22 That is, "The divisions were created not because Allah had fAlled to send the Prophets and the Books, and therefore, the people could not know the Right Way and so invented their own separate religions, sects, schools of thought and systems of life, but divisions appeared after knowledge had come to them from Allah. Therefore, Allah is not responsible for it, but the people who abandoned the clear principles of religion and commands of the Shari'ah and created their own creeds and religions arc themselves responsible for it."
23 That is, "The motive for creating the divisions was not good, but they resulted from the desire for ostentation, love of an independent entity, mutual rivalry and stubbornness, the urge to humiliate and defeat one another, and greed for worldly wealth and position. When the clever and ambitious saw that if the godly people followed the true religion honestly, there would only be One God before whom the people would bow, there would be one Messenger whom they would acknowledge as. their guide and leader, there would be one Book which they would turn to and there would be a clearly defined creed and code of life which they would be following. In such a system there could be no place of distinction for themselves, on the strength of which they could have their own leadership flourish so that the people should rally round them, and bow to them and also make rich offerings to them. This was the real cause which became the motive of the invention of new creeds and philosophies, new ways and rites of worship and new systems of life, and diverted a large part of humanity from the highway of Divine Religion and misled them into blind alleys. Then the mutual disputes of the factions and their religious, economic and political conflicts gave rise to intense bitterness, which in turn led to bloodshed and violence among humanity. "
24 That is, all such people who were guilty of inventing false systems and followed them would have been annihilated in the world itself by a torment, and only the righteous ones allowed to survive, which should have indicated as to who was a follower of the Truth and who of falsehood in the sight of Allah. But Allah has deferred this plain decisions till Resurrection, for after such a decision in the world, the trial of mankind becomes meaningless.
25 It means: After the passage of the time of every Prophet and his closest followers when the Divine Book reached the later generations, they did not receive it with faith and conviction but were involved in doubts and suspicions and confusions about it. There were many causes for this state of affairs, which can be easily understood by a study of the case of the Torah and the Gospel. The earlier generations have not conveyed both these Books to the later generations well preserved in their original state and in their original words and language. They mixed up the Divine Word in them with the human word in the form of their commentary, history, verbal traditions and juristic hair-splitting. They made their translations prevail until the original was lost and only the translations remained. Their historical authenticity also was ruined; so much so that nobody now can say with certainty that the Book in his hand is the same that the world had once received through the Prophet Moses or the Prophet Jesus. Then their elders in the different periods of history initiated such discussions on religion, divinity, philosophy, law, physics, psychology and sociology and invented such systems of thought that the people were lost in them and it became impossible for them to decide as to which was the straight highway of the Truth among the countless crooked ways. And since the Divine Book did not exist in its original, reliable state. they could neither turn to any authority that could help them to distinguish the truth from falshood.
