Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 5

سورة الزمر

خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ بِالۡحَقِّ ۚ یُکَوِّرُ الَّیۡلَ عَلَی النَّہَارِ وَ یُکَوِّرُ النَّہَارَ عَلَی الَّیۡلِ وَ سَخَّرَ الشَّمۡسَ وَ الۡقَمَرَ ؕ کُلٌّ یَّجۡرِیۡ لِاَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ اَلَا ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡغَفَّارُ ﴿۵﴾

He created the heavens and earth in truth. He wraps the night over the day and wraps the day over the night and has subjected the sun and the moon, each running [its course] for a specified term. Unquestionably, He is the Exalted in Might, the Perpetual Forgiver.

نہایت اچھی تدبیر سے اس نے آسمانوں اور زمین کو بنایا وہ رات کو دن پر اور دن کو رات پر لپیٹ دیتا ہے اور اس نے سورج چاند کو کام پر لگا رکھا ہے ۔ ہر ایک مقررہ مدت تک چل رہا ہے یقین مانو کہ وہی زبردست اور گناہوں کا بخشنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

خَلَقَ
اس نے پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
یُکَوِّرُ
وہ لپیٹتا ہے
الَّیۡلَ
رات کو
عَلَی النَّہَارِ
دن پر
وَیُکَوِّرُ
اور وہ لپیٹتا ہے
النَّہَارَ
دن کو
عَلَی الَّیۡلِ
رات پر
وَسَخَّرَ
اور اس نے مسخر کر رکھا ہے
الشَّمۡسَ
سور ج
وَالۡقَمَرَ
اور چاند کو
کُلٌّ
ہر یک
یَّجۡرِیۡ
چل رہا ہے
لِاَجَلٍ
ایک وقت کے لیے
مُّسَمًّی
مقرر
اَلَا
خبردار
ہُوَ
وہی ہے
الۡعَزِیۡزُ
بہت زبردست
الۡغَفَّارُ
بہت بخشش فرمانے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

خَلَقَ
اس نے پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
یُکَوِّرُ
وہ لپیٹتا ہے
الَّیۡلَ
رات کو
عَلَی
اوپر
النَّہَارِ
دن کے
وَیُکَوِّرُ
اور وہ لپیٹتاہے
النَّہَارَ
دن کو
عَلَی
اوپر
الَّیۡلِ
رات کے
وَسَخَّرَ
اور اس نے مسخرکررکھا ہے
الشَّمۡسَ
سورج کو
وَالۡقَمَرَ
اور چاند کو
کُلٌّ
ہر ایک
یَّجۡرِیۡ
چلتا ہے
لِاَجَلٍ مُّسَمًّی
اپنی مدت مقرر تک
اَلَا
سن لو
ہُوَ
وہ 
الۡعَزِیۡزُ
سب پر غالب ہے
الۡغَفَّارُ
نہایت بخشنے والاہے
Translated by

Juna Garhi

He created the heavens and earth in truth. He wraps the night over the day and wraps the day over the night and has subjected the sun and the moon, each running [its course] for a specified term. Unquestionably, He is the Exalted in Might, the Perpetual Forgiver.

نہایت اچھی تدبیر سے اس نے آسمانوں اور زمین کو بنایا وہ رات کو دن پر اور دن کو رات پر لپیٹ دیتا ہے اور اس نے سورج چاند کو کام پر لگا رکھا ہے ۔ ہر ایک مقررہ مدت تک چل رہا ہے یقین مانو کہ وہی زبردست اور گناہوں کا بخشنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس نے زمین و آسمان کو حق کے ساتھ پیدا کیا۔ وہ رات کو دن پر اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور سورج اور چاند کو کام پر لگا دیا۔ ہر ایک، ایک مقررہ وقت تک یونہی چلتا رہے گا۔ یاد رکھو ! وہی سب پر غالب اور بخش دینے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے آسمانوں اور زمین کوحق کے ساتھ پیداکیا، وہی رات کو دن پر لپیٹتا ہے اوردن کورات پرلپیٹتا ہے اوراُسی نے سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے، ہر ایک اپنی مدّتِ مقررہ تک چلتا ہے،سن لو!وہ سب پرغالب ، نہایت بخشنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He created the heavens and the earth in His wisdom. He wraps the night over the day and He wraps the day over the night, and He has put the Sun and the Moon under His command, each one of them moving for an appointed term. Remember, He is the Mighty, the Most-Forgiving.

