Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 47

سورة حم السجدہ

اِلَیۡہِ یُرَدُّ عِلۡمُ السَّاعَۃِ ؕ وَ مَا تَخۡرُجُ مِنۡ ثَمَرٰتٍ مِّنۡ اَکۡمَامِہَا وَ مَا تَحۡمِلُ مِنۡ اُنۡثٰی وَ لَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلۡمِہٖ ؕ وَ یَوۡمَ یُنَادِیۡہِمۡ اَیۡنَ شُرَکَآءِیۡ ۙ قَالُوۡۤا اٰذَنّٰکَ ۙ مَا مِنَّا مِنۡ شَہِیۡدٍ ﴿ۚ۴۷﴾

To him [alone] is attributed knowledge of the Hour. And fruits emerge not from their coverings nor does a female conceive or give birth except with His knowledge. And the Day He will call to them, "Where are My 'partners'?" they will say, "We announce to You that there is [no longer] among us any witness [to that]."

قیامت کا علم اللہ ہی کی طرف لوٹایا جاتا ہے اور جو جو پھل اپنے شگوفوں میں سے نکلتے ہیں اور جو مادہ حمل سے ہوتی ہے اور جو بچے وہ جنتی ہے سب کا علم اسے ہے اور جس دن اللہ تعالٰی ان ( مشرکوں ) کو بلا کر دریافت فرمائے گا میرے شریک کہاں ہیں ، وہ جواب دیں گے کہ ہم نے تو تجھے کہہ سنایا کہ ہم میں سے تو کوئی اس کا گواہ نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَیۡہِ
اسی کی طرف
یُرَدُّ
لوٹایا جاتا ہے
عِلۡمُ
علم
السَّاعَۃِ
قیامت کا
وَمَا
اور نہیں
تَخۡرُجُ
نکلتا
مِنۡ ثَمَرٰتٍ
پھلوں میں سے(کوئی پھل)
مِّنۡ اَکۡمَامِہَا
اپنے غلافوںمیں سے
وَمَا
اور نہیں
تَحۡمِلُ
حاملہ ہوتی
مِنۡ اُنۡثٰی
کوئی مادہ
وَلَا
اور نہ
تَضَعُ
وہ جنم دیتی ہے
اِلَّا
مگر
بِعِلۡمِہٖ
اس کے علم سے
وَیَوۡمَ
اور جس دن
یُنَادِیۡہِمۡ
وہ پکارے گا انہیں
اَیۡنَ
کہاں ہیں
شُرَکَآءِیۡ
شریک میرے
قَالُوۡۤا
وہ کہیں گے
اٰذَنّٰکَ
عرض کر چکے ہیں ہم تجھ سے
مَا
نہیں ہے
مِنَّا
ہم میں سے
مِنۡ شَہِیۡدٍ
کوئی گواہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَیۡہِ
اس کی طرف
یُرَدُّ
لوٹایاجاتاہے
عِلۡمُ
علم
السَّاعَۃِ
قیامت کا
وَمَا
اورنہ
تَخۡرُجُ
نکلتاہے
مِنۡ ثَمَرٰتٍ
کسی قسم کاپھل
مِّنۡ اَکۡمَامِہَا
اپنے شگوفوں سے
وَمَا
اورنہ
تَحۡمِلُ
حاملہ ہوتی ہے
مِنۡ اُنۡثٰی
کوئی مادہ
وَلَا
اورنہ ہی
تَضَعُ
وہ بچہ جنتی ہے
اِلَّا
مگر
بِعِلۡمِہٖ
اس کے علم سے ہے
وَیَوۡمَ
اور(جس) دن
یُنَادِیۡہِمۡ
وہ پکارے گاان کو
اَیۡنَ
کہاں ہیں
شُرَکَآءِیۡ
شریک میرے
قَالُوۡۤا
وہ کہیں گے
اٰذَنّٰکَ
صاف بتادیاہے ہم نے آپ کو
مَا
نہیں
مِنَّا
ہم میں سے
مِنۡ شَہِیۡدٍ
کوئی گواہی دینے والا
Translated by

Juna Garhi

To him [alone] is attributed knowledge of the Hour. And fruits emerge not from their coverings nor does a female conceive or give birth except with His knowledge. And the Day He will call to them, "Where are My 'partners'?" they will say, "We announce to You that there is [no longer] among us any witness [to that]."

