Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 8

سورة مومن

رَبَّنَا وَ اَدۡخِلۡہُمۡ جَنّٰتِ عَدۡنِۣ الَّتِیۡ وَعَدۡتَّہُمۡ وَ مَنۡ صَلَحَ مِنۡ اٰبَآئِہِمۡ وَ اَزۡوَاجِہِمۡ وَ ذُرِّیّٰتِہِمۡ ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ۙ﴿۸﴾

Our Lord, and admit them to gardens of perpetual residence which You have promised them and whoever was righteous among their fathers, their spouses and their offspring. Indeed, it is You who is the Exalted in Might, the Wise.

اے ہمارے رب! تو انہیں ہمیشگی والی جنتوں میں لے جا جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے اور ان کے باپ دادوں اور بیویوں اور اولاد میں سے ( بھی ) ان ( سب ) کو جو نیک عمل ہیں یقیناً تو تُو غالب و باحکمت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَاَدۡخِلۡہُمۡ
اور داخل کر انہیں
جَنّٰتِ
باغات میں
عَدۡنِۣ
ہمیشگی کے
الَّتِیۡ
وہ جو
وَعَدۡتَّہُمۡ
وعدہ کیا تھا تو نے ان سے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
صَلَحَ
نیک ہوئے
مِنۡ اٰبَآئِہِمۡ
ان کے آباؤ اجداد میں سے
وَ اَزۡوَاجِہِمۡ
اور ان کی بیویوں
وَذُرِّیّٰتِہِمۡ
اور ان کی اولادوں میں سے
اِنَّکَ
بےشک تو
اَنۡتَ
تو ہی ہے
الۡعَزِیۡزُ
بہت زبردست
الۡحَکِیۡمُ
خوب حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَاَدۡخِلۡہُمۡ
اورداخل کرانہیں
جَنّٰتِ
جنتوں میں
عَدۡنِۣ
ہمیشہ کی
الَّتِیۡ
جن کا
وَعَدۡتَّہُمۡ
وعدہ کیاتونے ان سے
وَمَنۡ
اورجو
صَلَحَ
نیک ہیں
مِنۡ اٰبَآئِہِمۡ
ان کے والدین میں سے
وَ اَزۡوَاجِہِمۡ
اوران کی بیویوں میں سے
وَذُرِّیّٰتِہِمۡ
اوران کی اولادمیں سے
اِنَّکَ
یقیناًتو
اَنۡتَ
توہی
الۡعَزِیۡزُ
سب پرغالب
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والاہے
Translated by

Juna Garhi

Our Lord, and admit them to gardens of perpetual residence which You have promised them and whoever was righteous among their fathers, their spouses and their offspring. Indeed, it is You who is the Exalted in Might, the Wise.

اے ہمارے رب! تو انہیں ہمیشگی والی جنتوں میں لے جا جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے اور ان کے باپ دادوں اور بیویوں اور اولاد میں سے ( بھی ) ان ( سب ) کو جو نیک عمل ہیں یقیناً تو تُو غالب و باحکمت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ہمارے پروردگار ! انہیں ان ہمیشہ رہنے والے باغات میں داخل کر جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے اور ان کے آباء و اجداد، ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو صالح ہیں انہیں بھی بلاشبہ تو ہر چیز پر غالب، حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے ہمارے رب!اوراُنہیں ہمیشہ کی جنتوں میں داخل فرماجن کاتُونے اُن سے وعدہ کیا ہے اوراُن کے والدین اوربیویوں اوراولادمیں سے بھی جونیک ہیں۔ یقیناتوہی سب پر غالب، کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And, our Lord, admit them to the eternal gardens of Jannah that You have promised for them, and (admit) those as well who did good from among their fathers and wives and children. You, only You, are the Mighty, the Wise,

اے رب ہمارے اور داخل کر ان کو سدا بسنے کے باغوں میں جن کا وعدہ کیا تو نے ان سے اور جو کوئی نیک ہو ان کے باپوں میں اور عورتوں میں اور اولاد میں بیشک تو ہی ہے زبردست حکمت والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پروردگار ! اور انہیں داخل فرما ناان رہنے والے باغات میں جن کا ُ تو نے ان سے وعدہ کیا ہے اور (ان کو بھی) جو نیک ہوں ان کے آباء و اَجداد ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے۔ تو ُ یقینا زبردست ہے کمالِ حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Our Lord, admit them to the everlasting Gardens You have promised them and those of their fathers and spouses and progeny that were righteous. Surely You alone are Most Mighty, Most Wise;

