Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 24

سورة حم السجدہ

فَاِنۡ یَّصۡبِرُوۡا فَالنَّارُ مَثۡوًی لَّہُمۡ ۚ وَ اِنۡ یَّسۡتَعۡتِبُوۡا فَمَا ہُمۡ مِّنَ الۡمُعۡتَبِیۡنَ ﴿۲۴﴾

So [even] if they are patient, the Fire is a residence for them; and if they ask to appease [ Allah ], they will not be of those who are allowed to appease.

اب اگر یہ صبر کریں تو بھی ان کا ٹھکانا جہنم ہی ہے ۔ اور اگر یہ ( عذر و ) معافی کے خواستگار ہوں تو بھی( معذور و ) معاف نہیں رکھے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
یَّصۡبِرُوۡا
وہ صبر کریں
فَالنَّارُ
تو آگ
مَثۡوًی
ٹھکانہ ہے
لَّہُمۡ
ان کے لیے
وَ اِنۡ
اور اگر
یَّسۡتَعۡتِبُوۡا
وہ معافی طلب کریں گے
فَمَا
تو نہیں
ہُمۡ
وہ
مِّنَ الۡمُعۡتَبِیۡنَ
عذر قبول کیے جانے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
پس اگر 
یَّصۡبِرُوۡا
وہ صبر کر یں گے 
فَالنَّارُ
تو آگ
مَثۡوًی
ٹھکانہ ہے
لَّہُمۡ
ان کا
وَ اِنۡ
اور اگر 
یَّسۡتَعۡتِبُوۡا
وہ معافی کی درخواست کر یں گے 
فَمَا
تو نہ  ہوں گے 
ہُمۡ
وہ 
مِّنَ الۡمُعۡتَبِیۡنَ
معاف کیے گئے لوگوں میں سے 
Translated by

Juna Garhi

So [even] if they are patient, the Fire is a residence for them; and if they ask to appease [ Allah ], they will not be of those who are allowed to appease.

اب اگر یہ صبر کریں تو بھی ان کا ٹھکانا جہنم ہی ہے ۔ اور اگر یہ ( عذر و ) معافی کے خواستگار ہوں تو بھی( معذور و ) معاف نہیں رکھے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اب اگر وہ صبر کریں (یا نہ کریں) آگ ہی ان کا ٹھکانا ہے اور اگر وہ توبہ کرنا چاہیں تو ان کی توبہ قبول نہیں کی جائے گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس اگروہ صبر کریں تو آگ ہی اُن کاٹھکانہ ہے اوراگروہ معافی کی درخواست کریں تو وہ معاف کئے گئے لوگوں میں سے نہ ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Now, if they endure patiently, even then the Fire is their abode, and if they seek forgiveness, they are not among those (who could be) forgiven.

پھر اگر وہ صبر کریں تو آگ ان کا گھر ہے اور اگر وہ منایا چاہیں تو ان کو کوئی نہیں مناتا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اب اگر یہ لوگ صبر کریں (یا نہ کریں) پس ان کا ٹھکانہ آگ ہی ہے۔ اور اگر وہ معافی مانگیں تو اب انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

In this state, whether they bear with patience (or not), Fire alone shall be their abode. And if they seek to make amends, they will not be allowed to do so.

اس حالت میں وہ صبر کریں ( یا نہ کریں ) آگ ہی ان کا ٹھکانا ہوگی ، اور اگر رجوع کا موقع چاہیں گے تو کوئی موقع انہیں نہ دیا جائے گا 28 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اب ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ اگر یہ صبر کریں تب بھی آگ ہی ان کا ٹھکانا ہے اور اگر یہ معذرت چاہیں تو یہ ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جن کی معذرت قبول کی جاتی ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اس وقت اگر یہ لوگ چپکے رہیں گے تو دوزخ ان کا ٹھکانا ہے پڑے چلتے رہیں اور اگر منانا چاہیں گے کہ کوئی ان کو راضی کرے کوئی نہیں منانے کا 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اگر یہ لوگ صبر کریں تب بھی دوزخ ہی ان کا ٹھکانہ ہے ، اور اگر یہ عذر کریں تو بھی ان کا عذر قبول نہ کیا جائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(قیامت میں کہا جائے گا کہ) اگر وہ صبر کریں تب بھی ان کا ٹھکانہ جہنم ہی ہے اور اگر اب وہ معافی بھی مانگیں تو وہ ان لوگوں میں سے نہ ہوں گے جن کو معاف کیا جاتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اب اگر یہ صبر کریں گے تو ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ اور اگر توبہ کریں گے تو ان کی توبہ قبول نہیں کی جائے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then if they are patient, the Fire is their home, and if they seek to please Allah, they will not be of those who are allowed to please Allah.

