Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 19

سورة حم السجدہ

وَ یَوۡمَ یُحۡشَرُ اَعۡدَآءُ اللّٰہِ اِلَی النَّارِ فَہُمۡ یُوۡزَعُوۡنَ ﴿۱۹﴾

And [mention, O Muhammad], the Day when the enemies of Allah will be gathered to the Fire while they are [driven] assembled in rows,

اور جس دن اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف لائے جائیں گے اور ان ( سب ) کو جمع کر دیا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
یُحۡشَرُ
اکٹھے کیے جائیں گے
اَعۡدَآءُ
دشمن
اللّٰہِ
اللہ کے
اِلَی النَّارِ
طرف آگ کے
فَہُمۡ
تو وہ
یُوۡزَعُوۡنَ
وہ روکے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
یُحۡشَرُ
اکٹھے کیے جائیں گے 
اَعۡدَآءُ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے دشمن 
اِلَی النَّارِ
آگ کی طرف 
فَہُمۡ
پھر ان کی 
یُوۡزَعُوۡنَ
الگ الگ قسمیں بنائی  جائیں گی 
Translated by

Juna Garhi

And [mention, O Muhammad], the Day when the enemies of Allah will be gathered to the Fire while they are [driven] assembled in rows,

اور جس دن اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف لائے جائیں گے اور ان ( سب ) کو جمع کر دیا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس دن اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف ہانک کر لائے جائیں گے تو انہیں (گروہ در گروہ بننے کے لئے) روک لیا جائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ااور جس دن اللہ تعا لٰی کے دشمن آگ کی طر ف اکھٹے کیے جا ئیں گے ،پھر ان کی الگ الگ قسمیں بنا ئی جا ئیں گی ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remind them on the day when Allah&s enemies will be mustered towards the Fire. So they will be kept under control,

اور جس دن جمع ہونگے دشمن اللہ کے دوزخ پر پھر ان کی جماعتیں بنائی جائیں گی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جس دن اللہ کے یہ دشمن جمع کیے جائیں گے آگ کی طرف تو ان کی درجہ بندی کی جائے گی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Imagine the Day when Allah's enemies will be mustered to the Fire, and the people of the former times will be detained until the arrival of people of the later times,

اور ذرا اس وقت کا خیال کرو جب اللہ کے یہ دشمن دوزخ کی طرف جانے کے لیے گھیر لائے جائیں گے 23 ۔ ان کے اگلوں کو پچھلوں کے آنے تک روک رکھا جائے گا 24 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس دن کا دھیان رکھو جب اللہ کے دشمنوں کو جمع کر کے آگ کی طرف لے جایا جائے گا ، چنانچہ انہیں ٹولیوں میں بانٹ دیا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس دن 7 اللہ تعالیٰ کے دشمن (کافر اور مشرک) دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس دن اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف لائے جائیں گے تو قسم قسم کرلیے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جس دن اللہ کے دشمن ( کفار و مشرکین) جہنم کی طرف جمع کئے جائیں گے تو وہ مختلف گروہوں میں تقسیم ہوجائیں گے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس دن خدا کے دشمن دوزخ کی طرف چلائے جائیں گے تو ترتیب وار کرلیئے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And warn them of the Day whereon the enemies of Allah will be gathered Unto the Fire; and they will be set in bands.

اور (یاد لائیے انہیں وہ دن) جس دن اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف جمع کرکے لائے جائیں گے پھر وہ روکے جائیں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( اس دن کا دھیان کرو ) جس دن اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف اکٹھے کیے جائیں گے ، پس ان کی درجہ بندی ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جس دن اللہ ( تعالیٰ ) کے دشمن آگ کی طرف جمع کیے جائیں گے اور وہ ٹولیوں میں بانٹ دیے جائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس دن اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف چلائے جائیں گے تو ترتیب وار کرلیے جائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (یاد کرو اس ہولناک دن کو) جس دن کہ گھیر لایا جائے گا اللہ کے دشمنوں کو دوزخ کی طرف پھر ان کو روک دیا جائے گا ان کے پچھلوں کے آنے تک

Translated by

Noor ul Amin

اور جس دن اللہ کے دشمن جہنم کی طرف ہانک کرلائے جائینگے توانہیں روک لیا جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جس دن اللہ کے دشمن ( ف٤٦ ) آگ کی طرف ہانکے جائیں گے تو ان کے اگلوں کو روکیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جس دن اﷲ کے دشمنوں کو دوزخ کی طرف جمع کر کے لایا جائے گا پھر انہیں روک روک کر ( اور ہانک کر ) چلایا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور جس دن اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف جمع کئے جائیں گے اور پھر ترتیب وار کھڑے کئے جائیں گے ( یا پھر روکے جائیں گے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

On the Day that the enemies of Allah will be gathered together to the Fire, they will be marched in ranks.

Translated by

Muhammad Sarwar

They will be spurred on

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) the Day that the enemies of Allah will be gathered to the Fire, then they will be driven.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And on the day that the enemies of Allah shall be brought together to the fire, then they shall be formed into groups.

Translated by

William Pickthall

And (make mention of) the day when the enemies of Allah are gathered unto the Fire, they are driven on

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और विचार करो जिस दिन अल्लाह के शत्रु आग की ओर एकत्र करके लाए जाएँगे, फिर उन्हें श्रेणियों में क्रमबद्ध किया जाएगा, यहाँ तक की जब वे उस के पास पहुँच जाएँगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (ان کو وہ دن بھی یاد دلائیے) جس دن اللہ کے دشمن (یعنی کفار) دوزخ کی طرف جمع کر (نے) کے (لیے موقف حساب میں) لائے جائیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس دن اللہ کے دشمن جہنم کی طرف لے جانے کے لیے گھیر لیے جائیں گے، انہیں ان سے پیچھے آنے والوں کے لیے روک لیا جائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ذرا اس وقت کا خیال کرو جب اللہ کے یہ دشمن دوزخ کی طرف جانے کے لئے گھیر لائے جائیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جس دن اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف جمع کیے جائیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس دن جمع ہوں گے دشمن اللہ کے دوزخ پر تو ان کی جماعتیں بنائی جائیں گی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ دن قابل ذکر ہے جس دن خدا کے دشمن دوزخ کی طرف جمع کرکے لائے جائیں گے پھر وہ اکٹھا کرنے کی غرض سے روکے جائیں گے ۔