بنائے آسمان اور زمین ٹھیک لپیٹتا ہے رات کو دن پر اور لپیٹتا ہے دن کو رات پر اور کام میں لگا دیا سورج اور چاند کو ہر ایک چلتا ہے ایک ٹھہری ہوئی مدت پر سنتا ہے وہی ہے زبردست گناہ بخشنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ وہ رات کو لپیٹ دیتا ہے دن پر اور دن کو لپیٹ دیتا ہے رات پر اور اس نے مسخر کردیا سورج اور چاند کو۔ یہ سب کے سب چل رہے ہیں ایک وقت معین تک کے لیے۔ آگاہ ہو جائو ! وہ زبردست ہے بہت بخشنے والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He created the heavens and the earth with Truth, and He folds up the day over the night and folds up the night over the day. He has subjected the sun and the moon, each is running its course until an appointed time. Lo, He is the Most Mighty, the Most Forgiving.

اس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے 10 ۔ وہی دن پر رات اور رات پر دن کو لپیٹتا ہے ۔ اسی نے سورج اور چاند کو اس طرح مسخر کر رکھا ہے کہ ہر ایک ایک وقت مقرر تک چلے جا رہا ہے ۔ جان رکھو ، وہ زبردست ہے اور درگزر کرنے والا ہے 11 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس نے سارے آسمان اور زمین برحق پیدا کیے ہیں ۔ وہ رات کو دن پر لپیٹ دیتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹ دیتا ہے ، اور اس نے سورج اور چاند کو کام پر لگا یا ہوا ہے ۔ ہر ایک کسی معین مدت تک کے لیے رواں دواں ہے ۔ یاد رکھو وہ بڑے اقتدار کا مالک ، بہت بخشنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اسی نے آسمان اور زمین حکمت کے ساتھ بنانے 4 رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا 5 ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو کام پر لگا دیا ایک ٹھیری ہوئی مدت قیامت تک سب چل رہے ہیں سن لو وہی زبردست ہے بڑا بخشنے والاف 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا فرمایا اور لپیٹتے ہیں رات کو اوپر دن کے اور لپیٹتے ہیں دن کو اوپر رات کے اور سورج اور چاند کو کام میں لگا رکھا ہے کہ ہر ایک وقت مقررہ تک چلتا رہے گا۔ یاد رکھو ! وہ زبردست ، بڑے بخشنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس نے آسمانوں اور زمین کو بر حق پیدا کیا ہے۔ وہی رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے ( گھاٹابڑھاتا ہے) اسی نے سورج اور چاند کو کام میں لگا رکھا ہے جو ہر ایک اپنی مقرر مدت تک چلتا رہے گا۔ سنو ! کہ وہی غالب ہے اور معاف کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اسی نے آسمانوں اور زمین کو تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ (اور) وہی رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو بس میں کر رکھا ہے۔ سب ایک وقت مقرر تک چلتے رہیں گے۔ دیکھو وہی غالب (اور) بخشنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He hath created the heavens and the earth with truth. He rolleth the night around the day, and rolleth the day around the night, and He hath subjected the sun and the moon: each running on for a term appointed! Lo! He is the Mighty, the Forgiver.

آسمان اور زمین اس نے حکمت سے پیدا کئے ہیں وہ رات کو لپیٹتا ہے دن پر اور دن کو لپیٹتا ہے رات پر اور اس نے سورج اور چاند کو کام میں لگا رکھا ہے کہ ہر ایک وقت مقررہ تک چلتا رہے گا ۔ یاد رکھو وہ غالب ہے بڑا بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے آسمانوں اور زمین کو غایت کے ساتھ پیدا کیا ہے ۔ وہ رات کو دن پر ڈھانکتا ہے اور دن کو رات پر ڈھانکتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ۔ ہر ایک وقت مقرر کی پابندی کے ساتھ گردش کر رہا ہے ۔ سن رکھو کہ غالب اور بڑا ہی بخشنے والا وہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا فرمایا ہے ، وہ رات کو دن پر لپیٹ دیتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹ دیتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو مسخر کررکھا ہے ( کہ ) سب ایک وقتِ مقرر تک کے لیے چل رہے ہیں ، سنو وہی زبردست اور مغفرت والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اسی نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ اور وہی رات کو دن میں لپیٹتا اور وہی دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو مسخر کردیا ہے سب ایک وقت مقرر تک چلتے رہیں گے دیکھو وہی غالب اور بخشنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اسی نے (اور تنہا اسی نے) پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین (کی اس عظیم الشان کائنات) کو حق کے ساتھ اسی کی ہستی ہے جو رات کو لپیٹ دیتی ہے دن پر اور دن کو رات پر اور اسی نے کام میں لگا رکھا ہے سورج اور چاند (کے ان عظیم الشان کروں) کو ان میں سے ہر ایک چلے جا رہا ہے ایک مقررہ مدت تک آگاہ رہو وہی ہے زبردست انتہائی درگزر کرنے والاف

