Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 12

سورة مومن

ذٰلِکُمۡ بِاَنَّہٗۤ اِذَا دُعِیَ اللّٰہُ وَحۡدَہٗ کَفَرۡتُمۡ ۚ وَ اِنۡ یُّشۡرَکۡ بِہٖ تُؤۡمِنُوۡا ؕ فَالۡحُکۡمُ لِلّٰہِ الۡعَلِیِّ الۡکَبِیۡرِ ﴿۱۲﴾

[They will be told], "That is because, when Allah was called upon alone, you disbelieved; but if others were associated with Him, you believed. So the judgement is with Allah , the Most High, the Grand."

یہ ( عذاب ) تمہیں اس لئے ہے کہ جب صرف اکیلے اللہ کا ذکر کیا جاتا تو تم انکار کرتے تھے اور اگر اس کے ساتھ کسی کو شریک کیا جاتا تھا تو تم مان لیتے تھے پس اب فیصلہ اللہ بلند و بزرگ ہی کا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکُمۡ
یہ تمہارا(انجام)
بِاَنَّہٗۤ
اس لیے کہ
اِذَا
جب
دُعِیَ
پکارا جاتا
اللّٰہُ
اللہ
وَحۡدَہٗ
اکیلے اسی کو
کَفَرۡتُمۡ
انکار کرتے تھے تم
وَاِنۡ
اور اگر
یُّشۡرَکۡ
شریک ٹھہرایا جاتا
بِہٖ
ساتھ اس کے
تُؤۡمِنُوۡا
تو تم مان جاتے
فَالۡحُکۡمُ
پس فیصلہ
لِلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہے
الۡعَلِیِّ
جو بہت بلند ہے
الۡکَبِیۡرِ
بہت بڑا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکُمۡ
یہ
بِاَنَّہٗۤ
بوجہ اس کے ہے کہ یقیناًوہ
اِذَا
جب
دُعِیَ
پکاراجاتاتھا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَحۡدَہٗ
اکیلے کو
کَفَرۡتُمۡ
تم کفرکرتے تھے
وَاِنۡ
اوراگر
یُّشۡرَکۡ
شریک کیاجاتا
بِہٖ
اس کے ساتھ
تُؤۡمِنُوۡا
تم اسے مان جاتے
فَالۡحُکۡمُ لِلّٰہِ
چنانچہ فیصلہ اللہ تعالیٰ کے اختیارمیں ہے
الۡعَلِیِّ
بہت بلند
الۡکَبِیۡرِ
بہت بڑاہے
Translated by

Juna Garhi

[They will be told], "That is because, when Allah was called upon alone, you disbelieved; but if others were associated with Him, you believed. So the judgement is with Allah , the Most High, the Grand."

یہ ( عذاب ) تمہیں اس لئے ہے کہ جب صرف اکیلے اللہ کا ذکر کیا جاتا تو تم انکار کرتے تھے اور اگر اس کے ساتھ کسی کو شریک کیا جاتا تھا تو تم مان لیتے تھے پس اب فیصلہ اللہ بلند و بزرگ ہی کا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(جواب ملے گا کہ) تمہارا یہ حال اس لئے ہے کہ جب تمہیں اللہ اکیلے کی طرف بلایا جاتا تھا تو تم انکار کردیتے تھے اور اگر اس کے ساتھ کوئی شریک بنایا جاتا تو تم مان لیتے تھے۔ اب فیصلہ تو اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے جو عالی شان اور کبریائی والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اس لیے ہے کہ یقیناجب اکیلے اﷲ تعالیٰ کوپکارا جاتا تھا تو تم کفرکرتے تھے اوراگر دوسروں کوشریک کیاجاتااس کے ساتھ توتم اُنہیں مان جاتے تھے چنانچہ فیصلہ اﷲ تعالیٰ کے اختیار میں ہے جوبہت بلند،بہت بڑا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(The reply will be, |"No.) This is because whenever Allah alone was invoked, you used to disbelieve, and if partners were associated with Him, you used to believe. Now the decision lies with Allah, the High, the Great.|"

یہ تم پر اس واسطے ہے کہ جب پکارا کسی نے اللہ کو اکیلا تو تم منکر ہوتے اور جب پکارتے اس کے ساتھ شریک کو تو تم یقین لانے لگتے اب حکم وہی جو کرے اللہ سب سے اوپر پڑا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اس لیے ہے کہ جب اکیلے اللہ کو پکارا جاتا تھا تو تم انکار کرتے تھے۔ اور اگر اس کے ساتھ شرک کیا جاتا تو تم مان لیتے تو اب ُ کل اختیار اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے جو بہت بلند بہت عظمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(They will be told): “(The cause of your present state is that) when Allah alone was invoked, you disbelieved; and when others instead of Him were invoked, you believed. Today all judgement lies with Allah, the Most High, the All-Great.”