قیامت کا علم اللہ ہی کی طرف لوٹایا جاتا ہے اور جو جو پھل اپنے شگوفوں میں سے نکلتے ہیں اور جو مادہ حمل سے ہوتی ہے اور جو بچے وہ جنتی ہے سب کا علم اسے ہے اور جس دن اللہ تعالٰی ان ( مشرکوں ) کو بلا کر دریافت فرمائے گا میرے شریک کہاں ہیں ، وہ جواب دیں گے کہ ہم نے تو تجھے کہہ سنایا کہ ہم میں سے تو کوئی اس کا گواہ نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

قیامت کا علم اللہ ہی کی طرف لوٹایا جاتا ہے۔ اور جو بھی پھل اپنے شگوفہ سے نکلتا ہے یا مادہ حاملہ ہوتی ہے یا بچہ جنتی ہے تو یہ سب کچھ اللہ کے علم سے ہوتا ہے۔ اور جس دن اللہ ان مشرکوں کو پکار کر پوچھے گا کہ کہاں ہیں میرے شریک ؟ تو کہیں گے : ہم آپ سے عرض کرچکے ہیں کہ (آج) ہم میں سے کوئی (ایسی) گواہی دینے والا نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

قیامت کاعلم اﷲ تعالیٰ ہی کی طرف لوٹایاجاتاہے اورنہ کسی قسم کاپھل اپنے شگوفوں سے نکلتا ہے اورنہ کوئی مادہ حاملہ ہوتی ہے اورنہ ہی وہ بچہ جنتی ہے مگراُس کے علم سے ہوتا ہے۔ اور جس دن وہ انہیں پکارے گاکہ کہاں ہیں میرے شریک؟وہ کہیں گے کہ ہم نے آپ کوصاف بتا دیاہے کہ ہم میں سے کوئی اس کی گواہی دینے والا نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

To Him alone is referred the knowledge of the Hour (the exact time of Doomsday).1 And no fruits come out of their sheaths, nor does a female conceive a baby, nor does she deliver it, but with His knowledge. And (remember) the day He will call them (saying), &ere are My partners?|" They will say, |"We declare to you that no one of us is to testify (that you have partners).|"-r-n(1) It means that whenever a question is asked about the exact time when the Day of Judgment will come, the answer is to be referred to Allah Ta&ala alone, because no one except Him has the knowledge about it. The next verse has mentioned that Allah&s exclusive knowledge is not restricted to the Day of Judgment. He knows every minute event that takes place in this world, like the fruits coming out of their sheaths, and the women conceiving and delivering their babies; nothing happens in this world without His knowledge.

اسی کی طرف حوالہ ہے قیامت کی خبر کا اور نہیں نکلتے کوئی میوے اپنے غلاف سے اور نہیں رہتا حمل کسی مادہ کو اور نہ وہ جنے کہ جس کی اس کو خبر نہیں اور جس دن ان کو پکارے گا کہاں ہیں میرے شریک بولیں گے ہم نے تجھ کو کہہ سنایا ہم میں کوئی اس کا اقرار نہیں کرتا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اسی کی طرف لوٹتا ہے قیامت کا علم۔ اور نہیں نکلتے کوئی پھل اپنے غلافوں سے اور نہ کسی مادہ کو حمل ہوتا ہے اور نہ ہی وہ اس کو جنتی ہے مگر اسی کے علم سے۔ اور جس دن وہ ان کو پکارے گا کہ کہاں ہیں میرے وہ شریک ؟ وہ کہیں گے : ہم نے تو آپ سے عرض کردیا ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی اس کی گواہی دینے والا نہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The knowledge of the Hour rests solely with Him. Not a fruit comes forth from its sheath, nor does any female conceive nor give birth to a child but it is in His knowledge. On that Day He will call out to them: “Where are those associates of Mine?” They will answer: “We have declared to You that none of us can bear witness to that.”

