Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 15

سورة النساء

وَ الّٰتِیۡ یَاۡتِیۡنَ الۡفَاحِشَۃَ مِنۡ نِّسَآئِکُمۡ فَاسۡتَشۡہِدُوۡا عَلَیۡہِنَّ اَرۡبَعَۃً مِّنۡکُمۡ ۚ فَاِنۡ شَہِدُوۡا فَاَمۡسِکُوۡ ہُنَّ فِی الۡبُیُوۡتِ حَتّٰی یَتَوَفّٰہُنَّ الۡمَوۡتُ اَوۡ یَجۡعَلَ اللّٰہُ لَہُنَّ سَبِیۡلًا ﴿۱۵﴾

Those who commit unlawful sexual intercourse of your women - bring against them four [witnesses] from among you. And if they testify, confine the guilty women to houses until death takes them or Allah ordains for them [another] way.

تمہاری عورتوں میں سے جو بے حیائی کا کام کریں ان پر اپنے میں سے چار گواہ طلب کرو ، اگر وہ گواہی دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں قید رکھو ، یہاں تک کہ موت ان کی عمریں پوری کر دے ، یا اللہ تعالٰی ان کے لئے کوئی اور راستہ نکالے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالّٰتِیۡ
اور وہ عورتیں جو
یَاۡتِیۡنَ
آئیں
الۡفَاحِشَۃَ
بےحیائی کا
مِنۡ نِّسَآئِکُمۡ
تمہاری عورتوں میں سے
فَاسۡتَشۡہِدُوۡا
تو گواہ مانگو
عَلَیۡہِنَّ
ان پر
اَرۡبَعَۃً
چار
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
فَاِنۡ
پھر اگر
شَہِدُوۡا
وہ گواہی دے دیں
فَاَمۡسِکُوۡ ہُنَّ
تو روک لو انہیں
فِی الۡبُیُوۡتِ
گھروں میں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَتَوَفّٰہُنَّ
فوت کردے انہیں
الۡمَوۡتُ
موت
اَوۡ
یا
یَجۡعَلَ
بنا دے
اللّٰہُ
اللہ تعالی
لَہُنَّ
ان کے لیے
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالّٰتِیۡ
اور جو عورتیں
یَاۡتِیۡنَ
وہ آئیں
الۡفَاحِشَۃَ
بد کاری کو
مِنۡ نِّسَآئِکُمۡ
تمہاری عورتوں میں سے
فَاسۡتَشۡہِدُوۡا
تو تم گواہی لو
عَلَیۡہِنَّ
اُن پر
اَرۡبَعَۃً
چار(مردوں) کی
مِّنۡکُمۡ
اپنے میں سے
فَاِنۡ
پھر اگر
شَہِدُوۡا
وہ گواہی دے دیں
فَاَمۡسِکُوۡ ہُنَّ
تو تم بند رکھو انہیں
فِی الۡبُیُوۡتِ
گھروں میں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَتَوَفّٰہُنَّ
اٹھا لے جائے اُن کو
الۡمَوۡتُ
موت
اَوۡ
یا
یَجۡعَلَ
نکال دیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَہُنَّ
اُن کے لیے
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
Translated by

Juna Garhi

Those who commit unlawful sexual intercourse of your women - bring against them four [witnesses] from among you. And if they testify, confine the guilty women to houses until death takes them or Allah ordains for them [another] way.

تمہاری عورتوں میں سے جو بے حیائی کا کام کریں ان پر اپنے میں سے چار گواہ طلب کرو ، اگر وہ گواہی دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں قید رکھو ، یہاں تک کہ موت ان کی عمریں پوری کر دے ، یا اللہ تعالٰی ان کے لئے کوئی اور راستہ نکالے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کی مرتکب ہوں ان پر اپنے میں سے چار آدمیوں کی گواہی لو اور اگر وہ گواہی دے دیں تو انہیں گھروں میں بند رکھو تاآنکہ انہیں موت آجائے یا اللہ ان کے لیے کوئی اور راہ پیدا کردے (کوئی دوسری سزا تجویز کرے)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور تمہاری عورتوں میں سے جوبدکاری کریں اُن پراپنے میں سے چار مردوں کی گواہی لو،پھراگروہ گواہی دے دیں تواُنہیں گھروں میں بندرکھو،یہاں تک کہ اُنہیں موت اٹھالے جائے یا اﷲ تعالیٰ اُن کے لیے کوئی راستہ نکال دے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those of your women who commit the shameful act, then have four witnesses from among you. So, if they do testify, then confine those women to their homes until death overcomes them or Allah prescribes a way for them.

اور جو کوئی بدکاری کرے تمہاری عورتوں میں سے تو گواہ لاؤ ان پر چار مرد اپنوں میں سے پھر اگر وہ گواہی دیویں تو بند رکھو ان عورتوں کو گھروں میں یہاں تک کہ اٹھالیوے ان کو موت یا مقرر کردے اللہ ان کے لئے کوئی راہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تمہاری عورتوں میں سے جو کسی بےحیائی کا ارتکاب کریں تو ان پر اپنے میں سے چار گواہ لاؤ پس اگر وہ گواہی دے دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں بند کردو یہاں تک کہ موت ان کو لے جائے یا اللہ ان کے لیے کوئی اور راستہ نکال دے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for those of your women who are guilty of immoral conduct, call upon four from amongst you to bear witness against them. And if four men do bear witness, confine those women to their houses until either death takes them away or Allah opens some way for them.

تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کی مرتکب ہوں ان پر اپنے میں سے چار آدمیوں کی گواہی لو ، اور اگر چار آدمی گواہی دے دیں تو ان کو گھروں میں بند رکھو یہاں تک کہ انہیں موت آجائے یا اللہ ان کے لیے کوئی راستہ نکال دے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کا ارتکاب کریں ، ان پر اپنے میں سے چار گواہ بنا لو ۔ چنانچہ اگر وہ ( ان کی بدکاری کی ) گواہی دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں روک کر رکھو یہاں تک کہ انہیں موت اٹھا کرلے جائے ، یا اللہ ان کے لیے کوئی اور راستہ پیدا کردے ۔ ( ١٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو تمہاری عورتوں میں سے بدکاری کریں اور خاوند دعوی کرے تو چار مسلمان مردوں کی گواہی مانگوں اگر وہ چار گوہ گواہی دیویں کہ ہم نے اس عورت کو اپنی آنکھوں سے زنا کرتے دیکھا ہے تو ایسی عورتوں کو گھروں میں قید رکھو یہاں تک کہ موت ان کا کام تماکردے یا ان کے لیے کوئی دوسرا راستہ نکالے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(مسلمانو ! ) اور تمہاری عورتوں میں سے جو بےحیائی کا کام کر بیٹھیں سو ان پر اپنے لوگوں میں سے چار گواہ طلب کرو پس اگر وہ گواہی دیں تو تم ان کو گھروں میں بند رکھو یہاں تک کہ ان کو موت اٹھالے یا اللہ ان کے لئے کوئی اور راہ پیدا فرمادیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو تمہاری عورتیں بےحیائی کا کام کریں ، تم ان عورتوں پر اپنوں میں سے چار مردوں کو گواہ بنا لو اگر وہ گواہی دے دیں تو تم ان کو گھروں میں مقید رکھو یہاں تک کہ موت ان کا خاتمہ کر دے یا اللہ ان کے لئے کوئی اور راستہ نکال دے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مسلمانو تمہاری عورتوں میں جو بدکاری کا ارتکاب کر بیٹھیں ان پر اپنے لوگوں میں سے چار شخصوں کی شہادت لو۔ اگر وہ (ان کی بدکاری کی) گواہی دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں بند رکھو یہاں تک کہ موت ان کا کام تمام کردے یا خدا ان کے لئے کوئی اور سبیل (پیدا) کرے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

As for those of your women who may commit whoredom, call against them four witnesses from among them if they testify, confine you them to their houses till death complete their turn of life, or Allah appoint for them some other way.

اور تمہاری عورتوں میں سے جو بےحیائی کا کام کریں ۔ ان پر چار (آدمی) اپنے میں سے گواہ کرلو سو اگر وہ گواہی دے دیں تو ان (عورتوں) کو گھروں کے اندر بند رکھو یہاں تک کہ موت ان کا خاتمہ کردے۔ ۔ یا اللہ انکے لیے کوئی (اور) راہ نکال دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کی مرتکب ہوں تو ان پر اپنے اندر سے چار گواہ طلب کرو ۔ پس اگر وہ گواہی دے دیں تو ان کو گھروں کے اندر محبوس کردو ، یہاں تک کہ موت ان کا خاتمہ کرے یا اللہ ان کیلئے کوئی راہ نکالے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تمہاری عورتوں میں سے جو عورتیں بے حیائی کے کام کریں تو تم اپنوں سے چار ( مرد ) گواہ طلب کرلو ۔ پس ( گروہ ) ( بے حیائی کی ) گواہی دے دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں بند کردو یہاں تک کہ ( انکی زندگی کو ) موت پورا کردے یا اﷲ تعالیٰ ان کے لئے کوئی راہ نکال دے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کریں ان پر اپنے میں سے چار آدمیوں کی گواہی لو اور اگر چار آدمی گواہی دے دیں تو ان کو گھروں میں بند رکھو یہاں تک کہ انہیں موت آجائے یا اللہ ان کے لیے کوئی راستہ نکال دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تمہاری عورتوں میں سے جو ارتکاب کر بیٹھیں بےحیائی کا، تو تم ان پر مقرر کرلو چار گواہ، اپنوں ہی میں سے، پھر اگر وہ چاروں گواہی دے دیں تو تم روک رکھو ان عورتوں کو اپنے گھروں میں، یہاں تک کہ انہیں آجائے موت، یا مقرر فرما دے ان کے لئے اللہ کوئی راستہ،

