Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 22

سورة حم السجدہ

وَ مَا کُنۡتُمۡ تَسۡتَتِرُوۡنَ اَنۡ یَّشۡہَدَ عَلَیۡکُمۡ سَمۡعُکُمۡ وَ لَاۤ اَبۡصَارُکُمۡ وَ لَا جُلُوۡدُکُمۡ وَ لٰکِنۡ ظَنَنۡتُمۡ اَنَّ اللّٰہَ لَا یَعۡلَمُ کَثِیۡرًا مِّمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۲۲﴾

And you were not covering yourselves, lest your hearing testify against you or your sight or your skins, but you assumed that Allah does not know much of what you do.

اور تم ( اپنی بد اعمالیاں ) اس وجہ سے پوشیدہ رکھتے ہی نہ تھے کہ تم پر تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں گواہی دیں گی ہاں تم یہ سمجھتے رہے کہ تم جو کچھ بھی کر رہے ہو اس میں سے بہت سے اعمال سے اللہ بے خبر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَسۡتَتِرُوۡنَ
تم چھپتے(اس بات سے)
اَنۡ
کہ
یَّشۡہَدَ
گواہی دیں گے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
سَمۡعُکُمۡ
کان تمہارے
وَلَاۤ
اور نہ
اَبۡصَارُکُمۡ
آنکھیں تمہاری
وَلَا
اور نہ
جُلُوۡدُکُمۡ
جلدیں تمہاری
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
ظَنَنۡتُمۡ
گمان کیا تم نے
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایَعۡلَمُ
نہیں وہ جانتا
کَثِیۡرًا
بہت کچھ
مِّمَّا
اس میں سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں 
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَسۡتَتِرُوۡنَ
چھپا کر تے
اَنۡ
یہ کہ
یَّشۡہَدَ
گواہی دیں گے 
عَلَیۡکُمۡ
تمہارے خلاف 
سَمۡعُکُمۡ
تمہارے کان
وَلَاۤ
اور نہ 
اَبۡصَارُکُمۡ
تمہاری آنکھیں 
وَلَا جُلُوۡدُکُمۡ
اور نہ 
وَلٰکِنۡ
تمہاری کھالیں 
ظَنَنۡتُمۡ
اور لیکن 
اَنَّ
سمجھا تھاتم نے 
اللّٰہَ
کہ یقیناً 
لَا
اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُ
نہیں جانتا 
کَثِیۡرًا
بہت سے 
مِّمَّا
ان (اعمال کو) جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم کر تے تھے 
Translated by

Juna Garhi

And you were not covering yourselves, lest your hearing testify against you or your sight or your skins, but you assumed that Allah does not know much of what you do.

اور تم ( اپنی بد اعمالیاں ) اس وجہ سے پوشیدہ رکھتے ہی نہ تھے کہ تم پر تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں گواہی دیں گی ہاں تم یہ سمجھتے رہے کہ تم جو کچھ بھی کر رہے ہو اس میں سے بہت سے اعمال سے اللہ بے خبر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (گناہ کرتے وقت) تم اس بات سے نہیں چھپتے تھے کہ کہیں تمہارے کان، تمہاری آنکھیں اور تمہاری جلدیں ہی تمہارے خلاف گواہی نہ دے دیں۔ بلکہ تم تو یہ خیال کرتے تھے کہ جو کچھ تم کرتے ہو ان میں سے اکثر باتوں کو اللہ جانتا ہی نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ورتم اس لیے نہیں چھپا کرتے تھے کہ تمہارے کان اورتمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں تمہارے خلاف گواہی دیں گی بلکہ تم نے توسمجھاتھاکہ یقیناًاﷲ تعالیٰ بھی بہت سے اعمال کونہیں جانتاجوتم کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And you had not been hiding your selves (when committing sins) because of (the apprehension) that your ears and your eyes and your skins would bear witness against you, but you thought that Allah did not know much of what you did.

اور تم پردہ نہ کرتے تھے اس بات سے کہ تم کو بتلائیں گے تمہارے کان اور نہ تمہاری آنکھیں اور نہ تمہارے چمڑے پر تم کو یہ خیال تھا کہ اللہ نہیں جانتا بہت چیزیں جو تم کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم (اس خیال سے) پردہ داری نہیں کرتے تھے کہ تمہارے خلاف گواہی دیں گے تمہارے اپنے کان تمہاری اپنی آنکھیں اور تمہاری اپنی کھالیں بلکہ تمہیں تو یہ گمان ہوگیا تھا کہ بہت سی باتیں تو اللہ کے علم میں ہی نہیں ہیں جو تم کر رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When you used to conceal yourselves (while committing misdeeds) you never thought that your ears or your eyes or your skins would ever bear witness against you; you rather fancied that Allah does not know a great deal of what you do.