اے ہمارے رب ، داخل کر ان کو ہمیشہ رہنے والی ان جنتوں میں جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے 10 ، اور ان کے والدین ، بیویوں اور اولاد میں سے جو صالح ہوں ( ان کو بھی ان کے ساتھ ہی پہنچادے ) تو بلا شبہ قادر مطلق اور حکیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اے پروردگار ! انہیں ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں داخل فرما ۔ جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے ۔ نیز ان کے ماں باپ اور بیوی بچوں میں سے جو نیک ہوں ، انہیں بھی ، یقیناً تیری اور صرف تیری ذات وہ ہے جس کا اقتدار بھی کام ہے ، جس کی حکمت بھی کامل

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مالک ہمارے اور ایسا کر) کہ ان کو اور ان کے باپ دادوں اور بی بیوں اور ان کی اولاد میں سے جو نیک ہوں ان کو ہمیشہ رہنے کے باغوں میے لے جا جن کے دینے کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے بیشک تو وہی زبردست ہے حکمت والاف 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ہمارے پروردگار ! ان کو ہمیشہ رہنے کی بہشتوں میں جن کا آپ نے ان سے وعدہ فرمایا ہے ، داخل فرمائیے اور جو ان کے باپ دادوں اور بیویوں اور اولاد میں سے نیک ہوں ان کو بھی۔ بیشک آپ غالب حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ہمارے پروردگار انہیں ہمیشہ کے باغوں میں داخل فرمایئے۔ جس کا آپ نے ان سے وعدہ کر رکھا ہے۔ ان کے صالح باپ ، داد ، ان کی صالح بیویوں اور ان کی اولاد صالح کو بھی ( نواز دیجئے) بیشک آپ ہی غالب اور حکمت والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے ہمارے پروردگار ان کو ہمیشہ رہنے کے بہشتوں میں داخل کر جن کا تونے ان سے وعدہ کیا ہے اور جو ان کے باپ دادا اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے نیک ہوں ان کو بھی۔ بےشک تو غالب حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Our Lord! make them enter the Everlasting Gardens Which Thou hast promised them, and also such of their fathers and their spouses and their offspring as verify Thou: Thou art the Mighty, the Wise.

اے ہمارے پروردگار انہیں ہمیشگی کی بہشتوں میں داخل کردے جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے اور ان کے والدین اور بیویوں اور اولاد میں سے جو (بہشت کے) لائق ہوں سو انہیں بھی (داخل کردے) ۔ بیشک تو تو زبردست ہے حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ہمارے رب! اور ان کو ہمیشگی کے ان باغوں میں داخل کر ، جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے اور ان کو بھی جو ان کے آباء وازواج وذریات میں سے جنت کے لائق ٹھہریں ۔ بیشک غالب اور حکمت والا تو ہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے ) ہمارے رب! اور آپ ان کو ہمیشہ رہنے کے ( ان ) باغات میں داخل فرمادیجیے جن کا آپ نے ان سے وعدہ فرمایا ہے اور ان کے باپ دادے ، بیویوں اور اولاد میں سے ان کو بھی جو اس کی صلاحیت رکھتے ہیں ، بے شک آپ ہی بڑے غلبے والے اور خوب حکمت والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ہمارے رب ان کو ہمیشہ رہنے کے لیے جنتوں میں داخل کر، جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے۔ اور جو ان کے باپ دادا اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے نیک ہوں ان کو بھی، بیشک تو غالب حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے ہمارے رب اور تو داخل فرما دے ان کو ہمیشہ رہنے کی ان جنتوں میں جن کا تو نے ان سے وعدہ فرما رکھا ہے ان کو بھی اور ان کے ماں باپ کو بھی اور ان کی بیویوں اور ان کی اولادوں میں سے بھی ان سب کو جو اس کے لائق ہوں بلاشبہ تو ہی ہے (اے ہمارے مالک ! ) سب پر غالب نہایت ہی حکمت والا

