Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 11

سورة ص

جُنۡدٌ مَّا ہُنَالِکَ مَہۡزُوۡمٌ مِّنَ الۡاَحۡزَابِ ﴿۱۱﴾

[They are but] soldiers [who will be] defeated there among the companies [of disbelievers].

یہ بھی ( بڑے بڑے ) لشکروں میں سے شکست پایا ہوا ( چھوٹا سا ) لشکر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

جُنۡدٌمَّا
ایک لشکر حقیر سا
ہُنَالِکَ
اسی جگہ
مَہۡزُوۡمٌ
شکست کھانے والا ہے
مِّنَ الۡاَحۡزَابِ
گروہوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

جُنۡدٌ
ایک جتھہ سا ہے
مَّا
جو
ہُنَالِکَ
اس جگہ
مَہۡزُوۡمٌ
شکست کھانے والا
مِّنَ الۡاَحۡزَابِ
جتھوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

[They are but] soldiers [who will be] defeated there among the companies [of disbelievers].

یہ بھی ( بڑے بڑے ) لشکروں میں سے شکست پایا ہوا ( چھوٹا سا ) لشکر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ تو بڑے بڑے لشکروں میں ایک معمولی سا لشکر ہے جو اسی جگہ شکست کھاجائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ توجتھوں میں سے ایک جتھہ ہے جو یہاں شکست کھانے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

at is there (in Makkah) is just a host of the (opposing) groups that has to be defeated.

ایک لشکر یہ بھی وہاں تباہ ہوا ان سب لشکروں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ بھی ایک لشکر ہے (پہلے ہلاک کیے گئے) لشکروں میں سے جواَب یہاں ہلاک ہوگا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This is only a small army out of the several armies that will suffer defeat here.

یہ تو جتھوں میں سے ایک چھوٹا سا جتھا ہے جو اسی جگہ شکست کھانے والا ہے 12 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( ان کی حقیقت تو یہ ہے کہ ) یہ مخالف گروہوں کا ایک لشکر سا ہے جو یہیں پر شکست کھا جائے گا ۔ ( ٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جتھوں میں سے یہ بھی ایک تھوڑا سا جتھا ہے 2 جو یہیں شکست پائیگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہاں شکست کھائے ہوئے گروہوں میں ایک لشکر یہ بھی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کا ایک معمولی سا لشکر ہے جو شکست دیاجائے گا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہاں شکست کھائے ہوئے گروہوں میں سے یہ بھی ایک لشکر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Here there is a host of the confederates only to be defeated.

اس مقام پر یوں ہی ایک بھیڑ ہے منجملہ گروہوں کے جس کو شکست ہوگی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( جب میرا عذاب آجائے گا تو اس وقت جماعتوں میں سے کوئی بڑے سے بڑا لشکر بھی شکست کھا کے رہے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( ان کی جنت بس اتنی ہی ہے کہ ) یہ مخالف جماعتوں کا ایک چھوٹا سا لشکر ہے جو یہیں پر شکست کھاجائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہاں شکست کھائے ہوئے گروہوں میں سے یہ بھی ایک لشکر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ تو ایک ایسا حقیر سا جتھا ہے جس نے شکست کھانی ہے اسی مقام پر (یعنی مکہ میں) منجملہ ان لشکروں کے (جو حق کے منکر اور دشمن رہے ہیں)

Translated by

Noor ul Amin

یہ تو یہاں کے شکست خوردہ لشکروں میں سے ایک معمولی سا لشکرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ایک ذلیل لشکر ہے انہیں لشکروں میں سے جو وہیں بھگادیا جائے گا ( ف۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( کفّار کے ) لشکروں میں سے یہ ایک حقیر سا لشکر ہے جو اسی جگہ شکست خوردہ ہونے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ ( کفار کے ) لشکروں میں سے ایک لشکر ہے جسے وہاں ( بمقامِ بدر ) شکست ہوگی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But there - will be put to flight even a host of confederates.

Translated by

Muhammad Sarwar

They are only a small band among the defeated confederate tribes.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They will be a defeated host like the Confederates of the old times.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

A host of deserters of the allies shall be here put to flight.

Translated by

William Pickthall

A defeated host are (all) the factions that are there.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह एक साधारण सेना है (विनष्ट होने वाले) दलों में से, वहाँ मात खाना जिस की नियति है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس مقام پر (5) ان لوگوں کی یوں ہی ایک بھیڑ ہے مجملہ (مخالفین رسل کے) گروہوں کے جو شکست دیے جائیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ تو جتھوں میں سے ایک چھوٹا سا جتھا ہے جو اسی جگہ شکست کھانے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ تو جتھوں میں ایک چھوٹا سا جتھہ ہے جو اسی جگہ شکست کھانے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس مقام پر لوگوں کی ایک بھیڑ ہے جو شکست خوردہ جماعتوں میں سے ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ایک لشکر یہ بھی وہاں تباہ ہوا ان سب لشکروں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

منجملہ اور مخالفین انبیاء کی جماعتوں کی ان کفارم کہ کا بھی ایک معمولی سا لشکر ہے جو شکست دیدیا جائیگا۔