۔ ( جواب ملے گا ) یہ حالت جس میں تم مبتلا ہو ، اس وجہ سے ہے کہ جب اکیلے اللہ کی طرف بلایا جاتا تھا تو تم ماننے سے انکار کر دیتے تھے اور جب اس کے ساتھ دوسروں کو ملایا جاتا تو تم مان لیتے تھے ۔ اب فیصلہ اللہ بزرگ و برتر کے ہاتھ ہے 18 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( جواب دیا جائے گا کہ : ) تمہاری یہ حالت اس لیے ہے کہ جب اللہ کو تنہا پکارا جاتا تھا تو تم انکار کرتے تھے ، اور اگ اس کے ساتھ کسی اور کو شریک ٹھہرایا جاتا تھا تو تم مان لیتے تھے ۔ اب تو فیصلہ اللہ ہی کا ہے جس کی شان بہت اونچی ، جس کی ذات بہت بڑی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس لئے 11(دنیا میں تمہا ا یہ حالت ھا) جب اکیلیء خدا کو پکارا جاتا تھا تو تم اس کی توحید انکار کرتے تھے اور جب اس کے ساتھ شرک کی جاتی تو جھٹ سے مان لیتے تھے 1 آج تو اسی خدا کی بادشاہت (حکومت) ہے جو سب سے بلند (سب سے) بڑا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اس وجہ سے ہے کہ جب تنہا اللہ کو پکارا جاتا تھا تو تم انکار کردیتے تھے۔ اور اگر اس کے ساتھ کسی اور کو شریک کیا جاتا تھا تو تم مان لیتے تھے سو (اس پر) فیصلہ اللہ کا ہے جو عالی شان (اور) بڑے رتبے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(ان سے کہا جائے گا کہ) تمہاری یہ حالت اس وجہ سے ہے کہ جب تمہیں ایک اللہ کی طرف بلایا جاتا تھا تو تم انکار کرتے تھے اور اگر کسی کو اس کے ساتھ شریک کیا جاتا تو تم اس کو مان لیا کرتے تھے۔ اب فیصلہ اللہ کے اختیار میں ہے وہ اللہ جو بلندو برتر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ اس لئے کہ جب تنہا خدا کو پکارا جاتا تھا تو تم انکار کردیتے تھے۔ اور اگر اس کے ساتھ شریک مقرر کیا جاتا تھا تو تسلیم کرلیتے تھے تو حکم تو خدا ہی کا ہے جو (سب سے) اوپر اور (سب سے) بڑا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is because when Allah alone was called upon ye disbelieved, and when some one was associated with Him ye believed. So the judgment is of Allah, the Exalted, the Great.

وجہ اس (سزائے دائمی) کی یہ ہے کہ جب صرف اللہ کا نام لیا جاتا تھا تو تم انکار کیا کرتے تھے اور اگر اس کیساتھ کسی کو شریک کیا جاتا تھا تو تم مان لیتے تھے سو فیصلہ تو اللہ کا ہے جو عالیشان ہے بڑے رتبے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ انجام تمہارے سامنے اس وجہ سے آیا کہ جب اللہ واحد کی دعوت دی جاتی تو تم اس کا انکار کرتے اور اگر اس کے شریک ٹھہرائے جاتے تو تم مانتے ۔ تو اب فیصلہ خدائے بلند وعظیم ہی کے اختیار میں ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس کی وجہ یہ ہے کہ جب اکیلے اللہ ( تعالیٰ ) کو پکارا جاتا تھا ( تو ) تم انکار کرتے تھے اور اگر اس کے ساتھ ( غیر اللہ کو ) شریک کیا جاتا ( تو ) تم ایمان لاتے تھے ، پس فیصلہ تو اللہ ( تعالیٰ ) ہی کا ہے جو عالی شان ( اور ) بہت بڑا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اس لیے کہ جب صرف اللہ کو پکارا جاتا تھا تو تم انکار کردیتے تھے، اور اگر اس کے ساتھ شریک کیا جاتا تھا تو تم اس کو مان لیتے تھے۔ تو حکم تو اللہ ہی کا ہے جو سب سے بڑا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(جواب ملے گا نہیں اور) یہ اس لئے کہ جب اکیلے اللہ کی طرف بلایا جاتا تھا تو تم لوگ انکار کردیا کرتے تھے اور اگر اس کے ساتھ (دوسروں کو) شریک کرلیا جاتا تو تم مان لیتے تھے سو اب فیصلہ اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے جو بڑی شان والا بڑے ہی بلند مرتبے والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

( جواب ملے گاکہ ) تمہارایہ حال اسلئے ہواکہ جب تمہیں اللہ اکیلے کی طرف بلایاجاتاتھاتوتم انکارکردیتے اور اگر اس کے ساتھ شریک بنایا جاتاتوتم مان لیتے تھے ، پس اب فیصلہ اللہ عالی شان کے ہاتھ میں ہےجو سب سے بلند ، سب سے بڑا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ اس پر ہوا کہ جب ایک اللہ پکارا جاتا تو تم کفر کرتے ( ف۲٤ ) اور ان کا شریک ٹھہرایا جاتا تو تم مان لیتے ( ف۲۵ ) تو حکم اللہ کے لیے ہے جو سب سے بلند بڑا ، (

