Evidence of the Power and Oneness of Allah
Allah tells,
خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالاَْرْضَ بِالْحَقِّ
...
He has created the heavens and the earth with truth.
Allah tells us that He is the Creator of what is in the heavens and on earth, and what is between them. He is the Sovereign and Controller alternating the night and day.
...
يُكَوِّرُ اللَّيْلَ عَلَى النَّهَارِ وَيُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى اللَّيْلِ
...
He makes the night to go in the day and makes the day to go in the night.
means, He has subjugated them and He causes them to alternate without ceasing, each seeking the other rapidly, as He says:
يُغْشِى الَّيْلَ النَّهَارَ يَطْلُبُهُ حَثِيثًا
He brings the night as a cover over the day, seeking it rapidly. (7:54)
This is the meaning of that which was narrated from Ibn Abbas, may Allah be pleased with him, Mujahid, Qatadah, As-Suddi and others.
...
وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي لاَِجَلٍ مُسَمًّى
...
And He has subjected the sun and the moon. Each running for an appointed term.
means, for a period of time that is known to Allah, then it will come to an end on the Day of Resurrection.
...
أَلاَ هُوَ الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ
Verily, He is the Almighty, the Oft-Forgiving.
means, beside His might, greatness and pride, He is Oft-Forgiving to those who disobey Him but then turn to Him in repentance.
تخلیقی کائنات اور عقیدہ توحید ۔
ہر چیز کا خالق ، سب کا مالک ، سب پر حکمران اور سب کا قابض اللہ ہی ہے ۔ دن رات کا الٹ پھیر اسی کے ہاتھ ہے اسی کے حکم سے انتظام کے ساتھ دن رات ایک دوسرے کے پیچھے برابر مسلسل چلے آ رہے ہیں ۔ نہ وہ آگے بڑھ سکے نہ وہ پیچھے رہ سکے ۔ سورج چاند کو اس نے مسخر کر رکھا ہے وہ اپنے دورے کو پورا کر رہے ہیں قیامت تک اس انتظام میں تم کوئی فرق نہ پاؤ گے ۔ وہ عزت و عظمت والا کبریائی اور رفعت والا ہے ۔ گنہگاروں کا بخشنہار ، عاصیوں پر مہربان وہی ہے ۔ تم سب کو اس نے ایک ہی شخص یعنی حضرت آدم سے پیدا کیا ہے پھر دیکھو کہ تمہارے آپس میں کس قدر اختلاف ہے ۔ رنگ صورت آواز بول چال زبان و بیان ہر ایک الگ الگ ہے ۔ حضرت آدم سے ہی ان کی بیوی صاحبہ حضرت حوا کو پیدا کیا ۔ جیسے اور جگہ ہے کہ لوگو اللہ سے ڈرو جو تمہارا رب ہے جس نے تمہیں ایک ہی نفس سے پیدا کیا ہے اسی سے اس کی بیوی کو پیدا کیا پھر بہت سے مرد و عورت پھیلا دیئے اس نے تمہارے لئے آٹھ نر و مادہ چوپائے پیدا کئے جن کا بیان سورہ مائدہ کی آیت ( مِنَ الضَّاْنِ اثْنَيْنِ وَمِنَ الْمَعْزِ اثْنَيْنِ ١٤٣ۙ ) 6- الانعام:143 ) ، میں ہے ۔ یعنی بھیڑ ، بکری ، اونٹ گائے ۔ وہ تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں پیدا کرتا ہے جہاں تمہاری مختلف پیدائشیں ہوتی رہتی ہیں پہلے نطفہ ، پھر خون بستہ ، پھر لوتھڑا ، پھر گوشت پوست ، ہڈی ، رگ ، پٹھے ، پھر روح ، غور کرو کہ وہ کتنا اچھا خالق ہے ، تین تین اندھیرے مرحلوں میں تمہاری یہ طرح طرح کی تبدیلیوں کی پیدائش کا ہیر پھیر ہوتا رہتا ہے رحم کی اندھیری اس کے اوپر کی جھلی کی اندھیری اور پیٹ کا اندھیرا یہ جس نے آسمان و زمین کو اور خود تم کو اور تمہارے اگلوں پچھلوں کو پیدا کیا ہے ۔ وہی رب ہے اسی کا مالک ہے ۔ وہی سب میں متصرف ہے وہی لائق عبادت ہے اس کے سوا کوئی اور نہیں ۔ افسوس نہ جانیں تمہاری عقلیں کہاں گئیں کہ تم اس کے سوا دوسروں کی عبادت کرنے لگے ۔