Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 130

سورة النساء

وَ اِنۡ یَّتَفَرَّقَا یُغۡنِ اللّٰہُ کُلًّا مِّنۡ سَعَتِہٖ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ وَاسِعًا حَکِیۡمًا ﴿۱۳۰﴾

But if they separate [by divorce], Allah will enrich each [of them] from His abundance. And ever is Allah Encompassing and Wise.

اور اگر میاں بیوی جدا ہو جائیں تو اللہ تعالٰی اپنی وسعت سے ہر ایک کو بے نیاز کر دے گا ، اللہ تعالٰی وسعت والا حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
یَّتَفَرَّقَا
وہ دونوں الگ ہوجائیں
یُغۡنِ
غنی کردے گا
اللّٰہُ
اللہ
کُلًّا
ہر ایک کو
مِّنۡ سَعَتِہٖ
اپنی وسعت سے
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالی
وَاسِعًا
وسعت والا
حَکِیۡمًا
بہت حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
یَّتَفَرَّقَا
وہ دونوں جدا ہو جائیں
یُغۡنِ
غنی کر دے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
کُلًّا
ہر ایک کو
مِّنۡ سَعَتِہٖ
اپنی وسعت سے
وَکَانَ
اور(ہمیشہ سے)ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَاسِعًا
بڑی وسعت والا
حَکِیۡمًا
کمال حکمت والا
Translated by

Juna Garhi

But if they separate [by divorce], Allah will enrich each [of them] from His abundance. And ever is Allah Encompassing and Wise.

اور اگر میاں بیوی جدا ہو جائیں تو اللہ تعالٰی اپنی وسعت سے ہر ایک کو بے نیاز کر دے گا ، اللہ تعالٰی وسعت والا حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر دونوں میاں بیوی (میں صلح نہ ہوسکے اور وہ) ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں تو اللہ اپنی مہربانی سے ہر ایک کو (دوسرے کی محتاجی سے) بےنیاز کردے گا اور اللہ تعالیٰ بڑی وسعت والا اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگروہ دونوں جُدا ہوجائیں توہر ایک کو اﷲ تعالیٰ اپنی وسعت سے غنی کردے گااور اﷲ تعالیٰ ہمیشہ ہی سے بڑی وسعت والا،کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if they separate, Allah shall, through His capacity, make each of them need-free. And Allah is All-Embracing, All-Wise.

اور اگر دونوں جدا ہوجاویں تو اللہ ہر ایک کو بےپردا کردے گا اپنی کشائش سے اور اللہ کشائش والا تدبیر والا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر وہ (میاں بیوی) دونوں علیحدہ ہوجائیں گے تو اللہ ان کو اپنی کشادگی سے غنی کر دے گا اور اللہ بڑی وسعت رکھنے والا حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But if the two separate, out of His plenty Allah will make each dispense with the other. Indeed Allah is All-Bounteous, All-Wise.

لیکن اگر زوجین ایک دوسرے سے الگ ہی ہو جائیں تو اللہ اپنی وسیع قدرت سے ہر ایک کو دوسرے کی محتاجی سے بے نیاز کر دے گا ۔ اللہ کا دامن بہت کشادہ ہے اور وہ دانا و بینا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر دونوں جدا ہو ہی جائیں تو اللہ اپنی ( قدرت اور رحمت کی ) وسعت سے دونوں کو ( ایک دوسرے کی حاجت سے ) بے نیاز کردے گا ۔ ( ٧٩ ) اللہ بڑی وسعتوں والا ، بڑی حکمت والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر صلح نہ ہو سکے میاں بی بی جدا ہوجا ویں خاوند طلاق دے دے تو اللہ تعالیٰ اپنی گنجائش سے فضل سے کسی کو دوسرے کا محتاج نہ رکھے گا 11 اور اللہ گنجائش والا حکمت والا ہے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر دونوں (میاں بیوی) جدا ہوجائیں (موافقت نہ ہو سکے) تو اللہ ہر ایک کو اپنی وسعت سے بےاحتیاج کردے گا اور اللہ وسعت والے (اور) حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر (ساری تدبیروں کے باوجود) دونوں کے درمیان تفریق ہو ہی جائے تو اللہ اپنی کشائش سے ہر ایک کو بےنیاز کر دے گا۔ اور اللہ کے پاس وسیع خزانہ رزق بھی ہے اور حکمت بھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر میاں بیوی (میں موافقت نہ ہوسکے اور) ایک دوسرے سے جدا ہوجائیں تو خدا ہر ایک کو اپنی دولت سے غنی کردے گا اور خدا بڑی کشائش والا اور حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if the twain must sunder, Allah shall render the twain independent out of His bounty, and Allah is ever Bountiful, Wise.

