noor ul Amin

پھر اس پر انہیں پینے کو پیپ ملاکھولتاپانی ملے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر بیشک ان کے لیے اس پر کھولتے پانی کی ملونی ( ملاوٹ ) ہے ( ف٦۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر یقیناً اُن کے لئے اس ( کھانے ) پر ( پیپ کا ) ملا ہوا نہایت گرم پانی ہوگا ( جو انتڑیوں کو کاٹ دے گا )

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( پھر زقوم کھانے کے بعد ) انہیں ( پینے کیلئے ) کھولتا ہوا پانی ملا کر دیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then on top of that they will be given a mixture made of boiling water.

Translated by

Muhammad Sarwar

Then they will have on top of it a mixture of boiling water.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then on the top of that they will be given boiling Hamim.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then most surely they shall have after it to drink of a mixture prepared in boiling water.

Translated by

William Pickthall

And afterward, lo! thereupon they have a drink of boiling water

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उन के लिए उस पर खौलते हुए पानी का मिश्रण होगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ان کو کھولتا ہوا پانی (پیپ میں) ملاکر دیا جاوے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر پینے کے لیے ان کو کھولتا ہوا پانی دیا جائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر پینے کیلئے ان کو کھولتا ہوا غیر خالص پانی ملے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر بلاشبہ ان کے لیے اس درخت کے اوپر سے کھولتا ہوا گرم پانی ملا کردیا جائے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ان کے واسطے اس کے اوپر ملونی ہے جلتے پانی کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اس زقوم کے اوپر سے ان کو سخت کھولتا ہوا پانی کو ملا کردیا جائے گا۔