سو اگر یہ لوگ صبر کریں جب بھی دوزخ ہی ان کا ٹھکانا ہے اور اگر وہ عذر کرنا چاہیں تو ان کی معذرت قبول نہ ہوگی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اگر وہ صبر کریں تو دوزخ ہی ان کا ٹھکانا ہے اور اگر وہ معافی مانگیں گے تو ان کو معافی نہیں ملے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اگر وہ صبر کریں ( تب بھی ) بس آگ ہی ان کا ٹھکانا ہے اور اگر وہ معذرت کریں تو ( بھی ) وہ معذرت قبول کیے جانے والوں میں سے نہیں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اب اگر یہ صبر کریں گے تو بھی ان کا ٹھکانا دوزخ ہی ہے اور اگر توبہ کریں گے تو ان کی توبہ قبول نہیں کی جائے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر اگر وہ لوگ (اس حالت پر) صبر کریں تو بھی آگ ہی ان کا ٹھکانا ہے اور اگر وہ معافی چاہیں گے تو بھی ان کو کوئی معافی نہیں دی جائے گی

Translated by

Noor ul Amin

اب اگروہ صبرکریں ( یانہ کریں ) آگ ہی ان کاٹھکانہ ہے اور اگروہ توبہ کرناچاہیں توان کی توبہ قبول نہیں کی جائے گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اگر وہ صبر کریں ( ف۵۳ ) تو آگ ان کا ٹھکانا ہے ( ف۵٤ ) اور اگر وہ منانا چاہیں تو کوئی ان کا منانا نہ مانے ، ( ف۵۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اب اگر وہ صبر کریں تب بھی ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ، اور اگر وہ ( توبہ کے ذریعے اﷲ کی ) رضا حاصل کرنا چاہیں تو بھی وہ رضا پانے والوں میں نہیں ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

پس اب اگر وہ صبر کریں بھی تو ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور اگر وہ ( خدا کو ) راضی کرنا چاہیں تو وہ ان لوگوں میں سے نہیں ہوں گے جن پر ( اللہ ) راضی ہوا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If, then, they have patience, the Fire will be a home for them! and if they beg to be received into favour, into favour will they not (then) be received.

Translated by

Muhammad Sarwar

Even if they were to exercise patience, their dwelling would still be hell fire. Even if they were to seek favors, they would receive none.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then, if they bear the torment patiently, then the Fire is the home for them, and if they seek to please Allah, yet they are not of those who will ever be allowed to please Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then if they will endure, still the fire is their abode, and if they ask for goodwill, then are they not of those who shall be granted goodwill.

Translated by

William Pickthall

And though they are resigned, yet the Fire is still their home; and if they ask for favour, yet they are not of those unto whom favour can be shown.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अब यदि वे धैर्य दिखाएँ तब भी आग ही उन का ठिकाना है। और यदि वे किसी प्रकार (उस के) क्रोध को दूर करना चाहें, तब भी वे ऐसे नहीं कि वे राज़ी कर सकें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو اس حالت میں اگر یہ لوگ صبر کریں تب بھی دوزخ ہی ان کا ٹھکانا ہے (1) اور اگر وہ عذر کرنا چاہیں گے تو بھی مقبول نہ ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

صبر کریں یا نہ کریں آگ ہی ان کا ٹھکانہ ہوگی، اور اگر توبہ کریں تو ان کی توبہ قبول نہ ہوگی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس حالت میں وہ صبر کریں (یا نہ کریں) آگ ہی ان کا ٹھکانا ہوگی ، اور اگر رجوع کا موقع چاہیں گے تو کوئی موقع نہیں نہ دیا جائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اگر صبر کریں تو آگ ٹھکانہ ہے ان کے لیے، اور اگر راضی کرنا چاہیں تو ان کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اگر وہ صبر کریں تو آگ ان کا گھر ہے اور اگر وہ منانا چاہیں تو ان کو کوئی نہیں مناتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اب اگر یہ لوگ صبر کریں تب بھی ان کا ٹھکانا دوزخ کی آگ ہی ہے اور اگر وہ کوئی عذر کرنا چاہیں تو بھی ان کا کوئی عذر مقبول نہیں ہوگا۔