Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 2

سورة الزمر

اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَیۡکَ الۡکِتٰبَ بِالۡحَقِّ فَاعۡبُدِ اللّٰہَ مُخۡلِصًا لَّہُ الدِّیۡنَ ؕ﴿۲﴾

Indeed, We have sent down to you the Book, [O Muhammad], in truth. So worship Allah , [being] sincere to Him in religion.

یقیناً ہم نے اس کتاب کو آپ کی طرف حق کے ساتھ نازل فرمایا ہے پس آپ اللہ ہی کی عبادت کریں ، اسی کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّاۤ
بےشک ہم
اَنۡزَلۡنَاۤ
نازل کی ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
الۡکِتٰبَ
کتاب
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
فَاعۡبُدِ
پس عبادت کیجیے
اللّٰہَ
اللہ کی
مُخۡلِصًا
خالص کرتے ہوئے
لَّہُ
اس کے لئے
الدِّیۡنَ
دین کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّاۤ
یقیناًہم نے
اَنۡزَلۡنَاۤ
نازل کیا ہے ہم نے
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
الۡکِتٰبَ
اس کتاب کو
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
فَاعۡبُدِ
چنانچہ آپ عبادت کریں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
مُخۡلِصًا
خالص کرنے والے ہو
لَّہُ
اس کے لیے
الدِّیۡنَ
دین کو
Translated by

Juna Garhi

Indeed, We have sent down to you the Book, [O Muhammad], in truth. So worship Allah , [being] sincere to Him in religion.

یقیناً ہم نے اس کتاب کو آپ کی طرف حق کے ساتھ نازل فرمایا ہے پس آپ اللہ ہی کی عبادت کریں ، اسی کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے اس کتاب کو آپ کی طرف حق کے ساتھ نازل کیا ہے لہذا آپ خالصتاً اس کی حاکمیت تسلیم کرتے ہوئے صرف اسی کی عبادت کیجئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًاس کتاب کو ہم نے آپ کی طرف حق کے ساتھ نازل کیا ہے چنانچہ آپ اﷲ تعالیٰ کی عبادت کریں کہ اُسی کے لیے دین کو خالص کرنے والے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely We have revealed the Book to you with the truth; so worship Allah in submission to Him exclusively.

ہم نے اتاری ہے تیری طرف کتاب ٹھیک ٹھیک سو بندگی کر اللہ کی خالص کر کر اس کے واسطے بندگی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم نے آپ پر یہ کتاب اتاری ہے حق کے ساتھ پس بندگی کرو اللہ کی اپنی اطاعت کو اس کے لیے خالص کرتے ہوئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), it is We Who have revealed this Book to you with Truth. So serve only Allah, consecrating your devotion to Him.

۔ ( اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) یہ کتاب ہم نے تمہاری طرف برحق نازل کی ہے 2 ، لہٰذا تم اللہ ہی کی بندگی کرو دین کو اسی کے لیے خالص کرتے ہوئے 3 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) بیشک یہ کتاب ہم نے تم پر برحق نازل کی ہے ، اسلیے اللہ کی اس طرح عبادت کرو کہ بندگی خالص اسی کے لیے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم نے یہ کتاب سچائی کے ساتھ تجھ پر اتاری 9 تو اے پیغمبر اللہ کو پوجتا رہ خالص اس کی بندگی کر 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک ہم نے آپ پر (یہ) کتاب سچائی کے ساتھ نازل فرمائی ہے تو آپ خالص اعتقاد کرکے اللہ کی عبادت کرتے رہیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بیشک ہم نے یہ کتاب آپ کی طرف ” حق “ کے ساتھ نازل کی ہے تو آپ اسی اللہ کی عبادت و بندگی ۔ دین کو اسی کے لئے خالص کرتے ہوئے کیجئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) ہم نے یہ کتاب تمہاری طرف سچائی کے ساتھ نازل کی ہے تو خدا کی عبادت کرو (یعنی) اس کی عبادت کو (شرک سے) خالص کرکے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily We! We have sent down the Book Unto thee With truth: wherefore worship thou Allah, making exclusion for Him in religion.