تم دنیا میں جرائم کرتے وقت جب چھپتے تھے تو تمہیں یہ خیال نہ تھا کہ کبھی تمہارے اپنے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہارے جسم کی کھالیں تم پر گواہی دیں گی ۔ بلکہ تم نے تو یہ سمجھا تھا کہ تمہارے بہت سے اعمال کی اللہ کو بھی خبر نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم ( گناہ کرتے وقت ) اس بات سے تو چھپ ہی نہیں سکتے تھے کہ تمہارے کان ، تمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں تمہارے خلاف گواہی دیں لیکن تمہارا گمان یہ تھا کہ اللہ کو تمہارے بہت سے اعمال کا علم نہیں ہے ( 11 )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو تم دنیا میں چھپ کر گناہ کرتے تھے تو اس ڈر سے نہیں کہ تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہارے چمڑے تمہارے خلاف گواہی دیں گے 5 بلکہ تم یہ سمجھتے تھے کہ تمہارے بہت سے کام خدا کو معلوم نہیں ہیں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم اس (بات کے) خوف سے تو پردہ نہیں کرتے تھے کہ کہیں تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں تمہارے خلاف گواہی نہ دیں ، بلکہ تم یہ سمجھتے رہے کہ اللہ کو تمہارے بہت سے اعمال کی خبر ہی نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اس وقت فرمایا جائے گا کہ) جب تم چھپ چھپ کر گناہ کیا کرتے تھے تمہیں اس وقت اس کا خیال و گمان تک نہ تھا کہ تمہارے کان ، تمہاری آنکھیں اور تمہارے جسموں کی کھالیں بھی تم پر گواہی دیں گی۔ تم نے تو یہ سمجھ رکھا تھا کہ تم جو کچھ کرتے ہو اللہ کو اس کی خبر بھی نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم اس (بات کے خوف) سے تو پردہ نہیں کرتے تھے کہ تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور چمڑے تمہارے خلاف شہادت دیں گے بلکہ تم یہ خیال کرتے تھے کہ خدا کو تمہارے بہت سے عملوں کی خبر ہی نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Ye have not been taking cover against yourselves lest your ears and your eyes and your skins should bear witness against you, but ye imagined that Allah not much knew of that which ye were working.

اور تم اس بات سے اپنے کو چھپا ہی نہیں سکتے تھے کہ تمہارے خلاف تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہاری جلدی گواہی دیں لیکن تم تو اس گمان میں رہے کہ اللہ کو تمہاری اکثر باتوں کی خبر ہی نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم یہ اندیشہ نہیں رکھتے تھے کہ تمہارے خلاف تمہارے کان یا تمہاری آنکھیں یا تمہارے جسموں کے رونگٹے گواہی دیں گے ، بلکہ اس پر مزید تم نے یہ گمان کیا کہ اللہ بھی ان بہت سی باتوں کو نہیں جانتا جو تم کرتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم ( دنیا میں ) اس بات سے نہیں چھپ سکتے تھے کہ تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں تمہارے خلاف گواہی نہ دیں ، اور لیکن تم یہ گمان کرتے تھے کہ تمہارے بہت سے اعمال کو اللہ ( تعالیٰ ) بھی نہیں جانتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تم اس بات کے خوف سے پردہ نہ کرتے تھے کہ تمہارے کان، آنکھیں اور چمڑے تمہارے خلاف شہادت دیں گے بلکہ تم یہ خیال کرتے تھے کہ اللہ کو تمہارے بہت سے عملوں کی خبرہی نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس وقت ان سے کہا جائے گا کہ) تم لوگ اس سے بہرحال چھپ (اور بچ) نہیں سکتے تھے کہ تمہارے اپنے ہی کان آنکھیں اور کھالیں تمہارے خلاف گواہی دیں مگر تم لوگوں نے (اپنی بدنصیبی سے) یہ سمجھ رکھا تھا کہ اللہ نہیں جانتا تمہارے بہت سے ان کاموں کو جو تم لوگ (چھپ چھپا کر) کرتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اور ( گناہ کرتے وقت ) تم اس بات سے نہیں چھپتے تھے کہ کہیں تمہارے کان ، تمہاری آنکھیں اور تمہاری جلدیں ہی تمہارے خلاف گواہی نہ دے دیں بلکہ تم تویہ خیال کرتے تھے کہ جو کچھ تم کرتے ہو ان میں سے اکثرباتوں کو اللہ تعالیٰ جانتا ہی نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم ( ف٤۹ ) اس سے کہاں چھپ کر جاتے کہ تم پر گواہی دیں تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں ( ف۵۰ ) لیکن تم تو یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ اللہ تمہارے بہت سے کام نہیں جانتا ( ف۵۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تم تو ( گناہ کرتے وقت ) اس ( خوف ) سے بھی پردہ نہیں کرتے تھے کہ تمہارے کان تمہارے خلاف گواہی دے دیں گے اور نہ ( یہ کہ ) تمہاری آنکھیں اور نہ ( یہ کہ ) تمہاری کھالیں ( ہی گواہی دے دیں گی ) لیکن تم گمان کرتے تھے کہ اﷲ تمہارے بہت سے کاموں کو جو تم کرتے ہو جانتا ہی نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور تم ( گناہ کرتے وقت ) اپنے آپ کو اس بات سے چھپا ہی نہیں سکتے تھے کہ تمہارے کان ، تمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں تمہاری خلاف گواہی دیں لیکن تم نے یہ گمان کیا کہ اللہ تمہارے بہت سے اعمال کو نہیں جانتا جو تم کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Ye did not seek to hide yourselves, lest your hearing, your sight, and your skins should bear witness against you! But ye did think that Allah knew not many of the things that ye used to do!

