Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 66

سورة مومن

قُلۡ اِنِّیۡ نُہِیۡتُ اَنۡ اَعۡبُدَ الَّذِیۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ لَمَّا جَآءَنِیَ الۡبَیِّنٰتُ مِنۡ رَّبِّیۡ ۫ وَ اُمِرۡتُ اَنۡ اُسۡلِمَ لِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۶۶﴾

Say, [O Muhammad], "Indeed, I have been forbidden to worship those you call upon besides Allah once the clear proofs have come to me from my Lord, and I have been commanded to submit to the Lord of the worlds."

آپ کہہ دیجئے! کہ مجھے ان کی عبادت سے روک دیا گیا ہے جنہیں تم اللہ کے سوا پکار رہے ہو اس بنا پر کہ میرے پاس میرے رب کی دلیلیں پہنچ چکی ہیں ، مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں تمام جہانوں کے رب کا تابع فرمان ہو جاؤں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنِّیۡ
بےشک میں
نُہِیۡتُ
روکا گیا ہوں میں
اَنۡ
کہ
اَعۡبُدَ
میں عبادت کروں
الَّذِیۡنَ
ان کی جنہیں
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
لَمَّا
جب کہ
جَآءَنِیَ
آ گئیں میرے پاس
الۡبَیِّنٰتُ
واضح نشانیاں
مِنۡ رَّبِّیۡ
میرے رب کی طرف سے
وَاُمِرۡتُ
اور حکم دیا گیا مجھے
اَنۡ
کہ
اُسۡلِمَ
میں فرماں بردار ہو جاؤں
لِرَبِّ
رب کے لیے
الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنِّیۡ
یقیناً مجھے 
نُہِیۡتُ
منع کیا گیا ہے
اَنۡ
یہ کہ 
اَعۡبُدَ
میں عبادت کروں
الَّذِیۡنَ
جنہیں 
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارتے ہو 
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ کے سوا
لَمَّا
جب
جَآءَنِیَ
 آگئے میرے پاس 
الۡبَیِّنٰتُ
واضح دلائل 
مِنۡ رَّبِّیۡ
میرے رب کی طرف سے 
وَاُمِرۡتُ
اور مجھے حکم دیاگیا 
اَنۡ
یہ کہ 
اُسۡلِمَ
میں فرماں بردار ہوجاؤں
لِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ
سارے جہانوں کے رب کا
Translated by

Juna Garhi

Say, [O Muhammad], "Indeed, I have been forbidden to worship those you call upon besides Allah once the clear proofs have come to me from my Lord, and I have been commanded to submit to the Lord of the worlds."

آپ کہہ دیجئے! کہ مجھے ان کی عبادت سے روک دیا گیا ہے جنہیں تم اللہ کے سوا پکار رہے ہو اس بنا پر کہ میرے پاس میرے رب کی دلیلیں پہنچ چکی ہیں ، مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں تمام جہانوں کے رب کا تابع فرمان ہو جاؤں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ مجھے منع کیا گیا ہے کہ میں ان کی عبادت کروں جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو، جبکہ میرے پروردگار کی طرف سے میرے پاس واضح دلائل بھی آچکے ہیں اور مجھے حکم ملا ہے کہ میں اللہ رب العالمین کا فرمانبردار بن کر رہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ یقیناًمجھے اس سے منع کیا گیاہے کہ میں اُن کی عبادت کروں جنہیں تم اﷲ تعالیٰ کے سوا پکارتے ہوجب کہ میرے پاس میرے رب کی جناب سے واضح دلائل آچکے، اور مجھے حکم دیاگیا ہے کہ میں سارے جہانوں کے رب کافرماں بردارہو جاؤں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"I have been ordered not to worship those whom you invoke beside Allah when clear signs from my Lord have (already) come to me, and I have been ordered that I submit to the Lord of the worlds.|"

تو کہہ کہ مجھ کو منع کردیا کہ پوجوں ان کو جن کو تم پکارتے ہو سوائے اللہ کے جب پہنچ چکیں میرے پاس کھلی نشانیاں میرے رب سے اور مجھ کو حکم ہوا کہ تابع رہوں جہان کے پروردگار کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہہ دیجیے : مجھے تو روک دیا گیا ہے کہ میں بندگی کروں ان کی جن کو تم پکار رہے ہو اللہ کے سوا جبکہ میرے پاس آچکی ہیں واضح تعلیمات میرے رب کی طرف سے اور مجھے تو حکم ہوا ہے کہ میں سرتسلیم خم کر دوں تمام جہانوں کے پروردگار کے سامنے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say, (O Prophet): “I have been forbidden to worship those beside Allah whom you call upon. (How can I worship any beside Allah) when clear Signs have come to me from my Lord and I have been commanded to surrender to Allah, the Lord of the Universe?”

