Noun

كَيْدَ

(the) strategy

چال

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
كَادَ
يَكِيْدُ
كِدْ
كَائِد
مَكِيْد
كَيْد
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْکَیْدُ: (خفیہ تدبیر) کے معنی ایک قسم کی حیلہ جوئی کے ہیں یہ اچھے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے اور برے معنوں میں بھی مگر عام طور پر برے معنوں میں استعمال ہوتا ہے اسی طرح لفظ اِسْتِدْرَاجٌ اور مَکْرٌ بھی کبھی اچھے معنوں میں آجاتے ہیں چنانچہ اچھے معنوں میں فرمایا: (کَذٰلِکَ کِدۡنَا لِیُوۡسُفَ) (۱۲۔۷۶) اسی طرح ہم نے یوسفؑ کے لئے تدبیر کردی۔ (وَ اُمۡلِیۡ لَہُمۡ اِنَّ کَیۡدِیۡ مَتِیۡنٌ) (۷۔۱۸۳) اور میں ان کو مہلت دیئے جاتا ہوں میری تدبیر (بڑی) مضبوط ہے۔بعض نے کہا ہے کہ یہاں کید سے مرا عذاب ہے لیکن صحیح یہ ہے کہ اس سے ڈھیل اور مہلت دینا مراد ہے جو آخرکا موجب عذاب بنتی ہے جیسے فرمایا: (اِنَّمَا نُمۡلِیۡ لَہُمۡ لِیَزۡدَادُوۡۤا اِثۡمًا) (۳۔۱۷۸) (نہیں بلکہ) ہم ان کو اس لئے مہلت دیتے ہیں کہ وہ زیادہ گناہ کرلیں اور آیت کریمہ: (اَنَّ اللّٰہَ لَا یَہۡدِیۡ کَیۡدَ الۡخَآئِنِیۡنَ ) (۱۲۔۵۲) اور اﷲ خیانت کرنے والوں کے مکر کو روبراہ نہیں کرتا۔خائنین کی تخصیص سے معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ اپنی تدبیر سے خیانت کا ارادہ نہیں کرتے ان کی تدبیر کو کبھی اﷲ تعالیٰ روبراہ اور کامیاب کردیتا ہے جیسا کہ یوسفؑ کی اپنے بھائی کے بارے میں تدبیر کرنا اور آیت کریمہ: (لَاَکِیۡدَنَّ اَصۡنَامَکُمۡ ) (۲۱۔۵۷) میں تمہارے بتوں سے ایک چال چلوں گا۔میں لَاَکِیْدَنَّ کے معنی یہ ہیں کہ میں ان کے ساتھ بری طرح پیش آؤں گا۔ (فَاَرَادُوۡا بِہٖ کَیۡدًا فَجَعَلۡنٰہُمُ الۡاَسۡفَلِیۡنَ ) (۳۷۔۹۸) غرض انہوں نے ان کے ساتھ ایک چال چلنی چاہی اور ہم نے انہی کو زیر کردیا۔ (فَاِنۡ کَانَ لَکُمۡ کَیۡدٌ فَکِیۡدُوۡنِ ) (۷۷۔۳۹) اگر تم کو کوئی داؤ آتا ہو تو مجھ پر کرچلو۔ (کَیْدُ سَاحِرِ) (۲۰۔۶۹) جادو کے ہتھکنڈے۔۔۔ (فَاَجْمِعُوْا کَیْدَکُمْ) (۲۰۔۶۹) تو تم جادو کا سامان اکٹھا کرلو۔محاورہ ہے: (فلَان یَکِیْد بِنَفْسِہ) :فلاں جان دے رہا ہے اور جب چقماق دیر سے آگ نکالے تو اس کے متعلق کہا جاتا ہے کَادَ الزَّنْدُ۔

Lemma/Derivative

26 Results
كَيْد
Surah:3
Verse:120
چال ان کی
their plot
Surah:4
Verse:76
چال
(the) strategy
Surah:7
Verse:183
میری چال
My plan
Surah:8
Verse:18
چال
(the) plan
Surah:12
Verse:5
ایک چال
a plot
Surah:12
Verse:28
تم عورتوں کی چال میں سے ہے
your plot
Surah:12
Verse:28
تم عورتوں کی چالیں
your plot
Surah:12
Verse:33
ان عورتوں کی چال کو
their plot
Surah:12
Verse:34
ان عورتوں کی چال
their plot
Surah:12
Verse:50
ان کی چال سے
of their plot