اور اگر دونوں جدا ہی ہوجائیں تو اللہ ہر ایک کو اپنے (فضل کی) وسعت سے بےنیاز کردے گا ۔ اور اللہ ہے ہی بڑا وسعت والا بڑا حکمت والا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر وہ دونوں جدا ہوجائیں تو اللہ ان میں سے ہر ایک کو اپنی وسعت سے بے نیاز کردے گا ۔ اللہ بڑی سمائی رکھنے والا اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر دونوں ( میاں بیوی ) علیحدہ ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اپنی وسعت سے بے نیاز فرما دیں گے اور اللہ تعالیٰ بڑی وسعت والے حکمت والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لیکن اگر میاں بیوی ایک دوسرے سے الگ ہی ہوجائیں تو اللہ اپنی وسیع قدرت سے ہر ایک کو دوسرے کی محتاجی سے بےنیاز کرے گا۔ اللہ کا دامن بہت کشادہ ہے اور اللہ بڑی وسعت والا اور دانا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر وہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں، تو اللہ ان میں سے ہر ایک کو بےنیاز کردے گا (دوسرے سے) اپنی وسعت سے اور اللہ بڑا ہی وسعت والا، نہایت ہی حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور ا گر دونوں میاں بیوی الگ ہو جائیں تواللہ اپنی مہربانی سے ہرایک کو بے نیازکردے گااوراللہ تعالیٰ بڑی وسعت والا اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر وہ دونوں ( ف۳۳٦ ) جدا ہوجائیں تو اللہ اپنی کشائش سے تم میں ہر ایک کو دوسرے سے بےنیاز کردے گا ( ف۳۳۷ ) اور اللہ کشائش والا حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر دونوں ( میاں بیوی ) جدا ہو جائیں تواللہ ہر ایک کو اپنی کشائش سے ( ایک دوسرے سے ) بے نیاز کر دے گا اور اللہ بڑی وسعت والا بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر دونوں ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں تو اللہ ہر ایک کو اپنے فضل و کرم کی وسعت سے بے نیاز کر دے گا ۔ اور اللہ بڑی وسعت والا بڑی حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if they disagree (and must part), Allah will provide abundance for all from His all-reaching bounty: for Allah is He that careth for all and is Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

If the marriage is terminated, God will make each one of them financially independent. God is Munificent and Wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But if they separate (by divorce), Allah will provide abundance for everyone of them from His bounty. And Allah is Ever All-Sufficient for His creatures' needs, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they separate, Allah will render them both free from want out of His ampleness, and Allah is Ample-giving, Wise.

Translated by

William Pickthall

But if they separate, Allah will compensate each out of His abundance. Allah is ever All-Embracing, All-Knowing.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर वे दोनों जुदा हो जाएं तो अल्लाह हर एक को अपनी वुसअत से बेनियाज़ कर देगा, और अल्लाह बड़ी वुसअत वाला, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر دونوں میاں بیوی جدا ہوجاویں تو اللہ تعالیٰ اپنی وسعت سے ہر ایک کو بےاحتیاج کردے گا اور اللہ تعالیٰ بڑی وسعت والے اور بڑی حکمت والے ہیں۔ (130)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر میاں بیوی جدا ہوجائیں تو اللہ تعالیٰ اپنی کشادگی سے ہر ایک کو بےنیاز کر دے گا۔ اللہ تعالیٰ کشادگی والا، حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لیکن اگر زوجین ایک دوسرے سے الگ ہی ہوجائیں تو اللہ اپنی وسیع قدرت سے ہر ایک کو دوسرے کی محتاج سے بےنیاز کر دے گا ۔ اللہ کا دامن بہت کشادہ ہے اور وہ دانا وبینا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر دونوں جدا ہوجائیں تو اللہ ہر ایک کو اپنی عطا کی ہوئی وسعت کے ذریعہ بےنیاز کر دے گا اور اللہ تعالیٰ وسعت والا حکمت والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر دونوں جدا ہوجاویں تو اللہ ہر ایک کو بےپروا کر دیگا اپنی کشایش سے اور اللہ کشایش والا تدبیر جاننے والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر دونوں میاں بیوی ایک دوسرے سے جدا ہی ہوجائیں تو اللہ تعالیٰ اپنی کشائش کی برکت سے ہر ایک کو بےنیاز کر دے گا اور اللہ تعالیٰ بڑا صاحب وسعت اور بڑی حکمت والا ہے