Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 15

سورة حم السجدہ

فَاَمَّا عَادٌ فَاسۡتَکۡبَرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ بِغَیۡرِ الۡحَقِّ وَ قَالُوۡا مَنۡ اَشَدُّ مِنَّا قُوَّۃً ؕ اَوَ لَمۡ یَرَوۡا اَنَّ اللّٰہَ الَّذِیۡ خَلَقَہُمۡ ہُوَ اَشَدُّ مِنۡہُمۡ قُوَّۃً ؕ وَ کَانُوۡا بِاٰیٰتِنَا یَجۡحَدُوۡنَ ﴿۱۵﴾

As for 'Aad, they were arrogant upon the earth without right and said, "Who is greater than us in strength?" Did they not consider that Allah who created them was greater than them in strength? But they were rejecting Our signs.

اب قوم عاد نے تو بے وجہ زمین میں سرکشی شروع کردی اور کہنے لگے کہ ہم سے زور آور کون ہے؟ کیا انہیں یہ نظر نہ آیا کہ جس نے انہیں پیدا کیا ہے وہ ان سے ( بہت ہی ) زیادہ زور آور ہے وہ ( آخر تک ) ہماری آیتوں کا انکار ہی کرتے رہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَمَّا
تو رہے
عَادٌ
عاد
فَاسۡتَکۡبَرُوۡا
پس انہوں نے تکبر کیا
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
بِغَیۡرِ
بغیر
الۡحَقِّ
حق کے
وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
مَنۡ
کون
اَشَدُّ
زیادہ شدید ہے
مِنَّا
ہم سے
قُوَّۃً
قوت میں
اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
الَّذِیۡ
وہ ہے جس نے
خَلَقَہُمۡ
پیدا کیا انہیں
ہُوَ
وہ
اَشَدُّ
زیادہ شدید ہے
مِنۡہُمۡ
ان سے
قُوَّۃً
قوت میں
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کا
یَجۡحَدُوۡنَ
وہ انکار کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَمَّا
پھر لیکن 
عَادٌ
عاد
فَاسۡتَکۡبَرُوۡا
وہ توبڑے بن بیٹھے 
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں 
بِغَیۡرِ الۡحَقِّ
ناحق
وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
مَنۡ
کون
اَشَدُّ
 زیادہ ہے
مِنَّا
ہم سے 
قُوَّۃً
طاقت میں 
اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں 
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا
اَنَّ
یقیناً 
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡ
جس نے 
خَلَقَہُمۡ
پیدا کیا ان کو 
ہُوَ
وہ
اَشَدُّ
 زیادہ ہے 
مِنۡہُمۡ
ان سے 
قُوَّۃً
قوت میں 
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ 
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کا
یَجۡحَدُوۡنَ
انکار کر تے
Translated by

Juna Garhi

As for 'Aad, they were arrogant upon the earth without right and said, "Who is greater than us in strength?" Did they not consider that Allah who created them was greater than them in strength? But they were rejecting Our signs.

اب قوم عاد نے تو بے وجہ زمین میں سرکشی شروع کردی اور کہنے لگے کہ ہم سے زور آور کون ہے؟ کیا انہیں یہ نظر نہ آیا کہ جس نے انہیں پیدا کیا ہے وہ ان سے ( بہت ہی ) زیادہ زور آور ہے وہ ( آخر تک ) ہماری آیتوں کا انکار ہی کرتے رہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان میں سے جو قوم عاد تھی اس نے ملک میں ناحق تکبر کیا اور کہنے لگے : ہم سے بڑھ کر طاقتور کون ہے ؟ کیا انہوں نے یہ نہ دیکھا کہ جس نے انہیں پیدا کیا وہ ان سے یقینا زیادہ طاقتور ہے۔ اور وہ (دیدہ دانستہ) ہماری آیات کا انکار کرتے رہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجوعادتھے وہ زمین میں ناحق ہی بڑے بن بیٹھے اور انہوں نے کہاکہ کون ہے ہم سے زیادہ طاقت ور؟ کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھاکہ جس اﷲ تعالیٰ نے اُنہیں پیداکیاوہ قوت میں اُن سے زیادہ ہے؟ اوروہ ہماری آیات کاانکارکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for ` Ad, they showed arrogance in the land with no right (to do so), and said, |"Who is stronger than us in power?|" Did they not see that Allah, who created them, is stronger than them in power? And they used to reject Our signs.