اس ساعت 60 کا علم اللہ ہی کی طرف راجع ہوتا ہے 61 ، وہی ان سارے پھلوں کو جانتا ہے جو اپنے شگوفوں میں سے نکلتے ہیں ، اسی کو معلوم ہے کہ کونسی مادہ حاملہ ہوئی ہے اور کس نے بچہ جنا ہے 62 ۔ پھر جس روز وہ ان لوگوں کو پکارے گا کہ کہاں ہیں میرے وہ شریک؟ یہ کہیں گے ، ہم عرض کر چکے ہیں ، آج ہم میں سے کوئی اس کی گواہی دینے والا نہیں ہے 63 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

قیامت کے کا علم اسی کی طرف لوٹایا جاتا ہے ۔ اور اللہ کے علم کے بغیر نہ پھلوں میں سے کوئی پھل اپنے شگوفوں سے نکلتا ہے اور نہ کسی مادہ کو حمل ٹھہرتا ہے ، اور نہ اس کے کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے ، اور جس دن وہ ان ( مشرکوں ) کو پکارے گا ، کہاں ہیں میرے وہ شریک؟ تو وہ کہیں گے کہ : ہم تو آپ سے یہی عرض کرتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی اب اس بات کا گواہ نہیں ہے ( کہ آپ کا کوئی شریک ہے )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

قیامت کب آئیگی اس کا علم خدا ہی کے حوالے ہے 1 اور کوئی پھل اپنے گا بھوں (غلافوں) میں سے نہیں نکلتے اور اسی طرح کسی مادہ کو پیٹ نہیں رہتا نہ وہ جنتی ہے مگر اس کو خبر ہے 2 اور اے پیغمبر وہ دن یاد کرو جس دن اللہ مشروں کو پکاروں وہ (تمہارے دیوتا) کہاں گئے جن کو تم میرا شریک سمجھتے تھے وہ کہیں گے ہم تو عرض کرچکے ہیں ہم میں کوئی اس کا قائل نہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

قیامت کے علم کا حوالہ اسی (اللہ) کی طرف دیا جاتا ہے اور نہ تو پھل اپنے گابھوں سے نکلتے ہیں اور نہ کوئی مادہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ جنتی ہے مگر اسی کے علم سے۔ اور جس دن وہ (اللہ) ان کو پکاریں گے (اور فرمائیں گے) میرے شریک کہاں ہیں ؟ وہ کہیں گے ہم آپ سے ہی عرض کرتے ہیں کہ ہم میں سے کسی کو (ان کی) خبر ہی نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

قیامت کب ( واقع ہوگی) اس کا علم اللہ کو ہے ( اسی کی طرف) اس علم کو لوٹایا جاسکتا ہے۔ وہی جانتا ہے کہ کون سا پھل اپنے غلاف سے باہر نکلتا ہے ، کون سی مادہ حاملہ ہوتی ہے اور کون سی مادہ ( بچہ) جنتی ہے۔ اور وہ دن جب اللہ لوگوں کو پکار کر کہے گا کہ وہ میرے شریک کہاں ہیں ؟ جنہیں تم میرے سوا پکارا کرتے تھے وہ جواب دیں گے کہ ہم نے آپ کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ہم میں سے کوئی ( ان کی عبادت کا) دعویٰ نہیں کرتا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

