Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 31

سورة حم السجدہ

نَحۡنُ اَوۡلِیٰٓؤُکُمۡ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ فِی الۡاٰخِرَۃِ ۚ وَ لَکُمۡ فِیۡہَا مَا تَشۡتَہِیۡۤ اَنۡفُسُکُمۡ وَ لَکُمۡ فِیۡہَا مَا تَدَّعُوۡنَ ﴿ؕ۳۱﴾

We [angels] were your allies in worldly life and [are so] in the Hereafter. And you will have therein whatever your souls desire, and you will have therein whatever you request [or wish]

تمہاری دنیاوی زندگی میں بھی ہم تمہارے رفیق تھے اور آخرت میں بھی رہیں گے جس چیز کو تمہارا جی چاہے اور جو کچھ تم مانگو سب تمہارے لئے ( جنت میں موجود ) ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

نَحۡنُ
ہم
اَوۡلِیٰٓؤُکُمۡ
دوست ہیں تمہارے
فِی الۡحَیٰوۃِ
زندگی میں
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَفِی الۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
وَلَکُمۡ
اور تمہارے لیے
فِیۡہَا
اس میں
مَا
وہ ہے جو
تَشۡتَہِیۡۤ
چاہیں گے
اَنۡفُسُکُمۡ
نفس تمہارے
وَلَکُمۡ
اور تمہارے لیے
فِیۡہَا
اس میں
مَا
وہ ہے جو
تَدَّعُوۡنَ
تم طلب کرو گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

نَحۡنُ
ہم 
اَوۡلِیٰٓؤُکُمۡ
ساتھی ہیں تمہارے
فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا  کی زندگی میں 
وَفِی الۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں بھی 
وَلَکُمۡ
اور تمہارے لیے 
فِیۡہَا
اس میں 
مَا
وہ ہے جو
تَشۡتَہِیۡۤ
چاہیں گے 
اَنۡفُسُکُمۡ
تمہارے دل 
وَلَکُمۡ
اور تمہارے لیے 
فِیۡہَا
اس میں 
مَا
وہ ہےجو
تَدَّعُوۡنَ
تم طلب کروگے 
Translated by

Juna Garhi

We [angels] were your allies in worldly life and [are so] in the Hereafter. And you will have therein whatever your souls desire, and you will have therein whatever you request [or wish]

تمہاری دنیاوی زندگی میں بھی ہم تمہارے رفیق تھے اور آخرت میں بھی رہیں گے جس چیز کو تمہارا جی چاہے اور جو کچھ تم مانگو سب تمہارے لئے ( جنت میں موجود ) ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے دوست ہیں اور آخرت میں بھی۔ وہاں تمہارا جو جی چاہے گا تمہیں ملے گا اور جو کچھ مانگو گے تمہارا ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہم دنیاکی زندگی میں بھی تمہارے ساتھی ہیں اورآخرت میں بھی اورتمہارے لیے وہ ہے جو تمہارے دل چاہیں گے اور تمہارے لیے اُس میں وہ کچھ ہے جوتم طلب کروگے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We have been your friends in the worldly life, and (will remain as such) in the Hereafter. And for you here is whatever your souls desire, and for you here is whatever you call for

ہم ہیں تمہارے رفیق دنیا اور آخرت میں اور تمہارے لئے وہاں ہے جو چاہے جی تمہارا اور تمہارے لئے وہاں ہے جو کچھ مانگو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم ہیں تمہارے رفیق دنیوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی۔ اور تمہارے لیے اس (جنت) میں وہ سب کچھ ہوگا جو تمہارے جی چاہیں گے اور تمہارے لیے اس میں وہ سب کچھ بھی ہوگا جو تم مانگو گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We are your companions in this world and in the Hereafter. There you shall have all that you desire and all what you will ask for.

ہم اس دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے ساتھ ہیں اور آخرت میں بھی ، وہاں جو کچھ تم چاہو گے تمہیں ملے گا اور ہر چیز جس کی تم تمنا کرو گے وہ تمہاری ہوگی ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم دنیا والی زندگی میں بھی تمہارے ساتھی تھے ، اور آخرت میں بھی رہیں گے ۔ اور اس جنت میں ہر وہ چیز تمہارے ہی لیے ہے جس کو تمہارا دل چاہے ، اور اس میں ہر وہ چیز تمہارے ہی لیے جو تم منگوانا چاہو

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم دنیا کی زندگی میں بھی خدا کی طرف سے تمہارے نگہبان دیا رفیق اور مددگار تھے اور آخرت میں بھی 7 اور بہشت میں بھی جو تمہارا جی چاہے وہ تمہارے لئے حاضر اور جو منگوائو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہم دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے دوست تھے اور آخرت میں بھی (ہیں) اور اس (جنت) میں جو تمہارا جی چاہے تمہارے لئے موجود ہے نیز اس میں تم جو مانگو گے وہ تمہیں ملے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے ساتھی ہیں اور آخرت میں بھی وہاں تم جو کچھ چاہوگے وہ ملے گا اور اس میں ہر وہ چیز موجود ہوگی جس کی تم تمنا کیا کرتے تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے دوست تھے اور آخرت میں بھی (تمہارے رفیق ہیں) ۔ اور وہاں جس (نعمت) کو تمہارا جی چاہے گا تم کو (ملے گی) اور جو چیز طلب کرو گے تمہارے لئے (موجود ہوگی)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

We are your friends in the life of the world and in the Hereafter; there in yours will be whatsoever your souls desire, and therein yours shall be whatsoever ye call for.