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ان سے کہا جائے گا: نہیں ) یہ ( دائمی عذاب ) اس وجہ سے ہے کہ جب اللہ کو تنہا پکارا جاتا تھا تو تم انکار کرتے تھے اور اگر اس کے ساتھ ( کسی کو ) شریک ٹھہرایا جاتا تو تم مان جاتے تھے ، پس ( اب ) اللہ ہی کا حکم ہے جو ( سب سے ) بلند و بالا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( جواب ملے گا کہ ) یہ اس لئے ہے کہ جب ( تمہیں ) خدائے واحد و یکتا کی طرف بلایا جاتا تھا تو تم انکار کر دیتے تھے اور اگر کسی کو اس کا شریک بنایا جاتا تھا تو تم جان لیتے تھے اب فیصلہ اللہ کے اختیار میں ہے جو عالیشان ہے ( اور ) بزرگ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(The answer will be:) "This is because, when Allah was invoked as the Only (object of worship), ye did reject Faith, but when partners were joined to Him, ye believed! the Command is with Allah, Most High, Most Great!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They will be answered, "Your suffering is only because you disbelieved when One God was mentioned. When other things were considered equal to Him, you believed in them. Judgment belongs to God, the Most High, the Most Great.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(It will be said): "This is because, when Allah Alone was invoked, you disbelieved; but when partners were joined to Him, you believed! So the judgement is only with Allah, the Most High, the Most Great!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That is because when Allah alone was called upon, you disbelieved, and when associates were given to Him, you believed; so judgment belongs to Allah, the High, the Great.

Translated by

William Pickthall

(It is said unto them): This is (your plight) because, when Allah only was invoked, ye disbelieved, but when some partner was ascribed to Him ye were believing. But the command belongeth only to Allah, the Sublime, the Majestic.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह (बुरा परिणाम) तो इसलिए सामने आएगा कि जब अकेला अल्लाह को पुकारा जाता है तो तुम इनकार करते हो। किन्तु यदि उस के साथ साझी ठहराया जाए तो तुम मान लेते हो। तो अब फ़ैसला तो अल्लाह ही के हाथ में है, जो सर्वोच्च बड़ा महान है। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وجہ اس کی یہ ہے کہ جب صرف اللہ کا نام لیا جاتا تھا تو تم انکار کیا کرتے تھے اور اگر اس کے ساتھ کسی کو شریک کیا جاتا تھا تو تم مان لیتے تھے سو (اس پر) یہ فیصلہ اللہ کا ہے جو عالیشان (اور) بڑے رتبہ والا ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جہنمیوں کو جواب دیا جائے گا کہ جس میں حالت تم مبتلا ہو اس کی وجہ یہ ہے کہ جب صرف ایک اللہ کی طرف بلایا جاتا تھا تو تم ماننے سے انکار کرتے تھے اور جب اس کے ساتھ دوسروں کو ملایا جاتا تو تم مان لیتے تھے اب فیصلہ اللہ بزرگ و برتر کے اختیار میں ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ ؟ (جواب ملے گا) یہ حالت جس میں تم مبتلا ہو ، اس وجہ سے ہے کہ جب اکیلے اللہ کی طرف بلایا جاتا تھا تو تم ماننے سے انکار کردیتے تھے اور جب اسکے ساتھ دوسروں کو ملایا جاتا تو تم مان لیتے تھے۔ اب فیصلہ اللہ بزرگ و برتر کے ہاتھ ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اس وجہ سے ہے کہ جب صرف اللہ کا نام لیا جاتا تھا تو تم انکار کرتے تھے اور اگر اس کے ساتھ کسی کو شریک بنایا جاتا تھا تو اسے مان لیتے تھے سو فیصلہ اللہ ہی کے لیے ہے جو بلند ہے بڑا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ تم پر اس واسطے ہے کہ جب کسی نے پکارا اللہ کو اکیلا تو تم منکر ہوتے اور جب اس کے ساتھ پکارتے شریک کو تو تم یقین لانے لگتے، اب حکم وہی جو کرے اللہ سب سے اوپر بڑا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ارشا ہوگا یہ سزا تم کو اس لئے دی جارہی ہے کہ جب صرف تنہا خدا کا نام لیا جاتا تھا تو تم انکار کرتے تھے اور اگر خدا کے ساتھ کسی کو شریک کیا جاتا تھا تو تم یقین کرلیا کرتے تھے بس اب یہ فیصلہ اللہ ہی کا ہے جو سب سے عالیشان اور سب سے بڑا ہے۔