قیامت کے علم کا حوالہ اسی کی طرف دیا جاتا ہے (یعنی قیامت کا علم اسی کو ہے) اور نہ تو پھل گا بھوں سے نکلتے ہیں اور نہ کوئی مادہ حاملہ ہوتی اور نہ جنتی ہے مگر اس کے علم سے۔ اور جس دن وہ ان کو پکارے گا (اور کہے گا) کہ میرے شریک کہاں ہیں تو وہ کہیں گے کہ ہم تجھ سے عرض کرتے ہیں کہ ہم میں سے کسی کو (ان کی) خبر ہی نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Unto Himl is remitted the knowledge of the Hour. And not a fruit cometh forth from the knops thereof; neither doth a female bear or bring forth but with His knowledge. And on the Day whereon He will call Unto them: where are my associates. they will say: we protet Unto Thee, none of us is a witness thereof.

اسی (اللہ) کی طرف قیامت کے علم کا حوالہ دیا جاسکتا ہے اور کوئی پھل اپنے خول میں سے نہیں نکلتا اور نہ کوئی عورت حمل سے رہتی ہے اور نہ (بچہ) جنتی ہے بغیر اس کی اطلاع کے ۔ اور جس روز (اللہ) ان (مشرکوں) کو پکارے گا کہ (اب) میرے شریک کہاں ہیں ؟ تو وہ کہیں گے کہ ہم تو آپ سے یہی عرض کریں گے کہ ہم میں سے کوئی (اس کا) مدعی نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور قیامت کے علم کا معاملہ صرف اللہ ہی سے متعلق ہے اور کوئی میوہ اپنے غلاف سے باہر نہیں نکلتا اور نہ کوئی ہوتی حاملہ ہوتی اور نہ جنتی ہے مگر اسی کے علم سے ۔ اور جس دن ان کو پکارے گا کہ میرے شریک کہاں ہیں؟ تو کہیں گے کہ ہم نے تجھ سے عرض کردیا کہ ہم میں سے کوئی بھی اس کا گواہ نہیں رہا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اسی ( اللہ تعالیٰ ) کی طرف قیامت کے علم کو لوٹایا جاتا ہے اور جو بھی پھل اپنے خوشوں سے نکلتے ہیں اور جو بھی مؤنث حاملہ ہوتی ہے اور حمل جنتی ہے سب اس کے علم میں ہے اور جس دن وہ ان ( کفار ) کو پکارے گا ( کہے گا ) میرے شریک کہاں ہیں؟ وہ کہیں گے ہم آپ سے عرض کرچکے ہیں کہ ہم میں کوئی گواہی دینے والا نہیں ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

’ قیامت کے علم کا حوالہ اسی کی طرف دیا جاتا ہے یعنی قیامت کا علم اسی کو ہے۔ اور نہ تو پھل گابھوں سے نکلتے ہیں اور نہ کوئی مادہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ پیدا کرتی ہے۔ مگر اس کے علم سے اور جس دن وہ ان کو پکارے گا اور کہے گا کہ میرے شریک کہاں ہیں تو وہ کہیں گے کہ ہم تجھ سے عرض کرتے ہیں کہ ہم میں سے کسی کو ان کی خبر ہی نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اسی کی طرف لوٹایا جاتا ہے قیامت کا علم اور نہیں نکلتا کوئی پھل اپنے شگوفے سے اور نہ حاملہ ہوتی ہے کوئی مادہ اور نہ ہی وہ بچہ جنتی ہے مگر یہ سب کچھ اس کے علم سے ہوتا ہے اور جس دن وہ ان کو پکار کر کہے گا کہ کہاں ہیں میرے وہ شریک (جو تم لوگوں نے ازخود ٹھہرا رکھے تھے) ؟ تو یہ (اس کے جواب میں سراپا خجل و ندامت بن کر) کہیں گے کہ ہم تو آپ کی بارگاہ میں عرض کرچکے کہ ہم میں سے کوئی بھی اس کا اقراری نہیں

