Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 54

سورة الزمر

وَ اَنِیۡبُوۡۤا اِلٰی رَبِّکُمۡ وَ اَسۡلِمُوۡا لَہٗ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَکُمُ الۡعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنۡصَرُوۡنَ ﴿۵۴﴾

And return [in repentance] to your Lord and submit to Him before the punishment comes upon you; then you will not be helped.

تم ( سب ) اپنے پروردگار کی طرف جھک پڑو اور اس کی حکم برداری کئیے جاؤ اس سے قبل کہ تمہارے پاس عذاب آجائے اور پھر تمہاری مدد نہ کی جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَنِیۡبُوۡۤا
اور رجوع کرو
اِلٰی رَبِّکُمۡ
طرف اپنے رب کے
وَاَسۡلِمُوۡا
اور فرماں بردار بن جاؤ
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
یَّاۡتِیَکُمُ
آ جائے تمہارے پاس
الۡعَذَابُ
عذاب
ثُمَّ
پھر
لَاتُنۡصَرُوۡنَ
نہ تم مدد کیے جاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَنِیۡبُوۡۤا
اورپلٹ آؤ
اِلٰی رَبِّکُمۡ
اپنے رب کی طرف
وَاَسۡلِمُوۡا
اورمطیع بن جاؤ
لَہٗ
اس کے
مِنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
یہ کہ
یَّاۡتِیَکُمُ
آئے تم پر
الۡعَذَابُ
عذاب
ثُمَّ
پھر
لَاتُنۡصَرُوۡنَ
تمہاری مددنہ کی جائے گی
Translated by

Juna Garhi

And return [in repentance] to your Lord and submit to Him before the punishment comes upon you; then you will not be helped.

تم ( سب ) اپنے پروردگار کی طرف جھک پڑو اور اس کی حکم برداری کئیے جاؤ اس سے قبل کہ تمہارے پاس عذاب آجائے اور پھر تمہاری مدد نہ کی جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو اور اس کا حکم مان لو قبل اس کے کہ تم پر عذاب آئے پھر تمہیں کہیں سے مدد بھی نہ مل سکے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراپنے رب کی طرف پلٹ آؤ اوراُس کے مطیع بن جاؤ اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آجائے، پھر تمہاری مددنہیں کی جائے گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Turn passionately towards your Lord, and submit to Him before the punishment comes to you, after which you will not be helped.

اور رجوع ہوجاؤ اپنے رب کی طرف اور اس کی حکم برداری کرو پہلے اس سے کہ آئے تم پر عذاب پھر کوئی تمہاری مدد کو نہ آئے گا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور اس کے فرمانبردار بن جائو اس سے پہلے کہ تم پر عذاب ّمسلط ہوجائے پھر تمہاری کہیں سے مدد نہیں کی جائے گی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Turn to your Lord and surrender yourselves to Him before the chastisement over-takes you; for then you will receive no help.

پلٹ آؤ اپنے رب کی طرف اور مطیع بن جاؤ اس سے قبل کہ تم پر عذاب آ جائے اور پھر کہیں سے تمہیں مدد نہ مل سکے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم اپنے پروردگار سے لو لگاؤ ، اور اس کے فرماں بردار بن جاؤ قبل اس کے کہ تمہارے پاس عذاب آ پہنچے ، پھر تمہاری مدد نہیں کی جائے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تم پر عذاب آنے سے پہلے تم اپنے مالک کی طرف رجوع ہوجائو اور اس کی فرمانبرداری کرو عذاب آئے بعد پھر کوئی تمہاری مدد نہ کرسکے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو اور اس کی فرماں برداری کرو اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آجائے۔ پھر (اس وقت) تمہاری کوئی مدد نہ کی جائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(لوگو ! ) اپنے رب کی طرف پلٹ آئو ، اور اس کے فرماں بردار بن جائو اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آجائے اور کہیں سے تمہاری مدد نہ کی جا سکے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آ واقع ہو، اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو اور اس کے فرمانبردار ہوجاؤ پھر تم کو مدد نہیں ملے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And turn penitently Unto your Lord and submit Unto Him ere there cometh Unto you the torment, and then ye shall not be succoured.