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان لوگوں سے کہہ دو کہ مجھے تو ان ہستیوں کی عبادت سے منع کر دیا گیا ہے جنھیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو95 ۔ ( میں یہ کام کیسے کر سکتا ہوں ) جبکہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے بینات آ چکی ہیں ۔ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں رب العالمین کے آگے سر تسلیم خم کر دوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! اکافروں سے ) کہہ دو کہ : مجھے اس بات سے منع کردیا گیا ہے کہ جب میرے پاس میرے رب کی طرف سے کھلی کھلی نشانیاں آ چکی ہیں ، تو پھر بھی میں ان کی عبادت کروں جنہیں تم اللہ کے بجائے پکارتے ہو ۔ اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں تمام جہانوں کے پروردگار کے آگے سر جھکا دوں

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کہہ دے جب میرے پاس میرے مالک کی طرف سے کھلی نشانیاں آچکیں تو مجھ کو اللہ تعالیٰ کے سوا اوروں کو پوجنا جن کو تم پکارتے ہو (پوجتے ہو) منع ہا اور مجھے یہ حکم ہوا کہ اللہ تعالیٰ ہی کے سامنے گردن جھکائوں جو سارے جہان کا مالک ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ فرمادیجئے کہ بیشک مجھے روک دیا گیا ہے کہ جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو ، میں ان کی عبادت کروں جب کہ میرے پاس میرے پروردگار کی طرف سے کھلی دلیلیں آچکیں اور مجھے یہ حکم ہوا کہ میں جہانوں کے پروردگار کا فرماں بردار ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ مجھے اس سے منع کیا گیا ہے کہ میں ان کی عبادت کروں جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو ۔ جب کہ میرے پاس میرے رب کی کھلی نشانیاں آ چکی ہیں۔ اور ( آپ کہہ دیجئے کہ) مجھے حکم دیا گیا ہے کہ صرف اللہ رب العالمین کے سامنے اپنی گردن کو جھکائوں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے محمدﷺ ان سے) کہہ دو کہ مجھے اس بات کی ممانعت کی گئی ہے کہ جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو ان کی پرستش کروں (اور میں ان کی کیونکر پرستش کروں) جب کہ میرے پاس میرے پروردگار (کی طرف) سے کھلی دلیلیں آچکی ہیں اور مجھ کو یہ حکم ہوا ہے کہ پروردگار عالم ہی کا تابع فرمان ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: verily I am forbidden that should worship these whom ye call upon beside Allah when evidences have come Unto me from my Lord, and I am commanded that I should submit to the Lord of the Worlds.

آپ کہہ دیجئے کہ مجھے اس سے منع کردیا گیا ہے کہ میں ان (شریکوں) کی عبادت کروں جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو جبکہ میرے پاس میرے پروردگار کی نشانیاں آچکیں اور مجھے یہ حکم ملا ہے کہ میں (صرف) پروردگار عالم کے آگے گردن جھکاؤں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو؛ مجھے اس بات سے روک دیا گیا ہے کہ میں ان کی بندگی کروں جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو ، جبکہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے واضح آیتیں آچکی ہیں اور مجھے یہ حکم ملا ہے کہ میں اپنے تئیں خداوند عالم کے حوالہ کروں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ جب سے بسبب اس کے کہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے واضح دلائل آچکے ہیں مجھے ان ( معبودانِ باطل ) کی عبادت سے جن کی تم اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا عبادت کرتے ہو ، روک دیا گیا ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں رب العالمین کی فرمانبرداری کروں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہہ دو کہ مجھے اس بات سے منع کردیا گیا ہے کہ جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو ان کی پوجا کروں اور میں ان کی کیوں پرستش کروں جب کہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے کھلی دلیلیں آچکی ہیں اور مجھ کو یہ حکم ہوا ہے کہ رب العٰلمین ہی کا فرمانبردا ررہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے صاف) کہہ دو کہ مجھے تو بہرحال اس سے منع کیا گیا ہے کہ میں عبادت (و بندگی) کروں ان ہستیوں کی جن کو تم لوگ (پوجتے) پکارتے ہو اللہ کے سوا جب کہ پہنچ چکے میرے پاس روشن دلائل میرے رب کی جانب سے اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں سر تسلیم خم کردوں پروردگار عالم کے آگے