Translated by

Noor ul Amin

تمہاری عورتوں میں سےجو زناکی مرتکب ہوں ، ان پر اپنے میں سے چار آدمیوں کی گواہی لو اور اگروہ گواہی دے دیں توانہیں گھروں میں بند کردوحتیٰ کہ انہیں موت آ جائے یااللہ ان کے لئے کوئی اور راہ پیدا کردے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہاری عورتوں میں جو بدکاری کریں ان پر خاص اپنے میں کے ( ف٤۱ ) چار مردوں کی گواہی لو پھر اگر وہ گواہی دے دیں تو ان عورتوں کو گھر میں بند رکھو ( ف٤۲ ) یہاں تک کہ انہیں موت اٹھالے یا اللہ ان کی کچھ راہ نکالے ( ف٤۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کا ارتکاب کر بیٹھیں تو ان پر اپنے لوگوں میں سے چار مردوں کی گواہی طلب کرو ، پھر اگر وہ گواہی دے دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں بند کر دو یہاں تک کہ موت ان کے عرصۂ حیات کو پورا کر دے یا اللہ ان کے لئے کوئی راہ ( یعنی نیا حکم ) مقرر فرما دے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو تمہاری عورتوں میں سے بدکاری کریں تو ان کی بدکاری پر اپنے میں سے چار آدمیوں کی گواہی لو ۔ اور اگر وہ گواہی دے دیں تو انہیں گھروں میں بند کر دو یہاں تک کہ انہیں موت آجائے یا اللہ ان کے لیے کوئی اور راستہ مقرر کرے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If any of your women are guilty of lewdness, Take the evidence of four (Reliable) witnesses from amongst you against them; and if they testify, confine them to houses until death do claim them, or Allah ordain for them some (other) way.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those of your women who commit fornication, let four (Muslim) witness testify to their act. If there is sufficient testimony, confine them to their homes until they die, or until God provides a way for their freedom.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those of your women who commit illegal sexual intercourse, take the evidence of four witnesses from among you against them; and if they testify, confine them (i.e. women) to houses until death comes to them or Allah ordains for them some (other) way.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And as for those who are guilty of an indecency from among your women, call to witnesses against them four (witnesses) from among you; then if they bear witness confine them to the houses until death takes them away or Allah opens some way for them.

Translated by

William Pickthall

As for those of your women who are guilty of lewdness, call to witness four of you against them. And if they testify (to the truth of the allegation) then confine them to the houses until death take them or (until) Allah appoint for them a way (through new legislation).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम्हारी औरतों में से जो कोई बदकारी करे तो उनपर अपनों में से चार मर्द गवाह करो, फिर अगर वे गवाही देदें तो उन औरतों को घरों के अंदर बंद रखो यहाँ तक कि उनको मौत आ जाए या अल्लाह उनके लिए कोई राह निकाल दे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو عورتیں بیحیائی کا کام کریں تمہاری بیبیوں میں سے سو تم لوگ ان عورتوں پر چار آدمی اپنوں میں سے گواہ کرلو۔ سو اگر وہ گواہی دیدیں تو تم ان کو گھروں کے اندر مقید رکھو یہاں تک کہ موت ان کا خاتمہ کردے یا اللہ تعالیٰ ان کے لیے کوئی اور راہ تجویز فرمادیں۔ (3) (15)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تمہاری عورتوں میں جو بےحیائی کا کام کریں ان پر اپنے میں سے چار گواہ لاؤ۔ اگر وہ گواہی دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں قید رکھو یہاں تک کہ ان کی موت واقع ہو یا اللہ تعالیٰ ان کے لیے کوئی راہ نکال دے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کی مرتکب ہوں ان پر اپنے میں سے چار آدمیوں کی گواہی لو ‘ اور اگر چار آدمی گواہی دیدیں تو ان کو گھروں میں بند رکھو یہاں تک کہ انہیں موت آجائے یا اللہ ان کیلئے کوئی راستہ نکال دے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمہاری عورتوں میں سے جو عورتیں بےحیائی کا کام کریں سو ان پر چار آدمیوں کی گواہی طلب کرلو جو تم میں سے ہوں، سو اگر وہ گواہی دے دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں روکے رکھو یہاں تک کہ اللہ ان کو موت دے دے یا ان کے لیے کوئی راہ تجویز فرما دے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی بدکاری کرے تمہاری عورتوں میں سے تو گواہ لاؤ ان پر چار مرد اپنوں میں سے پھر اگر وہ گواہی دیویں تو بند رکھو ان عورتوں کو گھروں میں یہاں تک کہ اٹھا لیوے ان کو موت یا مقرر کر دے اللہ ان کے لئے کوئی راہ  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تمہاری بیویوں میں سے جو عورتیں بدکاری کی مرتکب ہوں تو تم ان عورتوں کے خلاف اپنوں میں سے چار مردوں کی گواہی لائو پھر اگر وہ چاروں گواہی دے دیں تو تم ان بدکار عورتوں کو گھروں میں اس وقت تک قید رکھو کہ ان کو موت اٹھالے یا اللہ تعالیٰ ان کے لئے کوئی اور راہ مقرر کرے