اور اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو اور اس کی فرمانبرداری کرو قبل اس کے کہ تم پر عذاب واقع ہونے لگے جب تمہیں کوئی مدد نہ پہنچ سے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور رجوع کرو اپنے رب کی طرف اور اس کے مطیع بن جاؤ قبل اس کے کہ تم پر عذاب آدھمکے ، پھر تمہاری کوئی مدد نہیں کی جائے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم لوگ اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور اس کے فرماں بردار بن جاؤ قبل اس کے کہ تم پر عذاب آئے پھر تمہاری مدد ( بھی ) نہ کی جائے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آ واقع ہو اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور اس کے فرمانبردار ہوجاؤ پھر تم کو مدد نہیں ملے گی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور رجوع کرو تم لوگ اپنے رب کی طرف اور اسی کے حوالے کردو اپنے آپ کو اس سے پہلے کہ آپہنچے تم کو اس کا عذاب پھر تمہیں (کہیں سے بھی) کوئی مدد نہ مل سکے

Translated by

Noor ul Amin

اوراپنے رب کی طرف رجوع کرواوراس کا حکم مان لوقبل اس کے کہ تم پر عذاب آئے پھرتمہیں کہیں سے مدد نہ مل سکے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اپنے رب کی طرف رجوع لاؤ ( ف۱۲۳ ) اور اس کے حضور گردن رکھو ( ف۱۲٤ ) قبل اس کے کہ تم پر عذاب آئے پھر تمہاری مدد نہ ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم اپنے رب کی طرف توبہ و انابت اختیار کرو اور اس کے اطاعت گزار بن جاؤ قبل اِس کے کہ تم پر عذاب آجائے پھر تمہاری کوئی مدد نہیں کی جائے گی

Translated by

Hussain Najfi

اور اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو اور اس کے فرمانبردار بن جاؤ قبل اس کے کہ تم پر عذاب آجائے پھر تمہاری کوئی مدد نہیں کی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Turn ye to our Lord (in repentance) and bow to His (Will), before the Penalty comes on you: after that ye shall not be helped.

Translated by

Muhammad Sarwar

Turn in repentance to your Lord and submit to His will before you are afflicted with the torment after which you can receive no help.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And turn in repentance (and in obedience with true faith) to your Lord and submit to Him before the torment comes upon you, (and) then you will not be helped."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And return to your Lord time after time and submit to Him before there comes to you the punishment, then you shall not be helped.

Translated by

William Pickthall

Turn unto your Lord repentant, and surrender unto Him, before there come unto you the doom, when ye cannot be helped.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

रुजू हो अपने रब की ओर और उस के आज्ञाकारी बन जाओ, इस से पहले कि तुम पर यातना आ जाए। फिर तुम्हारी सहायता न की जाएगी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور (اسلام قبول کرنے میں) اس کی فرمانبرداری کرو (2) قبل اس کے کہ تم پر عذاب (الہٰی) واقع ہونے لگے (اور) پھر اس وقت کسی کی طرف سے تمہاری کوئی مدد نہ کی جاوے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اپنے رب کی طرف پلٹ آؤ اور اس کے فرمانبردار ہوجاؤ قبل اس کے کہ تم پر عذاب آجائے اور پھر کہیں سے تمہیں مدد نہ مل سکے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پلٹ آؤ اپنے رب کی طرف اور مطیع بن جاؤ اسکے قبل اسکے کہ تم پر عذاب آجائے اور پھر کہیں تمہیں مدد نہ مل سکے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اپنے رب کی طرف متوجہ ہوجاؤ اور اس کے فرمانبردار بن جاؤ اس سے پہلے کہ تمہارے پاس عذاب آئے پھر تمہاری مدد نہ کی جائے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور رجوع ہوجاؤ اپنے رب کی طرف اور اس کی حکم برداری کرو پہلے اس سے کہ آئے تم پر عذاب پھر کوئی تمہاری مدد کو نہ آئے گا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم اپنے رب کی طرف رجوع ہوجائو اور اس کے فرمانبردار بن جائو اس سے قبل کہ تم پر عذاب آپہنچے پھر تم کہیں سے مدد بھی نہ دے جاسکو۔