65 "From here": from the place where Adam was created and where the angels were commanded to bow down before Adam, and where Iblis committed disobedience of Allah.
66 Lexically, the word rajim, as used in the original, means "cast off" or "smitten"; in common usage it is used for the person, who has been thrown down from a place of honour and humiliated. In Surah AI-A`raf, the same thing has been expressed thus: "Get out: you are indeed one of those who wish themselves ignominy." (v. 13).
سورة صٓ حاشیہ نمبر :65
یعنی اس مقام سے جہاں آدم کے آگے فرشتوں کو سجدہ کرنے کا حکم ہوا اور جہاں ابلیس نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا ارتکاب کیا ۔
سورة صٓ حاشیہ نمبر :66
اصل میں لفظ رَجِیْم استعمال ہوا ہے جس کے لغوی معنی ہیں پھینکا ہوا یا مارا ہوا ۔ اور محاورے میں یہ لفظ اس شخص کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جسے مقام عزت سے گرا دیا گیا ہو اور ذلیل و خوار کر کے رکھ دیا گیا ہو ۔ سورہ اعراف میں یہی مضمون ان الفاظ میں ادا کیا گیا ہے : فَاخْرُجْ اِنَّکَ مِنَ الصَّاغِرِیْنَ ، پس تو نکل جا ، تو ذلیل ہستیوں میں سے ہے ۔