Translated by

Noor ul Amin

قیامت کاعلم اللہ تعالیٰ ہی کی طرف لوٹایاجاتا ہے اورجو بھی پھل اپنے شگوفہ سے نکلتا ہے یامادہ حاملہ ہوتی یابچہ جنتی ہے تویہ سب کچھ اللہ ہی کے علم سے ہوتا ہے اور جس دن اللہ پکارے گاکہاں ہیں میرے شریک ’’وہ کہیں گے‘‘ہم آپ سے کہہ چکے ہیں کہ ( آج ) ہم میں سے کوئی ( ایسی ) گواہی دینے والا نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

قیامت کے علم کا اسی پر حوالہ ہے ( ف۱۱٤ ) اور کوئی پھل اپنے غلاف سے نہیں نکلتا اور نہ کسی مادہ کو پیٹ رہے اور نہ جنے مگر اس کے علم سے ( ف۱۱۵ ) اور جس دن انہیں ندا فرمائے گا ( ف۱۱٦ ) کہاں ہیں میرے شریک ( ف۱۱۷ ) کہیں گے ہم تجھ سے کہہ چکے ہیں کہ ہم میں کوئی گواہ نہیں ( ف۱۱۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اسی ( اللہ ) کی طرف ہی وقتِ قیامت کے علم کا حوالہ دیا جاتا ہے ، اور نہ پھل اپنے غلافوں سے نکلتے ہیں اور نہ کوئی مادہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ وہ بچہ جنتی ہے مگر ( یہ سب کچھ ) اُس کے علم میں ہوتا ہے ۔ اور جس دن وہ انہیں ندا فرمائے گا کہ میرے شریک کہاں ہیں ، ( تو ) وہ ( مشرک ) کہیں گے: ہم آپ سے عرض کئے دیتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی بھی ( کسی کے آپ کے ساتھ شریک ہونے پر ) گواہ نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

ساعت ( قیامت ) کا علم اسی ( اللہ ) کی طرف لوٹایا جاتا ہے اور کوئی پھل اپنے غلافوں سے نہیں نکلتا اور نہ کوئی مادہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ بچہ جنتی ہے مگر اسی ( اللہ ) کے علم کے ساتھ اور جس دن وہ ( اللہ ) ان ( مشرکین ) کو پکارے گا ( اور پوچھے گا کہ ) میرے شریک کہاں ہیں؟ وہ کہیں گے کہ ہم تجھے بتا چکے ہیں ( عرض کر چکے ہیں ) کہ ہم میں سے کوئی بھی اس کی گواہی دینے والا نہیں ہے ( اور نہ کوئی ہے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To Him is referred the Knowledge of the Hour (of Judgment: He knows all): No date-fruit comes out of its sheath, nor does a female conceive (within her womb) nor bring forth the Day that (Allah) will propound to them the (question), "Where are the partners (ye attributed to Me?" They will say, "We do assure thee not one of us can bear witness!"

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who has the knowledge of the Hour of Doom and the fruits that will come out of their covering. He knows what the females conceive and deliver. On the day when the unbelievers will be asked, "Where are the idols which you considered equal to God?," they will reply, "We declare that none of us have seen them".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

To Him is referred the knowledge of the Hour. No fruit comes out of its sheath, nor does a female conceive nor brings forth (young), except by His knowledge. And on the Day when He will call unto them (saying): "Where are My (so-called) partners" They will say: "We inform You that none of us bears witness to it!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

To Him is referred the knowledge of the hour, and there come not forth any of the fruits from their coverings, nor does a female bear, nor does she give birth, but with His knowledge; and on the day when He shall call out to them, Where are (those whom you called) My associates? They shall say: We declare to Thee, none of us is a witness.