Translated by

Noor ul Amin

اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا وہ رات کو دن اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور سورج اور چاندکوکا م پر لگا دیا ہر ایک ، ایک مقررہ وقت تک یونہی چلتارہیگا یاد رکھو! وہی سب پر غالب اور بخشنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس نے آسمان اور زمین حق بنائے رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے ( ف۱۲ ) اور اس نے سورج اور چاند کو کام میں لگایا ہر ایک ، ایک ٹھہرائی میعاد کے لیے چلتا ہے ( ف۱۳ ) سنتا ہے وہی صاحب عزت بخشنے والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اُس نے آسمانوں اور زمین کو صحیح تدبیر کے ساتھ پیدا فرمایا ۔ وہ رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو ( ایک نظام میں ) مسخّر کر رکھا ہے ، ہر ایک ( ستارہ اور سیّارہ ) مقرّر وقت کی حد تک ( اپنے مدار میں ) چلتا ہے ، خبردار! وہی ( پورے نظام پر ) غالب ، بڑا بخشنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اس نے آسمانوں اور زمین کو حق ( حکمت ) کے ساتھ پیدا کیا ہے وہ رات کو دن پر اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو ( اس طرح ) مسخر کر رکھا ہے کہ ہر ایک ایک مقررہ مدت تک رواں دواں ہے آگاہ ہو جاؤ کہ وہ ( سب پر ) غالب ہے ( اور ) بڑا بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He created the heavens and the earth in true (proportions): He makes the Night overlap the Day, and the Day overlap the Night: He has subjected the sun and the moon (to His law): Each one follows a course for a time appointed. Is not He the Exalted in Power - He Who forgives again and again?

Translated by

Muhammad Sarwar

He has created the heavens and the earth for a genuine purpose. He covers the night with the day and the day with the night and has subdued the sun and the moon, each of which floats for an appointed time. God is certainly Majestic and All-Forgiving.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He has created the heavens and the earth with truth. He makes the night to go in the day and makes the day to go in the night. And He has subjected the sun and the moon. Each running for an appointed term. Verily, He is the Almighty, the Oft-Forgiving.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He has created the heavens and the earth with the truth; He makes the night cover the day and makes the day overtake the night, and He has made the sun and the moon subservient; each one runs on to an assigned term; now surely He is the Mighty, the great Forgiver.

Translated by

William Pickthall

He hath created the heavens and the earth with truth. He maketh night to succeed day, and He maketh day to succeed night, and He constraineth the sun and the moon to give service, each running on for an appointed term. Is not He the Mighty, the Forgiver?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने आकाशों और धरती को सत्य के साथ पैदा किया। रात को दिन पर लपेटता है और दिन को रात पर लपेटता है। और उस ने सूर्य और चन्द्रमा को वशीभुत कर रखा है। प्रत्येक एक नियत समय को पूरा करने के लिए चल रहा है। जान रखो, वही प्रभुत्वशाली, बड़ा क्षमाशील है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس نے آسمان و زمین کو حکمت سے پیدا کیا وہ رات (کی ظلمت) کو دن کی روشنی کے محل یعنی ہوا) پر لپیٹتا ہے اور دن (کی روشنی) کو رات پر لپیٹتا ہے اور اس نے ایک سورج اور چاند کو کام میں لگا رکھا ہے (ان میں سے) ہر ایک وقت مقرر تک چلتا رہے گا یاد رکھو کہ وہ زبردست ہے بڑا بخشنے والا بھی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے۔ وہی دن پر رات اور رات پر دن کو لپیٹتا ہے، اسی نے سورج اور چاند کو اس طرح مسخر کر رکھا ہے کہ ہر ایک وقت مقرر تک چلا جا رہا ہے جان رکھو وہ زبردست ہے اور درگزر کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے۔ وہی دن پر رات اور رات پر دن کو لپیٹتا ہے۔ اسی نے سورج اور چاند کو اس طرح مسخر کر رکھا ہے کہ ہر ایک ایک وقت مقررہ تک چلے جارہا ہے۔ جان رکھو ، وہ زبردست ہے اور درگزر کرنے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس نے آسمانوں کو اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا فرمایا وہ رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور اس نے چاند اور سورج کو مسخر فرمایا ہے، ہر ایک وقت مقرر تک جاری ہے، خبردار وہ زبردست ہے بڑا بخشنے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بنائے آسمان اور زمین ٹھیک لپیٹتا ہے رات کو دن پر اور لپیٹتا ہے دن کو رات پر اور کام میں لگا دیا سورج اور چاند کو ہر ایک چلتا ہے ایک ٹھہری ہوئی مدت پر، سنتا ہے وہی ہے زبردست گناہ بخشنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اسی نے آسمانوں کو اور زمین کو کمال حکمت و مصلحت کے ماتحت پیدا کیا ہے وہی رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو کام میں لگا رکھا ہے کہ ان میں سے ہر ایک وقت مقررہ تک چلتا رہے گا آگاہ رہو وہ خدا بڑا زبردست اور بڑا بخشنے والا ہے۔