سو وہ جو عاد تھے وہ غرور کرنے لگے ملک میں ناحق اور کہنے لگے کون ہے ہم سے زیادہ زور میں کیا دیکھتے نہیں کہ اللہ جس نے ان کو بنایا وہ زیادہ ہے ان سے زور میں اور تھے ہماری نشانیوں سے منکر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

عاد کا معاملہ یہ تھا کہ انہوں نے زمین میں بہت تکبر کیا بالکل ناحق اور انہوں نے کہا کہ کون ہے ہم سے بڑھ کر قوت میں ؟ کیا انہوں نے غور نہیں کیا تھا کہ وہ اللہ جس نے انہیں پیدا کیا وہ ان سے بہت بڑھ کر ہے قوت میں اور وہ ہماری آیات کا انکار کرتے رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for Ad, they waxed proud in the land without justification and said: “Who is greater than we in strength?” Did they not see that Allah, Who created them, is greater in strength than they? They continued to deny Our Signs,

عاد کا یہ حال تھا کہ وہ زمین میں کسی حق کے بغیر بڑے بن بیٹھے اور کہنے لگے کون ہے ہم سے زیادہ زور آور ان کو یہ نہ سوجھا کہ جس خدا نے ان کو پیدا کیا ہے وہ ان سے زیادہ زور آور ہے؟ وہ ہماری آیات کا انکار ہی کرتے رہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر عاد کا قصہ تو یہ ہوا کہ انہوں نے زمین میں ناحق تکبر کا رویہ اختیار کیا ، اور کہا کہ : کون ہے جو طاقت میں ہم سے زیادہ ہو ۔ بھلا کیا ان کو یہ نہیں سوجھا کہ جس اللہ نے ان کو پیدا کیا ہے وہ طاقت میں ان سے کہیں زیادہ ہے اور وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو حادنے تو یہ کیا کہ ناحق ملک میں لگی شیخی کرنے اور کہنے لگے بل بوتے میں ہم سے بڑھ کر کون ہے کوئی ہمار ابال بیکا نہیں کرسکتا کیا ان کو یہ نہ سوجھجا کہ جس اللہ تعالیٰ نے ان کو پیدا کیا وہ بل بوتے میں ان سے کہیں بڑھ کر ہے اور وہ ہماری آیتو کا انکار کرتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جو عاد تھے سو وہ زمین (دنیا) میں ناحق تکبر کرنے لگے اور کہنے لگے ہم سے بڑھ کر کون طاقت والا ہے ؟ کیا انہیں یہ نظر نہیں آیا کہ اللہ جس نے ان کو پیدا فرمایا وہ ان سے قوت میں بہت زیادہ ہے۔ اور وہ ہماری آیتوں کا (ضد سے) انکار کرتے رہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اس طرح) قوم عاد نے ناحق غرور وتکبر کرنا شروع کردیا اور کہنے لگے کہ ہم سے زیادہ قوت والا کون ہے ؟ ( جو ہمیں عذاب دے گا) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کیا وہ نہیں دیکھتے کہ بیشک اللہ وہ ہے جس نے انہیں پیدا کیا جو قوت و طاقت میں ان سے بڑھ کر ہے اور وہ ہماری نشانیوں ( پر ایمان لانے کی بجائے) انکار کرتے رہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو عاد تھے وہ ناحق ملک میں غرور کرنے لگے اور کہنے لگے کہ ہم سے بڑھ کر قوت میں کون ہے؟ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا جس نے ان کو پیدا کیا وہ ان سے قوت میں بہت بڑھ کر ہے۔ اور وہ ہماری آیتوں سے انکار کرتے رہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

As for the tribe of 'Aad - they grew stiff-necked on the earth without justification, and said: who is mightier than we in strength? Saw they not that Allah who created them,-He was Mightier than they in strength? And Our signs they were wont to gainsay.