بیشک ہم نے آپ کی طرف اس) کتاب کو ٹھیک ٹھیک نازل کیا ہے سو آپ خالص اعتقاد کرکے اللہ ہی کی عبادت کرتے رہئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک ہم نے یہ کتاب تمہاری طرف قول فیصل کے ساتھ اتاری ہے ، تو تم اللہ ہی کی بندگی کرو ، اسی کی خالص اطاعت کے ساتھ ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک ہم نے آپ کی طرف ی ہکتاب حق کے ساتھ نازل فرمائی ہے پس ( اے محبوب ﷺ ) آپ اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی عبادت کیجیے اس کے لیے دین ( عقیدے ) کو خالص کرتے ہوئے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم نے یہ کتاب تمہاری طرف سچائی کے ساتھ نازل کی ہے تو اللہ کی عبادت کرو، اس کی عبادت کو شرک سے پاک کر کے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ ہم ہی نے اتارا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف اس کتاب کو حق کے ساتھ (اے پیغمبر ! ) پس تم بندگی کرو اللہ کی خالص کرتے ہوئے اس کے لئے دین کو

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے اس کتاب کو آپ کی طرف حق کے ساتھ نازل کیا لہٰذاآپ خالص اس کی حاکمیت تسلیم کرتے ہوئے اسی کی عبادت کریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ہم نے تمہاری طرف ( ف۳ ) یہ کتاب حق کے ساتھ اتاری تو اللہ کو پوجو نرے اس کے بندے ہو کر ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بے شک ہم نے آپ کی طرف ( یہ ) کتاب حق کے ساتھ نازل کی ہے تو آپ اﷲ کی عبادت اس کے لئے طاعت و بندگی کو خالص رکھتے ہوئے کیا کریں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) بے شک ہم نے حق کے ساتھ یہ کتاب آپ کی طرف نازل کی ہے تو بس آپ اسی کی عبات کریں اس کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily it is We Who have revealed the Book to thee in Truth: so serve Allah, offering Him sincere devotion.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have revealed the Book to you in all truth. Worship God and be devoted to His religion.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, We have sent down the Book to you in truth. So, worship Allah by doing religious deeds sincerely for Him only.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely We have revealed to you the Book with the truth, therefore serve Allah, being sincere to Him in obedience.

Translated by

William Pickthall

Lo! We have revealed the Scripture unto thee (Muhammad) with truth; so worship Allah, making religion pure for Him (only).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निस्संदेह हम ने यह किताब तुम्हारी ओर सत्य के साथ अवतरित की है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم نے ٹھیک طور پر اس کتاب کو آپ کی طرف نازل کیا ہے سو آپ (قرآن کی تعلیم) کے موافق) خالص اعتقاد کر کے اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہیے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی یہ کتاب ہم نے تمہاری طرف برحق نازل کی ہے لہٰذا تم اللہ ہی کی بندگی دین کو اسی کے لیے خالص کرتے ہوئے کرو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ کتاب ہم نے تمہاری طرف برحق نازل کی ہے ، لہٰذا تم اللہ ہی کی بندگی کرو ، دین کو اسی کے لیے خالص کرتے ہوئے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ ہم نے آپ کی طرف حق کے ساتھ کتاب نازل کی سو آپ اللہ کی عبادت کیجیے اس طرح سے کہ اسی کے لیے دین خالص ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

میں نے اتاری ہے تیری طرف کتاب ٹھیک ٹھیک، سو بندگی کر اللہ کی خالص کر کر اس کے واسطے بندگی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر اس کتاب کو جو کہ حقائق واقعیہ پر مشتمل ہے آپ کی جانب ہم نے نازل کیا ہے سو آپ خالص اللہ کی اطاعت کے اعتقاد سے اس کی عبادت کرتے رہیے