Translated by

Muhammad Sarwar

You did not (think) to hide your deeds from your ears, eyes and skin and you felt that God would not know all that you had been doing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And you have not been hiding yourselves (in the world), lest your ears and your eyes and your skins should testify against you; but you thought that Allah knew not much of what you were doing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And you did not veil yourselves lest your ears and your eyes and your skins should bear witness against you, but you thought that Allah did not know most of what you did.

Translated by

William Pickthall

Ye did not hide yourselves lest your ears and your eyes and your skins should testify against you, but ye deemed that Allah knew not much of what ye did.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम इस भय से छिपते न थे कि तुम्हारे कान तुम्हारे विरुद्ध गवाही देंगे, और न इसलिए कि तुम्हारी आँखें गवाही देंगी और न इस कारण से कि तुम्हारी खाले गवाही देंगी, बल्कि तुम ने तो यह समझ रखा था कि अल्लाह तुम्हारे बहुत-से कामों को जानता ही नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (تم دنیا میں) اس بات سے اپنے آپ کو چھپا ہی نہ سکتے تھے (3) کہ تمہارے کان اور آنکھیں اور کھالیں تمہارے خلاف میں گواہی دیں و لیکن تم اس گمان میں رہے کہ اللہ تعالیٰ کو تمہارے بہت سے اعمال کی خبر بھی نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب تم دنیا میں جرائم کرتے وقت چھپتے تھے تو تمہیں یہ خیال نہ تھا کہ کبھی تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہارے وجود تم پر گواہی دیں گے۔ تم نے سمجھا تھا کہ تمہارے بہت سے اعمال کی اللہ کو خبر نہیں ہوگی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم دنیا میں جرائم کرتے وقت جب چھپتے تھے تو تمہیں یہ خیال نہ تھا کہ کبھی تمہارے اپنے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہارے جسم کی کھالیں تم گواہی دیں گی۔ بلکہ تم نے تو یہ سمجھا تھا کہ تمہارے بہت سے اعمال کی اللہ کو بھی خبر نہیں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم اس وجہ سے پوشیدہ نہیں ہوتے تھے کہ تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں تمہارے خلاف گواہی دیں گے اور لیکن تم نے یہ خیال کیا تھا کہ اللہ بہت سے ان اعمال کو نہیں جانتا جنہیں تم کرتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تم پرواہ نہ کرتے تھے اس بات سے کہ تم کو بتلائیں گے تمہارے کان اور نہ تمہاری آنکھیں اور نہ تمہارے چمڑے پر تم کو یہ خیال تھا کہ اللہ نہیں جانتا بہت چیزیں جو تم کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم اپنی بداعمالیوں کو کچھ اس خوف سے نہیں چھپایا کرتے تھے کہ تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہارے اور دوسرے اعضا تمہارے خلاف گواہی دے دیں گے بلکہ تم نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ تمہارے بہت سے اعمال کی جو تم کیا کرتے ہو خدا کو خبر ہی نہیں ہوتی۔