پھر جو عاد کے لوگ تھے وہ ملک میں ناحق تکبر کرنے لگے اور بولے کہ ہم سے کون قوت میں بڑھ کر ہے ؟ ان کی نظر اس پر نہ گئی کہ اس سے قوت میں بڑھ کر اللہ ہے جس نے انہیں پیدا کیا اور وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

سو عاد کا معاملہ یوں ہے کہ انہوں نے زمین میں بغیر کسی حق کے گھمنڈ کیا اور بولے کہ ہم سے بڑھ کر طاقت میں کون ہے؟ کیا انہوں نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ جس خدا نے ان کو پیدا کیا ہے ، وہ ان سے زیادہ زور آور ہے اور وہ ہماری نشانیوں کا برابر انکار کرتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جہاں تک عاد کی بات ہے تو انہوں نے زمین میں ناحق طریقے سے بڑائی کی اور کہا ہم سے طاقت میں کون بڑھ کر ہے؟ کیا انہیں نہیں معلوم کہ جس اللہ ( تعالیٰ ) نے انہیںپیدا فرمایا ہے وہ ان سے زیادہ طاقتور ہے ، اور وہ ہماری آیتوں کا انکارکرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو عاد تھے وہ ناحق ملک میں غرور کرنے لگے اور کہنے لگے کہ ہم سے بڑھ کر قوت میں کون ہے ؟ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ جس نے ان کو پیدا کیا وہ ان سے قوت میں بہت بڑھ کر ہے اور وہ ہماری آیتوں سے انکار کرتے رہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جو عاد کے لوگ تھے وہ اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں مبتلا ہوئے (اللہ کی) اس زمین میں ناحق طور پر اور انہوں نے (مست ہو کر) کہا کہ کون ہے جو ہم سے بڑھ کر زور آور ہو ؟ کیا انہوں نے اتنا بھی نہ دیکھا کہ جس خدا نے ان کو پیدا کیا وہ بہرحال ان سے کہیں بڑھ کر (زور و) قوت والا ہے بہرحال وہ لوگ ہماری آیتوں کا انکار ہی کرتے چلے گئے

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ قوم عا د نے ملک میں ناحق تکبر کیا اور کہنے لگے:’’ہم سے بڑھ کرطاقتورکون ہے کیا انہیں یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ وہ اللہ جس نے انہیں پیدا کیا وہ ان سے زیادہ قوی ہے اور وہ ہماری آیات کا انکارکرتے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو وہ جو عاد تھے انہیں نے زمین میں ناحق تکبر کیا ( ف۳۷ ) اور بولے ہم سے زیادہ کس کا زور ، اور کیا انہوں نے نہ جانا کہ اللہ جس نے انہیں بنایا ان سے زیادہ قوی ہے ، اور ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس جو قومِ عاد تھی سو انہوں نے زمین میں ناحق تکبر ( و سرکشی ) کی اور کہنے لگے: ہم سے بڑھ کر طاقتور کون ہے؟ اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اﷲ جس نے انہیں پیدا فرمایا ہے وہ اُن سے کہیں بڑھ کر طاقتور ہے ، اور وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے

Translated by

Hussain Najfi

سو قومِ عاد نے زمین میں ناحق سرکشی کی اور کہا کہ ہم سے بڑھ کر کون طاقتور ہے؟ کیا انہوں نے یہ نہ دیکھا کہ ( اور نہ یہ سوچا ) کہ جس نے انہیں پیدا کیا ہے کہ وہ ان سے بڑھ کر طاقتور ہے وہ ( ہمیشہ ) ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Now the 'Ad behaved arrogantly through the land, against (all) truth and reason, and said: "Who is superior to us in strength?" What! did they not see that Allah, Who created them, was superior to them in strength? But they continued to reject Our Signs!