ہم تمہارے رفیق تھے دنیوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی رہیں گے ۔ اور تمہارے واسطے اس (جنت) میں وہ سب کچھ موجود ہے جس کو تمہارا جی چاہے اور تمہارے واسطے موجود ہے جو کچھ بھی مانگو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے ساتھی رہے اور آخرت ( کی زندگی ) میں بھی تمہارے ساتھی ہیں اور تم کو اس ( جنت ) میں ہر وہ چیز ملے گی ، جس کو تمہارا دل چاہے گا اور تمہارے لئے اس میں ہر وہ چیز ہے ، جو تم طلب کرو گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہم دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے دوست تھے اور آخرت میں ( بھی ہیں ) اور اس ( جنت ) میں جو تمہارے دل پسند کریں گے تمہارے لیے وہ ہوگا اور اس میں جو تم مانگوگے تمہارے لیے وہ ( بھی ) ہوگا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے دوست تھے اور آخرت میں بھی تمہارے دوست ہیں، اور وہاں جس چیز کو تمہارا دل چاہے گا تم کو ملے گی اور جو چیز طلب کرو گے تمہارے لئے موجود ہوگی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہم تمہارے ساتھی (اور دوست) ہیں دنیا کی اس (عارضی) زندگی میں بھی اور آخرت کی اس (حقیقی اور ابدی) زندگی میں بھی اور تمہارے لئے وہاں وہ سب کچھ ہوگا جو تمہارے جی چاہیں گے اور وہاں تمہیں ہر وہ چیز ملے گی جس کی تم (طلب و) تمنا کرو گے

Translated by

Noor ul Amin

ہم دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے دوست ہیں اور آخرت میں بھی ، وہاں تمہاراجوجی چاہےگاتمہیں ملے گا اورجو کچھ مانگو گے تمہارا ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہم تمہارے دوست ہیں دنیا کی زندگی میں ( ف۷۳ ) اور آخرت میں ( ف۷٤ ) اور تمہارے لیے ہے اس میں ( ف۷۵ ) جو تمہارا جی چاہے اور تمہارے لیے اس میں جو مانگو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ہم دنیا کی زندگی میں ( بھی ) تمہارے دوست اور مددگار ہیں اور آخرت میں ( بھی ) ، اور تمہارے لئے وہاں ہر وہ نعمت ہے جسے تمہارا جی چاہے اور تمہارے لئے وہاں وہ تمام چیزیں ( حاضر ) ہیں جو تم طلب کرو

Translated by

Hussain Najfi

ہم زندگانئِ دنیا میں بھی تمہارے ساتھی ہیں اور آخرت میں بھی اور وہاں تمہارے لئے وہ سب کچھ ہے جو تمہارے دل چاہیں گے اور اس میں ہر چیز موجود ہے جو تم طلب کروگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"We are your protectors in this life and in the Hereafter: therein shall ye have all that your souls shall desire; therein shall ye have all that ye ask for!-

Translated by

Muhammad Sarwar

We are your guardians in this world and in the life to come, where you will have whatever you call for,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"We have been your friends in the life of this world and are (so) in the Hereafter. Therein you shall have (all) that your souls desire, and therein you shall have (all) for which you ask."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

We are your guardians in this world's life and in the hereafter, and you shall have therein what your souls desire and you shall have therein what you ask for:

Translated by

William Pickthall

We are your protecting friends in the life of the world and in the Hereafter. There ye will have (all) that your souls desire, and there ye will have (all) for which ye pray.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम सांसारिक जीवन में भी तुम्हारे सहचर मित्र हैं और आख़िरत में भी। और वहाँ तुम्हारे लिए वह सब कुछ है, जिस की इच्छा तुम्हारे जी को होगी। और वहाँ तुम्हारे लिए वह सब कुछ होगा, जिस का तुम माँग करोगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم تمہارے رفیق تھے دنیوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی رہیں گے (6) اور تمہارے لیے اس جنت میں جس چیز کو تمہارا جی چاہے گا موجود ہے اور نیز تمہارے لیے اس میں جو مانگو گے موجود ہے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم اس دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے ساتھی ہیں اور آخرت میں بھی، وہاں جو چاہو گے تمہیں ملے گا اور جس چیز کی تمنا کرو گے اسے پاؤ گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم اس دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے ساتھ ہیں اور آخرت میں بھی۔ وہاں جو کچھ تم چاہو گے تمہیں ملے گا اور ہر چیز جس کی تم تمنا کرو گے وہ تمہاری ہوگی ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم دنیا والی زندگی میں تمہارے رفیق ہیں اور آخرت میں بھی، اور تمہارے لیے اس میں ہر وہ چیز ہے جس کی تمہارے نفسوں کو خواہش ہوگی اور تمہارے لیے اس میں ہر وہ چیز ہے جو تم طلب کرو گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم ہیں تمہارے رفیق دنیا میں اور آخرت میں اور تمہارے لیے وہاں ہے جو چاہے جی تمہارا اور تمہارے لیے وہاں ہے جو کچھ مانگو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

دنیا کی زندگی میں بھی ہم تمہارے رفیق تھے اور آخرت میں بھی تمہارے رفیق رہیں گے اور جنت میں تمہارے لئے ہر وہ چیز موجود ہوگی جس کی تمہارا دل خواہش کرے گا اور جو تم وہاں طلب کرو گے وہ تم کو ملے گا۔