Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 28

سورة ص

اَمۡ نَجۡعَلُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ کَالۡمُفۡسِدِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ۫ اَمۡ نَجۡعَلُ الۡمُتَّقِیۡنَ کَالۡفُجَّارِ ﴿۲۸﴾

Or should we treat those who believe and do righteous deeds like corrupters in the land? Or should We treat those who fear Allah like the wicked?

کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کے برابر کر دیں گے جو ( ہمیشہ ) زمین میں فساد مچاتے رہے ، یا پرہیزگاروں کو بدکاروں جیسا کر دیں گے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
کیا
نَجۡعَلُ
ہم کر دیں گے
الَّذِیۡنَ
انہیں جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
کَالۡمُفۡسِدِیۡنَ
فساد کرنے والوں کی طرح
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اَمۡ
یا
نَجۡعَلُ
ہم کر دیں گے
الۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں کو
کَالۡفُجَّارِ
بدکاروں کی طرح
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
کیا 
نَجۡعَلُ
ہم کر دیں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
کَالۡمُفۡسِدِیۡنَ
فساد پھیلانے والوں کی طرح
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اَمۡ
کیا
نَجۡعَلُ
ہم کردیں
الۡمُتَّقِیۡنَ
پرہیزگاروں کو
کَالۡفُجَّارِ
بدکاروں جیسا
Translated by

Juna Garhi

Or should we treat those who believe and do righteous deeds like corrupters in the land? Or should We treat those who fear Allah like the wicked?

کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کے برابر کر دیں گے جو ( ہمیشہ ) زمین میں فساد مچاتے رہے ، یا پرہیزگاروں کو بدکاروں جیسا کر دیں گے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان لوگوں کی طرح کردیں گے جو زمین میں فساد کرتے پھرتے ہیں ؟ یا ہم پرہیزگاروں اور بدکاروں کو یکساں کردیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاہم اُن لوگوں کوجوایمان لائے اورجنہوں نے نیک عمل کیے زمین میں فسادپھیلانے والوں کی طرح کردیں؟کیاہم پرہیزگاروں کوبدکاروں جیسا کردیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Shall We make those who believe and do righteous deeds equal to those who commit mischief on the earth? Or shall We make the God-fearing equal to the sinners?

کیا ہم کردیں گے ایمان والوں کو جو کرتے ہیں نیکیاں برابر ان کے جو خرابی ڈالیں ملک میں کیا ہم کردیں گے ڈرنے والوں کو برابر ڈھیٹ لوگوں کے ؟

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے زمین میں فساد مچانے والوں کی طرح کردیں گے ؟ کیا ہم متقیوں کو فاجروں کی طرح کردیں گے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Shall We then treat alike those that believe and act righteously and those that create mischief on earth? Or treat alike the God-fearing and the wicked?

کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لاتے اور نیک اعمال کرتے ہیں اور ان کو جو زمین میں فساد کرنے والے ہیں یکساں کر دیں؟ کیا متقیوں کو ہم فاجروں جیسا کر دیں؟ ۔ 30

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں کیا ہم ان کو ایسے لوگوں کے برابر کردیں گے جو زمین میں فساد مچاتے ہیں؟ یا ہم پرہیزگاروں کو بدکاروں کے برابر کردیں گے؟ ( ١٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(بھلا یہ کیوں کر ہوسکتا ہے ض کیا جو لوگ ایمانلائے اور انہوں نے (محنت مشقت اٹھا کر) اچھے کام کئے ان کو ہم ان لوگوں کی طرح کردیں گے جنہوں نے ملک میں دھندہ 6 مچایا کیا ہم پرہیز گاروں کو بدکاروں کی طرح کر دینگے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو کیا ہم ان لوگوں کو کہ جو ایمان لائے اور نیک کام کیے ان لوگوں کے برابر کردیں گے جو ملک میں فساد کرتے ہیں یا ہم پرہیزگاروں کو بدکاروں کے برابر کردیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کئے ان کے برابر کردیں گے جو زمین میں فساد مچانے والے ہیں اور کیا ہم پرہیز گاروں کو اور بد کاروں کو برابر کردیں گے ( ہر گز نہیں) ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے۔ کیا ان کو ہم ان کی طرح کر دیں گے جو ملک میں فساد کرتے ہیں۔ یا پرہیزگاروں کو بدکاروں کی طرح کر دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Shall We make those who believe and work righteous works I i ke Unto the corrupters in the earth; Or Shall We make the God-fearing like Unto the wicked!

کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے ان کی برابر کردیں گے جو دنیا میں فساد کرتے پھرتے ہیں یا ہم پرہیزگاروں کو بدکاروں کے برابر کردیں گے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کیے ، زمین میں فساد مچانے والوں کی طرح کردیں گے یا ہم متقیوں کو فاجروں کی طرح بنادیں گے؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے زمین میں فساد ( برپا ) کرنے والوں کے طرح کردیں گے؟ یا ہم پرہیز گاروں کو بدکرداروں کی طرح کردیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کیا ان کو ہم ان کی طرح کردیں گے جو ملک میں فساد کرتے ہیں یا پرہیزگاروں کو بدکاروں کی طرح کردیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ہم ان لوگوں کو جنہوں نے ایمان لا کر نیک کام کئے ہوں گے ان کی طرح کردیں گے جو فساد مچانے والے ہیں ہماری زمین میں یا ہم پرہیزگاروں کو کردیں گے بدکاروں کی طرح ؟

Translated by

Noor ul Amin

کیا ہم انہیںجو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کی طرح بنادیںجو زمین میں فسا د کرتے ہیں ؟یاہم متقین اور بدکاروں کو یکساں کر دیں ؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا ہم انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان جیسا کردیں جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ، یا ہم پرہیزگاروں کو شریر بےحکموں کے برابر ٹھہرادیں ( ف٤٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا ہم اُن لوگوں کو جو ایمان لائے اور اعمالِ صالحہ بجا لائے اُن لوگوں جیسا کر دیں گے جو زمین میں فساد بپا کرنے والے ہیں یا ہم پرہیزگاروں کو بدکرداروں جیسا بنا دیں گے

Translated by

Hussain Najfi

کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان لوگوں کی مانند بنا دیں گے جو زمین میں فساد کرتے ہیں؟ یا کیا ہم پرہیزگاروں کو بدکاروں جیسا کر دیں گے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Shall We treat those who believe and work deeds of righteousness, the same as those who do mischief on earth? Shall We treat those who guard against evil, the same as those who turn aside from the right?

Translated by

Muhammad Sarwar

Do We consider the righteously striving believers equal to the evil-doers in the land? Are the pious ones equal to those who openly commit sin?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Shall We treat those who believe and do righteous good deeds as those who cause mischief on the earth Or shall We treat those who have Taqwa as the evildoers

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Shall We treat those who believe and do good like the mischief-makers in the earth? Or shall We make those who guard (against evil) like the wicked?

Translated by

William Pickthall

Shall We treat those who believe and do good works as those who spread corruption in the earth; or shall We treat the pious as the wicked?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(क्या हम उन को जो समझते हैं कि जगत की संरचना व्यर्थ नहीं है, उन के समान कर देंगे जो जगत को निरर्थक मानते हैं।) या हम उन लोगों को जो ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए, उन के समान कर देंगे जो धरती में बिगाड़ पैदा करते हैं; या डर रखने वालों को हम दुराचारियों जैसा कर देंगे?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں تو کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کی برابر کردیں گے جو (کفر وغیرہ کر کے) دنیا میں فساد کرتے پھر تے ہیں یا ہم پرہیزگاروں کو بدکاروں کے برابر کردیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے اور ان کو جو زمین میں فساد کرنے والے ہیں برابر کردیں کیا متقین کے ساتھ ہم فاجروں جیسا سلوک کریں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لاتے اور نیک عمل کرتے ہیں اور انکو جو زمین میں فساد کرنے والے ہیں ، یکساں کردیں ؟ کیا متقیوں کو ہم فاجروں جیسا کردیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ ایمان لائے اور اعمال صالحہ کیے ہم انہیں ان لوگوں کی طرح کردیں گے جو زمین میں فساد کرنے والے ہیں، کیا ہم متقیوں کو فاجروں کی طرح کردیں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا ہم دیں گے ایمان والوں کو جو کرتے ہیں نیکیاں برابر ان کے جو خرابی ڈالیں ملک میں کیا ہم کردیں گے ڈرنے والوں کو برابر ڈھیٹ لوگوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے ان مفسدوں کے برابر کردیں گے جو ملک میں فساد برپا کرتے پھرتے ہیں یا ہم پرہیز گاروں کو بدکاروں کے برابر کردیں گے۔