Translated by

Muhammad Sarwar

The people of Ad unjustly sought dominance on earth saying, "Who is more powerful than us?" Did they not consider that God created them and that He is more powerful than they were?" They rejected Our revelations.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

As for `Ad, they were arrogant in the land without right, and they said: "Who is mightier than us in strength" See they not that Allah Who created them was mightier in strength than them. And they used to deny Our Ayat!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then as to Ad, they were unjustly proud in the land, and they said: Who is mightier in strength than we? Did they not see that Allah Who created them was mightier than they in strength, and they denied Our communications?

Translated by

William Pickthall

As for A'ad, they were arrogant in the land without right, and they said: Who is mightier than us in power? Could they not see that Allah Who created them, He was mightier than them in power? And they denied Our revelations.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

रहे आद, तो उन्होंने नाहक़ धरती में घमंड किया और कहा, "कौन हम से शक्ति में बढ़कर है?" क्या उन्होंने नहीं देखा कि अल्लाह, जिस ने उन्हें पैदा किया, वह उन से शक्ति में बढ़कर है? वे तो हमारी आयतों का इनकार ही करते रहे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر وہ جو عاد کے لوگ تھے وہ دنیا میں ناحق کا تکبر کرنے لگے اور کہنے لگے وہ کون ہے جو قوت میں ہم سے زیادہ ہے (آگے جواب ہے کہ) کیا ان کو یہ نظر نہ آیا کہ جس خدا نے ان کو پیدا کیا وہ ان سے قوت میں بہت زیادہ ہے اور ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

قوم عاد کا حال یہ تھا کہ وہ زمین میں کسی استحقاق کے بغیر بڑے بن بیٹھے اور کہنے لگے کون ہے ہم سے زیادہ طاقت ور ؟ انہوں نے یہ نہ سوچا کہ جس اللہ نے ان کو پیدا کیا ہے وہ ان سے زیادہ طاقتور ہے۔ وہ ہماری آیات کا انکار ہی کرتے رہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

عاد کا حال یہ تھا کہ وہ زمین میں کسی حق کے بغیر بڑے بن بیٹھے اور کہنے لگے کون ہے ہم سے زیادہ زور آوران کو یہ سوجھا کہ جس نے ان کو پیدا کیا ہے وہ ان سے زیادہ زور آور ہے ؟ وہ ہماری آیات کا انکار ہی کرتے رہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر وہ لوگ جو عاد والے تھے انہوں نے زمین میں ناحق تکبر کیا اور کہنے لگے کہ قوت میں ہم سے زیادہ کون ہے کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ جس ذات نے انہیں پیدا فرمایا وہ قوت میں ان سے زیادہ ہے اور وہ ہماری آیات کا انکار کرتے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو جو عاد تھے وہ تو غرور کرنے لگے ملک میں ناحق اور کہنے لگے کون ہے ہم سے زیادہ زور میں کیا دیکھتے نہیں کہ اللہ جس نے ان کو بنایا وہ زیادہ ہے ان سے زور میں اور تھے ہماری نشانیوں سے منکر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

چناچہ وہ جو عاد تھے وہ دنیا میں ناحق تکبر کرنے لگے اور کہنے لگے وہ کون ہے جو قوت میں ہم سے زیادہ ہے کیا ان لوگوں نے یہ نہیں دیکھا کہ جس خدا نے ان کو پیدا کیا ہے وہ ان سے قوت میں کہیں بڑھ کر ہے غرض وہ ہماری نشانیوں کا انکار ہی کرتے رہے۔