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ مجھے منع کیا گیا ہے کہ میں ان کی عبادت کروں جنہیں تم اللہ کو چھوڑکرپکارتے ہوجبکہ میرے رب کی طرف سے میرے پاس واضح دلائل بھی آ چکے ہیں اور مجھے حکم بھی ملا ہے کہ میں اللہ رب العالمین کافرمانبرداربن کررہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ میں منع کیا گیا ہوں کہ انہیں پوجوں جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو ( ف۱۳۷ ) جبکہ میرے پاس روشن دلیلیں ( ف۱۳۸ ) میرے رب کی طرف سے آئیں اور مجھے حکم ہوا ہے کہ رب العالمین کے حضور گردن رکھوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: مجھے منع کیا گیا ہے کہ میں اُن کی پرستش کروں جن بتوں کی تم اللہ کو چھوڑ کر پرستش کرتے ہو جبکہ میرے پاس میرے رب کی جانب سے واضح نشانیاں آچکی ہیں اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ تمام جہانوں کے پروردگار کی فرمانبرداری کروں

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کہ مجھے منع کر دیا گیا ہے کہ میں ان کی عبادت کروں جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو جبکہ میرے پروردگار کی طرف سے میرے پاس کھلی ہوئی دلیلیں آچکی ہیں اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں رب العالمین کے سامنے اپنا سر تسلیم خم کر دوں ( اس کا فرمانبردار بندہ بنوں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "I have been forbidden to invoke those whom ye invoke besides Allah,- seeing that the Clear Signs have come to me from my Lord; and I have been commanded to bow (in Islam) to the Lord of the Worlds."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "I have been forbidden to worship whatever you worship besides God after receiving clear evidence from my Lord. I have been commanded to submit myself to the will of the Lord of the Universe".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "I have been forbidden to worship those whom you worship besides Allah, since there have come to me evidences from my Lord; and I am commanded to submit to the Lord of all that exists.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: I am forbidden to serve those whom you call upon besides Allah when clear arguments have come to me from my Lord, and I am commanded that I should submit to the Lord of the worlds.

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad): I am forbidden to worship those unto whom ye cry beside Allah since there have come unto me clear proofs from my Lord, and I am commanded to surrender to the Lord of the Worlds.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "मुझे इससे रोक दिया गया है कि मैं उन की बन्दगी करूँ जिन्हें अल्लाह से हटकर पुकारते हो, जबकि मेरे पास मेरे रब की ओर से खुले प्रमाण आ चुके हैं। मुझे तो हुक्म हुआ है कि मैं सारे संसार के रब के आगे नतमस्तक हो जाऊँ।" -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (ان مشرکوں کو سنانے کے لیے) کہہ دیجیے کہ مجھ کو اس سے ممانعت کردی گئی ہے کہ میں ان (شرکاء) کی عبادت کروں جن کو خدا کے علاوہ تم پکارتے ہو جب کہ میرے پاس میرے رب کی نشانیاں آچکیں (7) اور مجھ کو یہ حکم ہوا ہے کہ میں (صرف) رب العالمین کے سامنے گردن جھکا لوں۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ان لوگوں سے فرما دیں کہ جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو۔ مجھے ان کی عبادت سے منع کردیا گیا ہے میرے پاس میرے رب کی طرف سے واضح دلائل آچکے ہیں، مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں رب العالمین کے آگے سر تسلیم خم کروں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ان لوگوں سے کہہ دو کہ مجھے تو ان ہستیوں کی عبادت سے منع کردیا گیا ہے۔ جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو۔ (میں یہ کام کیسے کرسکتا ہوں) جب کہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے بینات آچکی ہیں۔ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں رب العالمین کے آگے سر تسلیم خم کردوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے بلاشبہ میں اس سے منع کیا گیا کہ ان کی عبادت کروں جن کی اللہ کو چھوڑ کر تم عبادت کرتے ہو جبکہ میرے رب کی طرف سے میرے پاس واضح نشانیاں آچکی ہیں مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں رب العلمین ہی کا فرمانبردار بنوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ مجھ کو منع کردیا کہ پوجوں ان کو جن کو تم پکارتے ہو سوا اللہ کے جب پہنچ چکیں میرے پاس کھلی نشانیاں میرے رب سے اور مجھ کو حکم ہوا کہ تابع رہوں جہان کے پروردگار کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ کہہ دیجئے مجھے اس بات سے منع کیا گیا ہے جن کو تم خدا کے سوا پکارا کرتے ہو میں ان کی عبادت کروں جبکہ میرے رب کی جانب سے میرے پاس واضح دلائل پہنچ چکے اور مجھ کو یہ حکمدیا گیا ہے کہ میں رب العالمین کا فرمانبردار ہوں۔