Translated by

Noor ul Amin

ا ے ہمارے رب! انہیں ان ہمیشہ رہنے والے باغات میں داخل کرجس کاتونے ان سے وعدہ کیا اوران کے باپ دادوں ، ان کی بیویوں اور ان کی اولادمیں سےجو صالح ہیں انہیں بھی ( داخل کر ) بلاشبہ تو ہر چیز پر غالب حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ہمارے رب! اور انہیں بسنے کے باغوں میں داخل کر جن کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے اور ان کو جو نیک ہوں ان کے باپ دادا اور بیبیوں اور اولاد میں ( ف۱۹ ) بیشک تو ہی عزت و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ہمارے رب! اور انہیں ( ہمیشہ رہنے کے لئے ) جنّاتِ عدن میں داخل فرما ، جن کا تُو نے اُن سے وعدہ فرما رکھا ہے اور اُن کے آباء و اجداد سے اور اُن کی بیویوں سے اور اُن کی اولاد و ذرّیت سے جو نیک ہوں ( انہیں بھی اُن کے ساتھ داخل فرما ) ، بے شک تو ہی غالب ، بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ہمارے پروردگار! اور ان کو ان ہمیشہ رہنے والے بہشتوں میں داخل کر جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے اور ان کے آباء و اجداد ، بیویوں اور اولاد میں سے جو صالح اور لائق ہوں ان کو بھی ( بخش دے اور وہیں ان کے ہمراہ داخل کر ) بے شک تو غالب ہے ( اور ) بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And grant, our Lord! that they enter the Gardens of Eternity, which Thou hast promised to them, and to the righteous among their fathers, their wives, and their posterity! For Thou art (He), the Exalted in Might, Full of Wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

Lord, admit them and their fathers, spouses, and offspring who have reformed themselves to the gardens of Eden which You have promised them. You are Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Our Lord! And make them enter the `Adn (Eternal) Gardens which you have promised them -- and to the righteous among their fathers, their wives, and their offspring! Verily, You are the Almighty, the All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Our Lord! and make them enter the gardens of perpetuity which Thou hast promised to them and those who do good of their fathers and their wives and their offspring, surely Thou are the Mighty, the Wise.

Translated by

William Pickthall

Our Lord! And make them enter the Gardens of Eden which thou hast promised them, with such of their fathers and their wives and their descendants as do right. Lo! Thou, only Thou, art the Mighty, the Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ हमारे रब! और उन्हें सदैव रहने के बागों में दाख़िल कर जिनका तूने उन से वादा किया है और उन के बाप-दादा और उन की पत्नियों और उन की सन्ततियों में से जो योग्य हुए उन्हें भी। निस्संदेह तू प्रभुत्वशाली, अत्यन्त तत्वदर्शी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ہمارے پروردگار اور ان کو ہمیشہ رہنے کی بہشتوں میں جن کا آپ نے ان سے وعدہ کیا ہے داخل کر دیجیئے اور ان کے ماں باپ اور بیبیوں اور اولاد میں جو (جنت کے) لائق (یعنی مومن) ہوں ان کو بھی ذرا داخل کر دیجیئے بلا شک آپ زبردست حکمت والے ہیں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ہمارے رب ! اور داخل کر ان کو ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے اور ان کے والدین اور بیویوں اور اولاد میں سے جو صالح ہوں تو بلاشبہ قادر مطلق اور حکیم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے ہمارے رب ، اور داخل کر ان کو ہمیشہ رہنے والی ان جنتوں میں جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے ، اور ان کے والدین اور بیویوں اور اولاد میں سے صالح ہوں (ان کو بھی وہاں ان کے ساتھ ہی پہنچادے) ۔ تو بلاشبہ قادر مطلق اور حکیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ہمارے رب اور انہیں ہمیشہ رہنے کی بہشتوں میں داخل فرمائیے جن کا آپ نے ان سے وعدہ فرمایا ہے اور ان کے آباء ازواج ذریتوں میں جو صالح ہوئے ان کو بھی داخل فرمائیے بلاشبہ آپ زبردست ہیں، حکمت والا ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے رب ہمارے اور داخل کر ان کو سدا بسنے کے باغوں میں جن کا وعدہ کیا تو نے ان سے اور جو کوئی نیک ہو ان کے باپوں میں اور عورتوں میں اور اولاد میں بیشک تو ہی ہے زبردست حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ہمارے پروردگار آپ ان لوگوں کو ان دائمی باغوں میں داخل کردیجئے جن کا آپ نے ان سے وعدہ کیا ہے اور ان کے ماں باپ اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے بھی جو لوگ جنت کی صلاحیت رکھتے ہوں ان کو بھی ان کے ہمراہ داخل کردیجئے بیشک آپ کمال قوت اور کمال حکمت کے مالک ہیں۔