The Prohibition of Shirk, the Order for Tawhid, and the Evidence
Allah says,
قُلْ إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَعْبُدَ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَمَّا جَاءنِيَ الْبَيِّنَاتُ مِن رَّبِّي وَأُمِرْتُ أَنْ أُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ
Say: "I have been forbidden to worship those whom you worship besides Allah, since there have come to me evidences from my Lord; and I am commanded to submit to the Lord of all that exists.
Allah says, `say, O Muhammad, to these idolators, that Allah forbids them to worship anyone, such as these idols and false gods, except Him.'
Allah explains that no one apart from Him is deserving of worship, as He says:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مشرکین کو دعوت توحید ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تم ان مشرکوں سے کہہ دو کہ اللہ تعالیٰ اپنے سوا ہر کسی کی عبادت سے اپنی مخلوق کو منع فرما چکا ہے ۔ اس کے سوا اور کوئی مستحق عبادت نہیں ۔ اس کی بہت بڑی دلیل اس کے بعد کی آیت ہے ، جس میں فرمایا کہ اسی وحدہ لاشریک لہ نے تمہیں مٹی سے پھر نطفے سے پھر خون کی پھٹکی سے پیدا کیا ۔ اسی نے تمہیں ماں کے پیٹ سے بچے کی صورت میں نکالا ۔ ان تمام حالات کو وہی بدلتا رہا پھر اسی نے بچپن سے جوانی تک تمہیں پہنچایا ۔ وہی جوانی کے بعد بڑھاپے تک لے جائے گا یہ سب کام اسی ایک کے حکم تقدیر اور تدبیر ہو جاتے ہیں ۔ پھر کس قدر نامرادی ہے کہ اس کے ساتھ دوسرے کی عبادت کی جائے؟ بعض اس سے پہلے ہی فوت ہو جاتے ہیں ۔ یعنی کچے پنے میں ہی گر جاتے ہیں ۔ حمل ساقط ہو جاتا ہے ۔ بعض بچین میں بعض جوانی میں بعض ادھیڑ عمر میں بڑھاپے سے پہلے ہی مر جاتے ہیں ۔ چنانچہ اور جگہ قرآن پاک میں ہے ( وَنُقِرُّ فِي الْاَرْحَامِ مَا نَشَاۗءُ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى Ĉ ) 22- الحج:5 ) یعنی ہم ماں کے پیٹ میں ٹھہراتے ہیں جب تک چاہیں ۔ یہاں فرمان ہے کہ تاکہ تم وقت مقررہ تک پہنچ جاؤ ۔ اور تم سوچو سمجھو ۔ یعنی اپنی حالتوں کے اس انقلاب سے تم ایمان لے آؤ کہ اس دنیا کے بعد بھی تمہیں نئی زندگی میں ایک روز کھڑا ہونا ہے ، وہی زندگی دینے والا اور مارنے والا ہے ۔ اس کے سوا کوئی موت زیست پر قادر نہیں ۔ اس کے کسی حکم کو کسی فیصلے کو کسی تقرر کو کسی ارادے کو کوئی توڑنے والا نہیں ، جو وہ چاہتا ہے ہو کر ہی رہتا ہے اور جو وہ نہ چاہے ناممکن ہے کہ وہ ہوجائے ۔