Translated by

William Pickthall

Unto Him is referred (all) knowledge of the Hour. And no fruits burst forth from their sheaths, and no female carrieth or bringeth forth but with His knowledge. And on the day when He calleth unto them: Where are now My partners? they will say: We confess unto Thee, not one of us is a witness (for them).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस घड़ी का ज्ञान अल्लाह की ओर फिरता है। जो फल भी अपने कोषों से निकलते हैं और जो मादा भी गर्भवती होती है और बच्चा जनती है, अनिवार्यतः उसे इन सबका ज्ञान होता है। जिस दिन वह उन्हें पुकारेगा, "कहाँ है मेरे साझीदार?" वे कहेंगे, "हम तेरे समक्ष खुल्लम-ख़ुल्ला कह चुके हैं कि हम में से कोई भी इसका गवाह नहीं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

قیامت کے علم کا حوالہ خدا ہی کی طرف دیا جاسکتا ہے (5) اور کوئی پھل اپنے خول میں سے نہیں نکلتا اور نہ کسی عورت کو حمل رہتا ہے اور نہ وہ بچہ جنتی ہے مگر سب اس کی اطلاع سے ہوتا ہے اور جس روز اللہ تعالیٰ (مشرکین) کو پکارے گا اور (کہے گا) کہ میرے شریک (اب) کہاں ہیں وہ کہیں گے کہ (اب تو) ہم آپ سے یہی عرض کرتے ہیں کہ ہم میں (اس عقیدہ کا) کوئی مدعی نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

قیامت کا علم اللہ ہی کی طرف راجع ہوتا ہے، جو اپنے شگوفوں سے نکلنے والے پھل اس کے علم میں ہیں، اسی کو معلوم ہے کہ کونسی مادہ حاملہ ہوئی ہے اور کس نے بچہ جنا ہے، پھر جس دن وہ ان لوگوں کو پکارے گا کہ کہاں ہیں میرے وہ شریک۔ یہ کہیں گے ہم عرض کرچکے ہیں آج ہم میں سے کوئی اس کی گواہی دینے والا نہیں ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس ساعت کا علم اللہ ہی کی طرف راجع ہوتا ہے ، وہی ان سارے پھلوں کو جانتا ہے جو اپنے شگوفوں میں سے نکلتے ہیں ، اسی کو معلوم ہے کہ کون سی مادہ حاملہ ہوئی ہے اور کس نے بچہ جنا ہے ۔ پھر جس روزہ وہ ان لوگوں کو پکارنے گا کہ کہاں ہیں میرے وہ شریک ؟ یہ کہیں گے ہم عرض کرچکے ہیں ، آج ہم میں سے کوئی اس کی گواہی دینے والا نہیں ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اسی کی طرف قیامت کا علم حوالہ کیا جاتا ہے، اور پھل اپنے خولوں سے نکلتے ہیں اور جو کوئی عورت حاملہ ہوتی ہے اور جو بچہ جنتی ہے یہ سب اس کے علم میں ہے، اور جس دن وہ پکارے گا کہاں ہیں میرے شرکاء وہ کہیں گے کہ ہم اعلان کے ساتھ آپ سے عرض کرتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی دعویدار نہیں ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اسی کی طرف حوالہ ہے قیامت کی خبر کا اور نہیں نکلتے کوئی میوے اپنے غلاف سے اور نہیں رہتا حمل مادہ کو اور نہ جنے کہ جس کی اس کو خبر نہیں اور جس دن ان کو پکارے گا کہاں ہیں میرے شریک بولیں گے ہم نے تجھ کو کہہ سنایا ہم میں کوئی اس کا اقرار نہیں کرتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

قیامت کے وقوع کا علم صرف خدا ہی کی طرف لوٹایا جاسکتا ہے اور کوئی پھل اپنے غلاف سے نہیں نکلتا اور نہ کوئی مادہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ وہ مادہ کوئی بچہ جنتی ہے الا یہ کہ یہ سب کام اس کے علم سے ہوتے ہیں اور جس دن خدا تعالیٰ ان مشرکوں کو پکار کر کہے گا وہ میرے شریک کہاں ہیں یہ جواب دینگے ہم نے تو آپ سے عرض کردیا کہ ہم سے کوئی بھی اس عقیدے کا مدعی اور مقرر نہیں ہے۔