سورة الشُّوْرٰی حاشیہ نمبر :22
یعنی تفرقے کا سبب یہ نہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انبیاء نہیں بھیجے تھے اور کتابیں نازل نہیں کی تھیں اس وجہ سے لوگ راہ راست نہ جاننے کے باعث اپنے اپنے الگ مذاہب اور مدارس فکر اور نظام زندگی خود ایجاد کر بیٹھے ، بلکہ یہ تفرہ ان میں اللہ کی طرف سے علم آ جانے کے بعد رونما ہوا ۔ اس لیے اللہ اس کے ذمہ دار نہیں ہے بلکہ وہ لوگ خود اس کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے دین کے صاف صاف اصول اور شریعت کے واضح احکام سے ہٹ کر نئے نئے مذاہب و مسالک بنائے ۔
سورة الشُّوْرٰی حاشیہ نمبر :23
یعنی اس تفرقہ پردازی کا محرک کوئی نیک جذبہ نہیں تھا ، بلکہ یہ اپنی نرالی اپج دکھانے کی خواہش ، اپنا الگ جھنڈا بلند کرنے کی فکر ، آپس کی ضدم ضدا ، ایک دوسرے کو زک دینے کی کوشش ، اور مال و جاہ کی طلب کا نتیجہ تھی ۔ ہوشیار اور حوصلہ مند لوگوں نے دیکھا کہ بندگان خدا اگر سیدھے سیدھے خدا کے دین پر چلتے رہیں تو بس ایک خدا ہو گا جس کے آگے لوگ جھکیں گے ۔ ایک رسول ہو گا جس کو لوگ پیشوا اور رہنما مانیں گے ، ایک کتاب ہوگی جس کی طرف لوگ رجوع کریں گے ، اور ایک صاف عقیدہ اور بے لاگ ضابطہ ہوگا جس کی پیروی وہ کرتے رہیں گے ۔ اس نظام میں ان کی اپنی ذات کے لیے کوئی مقام امتیاز نہیں ہو سکتا جس کی وجہ سے ان کی مشیخت چلے ، اور لوگ ان کے گرد جمع ہوں ، اور ان کے آگے اور سر بھی جھکائیں اور جیبیں بھی خالی کریں ۔ یہی وہ اصل سبب تھا جو نئے نئے عقائد اور فلسفے ، نئے نئے طرز عبادت اور مذہبی مراسم اور نئے نئے نظام حیات ایجاد کرنے کا محرک بنا اور اسی نے خلق خدا کے ایک بڑے حصے کو دین کی صاف شاہراہ سے ہٹا کر مختلف راہوں میں پراگندہ کر دیا ۔ پھر یہ پراگندگی ان گروہوں کی باہمی بحث و جدال اور مذہبی و معاشی اور سیاسی کشمکش کی بدولت شدید تلخیوں میں تبدیل ہوتی چلی گئی ، یہاں تک کہ نوبت ان خونریزیوں تک پہنچی جن کے چھینٹوں سے تاریخ سرخ ہو رہی ہے ۔
سورة الشُّوْرٰی حاشیہ نمبر :24
یعنی دنیا ہی میں عذاب دے کر ان سب لوگوں کا خاتمہ کر دیا جاتا جو گمراہیاں نکالنے اور جان بوجھ کر ان کی پیروی کرنے کے مجرم تھے ، اور صرف راہ راست پر چلنے والے باقی رکھے جاتے ، جس سے یہ بات واضح ہو جاتی کہ خدا کے نزدیک حق پر کون ہیں اور باطل پر کون ۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ دو ٹوک فیصلہ قیامت تک کے لیے ملتوی کر رکھا ہے ، کیونکہ دنیا میں یہ فیصلہ کر دینے کے بعد بنی نوع انسان کی آزمائش بے معنی ہو جاتی ہے ۔
سورة الشُّوْرٰی حاشیہ نمبر :25
مطلب یہ ہے کہ ہر نبی اور اس کے قریبی تابعین کا دور گزر جانے کے بعد جب پچھلی نسلوں تک کتاب اللہ پہنچی تو انہوں نے اسے یقین و اعتماد کے ساتھ نہیں لیا بلکہ وہ اس کے متعلق سخت شکوک اور ذہنی الجھنوں میں مبتلا ہو گئیں ۔ اس حالت میں ان کے مبتلا ہو جانے کے بہت سے وجوہ تھے جنہیں ہم اس صورت حال کا مطالعہ کر کے بآسانی سمجھ سکتے ہیں جو تورات و انجیل کے معاملہ میں پیش آئی ہے ۔ ان دونوں کتابوں کو اگلی نسلوں نے ان کی اصلی حالت پر ان کی اصل عبارت اور زبان میں محفوظ رکھ کر پچھلی نسلوں تک نہیں پہنچایا ۔ ان میں خدا کے کلام کے ساتھ تفسیر و تاریخ اور سماعی روایات اور فقہاء کے نکالے ہوئے جزئیات کی صورت میں انسانی کلام گڈمڈ کر دیا ۔ ان کے ترجموں کو اتنا رواج دیا کہ اصل غائب ہو گئی اور صرف ترجمے باقی رہ گئے ۔ ان کی تاریخی سند بھی اس طرح ضائع کر دی کہ اب کوئی شخص بھی پورے یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ جو کتاب اس کے ہاتھ میں ہے وہ وہی ہے جو حضرت موسیٰ یا حضرت عیسیٰ کے ذریعہ سے دنیا والوں کو ملی تھی ۔ پھر ان کے اکابر نے وقتاً فوقتاً مذہب ، الہٰیات ، فلسفہ ، قانون ، طبعیات ، نفسیات اور اجتماعیات کی ایسی بحثیں چھیڑیں اور ایسے نظام فکر بنا ڈالے جن کی بھول بھلیوں میں پھنس کر لوگوں کے لیے یہ طے کرنا محال ہو گیا کہ ان پیچیدہ راستوں کے درمیان حق کی سیدھی شاہراہ کونسی ہے ۔ اور چونکہ کتاب اللہ اپنی اصل حالت اور قابل اعتماد صورت میں موجود نہ تھی ، اس لیے لوگ کسی ایسی سند کی طرف رجوع بھی نہ کر سکتے تھے جو حق کو باطل سے تمیز کرنے میں مدد کرتی ۔